Author: ریحان عابدی

  • منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں ڈالر کی افیون ضبط

    منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں ڈالر کی افیون ضبط

    ٹوکیو : جاپانی کسٹم حکام نے کوبی شہر کی بندرگاہ سے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 400 کلو افیون پکڑ لی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شہر میں منشیات کے حوالے سے یہ انکشاف گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑی جو مقدار کے لحاظ سے جاپان میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے فی الحال اضافی معلومات فراہم نہیں کر سکتے کیونکہ ابھی اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس کارروائی سے چند ماہ قبل بھی جاپانی کسٹم حکام نے وسطی جاپان کے صوبے ایچی کی بندرگاہ سے 177 کلو گرام افیون پکڑی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں کہ یہ افیون کہاں سے لائی گئی ہے تاہم جاپانی حکام کا خیال ہے کہ غلطی سے یہ افیون جاپان پہنچ گئی ہے۔

  • مکڑی کے جالوں سے نجات چاہتے ہیں؟ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں

    مکڑی کے جالوں سے نجات چاہتے ہیں؟ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں

    مکڑی دراصل شکار کو پھانسنے کے لیے جالا بناتی ہے جو گھر میں مکینوں کےلیے یقیناً پریشانی کا باعث بنتا ہے اگر آپ ان جالوں سے نجات چاہتے ہیں ہمارے نسخے پر عمل کریں۔

    مکڑی کو اپنے جالے میں چھوٹے کیڑے، مکھیاں اور مچھر پھنس جاتے ہیں جنہیں مکڑی بطور خوراک استعمال کرتی ہے لیکن گھروں میں مکڑی کے جالے نہیں ہونے چاہیے اور اس سے متعلق مختلف روایات و احادیث بھی موجود ہیں کچھ تفاسیر میں بھی جالے سے متعلق ذکر کیا ہے جو نیچے درج ذیل ہے۔

    تفسیر الکشف والبیان میں سورۃ العنکبوت کی آیت 41 سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ’اپنے گھروں کو مکڑی کےجالوں سے صاف رکھا کرو کہ ان کی گھروں میں موجودگی فقر کا موجب بنتی ہے‘ اور ان الفاظ کی نستب حضرت علی المرتضیٰ علیہ السّلام کی جانب دی گئی ہے۔

    لہذا آپ کو چاہیے کہ اپنے گھروں کو مکڑی کے جالوں سے صاف رکھیں اور اگر آپ گھروں میں لگے مکڑی کے جالوں کی صفائی کےلیے مختلف قسم کی ادویات استعمال کرکے تھک گئے ہیں تو ہمارا بتایا ہوا نسخہ استعمال کریں جو نہ صرف مکڑی کے جالوں کو بغیر کسی کیمیل یا دوا کے صاف کرے گا بلکہ کئی ماہ تک جالے لگنے سے بھی روکے گا۔

    طریقہ کار

    مکڑی کے جالے صاف کرنے کےلیے ایک نرم چادر کا ٹکرا لیں اور نیم گرم پانی میں ڈبو کر اسے ڈنڈے پر لپیٹ لیں پھر ایک اخبار پر تھوڑا سا نمک ڈال کر ڈنڈے کو اس پر رول کریں اور دیوار پر لگے جالوں پر پھیر دیں جو نہ صرف جالے صاف کرے گا بلکہ مہینوں تک جالے لگنے سے بھی روکے گا۔

  • متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی

    متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی

    برسلز/انقرہ : شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے امریکا، فرانس اور جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی سپلائی روک دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی جس کی وجہ شام کے سرحدی علاقے میں کارروائی کو قرار دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکا یورپ ترکی کو اسلحہ فراہم کرنے والے بڑے سپلائرز ہیں، ترکی نے دفاعی نظام کی خریداری کےلیے روس سے رابطہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی حکام نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ترکی جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی پاس داری کرے تو اس پر سے عائد پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، واشنگٹن حکام نے ترکی سمیت کرد جنگجوؤں پر بھی دباؤ ڈالا کہ وہ سیز فائر سے متعلق ہونے والے معاہدے کی پاس داری کریں۔

    دوسری جانب عالمی رہنما خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ شمالی شام میں جنگ بندی کے خاتمے سے خوف و ہراس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔

    ترکی اپنے مشرقی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں 35 لاکھ شامی مہاجرین کو بسا کر ایک ’سیف زون‘ بنانا چاہتا تھا تاہم اس علاقے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ایک بحران پیدا ہوا اور وہاں پر کردوں کی موجودگی پر ترکی نے علاقہ خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا تھا۔

  • ہاروی وائنسٹن کےخلاف ایک بار پھر خواتین کی جانب سے الزامات کا سلسلہ شروع

    ہاروی وائنسٹن کےخلاف ایک بار پھر خواتین کی جانب سے الزامات کا سلسلہ شروع

    نیویارک:دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کا سبب بننے والے ہولی وڈ کے بدنام زمانہ پروڈیوسر 69 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ایک بار پھر خواتین کی جانب سے نئے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید اور نئی خواتین کی جانب سے الزامات لگائے جانے کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب کہ ان کی جانب سے جنسی ہراساں کی جانے والی خواتین کی جانب سے لائی گئی کہانیوں کو 2 سال مکمل ہوئے ہیں۔

