Author: Abdul Rasheed

  • ملتان میں سوئی گیس ملازم اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا

    ملتان میں سوئی گیس ملازم اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا

    ملتان: سوئی گیس کمپنی کا ملازم ملتان کے مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کو اہل علا قہ نے گیس کی فراہمی منقطع کرنے پر زدو کوب کیا اور پنجر ے میں بند کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کی جان علا قہ مکینوں سے چڑوائی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علا قے میں شاہ رکن عالم ٹی چوک پر سوئی گیس کمپنی کا ملازم اظہر حسین اپنے روز مرہ کے کام میں مشغول تھا کہ اہل علا قہ نے اس کو موقع پر پہنچ کر زد وکوب کیا اور پھر ایک پنجرے میں بند کردیا۔

    اہل علاقہ کے مطابق موصوف گھریلو صارفین کی لائن بند کر کے سی این جی اسٹیشن کی لائن کھو ل رہے تھے۔ جس پر علاقہ مکینوں کی نظر پڑی تو دھر لیا۔ سوئی گیس کا ملازم کنورٹرکے پنجرے کے اندر بند کردیئے گئے اور باہر عوام کا ہجوم اس کو زد وکوب کرتا رہا۔

    اظہر حسین کو رہائی دلانے کے لئے تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کو اہل علاقہ سے مزاکرات کرنی پڑی اور اس کے بعد کہیں جاکر اظہر حسین کو رہائی نصیب ہو ئی۔

    اہل علا قہ کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کئی روز سے صبح سویرے سے ہی گیس بند ہو جاتی ہے جو رات گئے بحال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے کے لئے گیس ہی دسیتاب نہیں ہو تی ہے اور علاقہ مکنیوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑرہا تھا۔ علا قہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آج صبح ان کو اظہر حسین گیس بند کرتا ہوا نظر آیا تو اس کو پکڑ لیا اور بند کردیا۔

  • سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے

    سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے

    گڑھی خدا بخش: پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی آج تیسری برسی گڑھی خدا بخش میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی  آج تیسری برسی گڑھی خدا بخش میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ نصرت بھٹو شاید سیاسی گھرانے کی پہلی ایسی خاتون ہوںگی جنہوں نے اپنی زندگی میں شوہر اور تین بچوں کی لاشیں اٹھائیں۔

    نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہے۔ گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو میں صدارتی ہاوس پرنوجوان پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ نصرت بھٹوں کے مزار پر حاضری کے لیے عقیدت مندوں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزار پر آنے والے حاضرین کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی والدہ ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے زیرو اہتمام ملک بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک عظیم شخصیت اور بہادری کا مجسمہ تھیں، انھوں نے اپنی ذاتی زندگی میں جمہوری جدوجہد کے دوران بے پناہ مصائب برداشت کیے اور مستقبل کی نسلوں کے لئے راستوں کو روشن کیا۔

  • قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال

    قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال

    کراچی/حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کی سازش کیخلاف آج حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کئی شہروں میں مظاہرے اور دھرنے بھی دیے جارہے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایم اے جناح روڈ بلاک کر کے بھی دہھرنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی تقسیم کی سازش کیخلاف قومی عوامی تحریک کی کال پر حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کندھ کوٹ ، کشمور، تنگوانی، گڈو اور غوث پور میں مظاہرے اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ ٹنڈوالہ یار میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ کاروباری مراکز بند کرانے کیلئے نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ادھر نوشہروفیروز، مورو، پڈعیدن، بھریا، کنڈیارو سمیت ضلع کے دیگر چھوٹے شہروں میں بھی شٹر ڈاؤن رہا جس سے کاروباری مراکز اور بازارویران پڑ گئے ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھائی دیا۔ کارکنوں نے شہر کے مرکزی چوک بلاک کرکے ٹائر جلائے۔

