Author: ریحان عابدی

  • اگر آپ کا بچہ مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت، یہ عادتیں اپنائیں

    اگر آپ کا بچہ مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت، یہ عادتیں اپنائیں

    مٹی کھانے کی عادت اکثر چھوٹے بچوں میں دیکھنے کو ملتی ہے، مٹی، دیوار کا کلر یا دیگر ایسی اشیاء کھانے کی جو بچوں میں آئرن کی کمی اور اعصابی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

    ماہرین اطفال کی جانب سے مٹی کھانے والوں سے متعلق ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ کم عمری میں بچوں کو ہر چیز اٹھا کر اپنے منہ میں ڈالنے کی عادت ہوتی ہے اسی لیے وہ زمین پر کھیلتے کھیلتے مٹھی میں مٹی بھر کر اٹھالیتے ہیں اور منہ میں ڈالنے لگتے ہیں۔

    ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو مٹی کھاتا دیکھیں تو گھبرائیں نہیں کیوں کہ جس چیز کا کوئی ذائقہ نہ ہو بچے اسے چھوڑ دیتے ہیں لیکن بعض بچے عادت بنالیتے ہیں مٹی، دیوار کا کلر یا دیگر ایسی اشیاء کھانے کی جو بچوں میں آئرن کی کمی سمیت کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا بچہ گندگی یا دیگر اشیاء جیسے پینٹ، صابن، کاغذ یا بالوں کو کھاتا ہے تو یہ تشویش ناک بات ہے کیوں کہ ان چیزوں کو کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی، غذائیت کی کمی یا اعصابی کمزوری پیدا ہوسکتی ہے۔

    ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے بچوں پر زیادہ سے زیادہ نظر رکھیں اور اگر انھیں مٹی وغیرہ کھاتے دیکھے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچوں پر زیادہ توجہ دے کر اس عادت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  • بیٹی کو پہلی بار گود میں لیا تو جذبات کیا تھے؟ عماد وسیم کی ویڈیو وائرل

    بیٹی کو پہلی بار گود میں لیا تو جذبات کیا تھے؟ عماد وسیم کی ویڈیو وائرل

    پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو ہاتھوں میں تھاما تو کیسا لگا؟ قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راوٗنڈر عماد وسیم نے یادگار لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر نے اپنی ننھی پری کو گود میں تھاما ہوا ہے اور باتیں کررہے ہیں۔

    عماد وسیم نے لکھا کہ اپنی بیٹی کو پہلی بار گود میں لیا ہے اور یہ ایک یادگار لمحہ اور احساس ہے، انہوں نے #fatherdaughter کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    خیال رہے کہ 4 مارچ کو قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی تھی۔

    کرکٹر نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ سبحان تعالیٰ نے انہیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازا ہے، انہوں نے لکھا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ عنایا عماد رکھا ہے‘۔

  • فعال کیسز کی تعداد پھر بڑھ گئی، 24 گھنٹے میں 1592 نئے کیسز رپورٹ

    فعال کیسز کی تعداد پھر بڑھ گئی، 24 گھنٹے میں 1592 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 22 کرونا مریض دم توڑ گئے۔

    مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.63 فیصد بتائی جارہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 22 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,246,827 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 609 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

  • کیا ورزش ذیابطیس ٹائپ ٹو سے بچا سکتی ہے؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

    کیا ورزش ذیابطیس ٹائپ ٹو سے بچا سکتی ہے؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

    محققین نے ذیابطیس ٹائپ ٹو سے متعلق کہا ہے کہ فضائی آلودگی ذیابیطس 2 کا خطرہ بڑھا دیتی ہے تاہم جسمانی سرگرمیاں اس مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    یہ تحقیق نیدرلینڈ اور ہانگ کانگ کے ماہرین نے کی، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا دیکھا گیا، مذکورہ افراد کے ڈیٹا پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ جسمانی طور پر زیادہ سرگرم افراد میں ذیابیطس کا امکان 31 فیصد جبکہ سست طرز زندگی کے عادی لوگوں میں 56 فیصد تک ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق زیادہ آلودہ جگہوں پر رہنے والے افراد میں یہ خطرہ 94 فیصد تک بڑھ جاتا ہے لیکن ورزش کرنے والے افراد میں یہ خطرہ 64 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ ان ممالک یا جہگوں پر زیادہ ہوتا ہے جہاں فضائی آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت کے معیار سے ڈھائی گناہ زیادہ ہوگا لیکن ورزش کے ذریعے آلودگی کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

