Author: ریحان عابدی

  • ہیٹی : ‘ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی صدر مرچکے تھے’ ملزمان کا دعویٰ

    ہیٹی : ‘ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی صدر مرچکے تھے’ ملزمان کا دعویٰ

    پورٹ او پرنس : ہیٹی کے صدر جووینل موئس کے قتل میں ملوث ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صدر ہیٹی کو صرف گرفتار کرنے آئے تھے لیکن جب صدر کے پاس پہنچے وہ مرے ہوئے تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی کے صدر کو بے دردی سے قتل کرنے والے گروہ سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف صدر کو گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن جب ہم صدر ہاؤس پہنچے تو وہ مرے ہوئے تھے۔

    ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کا کہنا تھا کہ ان کا مشن صدر کو گرفتار کر کے صدارتی محل لے جانا تھا۔ ‏تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ دو ہیٹی امریکیوں ، جیمز سولجز اور جوزف ونسنٹ نے تفتیش کاروں ‏کو بتایا کہ وہ کولمبیا کے کمانڈو یونٹ کے مترجم ہیں جن کے پاس گرفتاری کا وارنٹ تھے لیکن ‏جب وہ پہنچے تو انہوں نے صدر کو مردہ پایا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، جس کے باعث ان کے سر میں بھی فریکچر تھا اور دیگر ہڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں جب کہ پورا جسم گولیوں سے چھلنی تھا۔

    صدر موئس کے قتل کے بعد سے دارالحکومت میں مظاہرے چل رہے ہیں، جب کہ قائم مقام سربراہ مملکت اور وزیراعظم کلاوڈ جوزف کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے کی تیاری کررہے ہیں۔

    ہیٹی: صدر جووینل موئس قتل کیس میں اہم پیشرفت

    خیال رہے کہ 55 سالہ صدر موئس کو ان کی نجی رہائش گاہ پر گولی مار دی گئی تھی، واقعے میں ‏ان کی اہلیہ کو بھی گولی لگی تھی، امریکا میں ہیٹی کے سفیر بوکیٹ ایڈمنڈ نے قاتلوں کو ’غیر ‏ملکی، زر پرست اور پیشہ ور قاتل‘ قرار دیا تھا، رپورٹس کے مطابق قاتلوں نے امریکی ڈرگ ‏انفورسمنٹ ایجنسی کے ایجنٹ کا روپ دھار رکھا تھا۔

  • یوسف خان کی سفرِ زیست پر ایک مختصر نظر

    یوسف خان کی سفرِ زیست پر ایک مختصر نظر

    برصغیر کی تقسیم سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے پھل فروش غلام سرور کے ہاں 11 دسمبر 1922 کو یوسف خان نامی بچے نے جنم لیا بعدازاں وہ بچہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا۔

    تقسیم ہند سے قبل 1932 میں جب یوسف خان 6 برس کے تھے ان کے والد پشاور سے ممبئی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے پھلوں کا کاروبار کیا اور یوسف خان نے یہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، جب یوسف خان نے نوکری کی تلاش شروع کی تو ایک استاد کی مدد سے 1943 میں ان کی ملاقات اس دور کی معروف فلم اسٹوڈیو کی مالکن و اداکارہ ‘دیویکا رانی’ سے ہوئی۔

    دیویکا رانی نے یوسف خان کو 500 روپے تنخواہ پر اداکاری کا مشورہ دیا، جسے یوسف خان نے قبول کیا کیوں کہ اس وقت انہیں پیسوں کی ضرورت تھی۔

    دلیپ کمار اور دیویکا رانی

     

    فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی دیویکا رانی نے یوسف خان کو ہندو نام رکھنے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا وہ کوئی ہندو نام رکھ لیں کیوں کہ مسلم نام سے اتنی شہرت نہیں ملے گی اور وہی ہوا کہ یوسف خان کو دلیپ کمار کے نام سے بے تحاشہ شہرت ملی۔

    دیویکا رانی اور ان کے شوہر ہمانشو نے 1944 میں اپنی فلم جوار بھاٹا میں دلیپ کمار کو بطور ہیرو کاسٹ کیا اور اسی زمانے میں ہندی زبان کے مشہور مصنف بھگوتی چرن ورما نے یوسف خان کو ‘دلیپ کمار’ فلمی نام دیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں دلیپ کمار نے کہا تھا کہ میں نے اپنا نام یوسف خان سے دلیپ کمار والد کے ڈر سے کیا تھا کیوں کہ والد کو اداکاری پسند نہیں تھی۔