    دوسری جانب نواب شاہ میں بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف قومی عوامی تحریک جانب سے شٹر بند ہرتال کی جارہی ہے۔ قومی عوامی تحریک کی ہڑتال کے موقع پرکئی مارکیٹیں جن میں سکرنڈ روڈ، مسجد روڈ، ہسپتال روڈ، کپڑا مارکیٹ، صرافہ مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ، موہنی بازار، کچہری روڈ سمیت اور دیگر مارکیٹیں بند ہیں، جبکہ ٹریفک معمول سے کم رہا جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہڑتال کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی، قومی عوامی تحریک کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ضلع بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں جن میں دوڑ، باندہی، سکرنڈ، قاضی احمد، دولت پور سمیت دیگر میں مکمل ہڑتال ہے۔،

    ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے بیان پر قومی عوامی تحریک کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پرسندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردو نواح نصر پور ، جھنڈو مری ، چمبڑ ، میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پیٹڑل پمپس اور بینکز اورپرائیوٹ اسکول مکمل طور پر بند ہیں۔ ٹریفک سڑ کوں سے مکمل غائب ہے جبکہ سڑکوں پر سناٹہ چھایا ہوا ہے۔ دوسری جانب سڑکوں پر ٹائر بھی نظر آتیش کئے گئے اور بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ پو لیس کی جانب کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پریس کلب کے سامنے قومی عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔

  • عوامی تحریک آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی

    عوامی تحریک آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی

    ایبٹ آباد: عوامی تحریک آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کامظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ ایبٹ آباد آمد پرطاہرالقادری کاشاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے اور اس سلسلے میں پے اے ٹی کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادر کی ایبٹ آباد آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ صوبے بھر سے جلسے میں شرکت کے لئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    عوامی تحریک کے جلسے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہے جبکہ اسٹیج کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جس کے بعد عوامی تحریک کی اعلیٰ قیادت مذکورہ جگہ کا معائنہ کرئے گی اور جلسے کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

  • کوئٹہ فائرنگ پر وزیر اعظم کا نوٹس، حکومتی اور سیاسی حلقوں کی مزمت

    کوئٹہ فائرنگ پر وزیر اعظم کا نوٹس، حکومتی اور سیاسی حلقوں کی مزمت

    کوئٹہ/لاہور/اسلام آباد: کوئٹہ کے علاقے ہزارہ گنجی میں دہشتگردی کے واقعے میں آٹھ افراد کی ہلاکت پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، الطاف حسین، ڈاکٹر طاہرالقادری، شیریں رحمان اور وحدت المسلمین نے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق: کوئٹہ کےعلاقےہزارہ گنجی میں مسافر بس پردہشتگردوں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پرسیاسی اورمذہنی جماعتوں نےشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکٹریری داخلہ کو سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ملزمان کو گرفتارکر نے کی ہدایت دی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےفائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس اورسوگوارخاندانوں سےہمدردی اور اظہارتعزیت کی۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ معصوم لوگوں کونشانہ بنانے والےمسلمان توکیاانسان کہلانےکےبھی حقدارنہیں۔

    ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےبہیمانہ قتل کی کارروائی محرم الحرام سےقبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی سبوتاژ کرنےکی گھناؤنی سازش کاحصہ قرار دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہزارہ گنجی میں فائرنگ کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ حکومت امن وامان کےقیام میں ناکام ہوچکی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین نےبھی کوئٹہ فائرنگ کی شدیدمذمت کی۔ تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کہتی ہیں دن دیہاڑےمعصوم شہریوں کاقتل عام ظلم ہے۔ صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ روکنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ ہزارہ گنجی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    سیالکورٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شکرگڑھ میں چارواہ سیکٹر کے مقام پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلسی پور،دھمالہ کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں مکانات کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ قریبی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

  • خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسس کی کاروائی چھ دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسس کی کاروائی چھ دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: پاکستان سیکیورٹی فورسسز کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سیکیورٹی فورسسز نےخیبر ایجنسی باڑہ میں ایک جھڑپ کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیئے، اطلاعات کے مطابق ان دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ کاروائی کے بعد فورسسز نے علاقے کا گھیراوں کرلیا اور دہشتگروں کے ٹہکانوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسسز کی جانب سے علا قے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے پمفلٹ گرائے گئے تھے جن میں دہشتگروں کو وارنگ دی گئی تھی کہ وہ تین دن کے دوران سیکیورٹی فورسسز کے سامنے ہتھار ڈال دیں بصورت دیگر سخت آپریشن کے لئے تیار ہو جائے۔

  • الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کئے جانے کا امکان

    الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کئے جانے کا امکان

    کراچی/لندن: برطانیہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر نے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اس حوالے سے لیگل نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اہم ذارئع کا کہنا ہے کہ برطانیوی حکومت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر قائم منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ روز ان کے کزن افتخار حسین کی رہائی کے بعد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ افتخار حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جن کو گزشتہ روز برطانیوی پولیس نے رہا کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم کے اہم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کیس کے ختم کرنے کے حوالے سے لیگل نوٹس کا انتظار کر رہی ہے اور ایم کیو ایم برطانیوی حکام کی کلیئرنس کے بعد جشن بھی منائے گی۔

  • کوئٹہ میں بس پر فائرنگ آٹھ افراد ہلاک

    کوئٹہ میں بس پر فائرنگ آٹھ افراد ہلاک

    کوئٹہ: کوئٹہ میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس میں سوار آٹھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کےمطابق واقع میں ہلاک ہو نے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائر نگ کردی جس سے بس میں سوار آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بس کوئٹہ سے باہر جارہی تھی جب واقع پیش آیا۔

    واقع کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقع کے بعد پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچنگ شروع کر دی۔

    پولیس کے مطابق واقع  میں ہلاک ہو نے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں ہزارہ کے آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ہزارہ ڈیموکریڈٹ فرنٹ  کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

  • پاک فوج دہشتگری کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی، جنرل عاصم باجوہ

    پاک فوج دہشتگری کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی، جنرل عاصم باجوہ

    بنوں: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کہتے ہے کہ پاکستان بارڈر پر کسی بھی قسم کی جنگ یا جھڑپ نہیں چاہتے اور ہمیشہ سرحد پر امن کی بات کرتے ہیں تاہم اگر سرحد پار سے جارحیت کی جائے گی تو اس پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے بنوں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان بار باراعلان کرچکا ہے کہ بارڈ پرامن چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت کی جانب سے جب بھی سرحدی خلاف ورزی ہوگی اس پر خاموشی کے بجائے بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن “ضرب عضب” جلد مکمل کرلیا جائے تاہم آپریشن کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا تھا اور یہ اپنے پلان کے مطابق درست سمت کی جانب گامزن ہے جبکہ آپریشن کے دوران اب تک 1100 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

    جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی کے ان علاقوں میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن جاری ہے جہاں دہشتگرد دوبارہ پاؤں جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے قبل بعض دہشتگرد علاقہ چھوڑ کر افغانستان کے راستے کوکل خیل اور وادی تیرا میں اکھٹے ہوگئے تھے اورپاک فوج ان کے خلاف بھی ایک منصوبے کے تحت آپریشن کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تمام سہولیات دینا چاہتے ہیں اور ان کی اپنے علاقوں میں واپسی پاک فوج کی اوالین ترجیح ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ فوج کے خلاف پروپیگینڈا کر رہے ہیں پاکستان کا ہر فوجی جواب مکمل سامان سے لیس ہے اور آپریشن زدہ علاقوں میں کسی بھی گھر میں ایسا کو ئی سامان موجود نہیں جو ان کے کام آسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک پروپیگینڈا ہے کہ لوگوں کا سامان غائب ہو رہا ہے، جس گھر میں جو متاثرین نے چھوڑا ہے وہ اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن صرف اور صرف دہشتگری کو ملک سے ختم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