Author: ریحان خان

  • بھارتی شیر گھر میں ڈھیر، 3 دن میں ٹیسٹ میچ ہار گئے

    بھارتی شیر گھر میں ڈھیر، 3 دن میں ٹیسٹ میچ ہار گئے

    بھارتی شیر اپنے گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے اور کینگروز نے ٹیسٹ میچ صرف 3 دن میں جیت کر سورماؤں کو میدان میں دھول چٹا دی۔

    بھارتی سورما کاغذی شیر ثابت ہوئے جو دعوؤں کے برعکس اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگئے۔ 5 روزہ ٹیسٹ میچ کو کینگروز نے تین روز میں سمیٹ دیا اور بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے ڈالی۔

    اندور ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کو جیت کے لیے 76 رنز مزید درکار تھے اور اس کی 9 وکٹیں باقی تھیں۔ کینگروز نے مطلوبہ آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پہلے ہی گھنٹے میں حاصل کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بھی بنا لی۔ میچ میں 11 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    بھارت اپنی چالبازیوں سے باز نہ آیا تھا اور اندرو ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کو قابو کرنے کے لیے اسپن وکٹ کا جال بچھایا لیکن کینگروز کے لیے کھودا گیا گڑھے میں وہ خود آن گرا۔

    انڈیا پہلی اننگ میں 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلوی اسپنرز نے بھارتیوں کو ان کے بچھائے جال میں ایسا جکڑا کہ 8 وکٹیں لے اڑے۔ میتھیو نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو نیتھن لیون نے 3 اور ٹوڈ مرفی نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا

    کینگروز کی پہلی اننگ 197 رنز پر تمام ہوئی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 88 رنز کے خسارے سے کیا اور دوسری اننگ میں بھی صرف 163 رنز بنا کر پوری ٹیم چلتی بنی۔ اس اننگ میں بھارتی سورماؤں کا بھرکس نیتھن لیون تھے جنہوں نے 8 وکٹوں کی شاندار کارکردگی دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    دنیا میں اپنی بہترین بیٹنگ سائیڈ کے طور پر جانے والی بھارتی ٹیم کی دو اننگز میں صرف ایک ہی نصف سنچری بن سکی جو پجارا نے بنائی باقی کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

    4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز بھارت اور تیسرا میچ آسٹریلیا نے جیتا ہے۔ چوتھا میچ 9 مارچ سے احمد آباد میں شروع ہوگا۔

  • قلندررز بمقابلہ گلیڈیئٹرز، موومنٹ آف دی میچ کی ویڈیو

    قلندررز بمقابلہ گلیڈیئٹرز، موومنٹ آف دی میچ کی ویڈیو

    پی ایس ایل 8 میں گزشتہ روز لاہور قلندرز نے قدرے کم ہدف کا شاندار دفاع کرتے ہوئے کوئٹہ کو چاروں شانے چت کیا موومنٹ آف دی میچ کیا رہا؟

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز میچوں سے بھرپور پہلا مرحلہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آنے والے میچز کے نتائج ٹیم پوزیشن کے ساتھ ان کے ٹورنامنٹ سے ان یا آؤٹ کا فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں بھی لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان میچ کھیلا گیا اور قلندرز نے 149 رنز کے قدرے کم ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے گلیڈیئٹرز کو چاروں شانے چت کردیا۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز بنائے پھر اس کا بہترین انداز میں دفاع کیا۔ بولرز نے کارکردگی تو دکھائی ساتھ ہی فیلڈرز نے بھی میدان میں پورا زور لگایا اور فیلڈنگ کا ایک ایسا ہی مظاہرہ اس میچ کا موومنٹ آف دی میچ قرار پایا۔

    149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور 5 اوورز پورے ہونے سے قبل ہی ٹیم کی نصف سنچری ہوگئی تھی۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ول اسمیڈ اسکور بورڈ میں تیزی سے اضافہ کر رہے تھے اور اسی کوشش میں انہوں نے راشد خان کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلا۔

    گیند فضا میں بلند تھی اور شاٹ کی طاقت دیکھتے ہوئے یہ یقینی چھکا لگ رہا تھا تاہم پھر قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کیا کمال اور باؤنڈرل پر ناقابل یقین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھل کر یقینی چھکا بچایا اور یہی موومنٹ آف دی میچ قرار پایا کیونکہ اس کے کچھ دیر بعد ہی اسمیڈ راشد خان کی وکٹ بن گئے۔

