Author: ریحان عابدی

  • دوسرا ٹیسٹ: 297 رنز پر پاکستانی ٹیم آل آؤٹ

    دوسرا ٹیسٹ: 297 رنز پر پاکستانی ٹیم آل آؤٹ

    کرائسٹ چرچ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کمزور پڑگئی، 297 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوگئی، اظہر علی 93 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    میچ کا آغاز ہوا تو 4 رنز کے مجموعے پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی اور اوپنر شان مسعود بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد صرف 25 رنز بناسکے اور حارث سہیل 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے فواد عالم بھی زیادہ دیر پچ پر ٹہر نہ سکے اور صرف دو رن بناکر 83 رنز کے مجموعے پر کیچ ہوگئے لیکن کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں انفرادی طور پر 61 رنز کا اضافہ کیا اور جیمی سن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، یوں پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی 200 سے کم رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔

    اظہر علی نے ٹیم کے مجموعے میں 93 رنز کا اضافہ تمام کھلاڑیوں میں نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے 48 رن اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر نے 34 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کے مجموعی اسکور میں شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ 12 رنز کا اضافہ کرسکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جمیسن نے5،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہنری کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

    واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔

  • قانون کی پاسداری کیلئے پیدل دستے تجارتی مراکز میں تعینات

    قانون کی پاسداری کیلئے پیدل دستے تجارتی مراکز میں تعینات

    کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے کرونا ایس و پیز پر عمل درآمد اور نظم و ضبط کی پابندی کیلئے مالز اور کمپلیکسز میں خصوصی دستے تعینات کردئیے، جنہیں گرفتاری کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے مالز اور تجارتی کیمپلیکسز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے پیدل گشت کرنے والے خصوصی دستے تعینات کردئیے ہیں، جو مکمل ساز و سامان سے آراستہ ہوں گے۔

    کویتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان دستوں کی تعیناتی کا مقصد قانون کی پاسداری ہے اور جو افراد قانون خلاف ورزی کرتے نظر آئیں گے یہ دستے انہیں حراست میں لینے کے مجاز ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کے فیصلے پر درآمد کےلیے گزشتہ شب سے دستوں نے تجارتی مراکز میں گشت شروع کردیا ہے۔

  • طلاق سے انکار، شوہر اور بہن کی خاتون کو زبردستی عدالت سے لیجانے کی کوشش

    طلاق سے انکار، شوہر اور بہن کی خاتون کو زبردستی عدالت سے لیجانے کی کوشش

    فیصل آباد : طلاق سے انکار پر شوہر نے بھری عدالت میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی آمد پر خاتون کی جان بچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں لاہور کی رہائشی خاتون گھریلو جھگڑے پر طلاق کےلیے عدالت پہنچ گئی۔

    راضی نامے کےلیے شوہر بھی سالی کے ہمراہ کچہری پہنچ گی جس پر خاتون نے طلاق سے انکار کیا تو شوہر اور بہن نے زبردستی اسے لے جانے کی کوشش کی۔

    ذرائع کے مطابق شوہر اور بہن سے زبردست خاتون کو گاڑی میں ب بٹھایا لیکن خاتون پھر باہر نکل آئی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس کے پہنچنے پر وکلا نے خاتون و لے جانے سے روک دیا۔

  • ڈولفن کی معصوم بچّے کے ساتھ اٹکھیلیاں، ویڈیو وائرل

    ڈولفن کی معصوم بچّے کے ساتھ اٹکھیلیاں، ویڈیو وائرل

    ڈولفن کی کمسن بچے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    عام طور پر بچوں کو آپس میں یا پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈولفن کو بچے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مائیکل اینڈریس نامی سوشل میڈیا صارفین کی وال سے یہ منفرد ویڈیو شیئر ہوئی، جس میں متعدد ڈولفن مچھلیوں کو سوئمنگ پول میں انسانوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن انہیں میں ایک ڈولفن ایسی بھی ہے جو پول سے باہر کھڑے بچے کے ساتھ بال کھیل رہی ہے۔

