Author: Abdul Rasheed

  • ننکانہ صاحب: سیشن جج نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

    ننکانہ صاحب: سیشن جج نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

    ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب کی سیشن کورٹ کے جج نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا ہے۔

    شیخ رشید نے بارہ نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں تقریر کی تھی۔ جس کے خلاف سترہ نومبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما امتیاز کاہلو نے ڈسٹرکٹ سیشن جج ننکانہ کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ شیخ رشید نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    وکلا کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد سیشن جج نے پٹیشن منظور کرلی اور شیخ رشید کے خلاف پرچہ کاٹنے کا حکم سُنا دیا ہے۔

  • راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک جاں بحق، کوئٹہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد زخمی

    راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک جاں بحق، کوئٹہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد زخمی

    راولپنڈی/کوئٹہ: راولپنڈی کی پی ڈبلیو کالونی میں گیس سلنڈر دھماکےسےایک شخص جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس بھرجانےسےدو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی پی ڈبلیو کالونی کے فلیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیو ں کو فوری طور پر اسپتال منقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے دو خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئےسول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر مین اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی روک تھام کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نی چاہیں تاکہ اپنے پیاروں کی زند گیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔

  • خیرپور: دونوں ٹریفک حادثات کا مقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج

    خیرپور: دونوں ٹریفک حادثات کا مقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج

    خیر پور: خیرپور میں ہونے والے دو ٹریفک حادثات کامقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج کرلیاگیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نےٹوٹ پھوٹ کا شکار بائی پاس کی مرمت کی ہدایت کردی ہے۔

    ایک ماہ میں چار ٹریفک حادثات میں ساٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئےہے۔ سید قائم علی شاہ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کوٹوٹ پھوٹ کے شکارٹیڑھی بائی پاس کی مرمت کے احکامات جاری کردیئے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کوہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کرکے ہائی وے کی فوری مرمت کرائیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق ٹیڑھی بائی پاس پرہونے والے دو ٹریفک حادثات کامقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج کرلیاگیاہے، لاپروائی اور غفلت کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں روڈ کنٹریکٹر اور ڈرائیورکوبھی ملزم نامزد کیاگیاہے۔

  • حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    اسلام آباد: حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے ہو گئی ہے پریشان اور اسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کے آئندہ کے جلسوں کو ناکام بنانےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں تشدد کاجواب قانون کی طاقت سے دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ کیلئے پولیس نے چھاپے مارکارروائیاں بھی شروع کردیں ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےگرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شاہراہ دستور پرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تیس نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد پولیس کودو واٹر کینن اور بارہ ہزار آنسو گیس شیل فراہم کردیئے گئےہیں۔ قزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔ چوہدری نثار کایہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں۔

    ادھراسلام آبادپولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سیل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نادرا چوک کر روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

  • چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی

    چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: پاکستان کا نیا چیف الیکشن کمیشنر کون ہوگا؟ سپریم کورٹ کی تیسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو نے کو ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن فیصلہ نہ ہوسکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزاراحمد اور اے آر وائی

    اے آر وائی نیوز

    arپرمشتمل تین رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرےگا۔ وزیر اعظم نوازشریف اورقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اس اہم آئینی عہدے پر کسی نام پر متفق نہیں ہوسکے.

    تیرہ نومبر کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری واپس لے لی جائے گی۔ حکومت کی طرف سےچیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلیےمزید مہلت لیے جانےکاامکان ہے۔

    اس اہم عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کا نام فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے دومرتبہ مہلت کے باوجود حکومت چیف الیکشن کمشنر کاتقررنہیں کرسکی۔سپریم کورٹ کی چوبیس نومبرکی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے میں حکومت کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔ سپریم کورٹ کی دی گئی دس روز کی دوسری مہلت آج ختم ہورہی ہے۔ حکومت اس معاملے میں خاموشی سے کام کرنے کی کوشش کررہی ہے کیو نکہ جس نام پر بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوتا ہے، عمران خان دھرنے یا جلسے میں اس پر اعتراض کر دیتے ہیں۔

    اسی لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت اپوزیشن مشترکہ کمیٹی کا اجلاس چپ چاپ ہوتا رہا ہے۔ اور اس معاملے کی پیش رفت کو اِن کیمرہ رکھا جا رہا ہے۔ اب تک اس معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کیا طے ہوا ہے سامنے نہیں آ سکا۔

  • بھکر میں عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں جاری، طاہر القادری گھر سے روانہ

    بھکر میں عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں جاری، طاہر القادری گھر سے روانہ

    بھکر/لاہور: بھکر میں پاکستان عوامی تحریک کےجلسےکی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر مرکزی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ عوامی تحریک کے قائد جلسے میں شرکت کیلئے لاہور سے روازنہ ہوگئے۔