    اسمیڈ کے آؤٹ ہوتے ہی کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا ردھم ٹوٹ گیا اور وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی مانند گرنے لگیں۔ کپتان سرفراز کریز پر ڈٹے تو رہے لیکن ان کی سلو بیٹنگ ٹیم کے کام نہ آئی۔ کوئٹہ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز تک محدود رہی یوں لاہور نے 17 رنز سے یہ فتح اپنے نام کرلی۔

  • کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ دلچسپ ویڈیو

    کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ دلچسپ ویڈیو

    پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال چکی ہے شیروں نے وفاقی دارالحکومت تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز پی ایس ایل 8 کے اگلے محاذ کے لیے اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور ایک میچ پنڈی اسٹیڈیم میں بھی کھیل چکی ہے۔ کنگز کے شیروں جس میں ٹیم کے کھلاڑی اور منیجمنٹ اراکین بھی شامل ہیں نے کراچی سے اسلام آباد تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ اس کی دلچسپ ویڈیو کراچی کنگز کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی جس کو صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔

    کراچی کنگز کی ٹیم اراکین نے عام فلائیٹ سے اسلام آباد سفر کیا تاہم اس دوران کھلاڑی اور منیجمنٹ اراکین کئی دلچسپ مشاغل میں مصروف رہے جس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر ہر فرد کے انداز پر عنوان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں عماد وسیم عمران طاہر، طیب طاہر، بین کٹنگ، عاکف جاوید و دیگر کو کیمرے میں فوکس کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں ٹیم کے ایک کھلاڑی عاکف جاوید کو کھڑی کے ساتھ والی نشست پر قدرے اداس انداز میں آنکھوں پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ زمین سے 32 ہزار فٹ بلندی پر دل ٹوٹنے جیسے احساسات کچھ ایسے ہوتے ہیں۔

    اچانک کیمرا گھومتا ہے اور کنگز کا ایک رکن جہاز کی نشستوں پر پیر پسارے لیٹا دکھائی دیتا ہے ساتھ ہی اس لمحے کو اس ٹیگ کے ساتھ دلچسپ بنایا گیا ہے کہ ’’ کہیں بھی اضافی آرام کیا جاسکتا ہے۔‘‘ ایک ٹیم رکن کو قدرے بے چینی سے ادھر ادھر دیکھتے دکھایا گیا ہے جیسے کہ وہ کسی کی تلاش میں ہوں۔ اس پر ویڈیو بنانے والے نے کیپشن دیا ہے کہ ’’کھانا چاہیے‘‘

    اسی کیمرے میں ایک کھلاڑی کو سونے کی تیاری کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے کہ وہ تکیہ سیٹ کی پشت پر رکھ کر قدرے ترچھا بیٹھ کر سونے کی کوشش کرتا ہے اور اس انداز پر تبصرہ کیا گیا ہے کہ ’’ہر وقت سونا‘‘۔ کراچی کنگز کے ایک رکن کھڑکی سے باہر دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے اور انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی سوچوں میں گم ہیں۔ اسی طرح ایک شخص کو بجٹ کے بارے میں فکرمند دکھایا گیا ہے۔

    کیمرا رخ کرتا ہے انگلش کھلاڑی بین کٹنگ پر جو ہیڈ فون لگائے میوزک سے انجوائے کرتے نظر آتے ہیں اور گنگناتے لمحات کو اسکرین پر ’’ان میوزک موڈ‘‘ کا عنوان دیا گیا۔

    کراچی کے ایک شیر کو دوران سفر موبائل میں مصروف دکھایا گیا ہے ساتھ ہی یہ دلچسپ فقرہ لکھا ہے کہ ’’99 فیصد رہ جانے والے کام فضائی سفر کے دوران‘‘۔ کچھ اس سے ملتی جلتی صورتحال ایک اور کھلاڑی کی ہے جو موبائل فون پر گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

    کیمرے میں کنگز کے ایک ایسے رکن کو بھی دکھایا گیا ہے جو اپنی نشست سے کچھ آگے سامنے والی سیٹ کی پشت پر سر ٹکائے ہوئے ہے تاہم ویڈیو بنانے والی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اس کو کیا عنوان دیا جائے اسی لیے یہاں بہت سارے سوالیہ نشانات لگے نظر آتے ہیں۔

     

