Author: ریحان عابدی

  • موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

    موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

    آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کشمیری حکومت نے تعلمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    حکومتی اعلان کے مطابق تعطیلات میں پانچ روز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ کشمیر سمیت ملک بھر میں کل 3 جنوری سے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنے تھے۔

  • یاسر حسین نے عائزہ خان کو اسرا بیلجک سے زیادہ مشہور قرار دیدیا

    یاسر حسین نے عائزہ خان کو اسرا بیلجک سے زیادہ مشہور قرار دیدیا

    پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے عائزہ خان کو ترک اداکارہ اسرا بیلجک سے زیادہ مشہور قرار دیدیا۔

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیت یاسر حسین اکثر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حمایت کرتے اور پاکستانی ڈراموں و فلموں کو دیگر انڈسٹریوں باالخصوص ترک شوبز انڈسٹری سے بہتر قرار دیتے نظر آتے ہیں اور اسی لیے اکثر یاسر حسین کا نام ناقدین کی زبان پر رہتا ہے۔

    ایک مرتبہ پھر یاسر حسین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے، انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ اداکارہ عائزہ خان ترک اداکارہ اسرا بیلجک سے زیادہ مشہور ہیں۔

    انہوں نے مثال اس طرح دی کہ اسرا بیلجک کے ارطغرل غازی ریلیز ہونے سے قبل انسٹاگرام پر صرف 10 لاکھ فالوورز تھے اور ارطغرل غازی کی ریلیز کے بعد ان کے فالوورز صرف 60 لاکھ ہوئے ہیں جب کہ عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ ہے۔

  • ‘پب جی’ نے ایک ماہ کے دوران کمائی کے سارے ریکارڈ‌ توڑ‌ دئیے

    ‘پب جی’ نے ایک ماہ کے دوران کمائی کے سارے ریکارڈ‌ توڑ‌ دئیے

    تشدد اور سسپنس سے بھرپور گیم ‘پب جی’ ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا پہلا آن لائن گیم بن گیا۔

    دنیا بھر کے ٹیکنالوجی صارفین کی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی فرم سینسر ٹاور نے نومبر 2021 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے آن لائن گیمز کا تجزیہ کیا جس کی رپورٹ نے صارفین کی آنکھیں کھول دیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس نومبر میں ‘پب جی’ کھیلنے والوں نے صرف ایک ماہ میں آن لائن گیم پر 25 کروڑ 40 ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم گزشتہ برس پب جی پر خرچ کی گئی رقم سے 46 فیصد زیادہ ہے۔

    گیم ڈیولپر ٹین سینٹ کے بنائے گئے آن لائن گیم پب جی نے 66 فیصد ریونیو چین، سات اعشاریہ تین فیصد ترکی اور چھ اعشاریہ آٹھ فیصد امریکا سے آیا کمایا ہے۔

    دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کمائی 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موبائل گیم گینشن امپکیٹ نے کی ہے جو گزشتہ برس کمائے گئے منافع سے 47 فیصد زیادہ ہے، اس گیم کو ‘می ہویو’ نے بنایا ہے۔

    تیسرے نمبر پر پب جی کمپنی کے ہی بنائے گئے گیم آنر آف کنگ، مون آف ایکٹوکا، ‘کوائن ماسٹر’ اور این سی سافٹ کا ‘لائن ایج’ ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2021 میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پرموبائل گیمز کھیلنے کے شوقین افراد نے ایک محتاط اندازے کے مطابق 7 ارب 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

  • چائے چھاننے والا ناخن تیار

    چائے چھاننے والا ناخن تیار

    ناخن بنانے والے آرٹسٹ نے ایسا مصنوعی ناخن تیار کرلیا جس کی مدد سے خواتین چائے بھی چھان سکتی ہیں۔

    ناخن بڑھانے اور خوبصورت مصنوعی ناخن لگانے کا شوق تمام خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو ہوتا ہے لیکن اب ایسا مصنوعی ناخن بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کی مدد سے چائے بھی چھانی جاسکتی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ناخن آرٹسٹ نے اپنے انگوٹھے پر لگے ہوئے ناخن میں مشین کی مدد سے سوراخ کیا اور اس میں بڑی صفائی سے چائے کی چھننی لگائی۔