    فلم جوار بھاٹا سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے پے در پے کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں جس میں کوہ نور، شہید، دیوداس، نیا دور اور مشہور زمانہ فلم مغل اعظم سمیت دیگر شامل ہیں۔

    دلیپ کمار ‘مغل اعظم’ میں شہزادہ سلیم کا کردار نبھاتے ہوئے

     

    فلمی دنیا میں انہیں اصل شہرت مشہور زمانہ فلم ‘مغل اعظم’ میں شہزادہ سلیم کا کردار نبھانے سے ملی جب کہ آخری مرتبہ انہوں نے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘قلعہ’ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    دلیپ کمار مدھوبالا کے ساتھ

     

    اداکار دلیپ کمار کی پہلی محبت کامنی کوشل تھیں تاہم ان کے بھائی دونوں کی شادی کے آڑے آگئے اور دونوں جدا ہوگئے، اس کے بعد دلیپ کمار کی مدھوبالا سے محبت سے متعلق خبریں عروج پر پہنچی لیکن مدھوبالا کے والد کی وجہ سے مدھوبالا اور دلیپ کمار کی خوبصورت جوڑی ‘مغل اعظم’ کے سیٹ پر علیحدہ ہوگئی۔

    سائرہ بانو سے شادی سے قبل دلیپ کمار  کے مدھوبالا کے ساتھ تعلقات تھے، اداکار کی کامی کوشل اور وجیانتھیمالا جیسی بالی ووڈ اداکاراؤں سے بھی تعلقات کی خبریں زباں زد عام تھیں۔

    بعدازاں 11 ستمبر 1966 کو ان کی شادی اداکارہ سائرہ بانو سے ہوئی جو آخری دن تک قائم رہی لیکن اس شادی سے دلیپ کمار کے ہاں اولاد نہ ہوسکی۔

    شادی کے وقت سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 برس چھوٹی تھیں، سائرہ بانو کو صرف 12 برس کی عمر میں 34 سالہ دلیپ کمار سے محبت ہوگئی تھی جو اس وقت کے سپر اسٹار تھے۔

    سائرہ بانو کی پہلی ملاقات 1960 میں 16 برس کی عمر میں دلیپ کمار سے ہوئی تو انہوں نے سائرہ بانو کو خوبصورت لڑکی کے ریمارکس دیئے۔

    ایک انٹرویو میں سائرہ بانو کہا تھا کہ مجھے اسی دن یقین ہوگیا تھا کہ میں دلیپ کمار کی بیوی بنو گیں۔

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو

     

    اداکار دلیپ کمار کو بھارتی حکومت کی جانب سے پدم بھوشن اور حکومت پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز سے نوازا گیا تھا جب کہ آپ نے آٹھ مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور ایک لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

    دلیپ کمار پاکستان میں نشان امتیاز حاصل کرتے ہوئے

     

    خیال رہے کہ چھ دہائیوں پر محیط شاندار فلمی سفر کے بعد آج صبح بھارت کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ( محمد یوسف خان) کا انتقال کرگئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 98 برس تھی۔

    دلیپ کمار ممبئی کے پی ڈی ہندوجہ اسپتال میں زیرعلاج تھے، دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہ کر درفانی سے کوچ کرگئے۔

  • ایمازون کی وجہ سے ایلیکسا نامی لڑکیاں مشکل سے دوچار! والدین کا کمپنی سے بڑا مطالبہ

    ایمازون کی وجہ سے ایلیکسا نامی لڑکیاں مشکل سے دوچار! والدین کا کمپنی سے بڑا مطالبہ

    معروف ای کامرس ویب سائٹ ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ نے ایلیکسا نام کی لڑکیوں کو مشکل میں ڈال دیا، مذکورہ نام کی لڑکیوں نے کمپنی سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ای کامرس کی معروف اور دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون سے ایلیکسا نامی لڑکیوں کے والدین نے بڑا مطالبہ کردیا۔

    والدین کا کہنا ہے کہ ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ ایلیکسا کی وجہ سے ان کی بچیوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

    والدین کا کہنا تھا کہ ایلیکسا سے متعلق لطیفوں یا مذاق کی انتہا ہوگئی ہے، ان کی بچیاں اب پریشان ہونے لگی ہیں کیوں کہ ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ کا نام بھی ایلیکسا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکسا نام کی لڑکیوں کے بہت سے والدین نے مشکل سے نجات کےلیے اپنی بچیوں کے نام تک تبدیل کردئیے ہیں جب کہ متعدد والدین نے ایمازون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ورچوئل اسسٹنٹ ایلیکسا کا نام تبدیل کرکے کچھ اور رکھے۔

