Author: ریحان عابدی

  • ننھے سرفراز کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    ننھے سرفراز کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے کمسن بیٹے کی کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے فرزند عبداللہ سرفراز کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کا کیپ پہنے ہوئے مایہ ناز بولر حسن علی کے انداز میں والد کی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

    عبداللہ سرفراز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حسن علی نے ٹوئٹر پر کہا کہ سابق کپتان کے بیٹے عبداللہ دل سے پشاور زلمی کے مداح ہیں لیکن والد کوئٹہ کے کپتان ہیں اسی لیے وہ گلیڈی ائٹرز کی کیپ پہنے گھوم رہے ہیں۔

    حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چھوٹے کرکٹر (عبداللہ سرفراز) کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی۔

  • دلہن کا مہنگا اور منفرد لہنگا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

    دلہن کا مہنگا اور منفرد لہنگا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

    شادی کے پُرمسرت موقع پر دلہا ہو یا دلہن دونوں کا لباس دوران تقریب لوگوں کی توجہ اپنی جانب ضرور مبذول کراتا ہے لیکن شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہن کے عروسی لباس پر تبصرے لازمی کرتے ہیں۔

    پاکستانی معاشرے میں شادیوں کے موقع پر نمود و نمائش تو عام ہے لیکن آج کل ریا کاری و دکھاوا کچھ زیادہ ہی ہوگیا ہے اور والدین بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ جتنی حیثیت ہے اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی میں اس سے زیادہ اخراجات کریں تاکہ شادی یادگار بن جائے اور اس پر خوب تبصرے ہوں۔

    ایسے ہی چرچے گزشتہ روز سے پاکستانی دلہن کے عروسی لباس کے ہورہے ہیں جس نے اپنی شادی میں 100 کلو وزنی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

    بھاری بھرکم لباس زیب تن کرکے دلہن سوشل میڈیا پر اپنے بے پناہ مداح بنانے میں کامیاب تو ہوگئی لیکن وہیں اس کے غیر معمولی لباس پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

    آئیے جانتے ہیں سوشل میڈیا صارفین اس قدر غیر معمولی عروسی جوڑا پہننے پر کیا کہتے ہیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ کو اپنے کمرے کے پردے اتنے پسند آجائیں کہ آپ اس کا لہنگا ہی بنوالیں’۔

    علی نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ‘جتنا پیسہ اس لہنگے پر خرچ کیا گیا ہے اس سے کتنے لوگوں کے ‘تن’ دھکے جاسکتے تھے’۔

    سید اختیار نامی ٹوئٹر صارف نے موجودہ مہنگائی کو موضوع گفتگو بناتے ہوئے کہا کہ ‘ممکن ہے اس بہن نے مستقبل کی مہنگائی کا سوچ کر ایسا لباس پہنا ہو، اگر مستقبل میں کپڑا مہنگا ہوگیا تو اسی 100 کلو وزنی لہنگے سے بچوں کے کپڑے بن جائیں گے۔ اسے کہتے ہیں مستقبل کی منصوبہ بندی’۔

    جب کہ دیگر صارفین نے مذکورہ دلہن کے عروسی جوڑے پر دلچسپ تبصرے کیے۔

  • عمر قید کی سزا پانے والا قیدی ڈاکٹر بن گیا

    عمر قید کی سزا پانے والا قیدی ڈاکٹر بن گیا

    نئی دہلی : عمر قید کی سزا کاٹنے والا بھارتی شہری ڈاکٹر بن گیا، 40 سالہ سوباش نے جیل سے رہائی پانے کے بعد اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ سوباش پٹیل نے عمر قید کی سزا میں جیل کاٹنے کے باوجود اپنا ڈاکٹر بننے کا بچپن کا خواب پورا کرلیا۔

