Author: ریحان عابدی

  • سیالکوٹ انتخاب نہ جیتا تو ’میرا نام عطاتارڑ نہیں‘ ن لیگی رہنما کی پرانی ویڈیو وائرل

    سیالکوٹ انتخاب نہ جیتا تو ’میرا نام عطاتارڑ نہیں‘ ن لیگی رہنما کی پرانی ویڈیو وائرل

    سیالکوٹ : پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا دعویٰ کرنے والے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کی جانب سے سے کچھ وقت پہلے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ نواز پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

    پروگرام پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ اور مسلم لیگ نون کے عطا تارڑ موجود تھے۔

    گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے عثمان داڑ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 38 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

    تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی 53471 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • دلہن رخصتی کے وقت گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

    دلہن رخصتی کے وقت گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے شادی کی تقریب کی ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہی ہے جس میں رخصتی کے وقت دلہن کو خود گاڑی چلاکر سسرال جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو پہلے بھی انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن نے اسٹرنگ سنبھالا ہوا ہے۔

    ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے اسٹیج پر کبڈی شروع کردی، ویڈیو وائرل
    دلہن کی جانب سے بھارتی روایات کو توڑنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے جب کہ ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے اردگرد موجود افراد بھی دلہن کی اس حرکت پر خوش ہورہے ہیں۔

  • ٹوکیو اولمپکس: بھارتی کھلاڑیوں کی بدترین شکست، متعدد کھلاڑی ایونٹ سے باہر

    ٹوکیو اولمپکس: بھارتی کھلاڑیوں کی بدترین شکست، متعدد کھلاڑی ایونٹ سے باہر

    ٹوکیو اولمپکس میں شریک بھارتی کھلاڑی تین دن کے دوران ہاکی، تیراکی، تیر اندازی سمیت آٹھ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

    بین الااقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک گیمز کا آغاز ہوچکا ہے جس میں بھارتی مرد ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد وویمن ہاکی ٹیم نے بھی شکست کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔

    پول اے کے میچز میں بھارتی وویمن ہاکی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوا، جس میں جرمنی نے 2-0 کی برتری سے بھارت کو ہرا دیا۔

    تیراکی کے مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی سجن پرکاش 200 میٹر بٹرفلائی ریس میں 24 ویں نمبر آئے جب کہ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں مانیکا بترا تیسرے راؤنڈ میں آسٹریا کی صوفیہ پولکانوا سے 0-4 صفر سے شکست کھاگئیں۔

    بیڈمنٹس کے کھیل میں روسی کھلاڑی دانیل میڈویڈیف نے بھارتی کھلاڑی سومت ناگال کو ایونٹ سے باہر کیا جب کہ اسکیٹ شوٹنگ کے مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی انگڈ باجوہ اور معراج احمد باالترتیب 18 ویں اور 25 ویں پر رہنے کے بعد ناک آؤٹ ہوگئے۔

    تیر اندازی کے مقابلے میں اتانو داس، پروین یادھو اور ترندیپ رائے کو کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے 6-0 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا۔

    بھارت کی مردوں کی ڈبل بیڈمنٹن ٹیم کی جوڑی بھی ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل نہیں کرسکی اور انڈونیشیا کی ٹیم سے ہار گئی۔ میچ میں انڈونشیا کے کھلاڑی مارکس فرنالڈی گیڈون اور کیون سنجیا سکمولجو شامل تھے جب کہ بھارت کی جانب سے ستویک سراج رانکی ریڈی اور چراگ شیٹی کی جوڑی میدان میں اتری تھی۔

    تلوار بازی کے مقابلے میں بھارت کی جانب سے بھوانی دیوی میدان اتریں تاہم وہ بھی مقابلہ جیتنے میں ناکام رہیں، بھوانی دیوی کو فرانس کی سیڈ مینون برونٹ سے دوسرے راؤنڈ میں شکست دیکر ٹوکیو اولمپکس سے باہر کردیا۔

    واضح رہے کہ بھوانی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے تلوار بازی کے مقابلے میں شرکت کی ہے، بھوانی دیوی نے پہلے مقابلے میں تیونس کی بادیہ بن عزیزی کو 3-15 شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

    ٹوکیو اولمپک: بھارتی ہاکی ٹیم کی بدترین شکست

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی مرد ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

  • اداکارہ صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    کراچی : اداکارہ صبا قمر نے شادی کے بندھن میں بندھنے کو روز روز پریشانی قرار دے دیا۔

    ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہیں کی جس وجہ جاننے کےلیے مداحوں کی جانب سے بارہا اداکارہ سے سوالات پوچھے گئے جس پر باالآخر اداکارہ نے جواب دے ہی دیا۔

    صبا قمر نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں مداحوں کی جانب سے ہر وقت پوچھا جانے والا سوال تصویر کی صورت میں تھا۔

    اسٹوری میں شیئر کردہ تصویر میں لکھا تھا کہ ’کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کرتیں؟ جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے فیصلے سے پردہ اٹھایا۔

