Author: ریحان عابدی

  • خبردار!‌ سوال کرنے پہلے سوچ لیں، کہیں جرمانہ نہ ہوجائے

    خبردار!‌ سوال کرنے پہلے سوچ لیں، کہیں جرمانہ نہ ہوجائے

    ریاض : سعودی حکام نے بے تکے سوالات کو آداب عامہ کے خلاف قرار دیتے ہوئے خلاف کی صورت میں 50 سے 3 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آداب عامہ، بے تکے اور فالتو سوالات کرنے پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، کیونکہ آداب عامہ کمیٹی نے ان سوالات کو آداب عامہ کے خلاف قرار دیا ہے۔

    وہ سوالات یہ یا اس سے ملتے جلتے ہیں۔

    آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟، آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟، آپ کے ہاں بچے کی پیدائش کیوں نہیں ہوئی؟، آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی؟وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آداب عامہ کمیٹی کے سربراہ بدر الزیانی نے کہا ہے کہ ’ہم ملک بھر میں ایک آگاہی مہم چلا رہے ہیں، لوگوں کو بتایا جائے گا کہ دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کرنا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چند سوالات پوچھنے سے اجتناب کرنا چاہئے کہ کیونکہ ان سوالات کی وجہ سے سامنے والا احساس شرمندگی مبتلا ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ’فضول سوالات اور لا یعنی اور غیر متعلقہ بات سے اگر کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ شکایت کرسکتا ہے۔

  • ٹرک کو اوور ٹیک کرنا کار ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

    ٹرک کو اوور ٹیک کرنا کار ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

    بیجنگ : چین میں تیز رفتار جیپ کا ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران خوفناک حادثہ، حادثے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

    آپ نے سڑکوں پر ٹریفک حادثات تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن کبھی ان کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہیں اکثر حادثے جلدبازی اور بے وقوفی کے باعث پیش آتے ہیں جو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہوتے ہیں

    جلد بازی کا ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ چین میں پیش آیا جو سوشل میڈیا پر شیئر ہوا تو شدید تنقید کا نشانہ بنا۔

    چین کے ایک پہاڑ پر بنائی گئی سڑک پر ایک تباہ حال کار ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس حادثے کے کا باعث اوور ٹیک تھا، جو تیز رفتار جیب کے ڈرائیور کی بھیانک اور شاید آخری غلطی ثابت ہوتا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ایک لال رنگ کا ٹرک اپنی لائن میں حد رفتار پر چل رہا ہے جس پر بھاری بھرکم مشین رکھی ہوئی تھی جبکہ برابر سے ایک سفید رنگ کی جیپ کو تیزی سے آتے دیکھا جاسکتا ہے جو ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


    جیپ نے جیسے ہی ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو ٹرک کے اگلے ٹائر سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، سوشل میڈیا پر کار حادثے کی وائرل ویڈیو کو اب تک 55 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

  • حقیقی دنیا میں‌ رہنا پسند کرتی ہوں، نیلم منیر

    حقیقی دنیا میں‌ رہنا پسند کرتی ہوں، نیلم منیر

    کراچی : اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ جو لوگ محبت میں ناکام ہوتے ہیں انہیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ بروقت محبت کی اصلیت کا پتہ چل جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ بے وفائی کرنے والوں کی یاد میں رونا میرے نزدیک بے وقوفی ہے، محبت ہونا کوئی بری چیز نہیں لیکن اسے اپنے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔

    اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو انسان خوابو ں کی بجائے حقیقی زندگی گزارتے ہیں وہ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی تباہ کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان کے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں، میرے نزدیک بے وفائی کرنے والوں کی یاد میں رونا بیوقوفی ہے۔

    نیلم منیر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ انہیں بروقت اپنی محبت کی اصلیت کا پتہ چل جاتا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں حقیقی دنیا میں رہنا پسند کرتی ہوں کیونکہ میں نے ابھی کامیابی کی کئی منازل طے کرنی ہیں۔

  • اناڑی ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

    اناڑی ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے ڈکیتی کی بدترین منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔

    دنیا میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ نقل کے لیے عقل چاہیے لیکن اسی کہاوت کو چوری پر لاگو کیا جاسکتا ہے کہ چوری کےلیے بھی عقل اور ہمت دونوں کی ضرورت ہے کیونکہ پکڑے جانے بعد چور کی خوب دھرگت بنائی جاتی ہے۔

    مجرم چاہے کتنا ہی چالاک کیونکہ نہ ہو چوری و ڈکیتی کے دوران کوئی نہ کوئی نشانی تو ضرور چھوڑ جاتا ہے، ایسا ہی کارنامہ برطانوی ڈکیتوں نے بھی انجام دیا، جو نہ صرف انہیں گرفتار کرنے میں مددگار ثابت ہوا بلکہ ڈکیتی کی بدترین منصوبہ بندی کے باعث سوشل میڈیا پر بھی ہزیمت کا سامنا کرنا۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے اولڈ بیلی میں واقع ایک جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ڈکیتوں کا خوب مذاق اڑایا گیا جس کی وجہ ان کی بوکھلاہٹ اور بدترین منصوبہ بندی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آسمانی رنگ کی جیکٹ پہنے دکان میں داخل ہوتا ہے اور کچھ خریدنے کا بہانا کرتا ہے جبکہ اس کے پیچھے دو اور افراد دکان میں داخل ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر سیلز گرل (دکان میں ملازمت کرنے والی لڑکی) پہلے باہر کی جانب بھاگتی ہے لیکن آسمانی رنگ کی جیکٹ میں ملبوس شخص اسے باہر جانے سے روک لیتا ہے۔

