Author: ریحان عابدی

  • شادی کی تقریب میں بڑے نوالے کھانے والی خاتون کے قریب کیمرہ آگیا، دلچسپ ویڈیو

    شادی کی تقریب میں بڑے نوالے کھانے والی خاتون کے قریب کیمرہ آگیا، دلچسپ ویڈیو

    شادی بیاہ میں کھانا کھانے کے دوران لوگ تمیز کا دامن تھام کر رکھتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے پسندیدہ پکوان دیکھ کر رُک نہیں پاتے۔

    ایسے افراد اپنے من پسند کھانوں پر اس طرح ٹوٹتے ہیں جیسے دوبارہ کھانا فراہم نہیں کیا جائے اور انتہائی بدتہذیبی کے ساتھ کھانوں کو تناول فرماتے ہیں لیکن جب ان کے سامنے کیمرہ آجائے تو منظر یکدم تبدیل ہوجاتا ہے۔

    ایسے واقعات شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں رونما ہوتے ہیں جن میں سے اکثر واقعات کیمرے کی آنکھ محفوظ کرلیتی ہے۔

    ایسے ہی کچھ مناظر بھارت میں منعقدہ شادی میں عکس بند کیے گئے جس میں ایک خاتون کو کرونا وبا کے دوران منعقدہ شادی میں انتہائی بد تہذیبی کے ساتھ کھانا تناول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خاتون ابھی اپنے ہاتھ کی مدد سے بڑا سا نوالہ بناکر منہ میں رکھنے والی ہوتی ہیں کہ اچانک ان کی نظر کیمرے پر پڑتی ہے جو ان کے منہ سے بہت نزدیک ہوتا ہے۔

    خاتون کیمرے کو دیکھ کر شرمندہ سی ہوجاتی ہیں اور نوالہ واپس پلیٹ میں رکھتی ہیں، پھر تہذیب کے ساتھ چمچے سے کھانا شروع کرتی ہیں اور پھر کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتی ہیں۔

  • ارب پتی بننے کے لیے 19 سالہ لڑکی نے دنیا کو بے وقوف بنادیا

    ارب پتی بننے کے لیے 19 سالہ لڑکی نے دنیا کو بے وقوف بنادیا

    دنیا کو بے وقوف بنانے والی کم عمر ترین ارب پتی ایلزبتھ ہومز پر عمر قید کی تلوار لٹکنے لگی، 19 سالہ لڑکی نے ارب پتی بننے کےلیے دنیا کو کیسے بے وقوف بنایا؟

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلزبتھ ہومز، جو اسٹیو جابس بننا چاہتی تھیں، یہاں تک کہ کپڑے بھی انہی کے جیسے پہنتی تھیں اور وہ تاریخ کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون بھی بن گئیں لیکن ان کا طب کی دنیا میں ’انقلاب‘ دراصل ایک دھوکا تھا اور اب اس کا پردہ چاک ہو چکا ہے تو ایلزبتھ کو 20 سال قید اور لاکھوں ڈالرز جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

    ایلزبتھ ہومز کی کمپنی ’تھیرانوس‘ کی مالیت 9 ارب ڈالرز تھی، جس کا دعویٰ تھا کہ ان کی ٹیکنالوجی محض خون کے چند قطروں سے سینکڑوں ٹیسٹ کرسکتی ہے، یہاں تک کہ کینسر اور کولیسٹرول کی زیادہ مقدار تک کی تشخیص کر سکتی ہے۔

    درحقیقت یہ جھوٹ اور دھوکہ تھا جس کی بدولت الزبتھ ہومز کی کمپنی میں بڑی بڑی شخصیات اور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔

    اگست 2015ء میں صحت کے حوالے سے امریکی ادارے ایف ڈی اے نے تھیرانوس کے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کیا، جس سے پتہ چلا کہ ان کے ٹیسٹ نظام میں ’بڑی خامیاں‘ ہیں، ایف ڈی اے کے بعد 2015 اکتوبر میں مشہور امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے وابستہ صحافی جان کریرو نے بھی تحقیقات شائع کردی جو کمپنی کے زوال کا باعث بنی۔