    ابتدائی طور پر ہاروی وائنسٹن پر 5 اکتوبر 2017 کو بیک وقت 22 خواتین نے کئی سال تک جنسی ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف بعد ازاں دیگر خواتین بھی سامنے آئی تھیں اور اب تک ان پر 100 سے زائد خواتین جنسی ہراساں، جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور ریپ کے الزاماگ لگا چکی ہیں۔

    ہاروی وائنسٹن پر امریکا کی مختلف عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اور ان پر جنسی جرائم کے تحت 2 بار فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہےوہ اس وقت ضمانت پر رہا ہیں اور انہیں سزائیں سنائے جانے کے ٹرائل کا آغاز آئندہ برس جنوری سے ہوگا۔

    ہاروی وائنسٹن کے واقعے کے بعد ہی دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا،اس مہم کے 2 سال مکمل ہونے کے بعد اب مزید خواتین ہاروی وائنسٹن کے خلاف سامنے آئی ہیں اور انہوں نے فلم پروڈیوسر پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔

    ایک خاتون کے مطابق ہاروی وائنسٹن نے کہا انہیں چینی لڑکیاں بہت پسند ہیں-ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات لگانے والی نئی خواتین میں ان کی سابق اسسٹنٹ چینی نژاد برطانوی خاتون رووینا چو بھی شامل ہیں، جنہوں نے امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ میں ایک تفصیلی کالم لکھا اور کالم سے قبل ایک کتاب میں فلم پروڈیوسر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے۔

    چینی نژاد برطانوی خاتون رووینا چو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہاروی وائنسٹن کی جانب سے جنسی استحصال اور ہراساں کیے جانے کے بعد کم سے کم 2 بار خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔

    رووینا چو نے دعویٰ کیا کہ ہاروی وائنسٹن نے 21 برس قبل ان کا ’ریپ‘ کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون کے مطابق وہ متوسط خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہیں برطانیہ میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے نوکری کی ضرورت تھی اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ہولی وڈ میں اچھی ملازمت پر کام کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 63 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 63 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 63ویں روز بھی جاری ہے، وادی میں اسکول ، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل63ویں روز بھی کرفیو جاری ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ٹیلی فون سروس کئی روز سے بند ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پربھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے،لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ سے زائدکا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس 5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • فیس بُک نے مشرق وسطی، بعید اور افریقہ میں سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کردئیے

    فیس بُک نے مشرق وسطی، بعید اور افریقہ میں سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کردئیے

    نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے ایک اعلی اہلکار نے کہاہے کہ ایسے سینکڑوں اکاؤنٹ ختم کر دئیے گئے ہیں جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے بتایاکہ یہ اکاؤنٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک تھے جنہیں انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، نائجیریا اور مصر سے جاری رکھا گیا تھا۔

    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں ایک سو سے زائد جعلی اکاؤنٹ بند کر دیے گئےہیں جو مشرقی صوبے پاپوا کی مبینہ آزادی کی تحریک کی حمایت یا مخالفت میں چلائے جا رہے تھے۔

    فیس بُک انتظامیہ کے مطابق مصر میں بند کیے گئے اکاﺅنٹ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے کے علاوہ قطر، ترکی، ایران اور یمن کے خلاف تنقیدی بیانات بھی شائع کرتے تھے۔

    واضح ہے کہ رواں برس مئی میں سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ فیس بک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

    فیس بک کے مطابق اس سے پہلے کے یہ جعلی اکاؤنٹس کسی نقصان کا سبب بنتے، ان میں سے زیادہ تر کو چند ہی منٹوں میں شناخت کر کے ہٹا دیا گیا ہے۔

    فیس بک اب ایسے تمام پوسٹس کی تفصیلات بھی جاری کرے گی جن کو منشیات اور اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

  • صدام حسین کے بیٹے کے ذاتی شیر اور چیتے کردستان منتقل

    صدام حسین کے بیٹے کے ذاتی شیر اور چیتے کردستان منتقل

    بغداد:عراق میں کئی سال تک سیاہ وسفید کے مالک رہنے اور ملک پر راج کرنے والے صدام خاندان کے خاتمے کے بعد ان کی باقیات بھی اپنا وجود کھو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مصلوب عراقی صدر صدام حسین کے بڑے صاحب زادے عدی صدام حسین کو شوقین مزاج شہزادہ تصور کیا جاتا تھا، اس نے گھوڑوں کے ساتھ کئی دوسرے جنگی جانور جن میں چیتے اور شیر بھی شامل تھے پال رکھے تھے۔

    عدی کے شیر اور چیرے بغداد پارک میں کئی سال تک توجہ کا مرکز رہے اور اب اطلاعات ہیں کہ انہیں کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کے جنگی حیات کے لیے بنائے گئے ایک پارک میں چھوڑا گیا ہے۔

    اربیل میں جنگی حیات کے لیے قائم کردہ پارک کے ڈائریکٹر ہیریش کمال نے کہا کہ عدی کے قبضے میں رہنے والے شکاری جانورنوں دیکھ بھال کے لیے اربیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