    45 سیکنڈ پر مشتمل اس مختصر لیکن دلچسپ ویڈیو میں کیمرا سب سے آخر میں مسٹری اسپنر عمران طاہر اور ان کے ساتھ بیٹھے طیب طاہر پر فوکس کرتا ہے۔ اس میں طیب طاہر مسکراتے ہوئے اپنے موبائل فون پر کچھ دیکھنے میں مصروف ہوتے ہیں جب کہ برابر میں بیٹھے عمران طاہر کی نظریں بھی ان کے موبائل فون کی اسکرین پر ہوتی ہیں۔ اچانک طیب کو احساس ہوتا ہے اور وہ جب طاہر کی طرف مڑ کر دیکھتے ہیں تو عمران طاہر زیر لب مسکراتے ہوئے اپنا چہرہ دوسری جانب موڑ لیتے ہیں۔ اس دلچسپ ترین کلپ کو عنوان بھی دلچسپ ترین دیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ ’’دوست نما شکاری‘‘۔

    کراچی کنگز کے ٹوئٹر آفیشل پیج پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ
    کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

    آپ کو کراچی کنگز کے شیروں کا یہ سفر کیسا لگا۔ کمنٹس سیکشن میں ضرور لکھیں

  • زلمی کو میچ جتوانے والا گیم چینجر کون رہا؟

    زلمی کو میچ جتوانے والا گیم چینجر کون رہا؟

    پی ایس ایل 8 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں محمد عامر کا تباہ کن اسپیل جھیلنے والی پشاور زلمی اختتام پر میدان سے فاتح بن کر لوٹی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوا۔ کنگز کے سینیئر بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اوپنر محمد حارث کو صفر پر پویلین بھیج کر میچ میں تھرتھلی مچا دی تھی اور اگلے ہی اوور میں ون ڈاؤن آنے والے محمد صائم کو بھی صرف ایک رنز پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

    دو رنز پر تین اہم وکٹیں گرنے کے بعد شائقین کو پشاور سے بڑے اسکور کی توقع نہیں تھی مگر پھر کریز پر ٹام کوہلر اور حسیب اللہ نے نصف سنچریاں بنا کر زلمی کی پوزیشن مستحکم کی تاہم گیم چینجر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز روومین پاویل رہے جو حسیب کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے اور آتے ہی چھا گئے۔

    پاویل نے صرف 34 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اور دلفریب اننگ کھیلی اور ان کی یہی اننگ زلمی کی جیت کا اہم سبب بنی۔ جارح مزاج بلے باز نے اپنی اس اننگ میں 4 تگڑے چھکے مارے تو 6 چوکے بھی لگائے۔ ان کی اس پیش قدمی کو بھی محمد عامر نے روکا اور روسینٹنگن کا کیچ بنوایا۔

    یہ بھی پڑھیں: آج سرفراز کے گلیڈیئٹرز اور شاہین کے قلندر لاہور میں ٹکرائیں گے

    پاویل کی اس اننگ سے تقویت پاتے ہوئے پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ٹارگیٹ دیا تاہم کنگز یہ میچ 24 رنز سے ہار گئے۔ بیٹر کو ان کی جادوئی اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ’’ہم سا ہو تو سامنے آئے‘‘ بن ٹھن کر بلیوں کی کیٹ واک، دلچسپ ویڈیو

    ’’ہم سا ہو تو سامنے آئے‘‘ بن ٹھن کر بلیوں کی کیٹ واک، دلچسپ ویڈیو

    آپ نے ماڈلز کی کیٹ واک تو بہت دیکھی ہوں گی لیکن بلیوں کی ایسی کیٹ واک نہیں دیکھی ہوگی جس نے دیکھا وہ حیران رہ گیا۔

    شوبز کی دنیا میں کیٹ واک ایک عام دستور ہے۔ رنگ وحسن کا یہ اسٹیج کبھی یہ فیشن تو کبھی کسی پراڈکٹ کی پبلسٹی کے لیے سجایا جاتا ہے جس میں مرد وخواتین ماڈل ریمپ پر کیٹ واک کرتے نظر آتے ہیں تاہم بنگلہ دیش میں ایسی منفرد کیٹ واک ہوئی جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا۔

    بنگلہ دیش میں بلیوں نے سج سنور کر ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے اور بن ٹھن کر اپنے مالکان کے ساتھ کیٹ واک کی۔

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والے اس منفرد کیٹ شو میں مرد وخواتین سمیت بزرگ افراد بھی اپنی پالتو بلیوں کو لے کر آئے ہوئے تھے اور بھرپور انداز میں اس دلچسپ میلے میں حصہ لیا۔