    آرٹسٹ نے چھننی لگانے کے بعد چائے چھان کر دکھائی جس میں چائے چھننے کے بعد چھننی میں ایک الائیچی بھی پھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

  • کتے کو بچانے کے لیے پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

    کتے کو بچانے کے لیے پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

    ہسپانوی پولیس افسروں نے جمے ہوئے دریا میں پھنسے کتے کو بچانے کےلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور اور پرندے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں یا کسی نا کسی وجہ سے مشکل میں پھنس جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اسپین کے شمالی حصے میں پیش آیا جہاں ایک آوارہ کتا منجمد دریا میں پھنس گیا۔

    کتے کو بے آسرا دیکھ اور مشکل میں گرفتار دیکھ کر دو بہادر ہسپانوی پولیس افسروں نے اسے بچانے کا فیصلہ اور خون جما دینے والی پانی کھود پڑے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر ڈنڈے کی مدد سے جمے ہوئے پانی کتے کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ دوسرا افسرا اس کے پیچھے جارہا ہے اور پھر دونوں کتے کو بحفاظت جمے ہوئے دریا سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

  • پرندے کو بچانے کیلئے فوٹوگرافر نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

    پرندے کو بچانے کیلئے فوٹوگرافر نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

    وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے دلدل میں پھنسے چیل کے بچے کو بچانے کےلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔

    اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور اور پرندے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں یا کسی نا کسی وجہ سے مشکل میں پھنس جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر کے سامنے آیا جس نے اپنی جان داؤ پر لگاکر چیل کی گوشت خور پرندے کی جان بچائی۔

    جنگلی حیات کی تصویریں بنانے والے فوٹوگرافر نے کئی سو فٹ پر پھیلے ہوئے دلدل میں ایک چیل کے بچے کو پھنسے دیکھا تو اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے بچانے کا فیصلہ کیا۔

    فوٹوگرافر نے اپنی جسم سے رسّی باندھی اور دلدل میں چھ فٹ تک رینگتا ہوا گیا جہاں چیل کا بچہ پھنسا ہوا تھا۔

    فوٹوگرافر نے پرندے کو ہاتھوں مضبوطی سے پکڑا اور کنارے پر موجود ان کے ساتھیوں نے رسّی کو کنارے کی جانب کھینچا، جس کے بعد چیل کے چھ ماہ کے بچے کو جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاکہ پرندہ دوبارہ پرواز کرسکے۔

  • بینائی کا امتحان: تصویر میں کتنے چہرے ہیں؟ 30 سیکنڈ میں جواب بتائیں

    بینائی کا امتحان: تصویر میں کتنے چہرے ہیں؟ 30 سیکنڈ میں جواب بتائیں

    انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ذہانت کا امتحان لینے کےلیے اکثر ایسے پہیلیاں شیئر کی جاتی ہیں جو سر چکرا کر رکھ دیتی ہیں، اس کے باوجود صارفین ان چیلنجز کو قبول کرتے ہیں۔

    صارفین کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم ایک مرتبہ پھر مختلف پہیلیوں میں سے ایک تصویری پہیلی کا انتخاب کرکے شیئر کررہے ہیں تاکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد اپنے آنکھوں اور ذہانت کا خود امتحان لے سکیں۔

    یہ پہیلی بظاہر بہت آسان معلوم ہوگی لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمارے قارئین اس معمے کو حل نہیں کرپائیں گے یا پھر مقررہ وقت میں پہیلی کا جواب تلاش کرنے سے قاصر رہے گے۔

    جو تصویری پہیلی ہم نے اپنے قارئین کےلیے منتخب کی ہے اس کا جواب 30 سیکنڈ میں تلاش کرکے نیچے کمنٹس میں بتانا ہے۔

    درج ذیل تصویر میں آپ کو ایک درخت نظر آرہا ہے جس پر خشک سالی کے باعث پتے موجود نہیں ہیں لیکن مصور نے اس ایک تصویر میں مختلف چہرے پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں۔