    واضح رہے کہ ایلیکسا کو ایمازون کی ایک ڈیوائس ایکو اور ایکو ڈاٹ کو چلانے کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

  • برائیڈل شوٹ کا میری شادی سے کوئی تعلق نہیں، حریم شاہ کی وضاحت

    برائیڈل شوٹ کا میری شادی سے کوئی تعلق نہیں، حریم شاہ کی وضاحت

    کراچی : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار حریم شاہ نے ایک نجی چنیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنیں اور نہ ہی ان کے والدین اس شادی میں شریک ہوئے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے واضح کیا کہ برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے نہیں کیوں کہ میں نے اب تک اپنی شادی کی کوئی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر نہیں کی۔

    حریم شاہ نے شادی کےلیے رضامندی ظاہر کرنے کا واقعہ کچھ اس طرح بتایا کہ ‘شوہر نے جب شادی کی پیشکش کی تو دو سے تین روز میں نے ہاں نہیں کی لیکن شادی کےلیے راضی ہو گئی کیوں کہ ‘ہاں’ ہی ان کے دل کی آواز تھی۔

    متنازع ٹک ٹاک اسٹار نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ ان کے شوہر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور مشہور شخصیت ہیں۔

    حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    یہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع ‏بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • روسی شہری نے سڑک کو سوئمنگ پول بنا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    روسی شہری نے سڑک کو سوئمنگ پول بنا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    ماسکو : روسی دارالحکومت میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تو ایک شہری نے شاہراہ کو سوئمنگ پول سمجھ کر سیلابی پانی میں تیراکی شروع کردی۔

    روس جیسے سرد ملک میں بھی ہیٹ ویو نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، مغربی روس کا درجہ حرارت 34 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ پر جاپہنچا ہے، جس کے باعث روس میں شدید گرمی کا 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

    گزشتہ ہفتے ریکارڈ گرمی پڑنے کے بعد ماسکو میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایک ہی روز میں اتنے بادل برسے کہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔

    روس کے محکمہ موسمیات کے مطابق ماسکو میں ایک روز میں ہونے والی بارش پورے مہینے ہونے والی بارش کا 70 فیصد ہے۔

    شہری انتظامیہ نے موسم کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے لیکن انتبا کے باوجود شہریوں نے سڑکوں کو سوئمنگ پول سمجھ کر اس میں تیراکی شروع کردی ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس میں ایک شخص کو شاہراہ پر جمع بارش کے پانی میں مزے سے تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں نظر آرہا ہے ایک شخص آرام سے چلتا ہوا آیا اور پھر گھٹنوں تک جمع پانی چھلانگ لگاکر سوئمنگ شروع کردی۔

    ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 66 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کو خدشہ ہے کہ اتنی شدید بارش کے بعد سڑکوں پر جمع پانی میں سیورج کا پانی بھی شامل ہوگیا ہوگا جس میں تیراکی کرنا مضر صحت ہوسکتا ہے۔

  • دلہن کی جلد بازی نے دلہا کو مشکل میں ڈال دیا

    دلہن کی جلد بازی نے دلہا کو مشکل میں ڈال دیا

    بھارت میں ہونے والی شادی کی تقریبات پُر مزاح ہوتی ہیں کیوں کہ ان شادیوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو دنیا میں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اکثر ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ شادی کے روز دلہا دلہن عجیب ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے میں شادی ہال میں موجود افراد کی نگاہیں بھی نئے نویلے جوڑے پر گڑھی ہوتی ہیں جو انہیں مزید پریشان کرتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے وائرل ہوئی ہے جس میں دلہا نے دلہن کو پھولوں کی مالا (ہار) پہنایا اور فوراً بعد دلہن نے بھی دلہا کو مالا پہنائی، لیکن دلہن کی جلد بازی میں دونوں کی مالا آپس میں الجھ کر دلہا کے گلے میں پھنس گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالا اتنی زیادہ الجھ چکی ہے کہ اسے سلجھانے کےلیے دلہا کے رشتے دار کو آگے آنا پڑا۔

    مزید پڑھیں : دوسری شادی نوجوان کو مہنگی پڑگئی! پہلی بیوی کا پولیس کے ہمراہ ہال پر دھاوا