    دکان میں ملازمت کرنے والی لڑکی خود کو جیولری شاپ میں بیت الخلاء میں بند کرتی ہے تو تینوں ڈکیٹ گھبرا کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ دروازہ لاک ہوچکا ہے۔

    ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ڈکیت ایک ایک کرکے دروازے کو بٹن دبا کر کھولتے ہیں اور باہر نکلتے ہیں جبکہ نیلی جیکٹ والا شخص اندر ہی پھنس جاتا ہے تو گھبراہٹ میں دروازے پر ہاتھ مارنا شروع کردیتا ہے جس کی گھبراہٹ دیکھ باہر آتے جاتے لوگوں میں ایک شخص دروازہ کھولتا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس دوران ڈکیتوں نے 20 ہزار پاونڈ مالیت کی سونے کی انگوٹھیاں اور کان کی بالیاں لوٹی جبکہ 5 ہزار پاونڈ مالیت کے جیولری شاپ کے سامان کو نقصان پہنچایا۔

    پولیس نے ویڈیو کی مدد سے اینڈریو ایلیوٹ نامی 32 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا، عدالت نے مذکورہ ملزم کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈکیت کی شناخت اس کی گردن پر بنے ٹیٹو سے کی تھی جس پر لکھا ہے ‘میں اب بھی مضبوط کھڑا ہوں’۔

  • خاتون کا زبردستی میڈیکل چیک اپ، ایئرلائن کو مہنگا پڑگیا

    خاتون کا زبردستی میڈیکل چیک اپ، ایئرلائن کو مہنگا پڑگیا

    ہانگ کانگ سٹی : ہانگ کانگ ائیر لائن ایک خاتون کا پرواز میں سوار ہونے سے قبل زبردستی حمل ٹیسٹ لینا مہنگا پڑگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ ائیر لائن نے پیسیفک آئس لینڈ جانے والی ایک جاپانی خاتون کا طیارے میں سوار ہونے سے قبل زبردستی حمل ٹیسٹ کیا۔

    خاتون سے چیک ان کرتے وقت ان کے حاملہ ہونے سے متعلق سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں لیکن ائیرلائن اسٹاف نے ان کی بات نہ مانتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جسامت سے حاملہ نظر آتی ہیں جس کے بعد انہیں زبردستی بیت الخلاء لے جایا گیا جہاں ان کا یورین کے ذریعے حمل ٹیسٹ کیا گیا۔

    خاتون نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حمل ٹیسٹ منفی آیا اور یہ سب ایک تذلیلی عمل تھا۔

    خاتون کے مطابق انہوں نے سیپان میں پرورش پائی اور وہاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ 20 سال سے زائد کا عرصہ گزار چکی ہیں، خاتون کے ساتھ اس عمل کی خبر سامنے آنے پر ائیرلائن نے خاتون سے معذرت کی اور حمل چیک کرنے کے اس عمل کو بھی فوری معطل کردیا۔

    ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس پریکٹس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور واقعے پر خاتون سے معذرت خواہ ہیں۔

    ائیرلائن کے بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے یہ ایکشن فروری 2019 سے سیپان جانے والی پروازوں کے لیے لیا تھا جس کا مقصد امریکی امیگیریشن قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنانا تھا۔

  • خاتون نے انگوٹھے کے دو ٹکڑے کروالیے، ویڈیو جاری

    خاتون نے انگوٹھے کے دو ٹکڑے کروالیے، ویڈیو جاری

    واشنگٹن : امریکی ڈاکٹرز نے خاتون کے پاوں میں بڑھتے ہوئے اضافی انگوٹھے کو کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردیا، ،جس نے خاتون کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی رہائشی خاتون کو کامیاب آپریشن کے بعد اذیت ناک زندگی سے نجات دے دی۔ کیارا نامی خاتون کے پاوں اضافی انگوٹھا آہستہ آہستہ بڑھ رہا تھا جو خاتون کیلئے کا باعث بن رہا تھا۔

    ڈاکٹر بریڈ شی ہیفر نے سرجری کے ذریعے پاوں میں بڑھتی ہوئی ہڈی کو کاٹ کر علیحدہ کیا۔

    ڈاکٹر نے سرجری کے دوران جب اضافی انگوٹھے کو کاٹ کر ہڈی کو علیحدہ کیا تو کہا الوداع اضافی ہڈی اور یہ کہہ کر اسے ٹیبل کر رکھ دیا۔

    میڈیکل ٹیم نے خاتون کا اضافی انگوٹھا سرجری کے ذریعے علیحدہ کرنے کی ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