    خیال رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نیوز کارپوریشن کی ملکیت ہے جو میڈیا کی معروف شخصیت روپرٹ مرڈوک کی ملکیت ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وال اسٹریٹ جنرل کے مالک  روپرٹ مرڈوک بھی ’تھیرانوس‘ میں سرمایہ رکھتے تھے۔

    ایلزبتھ ہومز کوخبر ہوگئی تھی کہ وال اسٹریٹ جرنل میں خبر شائع ہونے والی ہے، اس لیے انہوں نے براہِ راست مرڈوک سے رابطہ کیا اور  اس خبر کو رکوانے کا مطالبہ کیا جس پر مرڈوک نے کہا کہ انہیں اپنے ایڈیٹر پر بھروسا ہے، اگر خبر میں کوئی کمی یا خامی ہوئی تو وہ اسے شائع نہیں کریں گے لیکن یہ خبر شائع ہو گئی اور تھیرانوس کے لیے ’ایٹم بم‘ ثابت ہوئی۔

    صحافی کیریرو نے اس رپورٹ میں بتایا کہ تھیرانوس کی بلڈ ٹیسٹنگ مشین ’ایڈیسن‘ درست نتائج نہیں دے سکتی۔ اس لیے ملنے والے سیمپلز کے لیے وہی روایتی مشینیں استعمال کر کے نتائج دے رہا ہے، جو سب استعمال کر رہے ہیں لیکن ظاہر یہ کیا جا رہا ہے کہ یہ نتائج دراصل ان کی ’جدید ٹیکنالوجی‘ کی مرہونِ منت ہیں۔

    جس کے بعد جولائی 2016 میں ہومز پر لیب ٹیسٹنگ انڈسٹری پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی اور اکتوبر میں تھیرانوس کو بند کر دیا گیا ساتھ ہی ساتھ اس کے لیب آپریشنز اور سینٹرز کو بھی سیل کردیا۔

    تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مارچ 2018ء میں تھیرنوس، ایلزبتھ ہومز اور رمیش بلوانی پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے ’کھلی دھوکا دہی‘ کا مقدمہ دائر کیا گیا۔

    مقدمہ دائر ہونے کے بعد ایلزبتھ نے کمپنی میں اپنے تمام مالی اثاثے اور اختیارات دستبرداری کا اعلان کی اور 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ بھی بھرا بعدازاں تھیرانوس کے 1.89 کروڑ ڈالر کے حصص بھی لوٹائے۔

    امریکی حکام کی جانب سے کھلی دھوکہ کرنے کے الزام میں ایلزبتھ کے 10 سال تک کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر یا افسر بننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اس کے باوجود ان پر عمر کی سزا اور جرمانے کی تلوار لٹک رہی ہے۔

    ان تمام واقعات کے دوران 2019ء کے وسط میں ایلزبتھ نے ایونز ہوٹل گروپ کے مالک کے بیٹے 27 سالہ ولیم ایونز سے شادی بھی کرلی اور ان دنوں دونوں سان فرانسسکو میں مقیم ہیں۔

    لیکن سب سے بڑا سوال جو آج بھی سامنے کھڑا ہے وہ یہ کہ کس طرح ایک 19 سال کی لڑکی نے دنیا کی بڑی بڑی شخصیات کو بے وقوف بنایا؟

  • ترک اداکار انگین آلتان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکار انگین آلتان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    انقرہ : عالمی شہرت یافتہ ترک اداکار انگین آلتان کی اپنے بیٹے عامر آلتان کے ہمراہ ویک بورڈنگ کرنے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھنے والی معروف ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انگین آلتان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

    انہوں نے اپنے بیٹے عامر آلتان کے ہمراہ ویک بورڈنگ کرتے ہوئے تصویر ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

    ترک اداکار نے اپنی اسٹوری پر کیپشن دیا کہ ‘میں عامر کے ہمراہ ویک بورڈنگ کررہا ہوں’۔