    بچہ ڈولفن کی جانب بال پھینکتا ہے جسے وہ اپنے منہ پکڑ کر واپس بچے کی جانب پھینکتی ہے،بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈولفن بھی کافی خوش نظر آرہی ہے۔

    ویڈیو فیس بک پر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے اب تک لاکھوں دیکھ چکے ہیں، 71 ہزار صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ 1500 افراد نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

  • سست ترین جانوروں کی ویڈیو وائرل

    سست ترین جانوروں کی ویڈیو وائرل

    دنیا کے سست و کاہل ترین جانوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دنیا بھر میں بہت سے ایسے افراد اور جاندار موجود ہیں جنہیں سستی اور کاہل ہونے کے القابات سے نوازا جاتا ہے لیکن جو ویڈیو ہم آپ کو دکھارہے ہیں اس میں کوئی انسان نہیں بلکہ جانور سستی کی مثالیں قائم کررہے ہیں۔

    مائیکل اینڈریس نامی فیس بک صارف نے دنیا بھر کے مختلف پالتو، آوارہ و جنگلی جانوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی اس قدر سستی دکھا رہی ہے کہ سیڑھیوں سے لیٹے لیٹے اترنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ آوارہ کتا سپر مارکیٹ کا دروازہ ٹکرانے کے باوجود بھی اٹھنے کو تیار نہیں۔

    ویڈیو کے اختتامی حصے میں چڑیا گھر میں قید ایک سفید بھالو گھسٹ گھسٹ کر آگے بڑھ رہا ہے لیکن اٹھ کر چل نہیں رہا جبکہ کچھ جانوروں کو ان کے مالک یا ساتھی جانور زبردستی گھیسٹ رہے ہیں لیکن وہ اٹھنے تیار نہیں۔

  • ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ کیوں دیا؟

    ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ کیوں دیا؟

    عام طور پر لڑکی کے گھر والے داماد کو شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ پیش کرتے ہیں مگر اب کی بار ساس نے انوکھا تحفہ دے کر روایات کو توڑ دیا۔

    ساس کی جانب سے انوکھا تحفہ دئیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پاکستانی خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    ساس کی جانب سے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

    اختیار حسین نامی ٹوئٹر صارف نے مذکورہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے مطالبے پر غور کیا جائے‘۔

    دلہا کو کلاشنکوف کا تحفہ دئیے جانے پر ریحان عابدی نامی فیس بک صارف نے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں۔۔ ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متبنہ کردیا‘۔

  • ‘قوم کے بچے تباہ ہورہے ہیں’ اسکولوں کی بندش پر طلبہ ناخوش

    ‘قوم کے بچے تباہ ہورہے ہیں’ اسکولوں کی بندش پر طلبہ ناخوش

    لوئر دیر : کرونا وائرس کے پیش نظر اسکولوں کی بندش نے بچوں کو غمگین کردیا، کئی ماہ بعد اسکول کھلنے اور پھر بندہونے پر بچوں نے پشتو نظم تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کا فیصلہ ہے جس پر کہیں طالبعلم پرجوش نظر آئے تو کہیں بچوں نے غم کا اظہار کیا۔

    خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں قائم اسکول کے بچوں نے کئی ماہ بعد اسکول کھلنے اور دوبارہ بند ہونے کے اعلان پر پشتو نظم تیار کی ہے۔

    اسکول کے بچوں کی ایک ساتھ ترنم میں نظم پڑھ کر سنانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔

    لوئر دیر کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش پر ہمارا دل انتہائی افسردہ ہے، اسکول بند نہ کریں کیوں کہ تعلیمی حرج کے باعث قوم کے بچے تباہ ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا تھا جس کے بعد 26 نومبر سے دس جنوری تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا تھا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان پر طلبا و طالبات میں خوشی لہر دوڑ گئی تھی، ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کے حق میں شدید نعرے بازی کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں : تعلیمی اداروں کی بندش پر طلبہ پُرجوش، وزیرتعلیم کے حق میں نعرے بازی