  • شاہی محافظ دستے کے تین اعلیٰ عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار

    شاہی محافظ دستے کے تین اعلیٰ عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار

    ریاض : سرکاری خزانے سے اہل خانہ کے نام بیرون و اندرون ملک جائیدایں بنانے اور اہل خانہ کی کمپنیوں کے نام لاکھوں ملین ڈالر کے غیر قانونی ٹینڈرجاری کروانے والے تین سعودی رائل گارڈ کے افسران گرفتار ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شاہی محافظوں کی گرفتاری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سعودی انسداد کرپشن کا کہنا تھا کہ گرفتار اہلکاروں نے اپنے اہل خانہ کے نام بنی کمپنیوں کو 400 ملین ڈالر کے ٹینڈر جاری کروائے تھے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق گرفتار افسران میں ریٹائرڈ میجر جنرل، کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسران شامل ہیں، جن کی نشاندہی پر مزید 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو غیرقانونی طور پر سرکاری خزانے سے ادائیگیاں کی گئیں اور بیرون و اندرون ملک سرکاری مال پر جائیدایں بھی خریدی گئیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مذکورہ افراد شاہی گارڈز کے شعبہ خریداری اور کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ رہے ہیں۔

  • بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے پر لیگی رہنما مطمئن، مریم کی پریشانی برقرار

    بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے پر لیگی رہنما مطمئن، مریم کی پریشانی برقرار

    لاہور : پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مریم نواز تو کچھ نہ بتاسکیں لیکن لیگی رہنما جاوید لطیف نے اہم بیان دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر جس تناسب سے جس پارٹی کی موجودگی تھی اس حساب سے پارٹیوں کو سیٹ مل چکی ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز نے اپنے اپنے سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب کرالیے ہیں اور چوہدری برادران نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    مریم نواز شریف جیل کے باہر میڈیا نمائندوں کے سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق سوال پر لاعملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر بات نہ کروں تو بہتر ہوگا حالانکہ ماضی میں مریم نواز کہہ چکی تھی کہ حکومت سے بات چیت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے’ میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا پورا فارمولا بتا دیا۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ اپنی تین جنرل سیٹوں پر کامیاب کے بعد 21 ووٹ ہمارے زائد تھے جبکہ دس ووٹ پیپلزپارٹی تھے اور دس کے قریب ووٹ مسلم لیگ (ق) کے تھے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب سے ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کی کامیابی سمجھ آجانا چاہیے کہ 3 تاریخ کے سینیٹ الیکشن میں کیا ہونے جارہا ہے،انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی واضح اکثریت سے جیت کی نوید بھی سنادی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی 2021 کے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

  • گردوں میں درد کی وجوہات اور ان کا علاج

    گردوں میں درد کی وجوہات اور ان کا علاج

    گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، گردے میں درد پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن، گردے میں سوزش اور پتھری کا ہونا ہے تاہم کچھ دوسرے مسائل بھی ہیں جو گردوں میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

    کمر کے درد کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ گردوں کا درد بھی ہوسکتا ہے، گردے کی سوزش ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے،اس کے مختلف اسباب ہیں اگر اسے بغیر علاج کے چھوڑ دیا جائے تو بعض اوقات گردہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے کی بیماری کی علامات میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، پیشاب کرتے وقت تکلیف ہونا، متلی اور قے وغیرہ کا بار بار آنا شامل ہیں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے گردوں کے انفیکشن کا جلدی علاج کرنا بہت ضروری ہے، جس کےلیے جسمانی معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ، خون اور پیشاب کے ٹیسٹ شامل ہیں جبکہ پیٹ اور کمر کا ٹیسٹ سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

    ماہر یورولوجی اور گردے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر زید ابو غوش نے گردے میں درد کی وجوہات سے متعلق بتایا۔