    انہوں نے جواب دیا کہ ’چار دن کی توجہ حاصل کرنے کے چکر میں ساری زندگی کی پریشانی نہیں جھیل سکتی‘۔

    واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • زیادہ بجلی کون کھاتا ہے؟ بٹ‌ کوائن یا پاکستان، حیران کن انکشاف

    زیادہ بجلی کون کھاتا ہے؟ بٹ‌ کوائن یا پاکستان، حیران کن انکشاف

    بٹ کوائن کے نام سے اکثریت صارفین واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بٹ کوائن کی مائننگ پر پاکستان کی کل سالانہ کھپت سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے۔

    یقیناً آپ بٹ خوائن کی مائننگ پر بجلی کی اتنی زیادہ کھپت کا سن کر چونک گئے ہوں گے ایک مملکت کی کل کھپت کے برابر ایک کرپٹو کرنسی پر بجلی خرچ ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

    اس حقیقت سے امریکا کی کیمبرج یونیورسٹی نے پردہ ہٹایا، تحقیقات رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ بٹ کوائن کی مائننگ پر سالانہ 121.36 ٹیرا واٹ آورز بجلی خرچ ہوتی ہے جو پاکستان کی کل کھپت سے زیادہ ہے، پاکستان کی کل سالانہ کھپت 90 ٹی ڈبلیو آورز ہے۔

    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی اس کھپت میں اس وقت تک کمی واقع نہیں ہوسکتی جب تک بٹ کی قدر میں نمایاں کمی نہیں ہوتی۔

    اس وقت ایک بٹ کوائن کی مالیت 48 ہزار امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں اور حال ہی میں الیکٹرک کار بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بٹ کوائن خریدنے کے اعلان نے 1.5 ارب ڈالر بٹ کوائن جیسے پر ہی لگا دئیے ہوں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے اس کی مائننگ بھی بڑھ رہی ہے اور بجلی کے خرچ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس پر قابو پانے کا بس ایک ذریعہ ہے کہ امریکا میں ہر وقت استعمال ہونے والی ڈیوائسز رات کو بند کردی جائیں جس کی مدد سے سالانہ اتنی بجلی بچے کہ پوری دنیا میں بٹ کوائن کی مائننگ کےلیے کافی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کسی بھی کرپٹو کرنسی کو بنانے کا عمل ’مائننگ‘ کہلاتا ہے، اس عمل میں ٹرانزیکشنز کی تصدیق کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر کیلکولیشنز کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے یہ عمل بہت زیادہ بجلی کھاتا ہے۔

  • سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

    سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سابق سفیر کی بیٹی کے قتل سے متعلق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جب ملزم کو گرفتار کیا وہ ہوش و حواس میں تھا، ملزم نے انتہائی غلط اقدام کیا ہے۔

    ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاالحرحمٰن نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نور مقدم قتل کیس ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، اس کیس پر آئی جی صاحب نے اسپیشل ٹیم بھی لگائی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم ہماری تحویل میں ہے جس کا ریمانڈ بھی جاری ہے، لڑکی کے قتل کے ملزم ظاہر کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ نور مقدم دو دنوں سے گھر پر نہیں تھی، متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عطاالرحمٰن نے کہا کہ ملزم کو جب پولیس نے گرفتار کیا اس وقت وہ نشے میں نہیں تھا، ملزم گرفتار کے وقت بلکل ہوش و حواس میں تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نور مقدم کے قتل کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور واقعے کے دوران کوئی عینی شاہد موجود نہیں تھا،، فارنزک ٹیم نے تمام شواہد موقع سے اکھٹے کرلیے ہیں۔

    نور مقدم قتل کیس میں اہم انکشافات

    عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ملزم کے گھر سے پستول برآمد ہوا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی، ملزم سے پسٹل برآمد ہوا ہے، تفتیش میں فائرنگ سامنے نہیں آئی، گولی پھسنے کی وجہ سے پسٹل نہیں چلا، گرفتار ملزم پر ماضی میں کسی کیس کی تفصیل ہمارے پاس نہیں ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم بحالی سینٹر میں رہا یا نہیں ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں، ملزم کے ساتھ گھر کےملازموں سے بھی تفتیش کررہے ہیں۔

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

    نیویارک : امریکی فلم ساز ادارے نے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم کی جانب سے سابق برطانوی شاہی جوڑے ہیری اور میگھن کے محل سے نکلنے کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

    لائف ٹائم نے فلم ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس کا ٹریلر جاری کردیا ہے، جب کہ فلم 6 ستمبر کو امریکا میں نمائش کےلیے پیش کی جائے گی تاہم برطانیہ میں یہ فلم کب ریلیز ہوگی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی فلم ساز ادارہ ہیری اور میگھن پر دو اور فلمیں بناچکا ہے اور یہ لائف ٹائم انٹرٹینمنٹ کی تیسری فلم ہے۔

    اس فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میگھن مارکل شاہی محل سے رخصت ہوتے ہوئے فرش پر گرتی ہیں تو شہزادہ ہیری انہیں سنبھالتے ہیں۔