    خیال رہے کہ انگین آلتان کی ارطغرل غازی میں شاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ترک اداکار کی بیٹے کے ساتھ وائرل تصویر پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کی ہر تصویر اور ویڈیو دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ان کی ہر ادا کو پسند کرتے ہیں۔

  • فائزر ویکسین کو پاکستان میں استعمال کی اجازت مل گئی

    فائزر ویکسین کو پاکستان میں استعمال کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے امریکی ساختہ کرونا ویکسین فائزر کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا سے بچانے کےلیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے فائزر کی ایم آر این اے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جو ملک بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

    ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کمزور قوت مدافعت والے افراد اور 40 سال سے کم عمر حاملہ خواتین کو بھی لگائی جاسکے گی جب کہ 40 سال سے کم عمر عازمین حج فائزر ویکسین لگوا سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک ایک لاکھ چھ ہزار خوراکیں مل چکی ہیں۔

    اب تک ڈریپ کی جانب سے تین چینی، ایک یورپی اور ایک روسی ویکسین کی اجازت دی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل  امریکی کورونا ویکسین فائزر نے ویکسین کے ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے ڈریپ سے ‏رجوع کیا تھا،  فائزر نے ڈریپ کو ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے دستاویزات جمع کروائی تھیں۔

    کوویکس سے ملنے والی کورونا ویکسین ڈریپ اجازت نامہ سے مستثنیٰ ہیں، حکومت کی درآمد کردہ ‏ویکسین کو ڈریپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز فائزر کورونا ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔

  • ‘مرجاؤں گا واپس نہیں جاؤں گا’ افریقی نوجوان کی تصویر نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

    ‘مرجاؤں گا واپس نہیں جاؤں گا’ افریقی نوجوان کی تصویر نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

    رباط/میڈرڈ : افریقہ سے سمندر کے راستے اسپین پہنچنے والے نوجوان کی تصویر اور بے بسی نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے اور اچھی ملازمت کی خاطر غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں، ان میں سے کئی بدقسمت ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی زندگی کا چراغ رستے میں ہی گل ہوجاتا ہے۔

    ایک ایسا ہی افریقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان خوشگوار زندگی کا خواب آنکھوں میں سجائے کئی روز تک گہرے سمندر میں تیرتے ہوئے اسپین کے ساحل تک پہنچا، لیکن ہسپانوی فوج نے نوجوان کے خوابوں کو قدموں تلے روند دیا۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی بےبسی کی تصویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کردیا ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غربت کی وجہ سے نوجوان حفاظتی انتظامات بھی نہ کرسکا اور ڈوبنے سے بچنے کےلیے اس نے اپنی کمر پر پلاسٹک کی بوتلیں باندھ رکھی تھیں۔

    غیرقانونی تارکین وطن کے اسپین میں داخلے کو روکنے کےلیے ہسپانوی فوج نے نوجوان کو گرفتار کرکے واپس بھیجنا چاہا تو نوجوان نے فوجیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بھیک مانگنا شروع کردی اور کہا کہ ‘مرجاؤں گا لیکن واپس نہیں جاؤں گا’۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش اور اسپین کی سرحد پر 8 ہزار غیرقانونی تارکین وطن یورپ میں داخل ہونے منتظر ہیں۔

    ہسپانوی حکام نے اس طرح غیرقانونی تارکین وطن کی یورپ میں داخلے کی کوشش کو یورپ کےلیے بحران قرار دیا ہے اور اس صورتحال پر قابو پانے کےلیے ہسپانوی حکام نے سویٹا میں فوج تعینات کردی ہے جو سمندر کے ذریعے تیر پر آنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرتے ہیں۔

  • سابق فوجی کی خود سوزی پر اسرائیل ’ہل‘ گیا

    سابق فوجی کی خود سوزی پر اسرائیل ’ہل‘ گیا

    تل ابیب : غزہ جنگ میں شرکت کرنے والے سابق فوجی کی خود سوزی کی کوشش نے اسرائیل کو پریشان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتزیک سیدیان نامی اسرائیلی فوجی شدید نفسیاتی مسائل کا شکار تھا جس کے باعث وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ سابق فوجی دارالحکومت تل ابیب کے قریب واقع زخمی فوجیوں کی امداد کرنے والے دفتر پہنچا اور خود پر آتش گیر مادہ چھڑک  کر  آگ لگالی۔