    وجوہات

    1۔۔ گردوں کے اندر خون کا جمنا

    2۔۔ رگوں کا تنگ ہونا

    3۔۔ رگوں میں چوٹ آ جانا

    4۔۔ گردے کا کینسر

    ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر زید ابو غوش کا کہنا تھا کہ ایک بار جب ڈاکٹر کو درد کی وجہ معلوم ہو جاتی ہے تو وہ آپ کے لیے مناسب علاج تجویز کر سکتا ہے۔

    اگر بنیادی وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ لوگوں میں گردے کے پتھریاں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں اور گردے کا درد ختم ہو جاتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

    گردے میں زخم ہونے سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے اس سے گردے کے درد کو روکا جا سکتا ہے۔

  • فلمی سین حقیقت بن گیا؛ سالوں بعد بچھڑے بہن بھائی مل گئے

    فلمی سین حقیقت بن گیا؛ سالوں بعد بچھڑے بہن بھائی مل گئے

    واشنگٹن : فیس بک نے دہائیوں قبل بچھڑے جڑواں بہن بھائیوں کو دوبارہ ملوا دیا، جو ماضی میں ایک دوسرے کے ہم کلاس بھی تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیدائش کے بعد بچھڑنے اور بڑھاپے میں ملنے کا واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا جہاں ایک 51 سالہ خاتون کیرن وارنر کو بچوں کو گود لینے کا ریکارڈ عام کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے۔

    ایڈاپشن ریکارڈ کے عام ہونے کے بعد کیرن وارنر نے مختلف ایڈاپشن ویب سائٹس سے رابطہ کیا تاکہ اپنے جڑواں بھائی کا پتہ چلا سکیں لیکن کچھ ہاتھ نہ آیا کیونکہ کیرن وارنر کے پاس اپنے بھائی سے متعلق کچھ بھی معلومات نہیں تھی۔

    اپنے جڑواں بھائی کو تلاش کرتی کیرن وارنر ایک دن بے انتہا خوش ہوئیں جب مقامی ووٹنگ لسٹ میں تین ووٹرز کے نام دیکھے جن کی تاریخ پیدائش کیرن وارنر کی تاریخ پیدائش سے ملتی تھی۔

    ان تین افراد کی فہرست میں تیسرا نام مائیک جیک مین تھا اور جیک مین ہائی اسکول میں کیرن وارنر کے ہم کلاسی بھی رہ چکے ہیں اور ساتھی کچھ روز قبل دونوں کی فیس بک پر دوبارہ ملاقات ہوئی تھی۔

    وارنر نے بتایا کہ جیک مین نے فیس بک پر میسج بھیجا کہ شاید ہم دونوں آپس میں جڑواں بہن بھائی ہوں، جس پر ہم نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

    کیرن وارنر کہتی ہیں کہ ہم دونوں بھائی بہن روزانہ فیس بک پر باتیں کرتے ہیں اور ہفتے تین سے چار مرتبہ ضرور ملتے ہیں۔

  • ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی پولیس نے ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ کے ذریعے شہریوں کے اکاوٗنٹ سے رقم نکالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلون ڈیبیٹ کارڈز، ڈھائی لاکھ روپے اور دیگر اشیاء برآمد کیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان کی شناخت فروز اور سچن شرما کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق بھنوٹا گاؤں اور تلپتا ہے۔

    پولیس نے دونوں کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، سات کارڈ ریڈر مشین، دو گرین وال کارڈ ریڈر، دو مائیکرو کیمرہ سسٹم، 69 خالی ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز، کلوننگ ڈیوائسز کے لئے ٹول کٹ اور 2.50 لاکھ روپے کیش برآمد کرلئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی کے 7 مقدمات درج ہیں۔

  • روہڑی بائی پاس پر کوچ الٹ گئی، ایک مسافر ہلاک، 5زخمی

    روہڑی بائی پاس پر کوچ الٹ گئی، ایک مسافر ہلاک، 5زخمی

    سکھر : روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ایک مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ اچانک روہڑی بائی پاس پر الٹ گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ الٹنے ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جبکہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس جو روہڑی ریلوے اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر پہلے اچھیوں قبیوں کے مقام پر پہنچی تو ریلوے لائن پر قائم بغیر پھاٹک والے کے ریلوے کراسنگ پر سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔

    حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے ، جن میں سے 21 سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 6 زخمیوں کو تشویش ناک حال میں سی ایم ایچ پنو عاقل منتقل کیا گیا جبکہ حادثے میں مسافر ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