    شادی کا جشن، باراتی کے کاندھوں پر بیٹھا دلہا اوندھے منہ زمین پر گر پڑا، ویڈیو وائرل

    اب تک اس ویڈیو کو 8 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا اب بھی وائرل ہورہی ہے اور صارفین ہنستے ہوئے چہرے والے ایموجیز لگاکر شیئر کررہے ہیں۔

  • عمران اشرف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے نوجوان نے کیا کیا؟

    عمران اشرف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے نوجوان نے کیا کیا؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کے ساتھ مداح کی تصویر بنوانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے مشہور پاکستانی اداکار عمران اشرف نا صرف وطن عزیز میں مداحوں کےلیے عزیز ہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی اداکار کے چاہنے والوں کی تعداد ان گنت ہے۔

    اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا میں موجود اداکار عمران اشرف سے ملنے کےلیے ایک مداح نے اپنی زندگی داؤ پر لگا دی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح ایک ٹانگ کے سہارے جنگلے پر کھڑے ہوکر عمران اشرف کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہا ہے۔

    مداح کی محبت اور ملاقات کےلیے خود کو تکلیف میں ڈالنے پر اداکار نے اپنے مداح کو خطروں کا کھلاڑی قرار دے دیا۔

    عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ‘خطروں کا کھلاڑی، بھائی کو بہت کہا کہ اوپر آجاؤ لیکن وہ نہیں مانے’۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کی ہمت کو سراہتے ہوئے اسے خوب داد دی۔

  • خبردار: جوکر سے ہوشیار

    خبردار: جوکر سے ہوشیار

    سائبر کرائم میں ملوث دھوکے بازوں نے موبائل فون کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے بھی ڈیٹا چرانے کےلیے جوکر نام کا نیا وائرس متعارف کروا دیا۔

    انٹرنیٹ سے منسلک دنیا بھر کےکروڑوں کمپیوٹرز ایک ہولناک سائبر حملے کا نشانہ بن سکتے ہیں، موبائل کے ساتھ کمپیوٹر کو مفلوج کرکے ساری معلومات چوری کرلی جاتی ہے اور صارف اپنے جمع پونجی سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔

    جوکر نامی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹرز پر ایک مرتبہ پھر حملے کے لئے تیار ہے، یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح کمپیوٹر سسٹمز میں پھیل رہا ہے۔

    بھارتی پولیس نے نوجوانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جوکر سے ہوشیار رہیں کیوں کہ اس وائرس کے ذریعے فون اور کمپیوٹرز سے ڈیٹا، فون نمبر، تصاویر اور دیگر اہم تفصیلات کے چوری کی جاسکتی ہیں۔

    معلومات چوری کرنے والا وائرس مال ویئر جوکر کی تصاویر والی خصوصی ایپس کی صورت میں گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے۔

    جوکر ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے والے بھارت صارفین کا کہنا ہے کہ ایپ کے ڈاون لوڈ کرنے سے ان کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کے بینک اکاونٹ کے ذریعہ ان کی جمع رقم کا چند منٹوں میں صفایا کردیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوکر مال ویر 2017 میں منظرعام پر آیا تھا جس کے بعد گوگل نے 2020 میں جوکر مال ویئر کی 11 ایپس اور رواں سال اب تک 22 ایپس کو ہٹا ہے، تقریبا ایک سال بعد یہ وائرس دوبارہ حملے کےلیے تیار ہے اور سائبر کرائم میں ملوث افراد نے اب جوکر کے نام سے ملیشین مال ویر ( وائرس ) متعارف کروایا گیا ہے۔

    جوکر کے خطرے سے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے بھارتی پولیس نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جوکر سے ہوشیار رہیں کیونکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سائبر فراڈ کے کیسز میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث متعدد افراد اپنی جمع پونجی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    پولیس نے مشورہ دیا کہ انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے کسی بھی مشتبہ لنک یا اجنبی افراد کی جانب سے بھیجے گئے پیغام پر کلک نہ کریں کیوں کہ جوکر کو کلک کرتے ہی فون کا سارا ڈیٹا، بینک کی تفصیلات اور نجی تصاویر تک سائبر کرائم میں ملوث افراد کی آسانی سے رسائی ہوسکتی ہے۔

  • سالے کی چھیڑ چھاڑ سے پریشان دلہا طیش میں آگیا! پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

    سالے کی چھیڑ چھاڑ سے پریشان دلہا طیش میں آگیا! پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

