ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز مذہبی رسومات ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات ممبئی کے واستو اپارٹمنٹ میں منعقد ہورہی ہیں جو رنگ برنگی لائٹوں سے جگمگا اٹھا ہے۔
بالی ووڈ اداکاروں کی شادی کے سلسلے میں مذہبی دعا کے بعد مہندی کی رسم ادا کی جائے گی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔
مہندی کی رسم کے اگلے دن سنگیت ہو گا جبکہ شادی کی آخری تقریب اور رخصتی 15 اپریل کو طے ہے۔
واضح رہے کہ واستو اپارٹمنٹ میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دونوں کے الگ الگ فلیٹ ہیں، اور پورے فلیٹ کو آرائشی لائٹوں سے روشن کیا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو درحقیقت تو نظر کا دھوکا ہوتی ہیں لیکن وہ تصویر کو اپنے دیکھنے والوں کی شخصیت سے متعلق اہم راز منکشف کرتی ہے، یہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے 3 زاویے ہیں جو ہیں درخت، انسانی چہرہ اور کتاب کا مطالعہ کرتا ہوا انسان۔
تصویر انٹرنیٹ پر ‘یور ٹینگو’ نامی ادارے کی جانب سے شیئر کی گئی جس کا کہنا ہے کہ تصویر آپ کے خیالات و افکار کے ذریعے آپ کی شخصیت کا تعین کرے گی۔
تصویر میں دکھائی دی جانے والی کون سی چیز آپ کی پریشان کن خاصیت کی طرف اشارہ کرتی ہے، یہ آپ کی پہلی نظر طے کرے گی۔
اگر آپ اس تصویر کو درخت کی تصویر کہتے ہیں تو آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، اس گروہ کے افراد کبھی کبھی پچگانہ افکار و خیالات اپنا لیتے ہیں۔
اگر آپ نے پہلے انسانی چہرے کو دیکھا تو آپ کی پریشان کرنے والی خاصیت ‘بغیر سوچے سمجھے بولنا’ ہے۔
اگر آپ نے اس تصویر میں ایک شخص کو کتاب پڑھتا دیکھا ہے کہ تو آپ ایسی پریشان کن خاصیت کے حامل ہیں جو مسئلے کا سامنا کرنے کے بجائے اپنی سوچ میں ہی تسکین حاصل کرتی ہے۔
ممبئی : بھارتی فلم ‘آر آر آر’ نے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی سطح پر ہالی ووڈ فلمیں ‘ایمبولینس اور انچارٹرڈ’ بھی ‘آرآرآر’ کا مقابلہ نہ کرسکیں۔
فلموں سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایس ایس راجا مولی کی فلم ‘آرآرآر’ کو گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق برطانوی باکس آفس پر بھارتی فلم نے ہالی ووڈ کی بہترین فلمیں ‘ان چارٹرڈ اور ایمبولینس’ پر بھی سبقت حاصل کرلی ہے اور فلم ‘آرآرآر’ 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جس کے بعد راجا مولی فلم سے اور زیادہ کمانے کی امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجا مولی کی فلم کو 161 سنیما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے برطانوی باکس آفس پر 64.86 کروڑ جب کہ آئرلینڈ باکس پر 1.66 ملین پاؤنڈ کا کامیاب بزنس کیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دوسری پوزیشن حاصل کی، پہلی پوزیشن پر وارنر بروس کی فلم ‘دی بیٹ مین’ براجمان ہے۔
باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم ‘ایمبولینس تیسری پوزیشن پر رہی جس نے 521،049 پاؤنڈ کا بزنس کیا جب کہ فلم ‘ان چارٹرڈ’ نے 349،457 پاؤنڈ کما کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ریاض : سعودی حکومت نے سائق خاص ‘گھریلو ڈرائیور’ کے اقاموں کا اجرا و تجدید سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ جوازات کے سوشل میڈیا پر ایک شخص نے سوال پوچھا کہ گھریلو ڈرائیور ‘سائق خاص’ کے ویزہ کی تجدید پانچ سال کیلئے کرائی جاسکتی ہے۔
سوال پر محکمہ جوازات نے کہا کہ ملازمت کے قوانین کے تحت بنیادی طور پر دو طرح کے کارکن ہوتے ہیں جن میں انفرادی اسپانسر کی زیر کفالت اور دوسری قسم کمرشل ملازمین کی ہوتی ہے۔
گھریلو ڈرائیور، خادمہ ، چوکیدار وغیرہ انفرادی اسپانسر کی زیر کفالت آتے ہیں جن کے اقاموں کا اجرا و تجدید سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے اور جو ملازمین کمرشل ویزے یعنی ورک پرمٹ آتے ہیں ان کے ویزوں کی تجدید وزارت افرادی قوت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
محکمہ جوازات نے بتایا کہ گھریلو ڈرائیور کے ویزہ کی تجدید دو برس کےلیے کرائی جاسکتی ہے مگر یہ اسپانسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ویزہ کی تجدید ایک برس کےلیے کرواتا ہے یا دو برس کےلیے کراتا ہے۔
واضح رہے گھریلو ڈرائیور، جسے عربی میں ’سائق خاص‘ کہتے ہیں۔
اسلام آباد : مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد نیب سے متعلق اہم فیصلے کا عندیہ دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اے آر وائی نیوز پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نیب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مولانا نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق فوری کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکتا جو بھی حکومت آئے گی پھر وہ متفقہ رائے سے فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک نیب کو فوری طور پر ختم ہوجانا چاہیے لیکن باقی لوگ بھی ہیں ان کی متفقہ رائے سے فیصلہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق سوال پر کہا کہ جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں ان کی پوری ایک فہرست بناکر انہیں پارلیمنٹ میں نمائندگی دینی چاہیے مگر انہیں مکمل سسٹم کیساتھ دو یا تین نشست دی جائیں جس سے ملکی مفاد بھی متاثر نہ ہوگا، صرف ووٹ سے تو اعتماد نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیے آئین کے تناظر میں ایسا میکنیزم بنانا چاہیے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے کہا کہ ابھی جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کےلیے قانون بنا ہے اس کا میکنیزم نہیں ہے یہ قانون ہنگامی طور پر بنایا گیا ہے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں آئے تو اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے زیادہ ان کی نمائندگی کی بات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فی الحال کوئی شکایت نہیں مگر الیکشن کمیشن کا صحیح کردار آگے جاکر سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ابھی بھی ضرورت ہے کیوں کہ ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ ہے، عارضی پتہ ہو، مستقل پتہ ہو کوئی نیا پتہ ہو، کچھ ابھی تک پتہ نہیں ہے۔