    قارئین کو تصویر میں موجود چہروں کو تلاش کرکے تعداد بتانی ہے۔

    جوابات دیکھیں

    اگر تصویر کو غور سے دیکھیں تو 10 چہرے نظر آئیں گے۔

  • کشمیری جوڑا شادی کی تقریب کے دوران روٹی پکانے لگا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    کشمیری جوڑا شادی کی تقریب کے دوران روٹی پکانے لگا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    شادی کے دن کی مضحکہ خیز لمحات کی ویڈیوز اکثر و بیشتر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں عروسی جوڑے کی شادی کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ رسم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی نویلی جوڑی مل کر روٹی پکا رہی ہے۔

    بیس سیکنڈ کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر صوفیہ زیرین نامی صارف نے شیئر کی تھی، جس میں دلہن خوبصورت کشمیری عروسی لباس زیب تن کیے روٹی کی بیل کر توے پر ڈال رہی ہے جب کہ دلہے میاں مخصوص لڑکی سے روٹی توے پر سینکتے ہوئے نظر آئے۔

    خاتون صارف نے کیپشن لکھا کہ ‘یہ گاؤں کی پرانی مگر اچھی رسم ہے جس میں دلہن اپنی شادی کے روز روٹی پکاتی ہے اور دلہا اس کی مدد کرتا ہے، اس طرح ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز باہمی تعاون اور محبت سے ہوتا ہے’۔

  • ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی فٹبال کوچ کو مہنگا پڑگیا

    ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی فٹبال کوچ کو مہنگا پڑگیا

    واشنگٹن : امریکن فٹبال ٹیم نے کرونا ویکسین نہ لگوانے پر سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے کوچ نک رول وچ کو نوکری سے برطرف کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کی واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے فٹبال ٹیم کے کوچ اور ان کے چار معاونین کو ملازمت سے نکالا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 42 سالہ نک روک وچ نے مذہبی معاملات کو بنیاد بناتے ہوئے ویکسین لگوانے سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی جسے ڈائریکٹر نے مسترد کرتے ہوئے انہیں اور ان کے چار ساتھیوں کو نوکری سے برطرف کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رول وچ کی سالانہ تنخواہ 30 لاکھ ڈالر تھی۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن کے گورنر نے اعلان کیا تھا کہ 25 اکتوبر تک تمام سرکاری ملازمین کو نوکری پر طرقرار رہنے کےلیے ویکسین کو دو خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

  • محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی پر مختصر نظر

    محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی پر مختصر نظر

    عبدالقدیر خان 1 اپریل 1936 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے، بعدازاں دنیا انہیں ایٹمی سائنسداں، اسلامی ہیرو اور دیگر القابات سے یاد کرتی ہے۔

    محسن پاکستان اور اسلامی ہیرو کہلائے جانے والے عبدالقدیر خان 16 برس کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 1952 میں بھوپال سے ہجرت کرکے کراچی پہنچے اور ادب کے شہر میں علمی سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔

    آپ کے والد عبدالغفور ایک اسکول ٹیچر تھے جو وزارت تعلیم میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے تھے، جب کہ والدہ زلیخہ گھریلو اور انتہائی مذہبی سوچ کی حامل تھیں۔

    محسن پاکستان کا تعلیمی سفر

    ڈاکٹر قدیر خان نے 1956 میں یونیورسٹی آف کراچی سے فزکس میں بیچلرز آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم کےلیے چلے گئے۔

    یورپ میں گزرے پندرہ برس کے دوران آپ نے 1967 میں ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ سے ماسٹر کی ڈگری مکمل کی جب کہ سنہ 1972 میں بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن سے اکیڈمک، دھات کار، نظری طبیعیات میں ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی سند حاصل کی۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر اور ایٹمی پروگرام

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 31 مئی 1976 کو اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر کام شروع کیا اور 1984 میں اٹامک ڈیوائس بنانے میں کامیاب ہوئے، بعدازاں صدر ضیا الحق نے اس ریسرچ سینٹر کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ سینٹر کردیا تھا۔