    آتشزدگی کے باعث نوجوان بری طرح جھلس گیا جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتزیک سیدیان نے 2014 میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت تنظیم حماس کے درمیان لڑی جانے والی غزہ جنگ میں بھی شرکت کی تھی، جس میں وہ ذہنی طور پر معذور ہوگیا تھا۔

    اس جنگ میں دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 74 اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر تعداد فوجیوں کی تھی۔

    اتزیک سیدیان کے بھائی نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیدیان گزشتہ کچھ دنوں سے شدید مشکلات کا شکار تھا لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی، اسی لیے اس نے جنگ میں زخمی یا ہلاک ہونے والے فوجیوں کو یاد کرنے والے دن خود کو آگ لگائی۔

    سابق فوجی کی خود سوزی کی کوشش پر زخمی فوجیوں کی امداد کرنے والے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے جلد ہی سابق معذور اور زخمی فوجیوں کی دیکھ بھال کے نظام میں ترمیم کرنے کا عندیہ دیا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل میں 18 برس کے بعد ملٹری سروس کرنا لازمی ہے۔ خواتین دو سال نوکری کرتی ہیں جبکہ مرد اڑھائی برس تک فوج کی سروس کرتے ہیں۔

  • خربوزے کے وہ فوائد جن سے آپ لاعلم رہے

    خربوزے کے وہ فوائد جن سے آپ لاعلم رہے

    خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے، جس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں خاص طور پر انسانوں کے لئے، اس میں مختلف قسم کی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہے، اس میں مختلف قسموں کے 95 فیصد کے قریب وٹامنز ہوتے ہیں، اس میں بہت زیادہ تعداد میں منرلز بھی ہوتے ہیں۔

    اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بلکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

    غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ کھانے کی وجہ سے گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے اور بلد پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی متوازن رہتی ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خربوزہ بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت سے بھی جان چھڑانے میں مدد فراہم کرتا ہے، آئیے اس کے مزید حیرت انگیز فوائد سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہیں۔

    چہرے کی خوبصورتی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ ایسا پھل ہے جو چہرے کی تازگی برقرار رکھنے کےلیے انتہائی مفید ہے اور اس میں موجود پانی جلد میں قدرتی چمک لاتا ہے جبکہ خربوزے میں موجود پروٹین جلد کو خوبصورت اور ملائم بناتے ہیں۔

    خربوزے کے چھلکوں سے چہرے کا براہ راست مساج بھی کیا جا سکتا ہے، اس کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر آتا ہے۔

    ہیٹ ویو سے بچاؤ

    خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

    سینے کی جلن اور تیزابیت میں مفید

    گرمیوں میں اکثر افراد کو تیزابیت کی شکایت رہتی ہے، 90 فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل سینے کی جلن ختم کرنے اور تیزابیت سے بچانے میں بھی مفید ہے، اس کے استعمال سے غذا جَلد ہضم ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔

  • الرجی یا دمہ کے مریض گرد و غبار سے بچیں! ماہرین نے خبردار کردیا

    الرجی یا دمہ کے مریض گرد و غبار سے بچیں! ماہرین نے خبردار کردیا

    گرد و غبار کا مسئلہ پاکستان و بھارت میں اب عام ہوچکا ہے اور جو شہریوں میں سانس کی متعدد بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، دھول اور گرد و غبار اس وقت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جب انسان کو الرجی یا دمہ کے عارضے میں مبتلا ہو۔

    ماہرین بتاتے ہیں کہ گردوغبار کی الرجی کا نتیجہ تب نکلتا ہے جب مدافعتی نظام کسی ناپسندیدہ مادے پر ردعمل ظاہر کرتا ہے اور پھر اینٹی باڈیز تیار کرتا ہے تاکہ جسم سے مدافعتی ردعمل کی شکل میں الرجی کی علامات ظاہر ہوں۔