    کمال نے بتایا کہ بغداد نے دیکھ بھال کے لیے دو شیر، دو چیتے ، دو ریچھ اور دو بندر بھیجے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جانور بھیجنا بغداد اور اربیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش ہے،عدی صدام حسین اپنے بھائی قصی کے ساتھ امریکی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شکاری جانوروں کو افزائش کے لیے جنگل میں منتقل کیا گیا۔ عراق پر امریکی یلغار کے بعد اتحادی فوج نے بغداد کے چڑ یا گھر سے بہت سے جانور قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں سے بہت کم واپس کیے گئے ہیں۔

  • ڈیموکریٹس نے ہمارا ملک داﺅ پر لگا دیا، ٹرمپ

    ڈیموکریٹس نے ہمارا ملک داﺅ پر لگا دیا، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کو اختیار کے مبینہ غلط استعمال پر مواخذے کی تحقیقات کا سامنا ہے، انہوں نے حامیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہمارا ملک دا ﺅپر لگا ہوا ہے اور اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان، ڈیموکریٹس کے قانون سازوں کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف عائد الزامات کی تحقیقات کے ردعمل میں دیا گیا۔

    ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی حقوق کو خطرہ لاحق ہے، وہ آپ کے ہتھیار، آپ کی صحت، آپ کا ووٹ اور آزادی واپس لینا چاہتے ہیں۔

    مختلف ٹوئٹس میں ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات کو دہرایا اور کہا کہ مواخذہ چڑیلوں کا شکار کرنے کے مترادف ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک قانون ساز ایڈم اسکف، جو مواخذے سے متعلق ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں، انہوں نے مجھے بدنام کیا اور بہتان لگایا، انہیں کانگریس سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    امریکی صدر نے بعدازاں ری پبلکن سیاستدانوں اور میڈیا اتحادیوں کی درجنوں ویڈیو کلپس ری ٹوئٹ کیں جس میں یوکرین اسکینڈل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع اور ڈیموکریٹس پر تنقید کررہے تھے۔

    اس کا اختتام ٹرمپ کی جانب سے منظور شدہ اشتہار ری ٹوئٹ کرنے سے ہوا جس میں جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو یوکرین کی گیس کمپنی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے والد نائب صدر ہیں۔

    اشتہار میں کہا گیا کہ جب صدر ٹرمپ نے یوکرین سے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا کہا تو ڈیموکریٹ ان کا مواخذہ کرنا چاہتے ہیں اور اس میں ان کا پالتو میڈیا بھی ساتھ کھڑا ہے۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ جو بائیڈن الیکشن ہار گئے اور اب وہ یہ چوری کرنا چاہتے ہیں۔

  • سعودی عرب نے یمن کے لیے کیے تمام وعدے پورے کیے، شہزادی ریما

    سعودی عرب نے یمن کے لیے کیے تمام وعدے پورے کیے، شہزادی ریما

    واشنگٹن : امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یمن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا اور یمن کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے حوالے سے کیا اپنا ہرعہد پورا کیا ہے، سعودی عرب نے یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں تعمیرو ترقی اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے تاکہ پڑوسی ملک یمن کے عوام کی تمام ضروریات پوری کی جاسکیں۔

    خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے مطابق مئی 2015 سے 2018 تک تک سعودی عرب کی طرف سے یمن کو مجموعی طور پر 14.5 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔

    اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب یمن میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

    شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے قیام کے بعد اب تک یمن میں 269 امدادی منصوبوں پرکام شروع کیا گیا جن میں سے بعض پرکام اب بھی جاری ہے۔

  • وین میں برقعہ پھنسنے کے سبب حادثہ، سعودی طالبہ جاں بحق

    وین میں برقعہ پھنسنے کے سبب حادثہ، سعودی طالبہ جاں بحق

    ریاض :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک مقامی طالبہ اپنی اسکول وین سے اترتے ہوئے حادثاتی طور پر اسی کے نیچے کچلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ریاض کے علاقے الشفاءمیں پیش آیا،سوشل میڈیا پر سعودی حلقوں کی جانب سے وائرل ہونے والی وڈیو سے معلوم ہوا کہ سعودی طالبہ لیان ترکی مبارک کی اسکول وین واپسی پر لیان کے گھر کے سامنے آ کر رکی۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا وڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیان کے وین سے اترتے ہوئے اس کا برقع اٹک گیا، اس دوران ڈرائیور نے لا علمی کے سبب وین چلا دی اور لیان کو کھینچتی ہوئی آگے لے گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

    محکمہ تعلیم کے ترجمان علی الغامدی نے ایک سرکاری بیان میں واضح کیا کہ طالبہ کی وفات کا سبب بننے والی گاڑی ایک پرائیوٹ وین ہے اور وہ ریاض کے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام نہیں۔

    الغامدی کے مطابق طالبہ لیان کو زخمی حالت میں کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں وہ بعد میں چل بسی۔

    ترجمان نے محکمہ تعلیم کی جانب سے طالبہ کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور مرحومہ طالبہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