    محسن پاکستان نے 8 سال کی قلیل مدت میں ایٹمی پلانٹ نصب کرکے ساری دنیا کو حیرت زدہ کردیا تھا اور دنیا کی حیرت میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب 1998 میں وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے بلوچستان کے شہر چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے۔

    پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھنے والے اے کیو خان ریسرچ سینٹر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر نگرانی غوری میزائل سمیت کئی چھوٹے بڑے جنگی آلات سے پاک فوج کو لیس کیا ہے۔

    خدمات کا اعتراف

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1989 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

    آپ واحد پاکستانی شہری ہیں جنہیں دو مرتبہ پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا، پہلی مرتبہ 1996 میں صدر پاکستان فاروق لغاری نے ڈاکٹر قدیر خان کو ’نشان امتیاز‘ عطا کیا جب کہ دوسری مرتبہ 1999 میں نشان سے نوازا گیا۔

    بطور چیف ایگزیکٹو خدمات

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو یکم جنوری 2001 سے 31 جنوری 2004 صدر پاکستان جنرل مشرف کے مشیر برائے سائنسی پالیسی رہے اور اسی عرصے میں سکیورٹی حکام کے ایٹمی ٹیکنالوجی اور معلومات ایران کو فراہم کرنے کے حوالے سے شامل تفتیش بھی رہے اور بعدازاں کئی برس نظربندی برداشت کی ـ

    تمغے اور تحریریں

    ڈاکٹر قدیر خان کو وقت بوقت 13 طلائی تمغے ملے، انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین تحریر کیے، جب کہ 1993 میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند دی تھی۔

    فلاحی و سیاسی سرگرمیاں

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سیچٹ کے نام سے ایک این جی او بھی بنائی جو تعلیمی اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم ہے جب کہ 2012 میں آپ نے ’تحریک تحفظ پاکستان‘ کے نام سے ایک سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروائی ـ

    تحریک تحفظ پاکستان کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں تھا اور اس پارٹی نے 2013 کے ’میزائل‘ کے انتخابی نشان پر عام انتخابات میں حصّہ بھی لیا تاہم ستمبر 2013 میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس جماعت کو ختم کردیا۔

    گھریلو زندگی

    عبدالقدیر خان نے ہالینڈ میں قیام کے دوران 1964 میں ہینی نامی مقامی خاتون سے شادی کی جو بعدازاں ہینی خان کے نام سے جانی گئیں۔

    ہنی خان سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی ڈاکٹر دینا خان اور جب کہ چھوٹی صاحبزادی کا نام عائشہ خان ہیں۔

    کتاب سے اقتباس

    ڈاکٹر خان نے ایک کتابچے میں پاکستانی اٹامک انجری کا حامل ملک سے متعلق تحریر کیا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا اور بعد میں آنے والے حکمرانوں نے اسے پروان چڑھایا ـ

    اپنی ایک اور کتاب میں انہوں نے کہوٹہ میں فرانسیسی فرسٹ سیکریٹری کی پٹائی کے حوالے سے لکھا کہ جب کہوٹہ میں ریسرچ لیبارٹری زیر تعمیر تھی تو وہ سہالہ میں پائلٹ پروجیکٹ چلارہے تھے اس دوران فرانسیسی فرسٹ سیکرٹری فوکو کہوٹہ کے ممنوعہ علاقے میں بغیر اجازت داخل ہوگئے جس پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    محسن پاکستان نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ مار پٹائی کے بعد پتہ چلا کہ فرانسیسی سیکریٹری امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا، جس نے تہران میں اپنے سی آئی اے افسر کو لکھا کہ ’ کہوٹہ میں کچھ عجیب و غریب ہورہا ہے‘۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہالینڈ میں رہائش کے دوران ایٹمی معلومات چوری کرنے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا، یہ مقدمات ہالینڈ، جرمنی، بیلجیئم اور برطانیہ کے پروفیسرز کے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد ختم ہوئے تھے۔

    محسن پاکستان کا انتقال

    ایٹمی سائنس داں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سنہ 2006 سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے، جو آج صبح اسلام آباد کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے، انہوں نے 85 برس کی عمر میں داعی عجل کو لبیک کہا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