    آئیے آپ کو ڈسٹ الرجی کی علامات اور اس سے محفوظ رہنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

    رپورٹس ک مطابق الرجی کی علامات افراد میں مختلف ہوتی ہے اور بعض افراد کو محسوس بھی نہیں ہوتی جبکہ کچھ علامات بہت نمایاں ہوتی ہیں، جیسے جلد پر خارش کا احساس ہونا، چھینکیں آنا یا ناک کا بہنا شروع ہونا، کھانسی، ناک میں سوزش، جلد کا سرخ ہو جانا اور دمے کے دورے پڑنا۔

    گرد و غبار سے ہونے والی الرجی بڑھنے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور ساتھ ہی دھول سے بچاؤ کےلیے گھر کی صفائی باقاعدگی سے رکھنی چاہیے اور گھر میں تازہ ہوا کا گزر بھی ہونا چاہیے۔

    سانس لینے میں دشواری کی صورت میں یا پھر وہ لوگ جن کو دمے کی شکایت ہے، وہ گردوغبار کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کریں اور تیز ہوا و آندھی کی صورت میں گھر سے بلکل نہ نکلیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کے وقت ناک پر کپڑا باندھیں اور صفائی کے دوران جراثیم کش اسپرے بھی کریں۔

  • کیا نیند کی کمی بھی کرونا کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے؟ تحقیق میں خوفناک انکشاف

    کیا نیند کی کمی بھی کرونا کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے؟ تحقیق میں خوفناک انکشاف

    محققین نے رات کی پرسکون نیند کو کرونا کے خطرے میں کمی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات نیند کا ہر اضافی گھنٹا کووڈ 19 کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے سے سب سے پہلا اثر آپ کی جسمانی توانائی اور دماغی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ نیند کی کمی سے آپ سارا دن تھکن اور سستی کا شکا رہیں گے۔ آپ اپنے کام ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے سکیں گے، نہ ہی نئے تخلقیی خیالات سوچ سکیں گے۔

    یہی نہیں نیند کی کمی آپ کو بدمزاج اور چڑچڑا بھی بنا سکتی ہے۔ طویل عرصے تک نیند کی کمی کا شکار رہنے والے افراد موٹاپے، ڈپریشن، ذیابیطس، ذہنی دباؤ اور امراض قلب کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    22 مارچ کو طبی جریدے بی ایم جے نیوٹریشن، پریونٹیشن اینڈ ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیند کی کمی کے باعث کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    حالیہ میں کہا گیا ہے کہ اچھی نیند اور اپنی ملازمتوں سے مطمئن افراد میں کرونا کا خطرہ کافی حد تک کم ہے۔

    ماہرین کی جانب سے اس تحقیق میں میڈیکل اسٹاف کو بھی شامل کیا گیا جو کرونا مریضوں کا بہت زیادہ سامنا کرتے ہیں اور ہر وقت خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔

    تحقیق میں 2844 ہیلتھ ورکرز کو شامل کی گیا تھا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ رات کو نیند کا ہر اضافی گھنٹا کووڈ 19 کا شکار ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے مگر دوپہر کو نیند کا ہر اضافی گھنٹہ اس خطرے کو 6 فیصد تک بڑھا دیتا۔

    تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جو لوگ ملازمت سے متعلق تھکاوٹ یا جسمانی توانائی میں کمی کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں، ان میں کووڈ 19 کی تشخیص کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 2.6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    حالیہ تحقیق میں ایسے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق صفائی ستھرائی سے نہیں بلکہ مناسب نیند اور ملازمت سے غیر امطمئن افراد میں تناؤ لاتا ہے اور وبا کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ رات کو نیند کے جتنے زیادہ مزے لیں گے اتنا زیادہ کسی بھی بیماری کے خلاف لڑنے کےلیے اپنے جسم کو تیار کریں گے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں نیند کی کمی کو کرونا کا خطرہ بڑھانے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