مولانا نے نادرا کا نظام کو بھی ٹھیک کرنے پر ضرور دیا اور کہا کہ اس تناظر میں کافی چیزیں ایسی ہیں جس کے باعث اصلاحات کی ابھی ضرورت ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس نے 2018 کا الیکشن کرایا تھا اس الیکشن کمیشن پر ہمیں اتفاق نہیں تھا کیوں کہ اس وقت جو افراد تھے ان پر ہمیں اعتراض ہے لیکن اب جو لوگ آئے ہیں فی الحال وہ بہتر ہیں۔
بشریٰ انصاری بے گھر ہوگئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکار نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بشریٰ انصاری سڑک پر بیٹھی ہوئی نعمان اعجاز سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔
غیر ملکی دورے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سینئر اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ ‘میں بے گھر ہوگئی’ جب کہ نعمان اعجاز نے بھی کہا کہ ‘پاکستان کا آئیکون بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں’۔
کویت سٹی : ماں کا سر تن سے جدا کرنے والی سفاک بیٹیوں نے دوران تفتیش پولیس کو قتل کے محرکات بتا دئیے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی دارالحکومت دوحہ میں کچھ روز قبل قتل کی اندوہناک واردات رونما ہوئی تھی جس میں بیٹیوں نے اپنی ہی سگی ماں کو پے در پے چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر سر بھی تن سے جدا کردیا تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے دو بہنوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل بیٹیوں کو گرفتار کیا تو ان پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی، جس کی وجہ سے کچھ دنوں کیلئے تفتیش روک دی گئی بعدازاں انہیں جائے وقوعہ کا دورہ کروایا اور وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی گئی۔
قاتل بیٹیوں نے 67 سالہ ماں کو قتل کرنے کی وجوہات بتائی اور سر چھپانے اور لاش دفن کے مقامات بھی دکھائے۔
کراچی : دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی وکٹ کیپر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بے ساختہ ہنسنے پر مجبور کردیا۔
آسٹریلوی ٹیم کرکٹ کے فروغ کیلئے 24 سال پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے، کینگروز نے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کراچی میں ڈیرا ڈال دیا ہے۔
آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے کراچی کے ہوٹل میں دبنگ انٹری دی اور ہوٹل میں داخل ہوتے ہی سامان سمیت سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی۔
کیری کی ویڈیو اسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے اب تک 61 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جب کہ سیکڑوں مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
نئی دہلی : مہنگی گاڑی اور چند ہزار کی رقم جہیز میں نہ ملنے پر دلہا دلہن کی پٹائی کرکے نکل گیا۔
بھارت سے اکثر ایسی خبریں وائرل ہوتی ہیں جس میں دلہا جہیز نہ ملنے یا کم ملنے پر بارات واپس لے جاتا ہے، مگر اس واقعے میں تو دلہا نے جہیز نہ ملنے پر دلہن کی درگت بنا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی رسومات چل رہی تھی اور دلہا دلہن پنڈال میں موجود تھے کہ اچانک دلہا کو کسی بات کا علم ہوا اور وہ بپھر گیا۔
دلہا کو بتایا گیا تھا کہ دلہن والوں نے اس کی بتائی ہوئی مہنگی کار اور 30 ہزار روپے کا انتظام نہیں کیا، جس پر دلہا کی لڑکی والوں سے بحث ہوگی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دلہا نے سجی سنوری دلہن کی پٹائی لگائی اور بارات لیکر دلہن کے بغیر ہی واپس نکل گیا۔
لڑکی والوں کو دلہے کے خلاف مقدمہ درج کروایا دیا، جس میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بارات واپس لیجانے اور دلہن کی پٹائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
کیف : یوکرینی صدر نے برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو دورہ یوکرین کی دعوت دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے کمیونیکیشن انفراسٹرکچر بری طرح متاثر کیا تھا جس کے باعث ملک انٹرنیٹ سروس سے بھی محروم ہوگیا تھا۔
یوکرین میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوتے ہی ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی اسٹار لنک سروسز ایکٹیو کرکے ٹرمینلز کھول دئیے تھے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایلون مسک کا شکریہ کرتے ہوئے انہیں دورہ یوکرین کی دعوت دی۔
یوکرینی صدر ویڈیو کال کے ذریعے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘جنگ کے خاتمے کے بعد اگر آپ کے پاس وقت ہوتو یوکرین کا دورہ کریں، ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں’۔
یوکرینی صدر کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ‘بہت اچھا ہے، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی میں بھی یوکرین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے’۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ حکومت یوکرین کی انٹرنیٹ سروس کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کو روسی حملوں سے بچایا جاسکے۔