Author: Abdul Rasheed

  • حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین

    حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

    سید الشہدا حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے میدان کربلا میں اپنے لہو سے حق پرستی اور تسلیم و رضا کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک حق کی راہ پرچلنے والوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت سے زندہ رہے گی۔

    الطا ف حسین نے چہلم کے موقع پر تمام فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھیں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔

  • سوات اور قریبی علا قوں میں زلزلے کے جھٹکے، علا قے میں خوف و ہراس

    سوات اور قریبی علا قوں میں زلزلے کے جھٹکے، علا قے میں خوف و ہراس

    سوات: سوات اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد علا قے میں شدیت خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

    زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا سرحدی مقام تھا اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر زمین کے نیچے تھی۔ زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 4تھی تاہم اس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سوات منگورہاور اس کے اعتراف کے علاقوں میں مکین لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ علاقہ مکینوں میں تاحال شدید خوف و ہراس موجود ہے۔

  • وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہتے ہیں وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں۔ میڈیا مہم کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد ریکوڈک پر کام شروع کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی اینکر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹھیتان سے معاہدہ ختم کیا اب ٹھیتان کو کسی صورت یہ پراجیکٹ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

  • طاہرالقادری کی انجیوگرافی ہوسٹن کے اسپتال میں مکمل

    طاہرالقادری کی انجیوگرافی ہوسٹن کے اسپتال میں مکمل

    ہوسٹن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی انجیوگرافی امریکی شہر ہوسٹن کے اسپتال میں مکمل کر لی گئی ہے۔

    ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا اجیکشن فریکشن کا مسئلہ بدستور جاری ہے۔ انہیں انیس سو بیاسی میں بھی یہ مرض لاحق ہواتھا اور انہیں صحتیابی میں دو سال کا عرصہ لگا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہر القادری کا مزید علاج جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرز کا نیا پینل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے معمول کی مصروفیات شروع کرنیکی اجازت نہیں دی ہے۔

    ترجمان عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ان کی ادویات میں تبدیلی کی جائے گی۔

  • عدالت نے سرعام کے نمائندوں کی ضمانت منظور کرلی

    عدالت نے سرعام کے نمائندوں کی ضمانت منظور کرلی

    لاہور: لاہور کی عدالت نے اے آر وائی نیوز کے نمائندوں کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کوپچاس ،پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

    لاہور کی عدالت میں اے آروائی نیوز کے نمائندوں کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل محمد خالدنواز نے ریلوے کی کرپشن بے نقاب کرنے پر انعام کے بجائے گرفتار کیے گئے آروائی نیوز کے رپورٹرز کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کوپچاس ،پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم بھی دیا ہے۔ اس سے پہلے ریلوے حکام کے نے اے آر وائی کے نمائندوں کی ضمانت میں تاخیر کے لئے کئی حربے استعمال کئے ہیں۔ ریلوے میں کرپشن اورنااہلی بے نقاب کرنے پراے آروائی کے نمائندوں کوگرفتارکیا گیاتھا۔

    اس موقع پر اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ رپورٹرز کی ضمانت منظور ہونے سے جھوٹ کا منہ کالا ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پہلے دن سے عدالتوں پر بھروسہ تھا اور عدالت نے حق اور سچ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اےآروائی نیوز کے نمائندوں کو ضمانتیں ملنا حق اور سچ کی فتح ہے۔ انھوں نے وزیرریلوےسعدرفیق کے بارے میں کہا وہ سوائے اپنی وزارت میں ہرمعاملے میں مداخلت کرتے ہیں۔

    دوسری جانب مقامی عدالت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے نمائندوں کی ضمانت کی منظوری کا صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کیجانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ صحافیوں کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔ صحافی اے آر وائی کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل لاہور کی عدالت میں اے آر وائی نیوز کے گرفتار رپورٹرز کیس کی سماعت ہوئی تو کیس کو لٹکانے کے لیے ریلوے کی جانب پھرتا خیری حربے استعمال کیے گئے۔ ریلوے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ انہیں آج ہی کیس دیا گیا ہے تیاری کے لیے وقت دیا جائے، عدالت نے دوپہر دو بجے تک ریلوے کے وکیل کو بحث کے لیے حکم دیا۔ ریلوے کا وکیل بحث کی بجائے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کرتا رہا۔