    بھکر کی فضا بھی گو نواز گو اور انقلاب کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ جہاں آج انقلاب کے دیوانے اپنے قائد کی پکار پر اپنی جدوجہد مزید تیز تر کرنے کا عزم کرینگے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ کارکن کاروں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سواریوں میں پارٹی پرچم تھامے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں جبکہ پورے شہر کو پینافلیکس اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔

    جلسے کی سیکیورٹی کے لئے سات سو پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہونگے۔ ڈی پی او بھکر کے مطابق جلسہ گاہ کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈکا عملے کیجانب سے سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ جلسہ گاہ اور اسٹیج کی سیکیورٹی کی ذمہ داری عوامی تحریک کے کارکن سنبھالیں گے۔

  • گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل

    گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہے۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں کشیدگی کے باعث سیکیورٹی پلان سخت کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے تبدیلی کا سفر مختلف شہروں سے ہوتا ہوا آج پہنچے گا گوجرانوالہ میں۔ کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچنے کے لئے سیکیورٹی پلان سخت کردیا گیا ہے۔

    داخلی و خارجی راستوں پر چوبیس سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی مانیٹرینگ ڈی سی او آفس میں ہوگی۔ دو ہزار پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ ایلیٹ فورس کی پندرہ گاڑیاں اسٹیڈیم کے باہر گشت کریں گی۔ ایک ہزار پولیس کمانڈوز کوبھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ جلسے میں داخل ہونے کیلئے سات گیٹ بنائے گئے ہیں۔

    دوسری جانب علا قے میں کل سے مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے کورکنوں میں کشیدگی کے باعث پولیس نے جلسہ گاہ کے قریب سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

  • سرگودھا: مزید دو بچے ڈسٹرک ہسپتال میں دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 21ہوگئی

    سرگودھا: مزید دو بچے ڈسٹرک ہسپتال میں دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 21ہوگئی

    سرگودھا: سرگودھا ڈسٹرکٹ اسپتال میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات مزید دو بچے دم توڑ گئےجس کےبعد مرنے والے بچوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

    سرگودھا میں اٹھارہ نومبرکی رات سے بچوں کی اموات کا شروع ہونےوالا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ رات بھی مزید دو معصوم کلیاں مرجھا گئیں، جس کے بعد مرنے والےشیرخوار بچوں کی تعداد اکیس تک جاپہنچی ہے۔

    وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نےایم ایس اسپتال سمیع اقبال کو اموات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا ہے اوران کی جگہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نجم الحسن کاظمی کو مقررکیا گیا ہے تاہم اسپتال آنےوالوں کا کہناہے کہ ایم ایس کی معطلی کے بجائے اسپتال میں علاج پر توجہ دی جائے تو معصوم بچوں کی ہلاکتیں رک سکتی ہیں۔

  • پی آئی اے ائیرہوسٹس لندن میں گرفتار

    پی آئی اے ائیرہوسٹس لندن میں گرفتار

    لندن: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹس کو لندن میں پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور پی آئی اے کو دو ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانیوالی پی کے785پی آئی اے ایئرہوسٹس ایکسپائرپاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار ہو گئیں ہے۔ پی آئی اے پر ناقص سفری دستاویز پر لندن فلائٹ پر آپریٹ کروانے پر وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور لندن حکام کی جانب سے پی آئی اے پر 2ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔

    برطانوی ایمی گریشن نے پی آئی اے حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام کیبن کرو سمیت فضائی میزبانوں کے سفری دستاویزات مکمل ہونے پر انہیں جہاز میں سوار کیا کریں بصورت دیگر کوئی بھی عملے کے کسی بھی قسم کے سفری دستاویز میں کمی یا پاسپورٹ اور ویزا ایکسپائر ہوا تو اس پر برطانیہ آنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

    دوسری جانب مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پی کے702مسافروں کا ناقص کھانا دیئے جانے پر مسافروں نے  احتجاج کیا ہے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے ہے۔

    ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پی کے702 کے مسافروں کا کھانا اسلام آباد سے جانیوالی پرواز پر گذشتہ شام نامناسب طریقے سے بھیجا گیا جو خراب ہوگیاانتظامیہ کی نا اہلی پر مسافروں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

    سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوٹ رادھاکشن واقعے کا ازخود نوٹس لےلیا ہے اور تین دن میں حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سپریم کورٹ نے اٹھارہ روزبعد کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلائےجانے کا از خود نوٹس لے لیاہے۔ اعلیٰ عدالت نے حکومت پنجاب سے تین روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث سولہ ملزمان کو دو روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ کیس کی سماعت پنجاب بار کانسل کے انتخابات کے سبب عدالتی تعطیل کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ سانحہ میں ملوث سولہ ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