    آنکھوں پر چشمہ لگائے، گلے میں گھنٹی اور رنگا رنگ کپڑے پہن کر ادائیں دکھانے اور اترانے والی بلیوں نے جب اپنے مالکوں کے ساتھ کیٹ واک کی تو دیکھنے والا ہر شخص حیران رہ گیا اور داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔

     

    اس کیٹ شو میں جہاں سجی سنوری حسین بلیوں کی کمی نہ تھی وہیں کچھ پیٹو اور سست بلیاں بھی شریک تھیں۔ جن کی توجہ دنیا کے سامنے اپنا حسن لانے کے بجائے کھانے پینے اور آرام پر تھی۔ اسی لیے کچھ بلیاں کھانے پینے میں مصروف رہیں تو کچھ نے نیند میں سہانے سپنے دیکھنے کو ترجیح دی۔

  • عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    سیشن جج نے پی ٹی آئی چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔

    دوسری جانب اسی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلیے مقرر ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کچھ دیر میں کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

    وکیل عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کچھ دیر میں بائیو میٹرک کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ جائیں گے اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

  • پی ایس ایل 8، آج کھلاڑی آرام کریں گے

    پی ایس ایل 8، آج کھلاڑی آرام کریں گے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج وقفے کا دن ہے کسی ٹیم کا کوئی بھی ٹاکرا نہ ہونے کے باعث کھلاڑی آج آرام کریں گے۔

    پاکستان میں کرکٹ کے سب سے مقبول ایونٹ پی ایس ایل 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ 13 فروری سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کے پہلے مرحلے کے 30 میچز میں سے 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں شائقین کرکٹ کو کئی اعصاب شکن مقابلے بھی دیکھنے کو ملے۔

    گیند اور بلے کی جاری اس جنگ میں آگے مزید سنسنی خیز میچز ہونے ہیں تاہم آج وقفہ ہے اور کھلاڑی یہ دن آرام کرتے اور اپنے اگلے میچز کی منصوبہ بندی کرتے گزاریں گے۔

    ایک روز کے وقفے کے بعد کل پی ایس ایل 8 اپنی پوری آب وتاب سے شروع ہوگا جب کراچی کنگز اور پشاور زلمی پنڈی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

    ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز کا جائزہ لیا جائے تو پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سرفہرست قلندرز کا نام جگمگا رہا ہے۔

    لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فتح حاصل کی ہے اور 8 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ملتان سلطانز نے بھی چار میچز جیت کر 8 پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں تاہم اس نے اپنے کوٹے کے 6 میچز کھیلے ہیں جس کے باعث وہ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل کر تین میں فاتح اور دو میں ناکام رہی ہے اور 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز کا پوائنٹس ٹیبل پر نمبر چوتھا ہے جس نے اب تک چھ میچز میں سے دو میں جیت اپنے نام کی ہے اور 4 پوائنٹس لے رکھے ہیں۔

    پشاور زلمی نے 5 میچز کھیلے ہیں۔ تین میں کامیابی اور دو میں شکست ہوئی۔ اس کے بھی 4 پوائنٹس ہیں تاہم کم رن ریٹ کے باعث یہ پانچویں نمبر پر ہے۔

     یہ بھی پڑھیں: ایک ٹی 20 میچ میں 2 انتہائی دلچسپ عالمی ریکارڈ بن گئے!

    رواں پی ایس ایل میں اب تک سب سے کمزور ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز نظر آ رہی ہے جو پوائنٹس ٹیبل پر بھی سب سے آخری نمبر پر ہے۔ اس نے 5 مقابلوں میں صرف ایک میں جیت حاصل کی ہے۔

  • ایک ٹی 20 میچ میں 2 انتہائی دلچسپ عالمی ریکارڈ بن گئے!

    ایک ٹی 20 میچ میں 2 انتہائی دلچسپ عالمی ریکارڈ بن گئے!