    دوسری جانب اے آروائی کے وکیل عامرسعید نےعدالت کو بتایا کہ ریلوے خواجہ سعدرفیق کے ایماء پر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ حکومت سماعت ملتوی کرنے کے لیے درخواست کرے۔ آفتاب باجوہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ رپورٹرز کے خلاف تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں اے آر وائی کے رپورٹرز کی نیت جرم کی نہیں اصلاح کی تھی، اے آروائی نیوز کے رپورٹر جہاد کر رہے ہیں تو ریلوے کو ایک دن مزید مہلت دے دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی کے پروگرام سرعام میں ریلوے میں شامل کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ایک پروگرام کے تحت اسلحہ اور دیگر چوری کا سامان ریلو ے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچایا تھا جس میں پاکستان ریلوے کے اہم ترین حکام شامل تھے، جنھوں نے یہ کام چند ہزار روپے کے عوض کیا تھا۔ جب سرعام کی ٹیم میں شامل رپورٹروں نے اعلیٰ ریلوے حکام کی توجہ اس جانب دلوائی تو وزیر ریلوے نے ان کو ہی گرفتار کروا دیا تھا۔

  • بالائی علا قوں میں درج حرارت کم، میدانوں میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں

    بالائی علا قوں میں درج حرارت کم، میدانوں میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درج حرارت گرنے سے میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

    ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ بلوچستان کے بیشترعلاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت منفی سات ڈگری تک گرگیا۔ جس پرلوگوں نے گرم چادریں، کوٹ، سویٹر اور جیکٹس کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ کوئٹہ میں سردی بڑھنے سے کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں ہیں۔

    سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے لگیں ہیں جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    ادھر شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جلائے جانے والی لکڑی اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔

    دوسری جانب منگورہ میں ہلکی دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گہرے بادل چھانے کی وجہ سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے سے موسمی بیماریاں بھی بڑھ گئیں۔

  • غذائی قلت اور سردی نے مٹھی میں مزید 3 بچوں کی جان لے لی، تعداد 174 ہوگئی

    غذائی قلت اور سردی نے مٹھی میں مزید 3 بچوں کی جان لے لی، تعداد 174 ہوگئی

    تھر پارکر: مٹھی میں غذائی قلت اور سردی نے مزید تین بچوں کی جان لے لی ہے۔ یکم اکتوبر سے ابتک مرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو چوہتر ہوگئی ہے۔

    غذائی قلت، سرد موسم کی سختی اور حکومتی سرد مہری تھری واسیوں کو توڑ رہی ہے۔ کنووں میں پانی نہیں، زمین پر فصلیں نہیں، بھوک و افلاس کا شکار بچے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہے ہیں۔

    تھر کے سیکڑوں دیہات غذائی قلت اور امداد کی عدم فراہمی کے باعث ویران ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے مختلف سرکاری اور نجی طبی مراکز میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں لیکن ڈاکٹرز کی کمی، انکوبیٹرز، ادویات کی قلت اور اب خون ٹیسٹ کی مشین کی خرابی نے تھر میں سب اچھا ہے کا دعوی کرنے والی حکومتی کار کردگی کا پردہ فاش کررہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: ایم کیوایم کے ضلعی عہدیدار باؤانور شہید کا سوئم آج ہورہا ہے

    سیالکوٹ: ایم کیوایم کے ضلعی عہدیدار باؤانور شہید کا سوئم آج ہورہا ہے

    سیالکورٹ: ایم کیوایم سیالکوٹ کے ضلعی عہدیدار باؤ محمد انور شہید کے سوئم میں اہل خانہ، ایم کیوایم پنجاب زون، پنجاب کے مختلف ڈسٹرکٹس اراکین اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کا سوئم ان کی رہاش گاہ پر ہو رہا ہے۔ سوئم کے اجتماع میں باؤ انور کے اہل خانہ، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سیف یار خان ، عبدالحسیب، ایم این اے ساجد احمد، ایم این اے عبدالوسیم، عابد گجر سمیت ایم کیو ایم کے دیگر ذمے داران اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کر رہےہیں۔

    اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکے ایصال ثواب کیلئے دعا اور قرآن خوانی بھی کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم سیالکوٹ کے سینئر کارکن باؤ محمد انور کو دو روز قبل شہاب پورہ روڈ پر دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے عہدیدار باؤ انور کے سوئم کے موقع پر علاقہ مکین سوگوار ہیں۔

  • پاکستان کی اہم شخصیات نے ملالہ کو نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی

    پاکستان کی اہم شخصیات نے ملالہ کو نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین سمیت ملک بھر کی اہم شخصیات نے نوبل انعام حاصل کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    صدر ممنون حسین نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انعام سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی ہر بچی زیور تعلیم سے آراستہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ دنیا بھر میں پاکستان کی طرف سے امن کی سفیر ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے امن کا نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی نے جبر کے ماحول میں استقامت کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ قوم کی بہادر بیٹی ہے، جس نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری سندھ اور بلوچستان کے وزرا اعلیٰ ق لیگ کی سینیئر نائب صدر روبینہ سلہری نے بھی ملالہ کو نوبل انعام ملنے پر مبارکبا دی، ان کا کہنا تھا ملالہ یوسفزئی کو نوبل پرائز ملنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