    سوباش پٹیل کو 2002 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ میڈیکل کا تھرڈ ایئر کا طالب تھا تاہم گرفتاری کے باعث سوباش کو اپنی میڈیکل کی تعلیم ادھوری ہی چھوڑنا پڑی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی عدالت نے سوباش کو 2006 میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی لگن سوباش کو ایسے ترپا رہی تھی جیسے مچھلی پانی کے بغیر ترپتی ہے اور اسی لگن کے باعث سوباش نے سزا پوری ہونے کے بعد میڈیکل کی تعلیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں قید کے دنوں میں جیل کے اسپتال میں خدمات انجام دینے لگا تھا یہی وجہ بنی کے مجھے سزا مکمل ہونے پہلے ہی میرے اچھے برتاؤ کو دیکھتے ہوئے رہا کردیا گیا۔

    سوباش نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد میں نے میڈیکل کی تعلیم دوبارہ شروع کی اور 2019 میں ڈاکٹر بن گیا اور اب ایک سال کی ہاوس جاب بھی مکمل کرلی۔

  • جادوٹونے نے 2 بچوں کی جان لےلی، دو کی حالت تشویشناک

    جادوٹونے نے 2 بچوں کی جان لےلی، دو کی حالت تشویشناک

    نئی دہلی : بھارت میں دو بچے کالے جادو کے چکر میں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بچے زہریلے پھل کھانے کے بعد جادوگر کے پاس گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال پولیس کو گجولی کے ضلع مالڈا سے تعلق رکھنے والے دو بچے جادو ٹونے کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جنہیں مبینہ طور پر کالے جادو کےلیے استعمال کیا گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چار بچے 8 سالہ محمد فیروز، 7 سالہ کوہنور، 6 سالہ شفیق السلام اور 3 سالہ شبانہ خاتون میدان میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے کچھ زہریلے پھل کھا لیے جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

    متاثرہ بچے جب گھر لوٹے تو والدین انہیں جادوگر رفیق شیخ کے پاس لے گیا جہاں انہوں نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی، جس کے بعد رفیق شیخ نے ان پر جادو اور بچوں کی طبعیت مزید بگڑ گئی۔

    متاثرہ بچوں کو فوری طور پر گجولی کے مقامی استپال میں لے جایا گیا تاہم 8 محمد فیروز رستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    اسپتال انتظامیہ نے بچوں کو مالڈاوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تاہم 6 سالہ شفیق الاسلام اسپتال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شبانہ اور کوہنور تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    خبر رساں ادارے ادارے کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بسنے والے لوگ بچوں کی موت پر توہم پرستی کا شکار ہیں اور بچوں کی موت کا ذمہ دار شیطان کو قرار دے رہے ہیں۔

    ایس پی گجولی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ابلتہ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی طبعیت جادو ٹونے کے باعث خراب ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے بچیوں کے بیان کے مطابق بچوں نے گھر جاکر معدے اور سر میں شدید درد کی شکایت کی جس پر والدین بچوں کو اسپتال لے جانے کے بجائے رفیق شیخ کے پاس لے گئے۔

    جادوگر کے پاس جانے سے وقت ضائع اور ایک دوران ایک بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا اسپتال پہچنتے ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بچے زہریلے پھل کھانے کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

  • پانچ خونخوار چیتوں کا حملہ، ہرن بچنے میں‌ کامیاب

    پانچ خونخوار چیتوں کا حملہ، ہرن بچنے میں‌ کامیاب

    نیروبی : افریقی ملک کینیا میں نر ہرن خونخوار چیتوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والے مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے کہ جب کینیا کے جنگلات میں ایک نر ہرن کافی دیر تک پانچ خونخوار چیتوں سے زندگی کو موت کی جنگ لڑتا رہا لیکن خود کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس حملے کی عکس بندی 53 سالہ فوٹوگرافر کیون رونی نے کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے ہرن کی پیٹح پر چڑھے ہوئے ہیں اور نیچے گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہرن کسی بھی طرح خود کو کھڑا رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن حیرت انگیز طور پر چیتوں سے اپنی زندگی کی لڑائی لڑتا رہا اور باالاآخر رہائی پالی۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ چیتا جسے سیلینکی کہا جاتا ہے ہرن کی منہ میں گردن دبوچے ہوئے گردن سے چمٹی ہوئی ہے، اس کے چاروں بچے بھی ہرن کی پیٹھ پر سوار ہیں تاکہ اسے زمین پر گرا سکے لیکن ہرن استقامت سے ساتھ کھڑا ہے

    وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے بتایا کہ ہم جنگل میں اہنے گائیڈ کے ساتھ موجود تھے کہ ایک مادہ چیتا نے نر ہرن پر حملہ کردیا اور اس کے بچوں نے بھی ہرن کو گھیر لیا لیکن حیران کن طور پر کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد ہرن شکاریوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کیون رونی نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ فوٹوگرافی اتنی شاندار فوٹو گرافی کرکے انتہائی خوش ہوں لیکن میں ان تصاویر کے ذریعے ایک سنجیدہ پیغام دینا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہاتھی، شیر، چیتا ان سب کو خطرہ لاحق ہے اور اگر ہم محتاط نہیں رہے تو ہم اس سب کو ہمیشہ کےلیے کھو دیں گے، ان کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔

  • چینی شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 5 وقت وضو شروع کردیا

    چینی شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 5 وقت وضو شروع کردیا

    بیجنگ : ہلاکت خیز کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے چینی شہریوں نے 5 وقت وضو کرنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں مہلک ترین وائرس سے بچاؤ کےلیے 5 وقت وضو کرنے کا انکشاف وی سی یو ایچ اینڈ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کیا۔

    پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پانچ وقت وضو کرنے سے کورونا وائرس کے ہلاکت خیز نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ چین سے ڈاکٹر فل لی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، خوشی ہے کہ چین کے لوگوں نے ہماری تجویز پر عمل کرنا شروع کردیا۔

    وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب ہمیں بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ ہلاکت خیز کورونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔

    چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے ، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزار اضافہ کے بعد تعداد 42 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے۔

    ایک ہی دن میں کرونا وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

    دنیاکےستائیس ممالک میں کرونا وائرس کے 200 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جاپان میں 90 ، سنگاپور میں 40 ،جنوبی کوریا میں25 ، بھارت میں 3 اور فرانس میں 4 جبکہ برطانوی شہری کوروناوائرس سے متاثر ہوئے۔

  • اب موبائل فون جوتوں سے بھی چارج ہوں گے

    اب موبائل فون جوتوں سے بھی چارج ہوں گے

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی طالبات نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، طالبات نے ایسے جوتے تیار کیے ہیں جو موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے شہر العین میں پریکٹیکل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے خصوصی اسپورٹس جوتے تیار کیے ہیں جن کی مدد سے موبائل فون آسانی سے چارج کیے جاسکتے ہیں۔

    یہ جوتے چہل قدمی اور سکیٹنگ میں بھی کام آ سکتے ہیں جبکہ ان سے موبائل فون کی چارجنگ کے ساتھ ساتھ متعدد کام لیے جاسکتے ہیں۔

    طالبات کا کہنا تھا کہ یہ جوتے مفت توانائی فراہم کرنے میں مدد گار اور ماحول دوست ہوں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق گھریلو اشیاء کو بھی سستی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت ہے ان شوز ہیں جبکہ کیمرے اور صوتی آلات کو بھی بجی فراہم کرسکتے ہیں۔

    اماراتی طالبات کی یہ ایجاد العین بلدیہ کے خصوصی پروگرام میں پیش کی گئی، العین کی بلدیہ ہر ماہ اچھوتی ایجادات نمائش کے لیے رکھتی ہے۔

  • کویت میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کویت میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کویت سٹی : کویت نے 25 ہزار غیر ملکی تارکین وطن کو ملازمت سے برخاست کرکے مقامی افراد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے مملکت میں مقیم غیر ملکی ملازمین کی مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ہزاروں تارکین وطن کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    کویتی حکام نے 25 ہزار غیر ملکی افراد کو ملازمت سے برخاست کرکے مقامی افراد کو نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویتی ایوان شہری خدمات میں سرکاری ملازمت کے منتظر ہم وطنوں کی تعداد چھ ہزار رہ گئی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں مختلف سرکاری اداروں میں تعینات کردیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے پہلے مرحلے میں 4 ہزار غیر ملکی ملازمین کو نوکری سے فارغ کرکے مقامی کویتی شہریوں کو سرکاری اداروں میں ملازمت دی جائے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قومی پالیسی کے تحت کویتی شہریوں کو ہر حال میں برسر روزگار لایا جائے گا جبکہ عنقریب پندرہ سو کویتوں کو بینک میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔

  • کیلے میں موجود تارنما چیز کے بےشمار فوائد

    کیلے میں موجود تارنما چیز کے بےشمار فوائد

    کیلا روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جانے والا ایک عام پھل ہے جو جسم کو فوری طور پر توانائی پہنچانے کا سبب بنتا ہے، یہ پھل جسم پر بے شمار مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایک بہترین ناشتہ وہ ہے جس میں مختلف پھل شامل ہوں تاہم اگر ناشتے میں کیلوں کا استعمال کیا جائے تو یہ دن بھر چاک و چوبند اور فعال رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔

    کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

    کبھی آپ نے غور کیا ہے جب ہم کیلے کا چھلکا اتارتے ہیں تو ایک تارنما چیز بھی ساتھ ہوتی ہے جسے ہم چھلکے کے ساتھ اتار دیتے ہیں لیکن کیا آپ اس تار نما چیز کے فوائد سے جانتے ہیں۔

    آئیے ہم آپ کو اس تارنما شے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں جس کے بعد آپ یقیناً اس چیز کو کوڑے دان میں پھیکنے کے بجائے استعمال کریں گے۔

    اس تارنما شے کو فلوم بنڈلز کہتے ہیں جو دراصل ایک ٹشو ہوتا ہے اور ہر پودے میں موجود ہوتا ہے جس کا کام پھل کو نیوٹریشن فراہم کرنا ہوتا ہے۔

    کیلے کے اس فلوم بنڈلز میں (تار نما چیز) میں وٹامن اے، وٹامن بی 6 ، فائبر اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک تار رگ کی طرح کام کرتا ہے اور پھل کو اس کی تمام تر ضروریات پہنچاتا ہے اور کیلے کے ذائقے میں اضافہ کرکے اسے بڑھنے میں معاونت کرتا ہے۔

    چونکہ اب آپ تار نما چیز کی افادیت سے واقف ہوچکے ہیں تو جب بھی کیلا کھائیں تو اس تارنما چیز کو ضرور کھائیں جو آپ کو اور زیادہ غذائیت فراہم کرے گا۔

  • امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے گریمی ایوارڈ‌ میں‌ تاریخ‌ رقم کردی

    امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے گریمی ایوارڈ‌ میں‌ تاریخ‌ رقم کردی

    واشنگٹن : گریمی ایوارڈز سالانہ تقریب میں مختلف کیٹگریز میں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈزسے نوازا گیا لیکن امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے گریمی ایوارڈ کا میلہ اپنے نام کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سجی گریمی ایوارڈز 2020 کی تقریب میں شرکت کیلئے میوزک کی دنیا کے بڑے نام جمع ہوئے۔

    گریمی ایوارڈز میں سال کی بہترین البم کا ایوارڈ امریکا کی ابھرتی ہوئی نامور گلوکارہ بلی ایلش نے جیت لیا۔

    لاس اینجلیس میں منعقدہ 62 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں 18 سالہ گلوکارہ بلی ایلش نے 5 ایوارڈز اپنے نام کیے، انہوں نے نئے فنکار، کم عمر ترین فنکارہ اور سال کی بہترین ریکارڈ اور بہترین البم کے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

    گلوکارہ کے بڑے بھائی کو فنیس او کونیل نے بھی سال کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیا، یہ ایوارڈ انہیں نے اپنی بہن کے البم پر کام کرنے پر دیا گیا ہے۔

    تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دئیے، جبکہ رنگا رنگ ایونٹ میں معروف آنجہانی باسکٹ بال بلیئر کوبے برائنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    خیال رہے کہ کل صبح لیجنڈ امریکی باسکٹ پلیئر کوبے برائنٹ، ان کی بیٹی سمیت 9 افراد کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