    ساتھی ڈاکٹر سارا ہیلر کا ڈاکٹر بریڈ سے متعلق کہنا تھا کہ ڈاکٹر بریڈ متاثرہ خاتون نے سچ میں مدد کرنا چاہتے تھے اور وہ ایسا کچھ کرنا چاہتے تھے کہ خاتون کی زندگی بدل جائے۔

    ڈاکٹر بریڈ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے جن مریضوں کا علاج کیا ان پاوں کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی، جس میں کچھ کے پیر میں بہت زیادہ فنگس(پھُپھُوندی) لگی تھی جبکہ کچھ کے پاوں کی انگلیاں آپس میں جڑی ہوتی ہیں۔

  • صیہونیوں کی آبی دہشتگردی، ڈیم کے منہ کھول دئیے

    صیہونیوں کی آبی دہشتگردی، ڈیم کے منہ کھول دئیے

    غزہ : قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب قائم ڈیموں کا منہ اچانک اور غیر اعلانیہ کھول دیا جس کے نتیجے میں غزہ میں کئی علاقے زیرآب گئے اور بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غزہ کے قریب ڈیموں کا منہ کھول دیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرفصلیں زیرآب آگئیں، فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ نصف ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

    مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی آبی دہشت گردی کے نتیجے میں سبزیوں کے کھیتوں کے علاوہ پولٹری فارموں اور شہد کے لیے بنائے گئے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    وزارت زراعت کے حکام کا کہنا تھاکہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صہیونی ریاست نے ڈیم بھرجانے سے ڈیموں کا پانی غزہ کی طرف کھول دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 لاکھ ڈالر کی فصلیں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبی دہشت گردی کے نتیجے میں 920 دونم زرعی رقبہ تباہ ہوگیا،شہد کے 100 بکسے پانی میں بہہ گئے جب کہ کئی پولٹری فارم اور ان میں موجود ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

  • کیا آپ کے موبائل پر بھی واٹس ایپ بند ہوگیا؟

    کیا آپ کے موبائل پر بھی واٹس ایپ بند ہوگیا؟

    واشنگٹن : معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی ونڈوز فون میں کام کرنا بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2019 کے اختتام کے ساتھ ہی فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی اور اب مذکورہ فونز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سال 2020 کا آغاز ہوتے ہی تمام ونڈوز فونز میں واٹس ایپ نے چلنا بند کردیا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے گزشتہ برس ہی اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ 2020 آغاز ہوتے ہی ونڈوز فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور گزشتہ شب ان فونز کی سپورٹ ختم کردی گئی۔

    نئے سال کے آغاز سے ہی ونڈوز فون واٹس ایپ کی سپورٹ سے محروم ہوگئے ہیں تاہم ممکن ہے کہ بعض فونز پر اب بھی واٹس ایپ چل رہا ہو لیکن ان پر بھی واٹس ایپ جلد ہی بند ہوجائے گا۔

    جن افراد کے پاس ونڈوز فون تھے اب انہیں ونڈوز فونز کی جگہ اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، آئی فون آئی او ایس 9 یا اس سے کے بعد کے ورژن، کائی او ایس 2.5.1 وغیرہ پر کام کرنے والے فونز کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔

    واٹس ایپ کے مطابق ونڈوز فونز میں اب وہ اہلیت نہیں رہی جو مستقبل میں اس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے لیے ضروری ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین میں سے چند کروڑ افراد کو ہی متاثر کرسکے گا کیونکہ بیشتر افراد اب اینڈرائیڈ یا آئی فون استعمال کررہے ہیں۔

  • ٹی وی ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، اداکار شبیر جان

    ٹی وی ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، اداکار شبیر جان

    کراچی : مشہور اداکار شبیر جان نے کہا کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے اور لڑکیاں شوبز کی جانب آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور و سینئر اداکار شبیر جان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ہمارے ٹی وے ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہ مثبت رجحان ہے۔

    شبیر جان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں بڑی مدد دی ہے اسی لیے زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین کام کر رہے ہیں۔

    سنیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب بڑھی فیملیوں کے لڑکے اور لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔

    اداکار شبیر جان کا مزید کہنا تھا کہ میں دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہوتا ہے اور ہر کسی کو یہی سوچ رکھنی چاہیے۔

  • اسٹار وارز : دی رائز آف اسکائی واکر، کی باکس آفس پر دھوم

    اسٹار وارز : دی رائز آف اسکائی واکر، کی باکس آفس پر دھوم

    نیویارک : اسٹار وارز موویز کا جادو چالیس سال بعد بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، جس نے باکس آفس پر باقی ہالی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی کی ایکشن سے بھرپور اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم ’اسٹار وارز: دا رائز آف اسکائی واکر‘ نے باکس آفس پر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فلم نے امریکن باکس آفس پر 3 دن میں 27 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کیا، یہ اب تک دسمبر کے مہینے میں کسی فلم کا تیسرا سب سے زیادہ بزنس ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دوسرے نمبر پر براجمان ’دا نیکسٹ لیول‘ رہی ہے جس نے جمعے سے اتوار تک 3 دن میں 4 ارب روپے سے زائد رقم کمائی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو نے ایک ارب 90 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور یہ فلم امریکن باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر ہے۔