    طلبہ نے یونیورسٹی کے باہر نعرے لگائے کہ ’کل بھی کرونا زندہ تھا آج بھی کرونا زندہ ہے، شفقت محمود زندہ باز، جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا‘۔

    طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شفقت محمود کےلیے ٹرینڈ چلایا گیا تھا۔

  • خونخوار تیندوے نے ہرن کے بچے کو گود لےلیا، ویڈیو وائرل

    خونخوار تیندوے نے ہرن کے بچے کو گود لےلیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ صارفین دنگ رہ جاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خونخوار جانور کو اپنے شکار کو پالتے دیکھا گیا ہے۔

    جی ہاں! یہ کوئی معمولی شکاری نہیں بلکہ تیندوا ہے جو جانوروں کو باآسانی اپنی خوراک بناتا ہے لیکن اگر کوئی انسان بھی اس کی گرفت میں آگئے تو اس کا بچنا مشکل نہیں ناممکن ہے لیکن ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک تیندوے کو نومولود ہرنوٹے (ہرن کا بچہ) کو پالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو گرافر نے اپنے کیمرے سے یہ غیر معمولی ویڈیو بنائی جس میں ایک چند لمحے قبل ہی جنم لینے والے ہرنوٹے کو تیندوے نے گود لے لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن بچے کو جنم دے رہی ہوتی ہے اور جیسے ہی ہرناٹا دنیا میں آتا ہے ہرن بچے کو چھوڑ کر فرار ہوجاتی ہے کیونکہ پیچھے سے تیندوا حملہ آور ہوجاتا ہے۔

    تیندوے نے ہرنوٹے کو کھانے کے بجائے اسے گود لے لیا اور پالنا شروع کردیا۔

  • بھارتی شہری نے شادی سے انکار پر خاتون کی ناک کاٹ دی

    بھارتی شہری نے شادی سے انکار پر خاتون کی ناک کاٹ دی

    نئی دہلی : بھارت میں سرپھرے عاشق نے شادی شدہ خاتون کے شادی نہ کرنے پر ناک کاٹ دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں درندگی کی انتہاہوگئی جہاں ایک شخص نے معمولی تنازعے پر 40 سالہ خاتون کی ناک کاٹ دی۔

    پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے لیکن وہ اپنے شوہر سے جھگڑے کے باعث پانچ سال سے علیحدہ لے رہی تھی۔

    خاتون کو علیحدہ رہتے دیکھ کر ملزم سمجھا خاتون غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہے جس پر اس نے خاتون کو شادی پر راضی کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون کے مسلسل انکار پر ملزم نےزبردستی شادی پر راضی کرنا چاہا اور نہ ماننے پر خاتون کی ناک کاٹ دی۔

  • طوطوں‌ کی تربیت آپ کو حیران کردے گی

    طوطوں‌ کی تربیت آپ کو حیران کردے گی

    ویسے تو طوطوں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ بڑے بے وفا ہوتے ہیں ایک بار اڑ جائیں تو واپس نہیں لیکن ایک شخص نے اپنے طوطوں کی ایسی تربیت کی ہے کہ انہیں جس کام کی ہدایت دی جائے اسے وہ خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطوں کی چھوٹی نسل جنہیں عام طور پر آسٹریلین طوطا بھی کہا جاتا ہے مختلف کھیل کھیلتی اور امور انجام دیتی نظر آرہی ہے۔

    مذکورہ شخص نے اپنے طوطوں کی ایسی تربیت کی ہے کہ وہ والی بال اور باسکٹ بال کھیلتے وقت دو ٹیموں میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور پھر مخالف ٹیم کے خلاف بال پھینکتے ہیں۔

    ویڈیو کے اگلے حصے میں ایک طوطے کو کوڑے دان میں کچرا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مالک لوہے کی شہ دیتا ہے تو طوطا اسے الگ کوڑ دان میں ڈالتا ہے۔

    تیسرے حصے میں ایک طوطا دوسرے طوطے کے رکشہ میں سوار ہونے کے بعد رکشہ چلاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