    موجودہ دور میں مختصر دورانیے کی مقبول ترین کرکٹ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایسا ریکارڈ بن گیا جس کا مستقبل میں ٹوٹنا انتہائی مشکل ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ تیز رفتار دور میں مختصر دورانیے کی ٹی 20 کرکٹ مقبولیت کے بام عروج پر ہے جس کی بڑی وجہ میچز کا جلد انجام پذیر ہونا ہے۔

    ٹی 20 کرکٹ کی پہنچان کم اوورز میں زیادہ اسکور اور چھکے چوکوں کی برسات ہے جس کی وجہ سے شائقین نہ صرف اسٹیڈیم کھنچے چلے آتے ہیں بلکہ ٹی وی پر بھی کروڑوں شائقین ان سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اس مختصر دورانیے کی کرکٹ میں شائقین نے ٹیموں کی جانب سے ڈبل سنچریاں بنتی تو بہت دیکھی ہوں گی لیکن گزشتہ دنوں ایسا حیران کن عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے جس کا مستقبل میں ٹوٹنا انتہائی مشکل ہوگا۔

    یہ میچ آئیل آف مین اور اسپین کے مابین کارٹا گینا میں کھیلا گیا اور اس میں آئیل آف مین کی پوری ٹیم 8.4 اوورز میں صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوکر اس طرز کی کرکٹ میں سب سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا گئی۔ 7 بلے باز صفر پر پویلین لوٹے۔

    اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کامران نے ہیٹ ٹرک بھی کی۔

    جواب میں اسپین کی ٹیم نے 11 رنز کا ہدف بھی صرف دو گیندوں پر حاصل کر کے اسی میچ میں دوسرا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اسپین کے بیٹرز نے لگاتار دو چھکے لگا کر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

    اس سے قبل ٹی 20 کرکٹ میں کم سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے پاس تھا جب گزشتہ سال دسمبر میں سڈنی تھنڈر صرف 15 رنز  پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • پی ایس ایل 8، کراچی کے شیر اب اسلام آباد میں دہاڑیں گے

    پی ایس ایل 8، کراچی کے شیر اب اسلام آباد میں دہاڑیں گے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کراچی کنگز نے اپنے اگلے معرکے سر کرنے کے لیے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ابتدائی مرحلے کے 30 میچز میں سے 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں شائقین کرکٹ کو کئی اعصاب شکن مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔ کئی ریکارڈ بن اور ٹوٹ چکے ہیں۔

    کراچی کنگز نے اب اگلے معرکے سر کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پڑاؤ ڈال کیا ہے اور کراچی کے شیر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اپنے اگلے تین میچز کھیلیں گے۔

    راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کا پہلا امتحان پشاور زلمی کے خلاف کل ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک دو دو میچز جیت رکھے ہیں۔

  • زخمی سارس نے جان بچانے پر دوستی کیسے نبھائی؟ دلچسپ ویڈیو

    زخمی سارس نے جان بچانے پر دوستی کیسے نبھائی؟ دلچسپ ویڈیو

    ایک شخص نے گزشتہ سال زخمی سارس کی جان بچائی تو وہ پرندہ اس شخص کا ایسا دوست بن گیا کہ اس کا سایہ بن کر ساتھ رہنے لگا۔

    بہت سے لوگوں نے بالی ووڈ کی ماضی کی فلم کا یہ مشہور گانا سن رکھا ہوگا کہ ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے، توڑیں گے دم اگر ساتھ تیرا نہ چھوڑیں گے‘‘، دو انسانوں میں دوستی کی تو لازوال داستانیں ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں لیکن بھارت میں ایک انسان اور پرندے کی محبت کے جذبے سے لبریز دوستی اپنی مثال آپ ہے جو بے زبان جانور کی جانب سے محبت کے ساتھ تشکر کا اظہار بھی ہے۔

    ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے‘‘ کے مصداق یہ کہانی بھارت کے رہائشی ایک عارف نامی نوجوان کی ہے جس کو گزشتہ سال ایک زخمی سارس ملا تھا۔

    نوجوان نے اس سارس کو اپنے ساتھ گھر لے آیا۔ اس کی خوب دیکھ بھال کی اور اتنا خیال رکھا کہ وہ دوبارہ چاق وچوبند ہوکر اڑنے کے قابل ہوگیا لیکن نوجوان کے خلوص اور محبت نے سارس کے پروں کو گویا باندھ دیا اور اس نے اڑ کر اپنے پرانے آشیانے جانے کے بجائے نوجوان کا ساتھ اپنا لیا۔

    دنیا کے یہ انوکھے دوست ایک ہی تھالی میں ایک ساتھ کھانا بھی کھاتے ہیں اور جب عارف کسی کام سے موٹر سائیکل پر باہر جاتا ہے تو یہ سارس اس کا سایہ بن جاتا ہے اور میلوں اس کی موٹر سائیکل کے ساتھ اڑتا ہے۔ اس دوران اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی کوئی چیز اس کے دوست کو نقصان نہ پہنچا دے۔