  • ‘فلم ہیری پوٹر کے کرداروں نے بھی ماسک پہن لیا’ ممبئی پولیس نے کرونا آگاہی مہم

    ‘فلم ہیری پوٹر کے کرداروں نے بھی ماسک پہن لیا’ ممبئی پولیس نے کرونا آگاہی مہم

    نئی دہلی : بھارتی پولیس نے عوام میں آگاہی پھیلانے کےلیے مشہور زمانہ جادوئی فلم ہیری پوٹر کے کرداروں میں بھی ماسک تقسیم کروا دئیے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کی مہلک ترین ڈیلٹا قسم نے شدید تباہی پھیلا رکھی ہے جب کہ بلیک فنگس نامی بیماری بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہے۔

    روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باوجود بھارتی شہری احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل نہیں کررہے، اسی لیے ممبئی پولیس نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کےلیے عالمی شہرت یافتہ جادوئی فلم ہیری پوٹر کے پروفیسر سلوگرون فلم کے ہیرو ہیری پوٹر کو ماسک دے رہے ہیں۔

    ہیری پوٹر فلم کے کرداروں میں ماسک کی تقسیم کی پوسٹ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا گیا، جب کہ کتاب اور بک سیریز کے مداحوں اس پوسٹ بھرپور ردعمل دیا اور پسندندگی کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں : بھارتی پولیس نے مونالیزا کو ماسک اور دستانے کیوں پہنائے؟

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کی پولیس نے مونالیزا کی تصویر میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے ماسک پہنایا تھا اور ہاتھوں میں دستانے پہناکر سینیٹائزر تھما دیا تھا اور اس پر دور جدید کا آرٹ تحریر کردیا تھا۔

  • دماغ گھما دینے والی پہیلی، اصل آنکھ تلاش کرنے میں بیشتر ناکام

    دماغ گھما دینے والی پہیلی، اصل آنکھ تلاش کرنے میں بیشتر ناکام

    میک اپ کی مدد سے کردار کو حقیقی روپ میں ڈھالنا ایک فن ہے اور اسی فن کا مظاہرہ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دیکھنے کو ملا۔

    ایک دوسرے کے لباس اور بالوں کے اسٹائل وغیرہ پر بھی ہم تنقید تو آسانی سے کر لیتے ہیں، لیکن آئیے اپنی یہ صلاحیت اس تصویر پر آزمائیے، کیا آپ کی نگاہِ تیز اس تصویر میں موجود میک اپ میں چھپی لڑکی اصل آنکھ کو تلاش کرسکتی ہے۔

    یہ تصویر ایک میک آرٹسٹ کی ہے جس نے چہرے پر میک اپ کے ذریعے ایسا آرٹ بنایا کہ اس کی اصل آنکھ اور ناک ہونے کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیا۔

    ویڈیو اور تصویر دیکھ کر انسان کی عقل ششد رہ جائے کہ اصل آنکھ ناک کونسی ہے لیکن ذرا غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ اصل آنکھ اور ناک کون سی ہے۔

    تو کیا آپ کو اصل آنکھ نظر آئی، اگر نہیں تو جواب دیکھیں!

    تصویر میں چہرے کے اوپر پہلے آنکھ اور کان بنایا گیا ہے جب کہ دوسری لائن میں آنکھ اور ہونٹ ہے اور تیسری لائن میں بنائے گئے ہونٹ اور آنکھ ہی لڑکی اصل آنکھیں ہیں۔

  • بھارتی دلہن کی بونٹ پر سوار ہوکر شادی ہال میں انٹری! پولیس کا ایکشن

    بھارتی دلہن کی بونٹ پر سوار ہوکر شادی ہال میں انٹری! پولیس کا ایکشن

    نئی دہلی : بھارتی دلہن نے اپنی شادی کو یادگار لمحوں میں تبدیل کرنے کےلیے جیپ کے بونٹ پر سوار ہوکر شادی ہال میں انٹری دی، دلہن کی دھماکے دار انٹری نے دلہن سمیت رشتے داروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔

    شادی بیاہ کی تقریبات کو یادگار بنانے کے خواہش مند ہر دلہا دلہن ہی ہوتے ہیں اور ان کے والدین بھی اپنے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کےلیے اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھالیا۔

    بھارتی دلہن کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن عروسی لباس زیب تن کیے بغیر ماسک پہننے پھولوں سے سجی جیپ کے بونٹ پر سوار ہے۔

    بونٹ پر سوار دلہن کی شادی ہال میں انٹری کا واقعہ بھارتی شہر پونے میں رونما ہوا، انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بونٹ پر سوار دلہن کے آگے دو موٹر سائیکل سوار ویڈیو بناتے ہوئے جارہے ہیں۔

    دلہن کی شادی ہال میں منفرد انداز میں انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دلہن سمیت رشتے دار بھی مشکل میں پھنس گئے کیوں کہ بھارت میں ان دنوں کرونا بحران کی شدت ہے اور ایسے میں دلہن بغیر ماسک کے سفر کررہی ہے۔

    بھارتی پولیس نے دلہن اور رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