    بھارت میں ہونے والی شادیاں تفریح اور مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں کیوں کہ ان شادیوں میں اکثر رسومات کی ادائیگی کے دوران ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی ہیں تو صارفین کو کِھل کِھلا کر ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اکثر ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ شادی کے روز دلہا دلہن دونوں عجیب ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں اور ایسی حالت میں اگر کوئی انہیں غیر ضروری پریشان کرے تو وہ شدید طیش میں آجاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک اور ویڈیو بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے امروہہ سے وائرل ہوئی ہے جس میں دلہن کا بھائی اپنے بہنوئی (دلہا) کو غیرضروری تنگ کررہا ہے، جو اسے بہت مہنگا پڑا۔

    ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دلہا اور دلہن اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور دلہن کا بھائی اپنے بہونی کے رخسار (گال) کھینچ کر پریشان کررہا ہے، جس پر دلہا نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی حرکت سے باز نہ آیا۔

    سالے کے حد سے زیادہ تنگ کرنے پر دلہا غصّے بھپر گیا اور اس نے کھڑے ہوکر اپنے سالے کو پیٹنا شروع کردیا، نئے نویلے دلہا کے ہاتھوں سالے کی پٹائی دیکھ کر تقریب میں شریک ہر شخص حیران رہ گیا۔

    یہ بھی پڑھیں : دلہا کے نخرے دیکھ کر دلہن طیش میں آگئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    نکاح کے دوران دُلہا کے غلط عربی تلفظ سے مولوی کو ہوا شک، حیرت انگیز انکشاف!

    شادی کی تقریب میں بڑے نوالے کھانے والی خاتون کے قریب کیمرہ آگیا، دلچسپ ویڈیو

    انسٹاگرام پر تیزی سے پھیلنے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ‘ دلہا بیچارہ پریشان تھا اور اوپر سے تنگ کیا گیا تو اس نے سالے کو پیٹ دیا جب کہ ایک اور صارف نے طنزً لکھا کہ ‘ اس دنیا سے ایسا وائرس کبھی نہیں جائے گا’۔

  • کرونا سے بچنے کیلئے برفیلے خطے میں تنہا زندگی گزارنے والی خاتون

    کرونا سے بچنے کیلئے برفیلے خطے میں تنہا زندگی گزارنے والی خاتون

    کرونا وبا سے گھر میں قید سیر و تفریح کی دلدادہ اطالوی خاتون تنہا گھر سے 2400 میل دور برفیلی علاقے میں پہنچ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں مقیم ویلنٹینا سال میں چھ مہینے اپنے گھر سے باہر گزارتی ہیں لیکن اٹلی کے کرونا وبا کی لپیٹ میں آنے کے بعد سے ویلنٹینا گھر تک محدود رہ گئیں۔

    ستمبر 2020 میں انہیں انسٹاگرام پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں آرکٹک ریجن میں ایک گیسٹ ہاؤس کی دیکھ بھال کی پیش کش کی گئی تھی۔

    ویلنٹینا نے یہ جانتے ہوئے کہ آرکٹک ایک خطرناک برفیلا خطہ ہے فوری طور پر دیکھ بھال کی ہامی بھرلی اور ایک ماہ بعد ہی 2400 میل کا سفر کرکے آرکٹک پہنچ گئی۔

    آرکٹک پہنچنے پر پتہ چلا کہ پورے خطے میں صرف 24 افراد ہی آباد ہیں، جن میں ایک اطالوی خاتون بھی تھیں جن سے ویلنٹینا کی دوستی ہوگئی۔

    انہوں نے اپنے سفرنامے میں بتایا کہ یہاں قریب ترین اسپتال بھی 200 میل دور ہے جب کہ قریب ترین ڈسپنسری اور اسٹور 25 میل کے فاصلے ہیں اگر کبھی ان جگہوں پر جانے کی ضرورت پیش آجائے تو آرکٹک کی سرد ہوائیں انسان کا جینا محال کردیتی ہیں۔

    اطالوی خاتون نے کہا کہ سردیوں میں یہاں 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں جسے برداشت کرنا ناممکن ہے، یہ ہوائیں گاڑی کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔

    ویلنٹینا نے پولر نائٹس کی عجیب و غریب کیفیت کا تجربہ بھی شیئر کیا جس میں دو مہینے مسلسل رات رہتی ہیں اور دو مہینے مسلسل سورج غروج ہی نہیں ہوتا۔