Author: ریحان عابدی

  • ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

    کراچی : جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جارہا ہے، ملک کی فضا آج ختم النبیین ﷺ کے نام اور درود و سلام سے گونجے گی۔

    سرور کائنات ختم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر طرف توصیف رسول ﷺ  کو اشعار کی صورت میں بیان کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز  پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ کسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں قائم مختلف ایئرپورٹس پر بھی عید میلاد النّبی کی مناسبت سے چراغاں کیا ہے۔

    عاشقان رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں، آپ ﷺ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

    آپ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے، رسول کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔

    سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے  12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت محفل میلاد، کانفرنس سے میں  وینٹی لیشن کا انتظام کیا جائے، محفل میلاد کے وقت سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور محفل میلاد کےشرکا میں کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

  • کویتی حکومت کا تارکین وطن کی مالی امداد کا فیصلہ

    کویتی حکومت کا تارکین وطن کی مالی امداد کا فیصلہ

    کویت سٹی : کویتی حکام نے کرونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے تارکین مدد کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

    کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں مسافر دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے جن کی حالت زار کوئی پوچھنے والا بھی نہیں تھا لیکن کویت نے بیرون ممالک میں پھنسے تارکین کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    کویتی وزیر سماجی امور مریم العقیل نے کہا ہے کہ جو افراد کوویڈ 19 کے باعث بیرون ممالک میں پھنس گئے ان کی مالی معاونت کی جائے گی اور ان کے واجبات میں سے کٹوتی بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مریم العقیل نے واضح کیا کہ مالی معاونت ان افراد کی جائے گی جنہوں نے کم از کم 275 دن کویت میں مسلسل یا وقفے وقفے سے گزاریں ہوں۔

    کویت وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کویت سے باہر 90 دن سے زیادہ رہے ہیں تو کٹوتی کی جائے گی، اسی طرح قیام اگر 180 دن کا ہوگا تو مالی امداد صرف نوے دن کی ہوگی۔

  • انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے گاڑی چوری کا جعلی مقدمہ درج کروانے والا گرفتار

    انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے گاڑی چوری کا جعلی مقدمہ درج کروانے والا گرفتار

    کراچی : جعلی انشورنس کلیم کرکے گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ درج کروانے والا شہری مشکل میں پڑگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انشورنس کی رقم حاصل کرنے کےلیے گاڑی چوری ہونے کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کا شہر قائد کا رہائشی خود مصیبت میں پھنس گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی گاڑی کا ٹریکر غیر فعال کرکے گاڑی فروخت کردی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کروایا کہ اس کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ہے۔

    ملزم کی شکایت پر اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرکے گاڑی برآمد کرکے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے سنہ 9 دسمبر 2019 کو گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی اور ایف آئی آر کٹواتے پولیس کی جانب سے گاڑی کا ریموٹ مانگنے پر مدعی مقدمہ / ملزم گا ڑی کے ریموٹ اور چابی کو غصہ میں توڑ کر پھینک دینے کا دعویٰ کیا اور پو لیس کو پیش نہ کرسکا۔

  • ’آخری رسومات میں شرکت کی اجازت کیوں نہیں دی‘ : مداحوں نے گلوکار کی قبر کھود دی

    ’آخری رسومات میں شرکت کی اجازت کیوں نہیں دی‘ : مداحوں نے گلوکار کی قبر کھود دی

    نیروبی : کرونا سے مرنے والے گلوکار کے مداحوں نے آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر قبر کو کھود کر جسد خاکی باہر نکال لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کبھی مداحوں کی فنکار سے اس قدر والہانہ کا محبت کا واقعہ کبھی سنا ہے کہ پرستاروں نے اپنی ہر دل عزیز شخصیت کی قبر کھود کر جسد خاکی ہی باہر نکال لیا ہو۔

    جی ہاں مشرقی افریقی ملک کینیا میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک 33 سالہ گلوکار ممکنہ طور پر کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا تو اس کی آخری رسومات میں عام والوں کو شرکت کی اجازت نہ دی گئی تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

    ابینے جاچیکا نامی گلوکار کے پرستار جاچیگا سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ آخری رسومات عقیدت و احترام سے ادا کرنے کی خاطر ہزاروں کی تعداد میں قبرستان پہنچ گئے۔

    قبرستان میں تعینات پولیس کی بھاری بھی نفری مداحوں کو قبرستان میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر تاہم مداحوں کو روکنے میں ناکام رہے۔

    مداحوں نے قبرستان میں داخل ہوکر گلوکار کی قبر کشائی کی اور تابوت لے کر بھاگ گئے۔ پرستاروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہردل عزیز گلوکار کی آخری رسومات پورے عقیدت و احترام سے ادا کرنا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کم یا زیادہ؟ عالمی رپورٹ سامنے آگئی

    پاکستان میں کرونا اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کم یا زیادہ؟ عالمی رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان میں کرونا سے مرنے والوں کی شرح اموات دیگر نوّے ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، کرونا ورلڈ میٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

    کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے امریکا، چین، سعودی، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے تقریباً 215 چھوٹے بڑے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم پاکستان میں شروع میں تو کرونا کنٹرول میں تھا لیکن گزشتہ دنوں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور کرونا متاثرین کی اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد کرونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم پاکستان میں اب بھی شرح اموات دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔

    کرونا کے حوالے سے ورلڈ میٹر نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والے ملک پاکستان دس لاکھ میں سے 12 افراد روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

    امریکا، برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کرونا کی شرح اموات کہیں زیادہ ہے، امریکا میں یہ شرح دس لاکھ میں سے 357افراد،برازیل میں 208اور روس میں 49ہے، برطانیہ میں 615،اسپین میں 580،اٹلی میں568افراد ہر دس لاکھ میں سے کرونا کےباعث موت کا شکار ہورہے ہیں۔

    کرونا متاثرین کے حوالے پیش کیے گئے ورلڈ میٹر کے اعداد و شمار کے حساب سے بھی پاکستان 70 ترقی یافتہ ممالک سے کئی گناہ بہتر ہے جہاں ہر دس لاکھ میں سے روزانہ کی بنیاد پر 655 افراد کرونا میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، ترکی اور یورپی ممالک سمیت ستر ممالک میں یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔

    لہذا عوام کرونا وائرس کے باعث اپنے اوسان خطا کرنے کے بجائے حوصلے سے کام لیں اور حکومت اور ماہرین کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • دھندلی ہیڈلائٹس صاف کرنے کا آزمودہ طریقہ

    دھندلی ہیڈلائٹس صاف کرنے کا آزمودہ طریقہ

    سڈنی : آسٹریلوی خاتون نے گاڑی کی دھندلی ہیڈلائٹس کو بغیر پیسے خرچ کیے صاف کرنے کا طریقہ بتادیا۔

    گاڑی رکھنے والا ہر دوسرا اگلی لائٹوں کے پیلے پن سے پریشان نظر آتا ہے اور گاڑی کی ہیڈلائٹس اگر دھندلا جائیں تو حادثے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن خطرے کے باوجود گاڑی مالکان ہیڈلائٹس تبدیل نہیں کرواتے۔

    ہیڈلائٹس پیلی پڑجانے کے باوجود تبدیل نہ کروانے کی بڑی وجہ مہنگائی ہے اور دونوں ہیڈلائٹس کی تبدیلی جیب پر کافی بھاری پڑجاتی ہے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسٹریلوی خاتون نے بغیر پیسے خرچ ہیڈلائٹس پھر سے نئی کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

    لیونی نامی خاتون نے گھر میں موجود توتھ پیسٹ اور کھانے کا سوڈا استعمال کرکے کیسے اگلی لائٹوں کو صاف کیا جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ گھر میں رکھے توتھ پیسٹ اور کھانے کو سوڈے کو ملاکر اپنی گاڑی کی ہیڈلائٹس پر لگائیں اور تھوڑی سی مشقت کرکے اسے کچھ دیر تک رگڑیں اس کے بعد صفائی کے مواد کو ٹشو پیپر کی مدد سے صاف کردیں، ہیڈلائٹس بلکل نئی جیسی ہوجائیں گی۔

  • جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بھی امریکی پولیس کا رویہ نہ بدلا

    جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بھی امریکی پولیس کا رویہ نہ بدلا

    واشنگٹن : جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بھی امریکی پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہوسکا, سیکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرے میں سفید فام شہری پر تشدد کی ویڈیو  بھی وائرل ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں کچھ روز قبل چار پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں بدترین تشدد کے بعد ایک سیاہ فارم امریکی شہری کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے خلاف ریاست بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

    افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کے بہیمانہ قتل کے باوجود امریکی پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور احتجاج میں شرکت کرنے والے مظاہرین کے خلاف بھی سیکیورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جس کی بے تحاشا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے میں شریک ایک بزرگ شہری کو دھکا دے کر گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست نیویارک کے شہر بافیلو میں پیش آیا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے واقعے میں پولیس دو پولیس افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص پولیس اہلکاروں سے کچھ بات کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اچانک دو سیکیورٹی اہلکار اسے دھکا دیتے ہیں جس کے باعث زمین پر کر گر بیہوش ہوجاتا ہے اور اس کے سر سے خون بہنے لگتا ہے۔

    سفید فام بزرگ شہری کے سر سے خون بہتا دیکھنے کے باوجود پولیس اہلکار متاثرہ شخص کو اٹھانے کی زحمت نہیں کرتے اور آگے بڑھتے رہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر سے بھی مظاہرین کے خلاف پولیس ناروا سلوک کی ویڈیوز منظر عام آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

    سیاہ فام شہری کا قتل، امریکی وزیر دفاع کی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے جاری احتجاج میں مظاہرین پرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں لیکن کچھ افراد کی جانب سے مختلف شہروں میں بڑےت پیمانے پر توڑ پھوڑ اور جلاوٗ گھیراوٗ کیا گیا جس کے بعد سے کئی شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

  • کرونا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار انسانوں کی جان لے لی

    کرونا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار انسانوں کی جان لے لی

    کراچی : کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ اسّی ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    چین سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 615 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

    جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 28 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کی جانیں نگلیں ہیں اتنی ہی تیزی سے اسپین کو بھی اپنا نشانہ بنایا جہاں اب تک 18 ہزار 812 افراد کی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

    اٹلی میں مہلک ترین وائرس نے 21 ہزار 645 افراد کو ہلاک کیا جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکا ہے۔

    فرانس میں وائرس نے 13 ہزار 167 جانیں لیں اور 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 12 ہزار 868 اور مریضوں کی تعداد 98 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

    ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس 4777 افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ 76 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

    چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 3342 افراد ہلاک جبکہ 28 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

    جرمنی میں کرونا وائرس سے 3804 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 4440 ہلاکتیں اور 35 ہزار سے زائد متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 1239 اور ترکی میں 1518 انسانی جانیں لیں جبکہ 69 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

    وائرس برازیل میں بھی 1760، سوئیڈن میں 1203، پرتگال میں 599، کینیڈا میں 1010، انڈونیشیا میں 469، سعودی عرب میں 79، نیدرلینڈز میں 3134 افراد ہلاک 28 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 422 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

  • دنیا بھر میں 19 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    دنیا بھر میں 19 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    کراچی : کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ چوبیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    عالمی وبا قرار دئیے جانے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وائرس کی ہلاکت خیزی سے امریکا، یورپ اور سعودی عرب جیسے ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔

    امریکا و یورپ میں تو لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، امریکی شہریوں نے کرونا کے خوف سے رشتہ داروں میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات1 لاکھ 19 ہزار 692 ہوگئیں جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

    اٹلی میں کوویڈ 19 کی مہلک ترین وبا نے 20 ہزار 465 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

    امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 640 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    اسپین کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جہاں اب تک 17 ہزار 756 انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

    فرانس میں وائرس نے 14 ہزار 967 جانیں نگل لیں اور 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی اور مریضوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 4585 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 73 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

    چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، وائرس چین میں 3341 افراد کی جانیں نگل گیا جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

    جرمنی میں کرونا وائرس سے 3194 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 3909 ہلاک اور 22 ہزار متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 1138 اور ترکی میں 1296 انسانی جانیں لیں جبکہ 61 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

    وائرس برازیل میں بھی 1355 ہلاک تیرہ ہزار سے زائد لوگ مریض ہیں، سوئیڈن میں 919، پرتگال میں 535، کینیڈا میں 780، انڈونیشیا میں 399، آسٹریا میں 368، نیدرلینڈز میں 2823 افراد ہلاک 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 358 افراد کو ہلاک جبکہ 10ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    وائرس نے ایکواڈور میں 355 افراد کو، ڈنمارک میں 203، جنوبی کوریا میں 200، رومانیہ میں 197 اور خلیجی ریاست سعودی عرب میں 65 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 4934 لوگ متاثر ہیں۔

  • دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوگئے

    دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوگئے

    کراچی : مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے دنیا بھر 82 ہزار سے زائد انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ اکتیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    عالمی وبا قرار دئیے جانے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وائرس کی ہلاکت خیزی سے امریکا، یورپ اور سعودی عرب جیےس ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔

    امریکا و یورپ میں تو لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، کرونا کے خوف سے عزیزوں نے اپنے رشتہ داروں میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات82 ہزار 080 ہوگئیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

    اٹلی میں کوویڈ 19 کی مہلک ترین وبا نے 17 ہزار 127 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

    امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 800 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    وائرس کی ہلاکت خیزی اٹلی اور امریکا کے ساتھ اسپین میں جاری ہے جہاں اب تک 14 ہزار 45 انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔

    فرانس میں وائرس نے 10 ہزار 328 جانیں نگل چکا ہے اور 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 6159 اور مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 3872 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 62 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

    چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 3333 افراد ہلاک جبکہ 81 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

    جرمنی میں کرونا وائرس سے 2016 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 2035 ہلاک اور 22 ہزار متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 821 اور ترکی میں 725 انسانی جانیں لیں جبکہ 34 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

    وائرس برازیل میں بھی 688، سوئیڈن میں 591، پرتگال میں 345، کینیڈا میں 381، انڈونیشیا میں 221، آسٹریا میں 243، نیدرلینڈز میں 2101 افراد ہلاک 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 160 افراد کو ہلاک جبکہ 5351 سے زائد متاثر ہیں۔

    وائرس نے ایکواڈور میں 191 افراد کو، ڈنمارک میں 203، جنوبی کوریا میں 200، رومانیہ میں 197 اور خلیجی ریاست سعودی عرب میں 41 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 2795 لوگ متاثر ہیں۔