Author: روحہ فاطمہ

  • یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اور اے آر وائی بی گلوبل کے اشتراک سے گولڈ سیونگ مہم

    یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اور اے آر وائی بی گلوبل کے اشتراک سے گولڈ سیونگ مہم

    یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اور اے آر وائی بی گلوبل کے اشتراک سے گولڈ سیونگ انشورنس مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

     ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان ٹریول مارٹ کا دوسرا روز ہے جہاں یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان اور اے آر وائی بی گلوبل کے باہمی اشتراک سے پہلی گولڈ سیونگ انشورنس مہم کا افتتاح کیا گیا ہے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انشورنس مہم اور پالیسی ہولڈرز کے لیے 80 فیصد سیو گولڈ کو خوش آئند قرار دیا۔

    Pakistan Travel Mart 2025 with ARY Sahulat Travel (arynews.tv)

    اے آر وائی سہولت کارڈ سے شاپنگ، ٹریول یا انشورنس کرنے والوں کے لیے 80 فیصد سونا سیو ہوگا۔

    شرکا ء کا کہنا ہے کہ سہولت ٹریول کے ساتھ سونے کی بچت فائدہ مند ثابت ہوگی، جنرل منیجر طارق بن یوسف نے بھی اس اشتراک کو خوش آئند قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس پارٹنر شپ میں ہم اے آر وائی بی گلوبل، یو آئی سی کے ساتھ مل کر اس اقدام کا ٹریول ٹریڈ اور عام آدمی کو بھی جایا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں اے آر وائی بی گلوبل کے اسٹال پر بیرون ملک سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عمرے کے خصوصی پیکیجز بھی عوام کو فراہم کیے گئے۔

  • سمندر، سندھ کی تاریخی شہروں کے قدیم آثار بھی نگلنے لگا

    سمندر، سندھ کی تاریخی شہروں کے قدیم آثار بھی نگلنے لگا

    دریائے سندھ کا ڈیلٹا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ختم ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ سمندر صوبے کے تاریخی شہروں کے قدیم آثار بھی نگل رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دریائے سندھ کا ڈیلٹا ختم ہورہا ہے۔ جہاں کئی ڈیلٹائی علاقے اب تک سمندر برد ہوچکے ہیں وہیں سمندر صوبے کے تاریخی شہروں کے قدیم آثار نگل رہا ہے۔

    سمندر برد ہونے والے تاریخی شہروں کے قدیم اثاثے دکھانے اور بچ جانے والے اثاثوں کے تحفظ کے لیے کراچی میگنی فائی سائنس سینٹر میں انڈس ڈیلٹا کے کھوئے ہوئے شہر کو تصاویر کے ذریعے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یجیٹل ہیریٹیج ٹریلز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت مختلف آثار قدیمہ کے مقامات کو ڈیجیٹلی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کراچی کے میگنی فائی سائنس سینٹر میں قدیمی ورثے کی حالت زار پر تھری ڈی فلم ذریعے دکھایا گیا۔

    دستاویزی فلم میں ماہرین کی جانب سے سندھ کے ڈیلٹا میں واقع قدیم شہروں کی حالت پر تحقیق کی گئی۔ اس تحقیق جس کے مطابق سطح سمندر کے بڑھنے اور دریائے سندھ کے پانی کی قلت کی وجہ سے ڈیلٹا ختم ہو رہا ہے اور قدیم شہروں کے آثار بھی سمندر کے نیچے جا رہے ہیں۔

    ماہر آثار قدیمہ طارق الیگزینڈر قیصر کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کا بہت نقصان ہو چکا، لیکن مکمل تباہی سے بچنے کے لیے اب بھی اب بھی ہلکی سے امید باقی ہے۔

    اس موقع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں معروف سندھی لوک گلوکار الن فقیر مرحوم کے صاحبزادے فہیم الن فقیر نے روایتی لوک گیت بھی پیش کیے۔

  • پاکستان میں تیار پہلے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز

    پاکستان میں تیار پہلے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز

    کراچی : پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹر کی کامیابی کے بعد اس کی پروڈکشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹر متعارف کرادیا، اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال تھے۔

    وینٹی لیٹر کا افتتاح وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کراچی میں ایک تقریب میں کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے وینٹی لیٹر بنانے والی کمپنی کو ‘اُڑان پاکستان’ کا چیمپئن قرار دیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی طرح کی مزید کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے نوجوان نسل کو محنت، جستجو اور ذہانت کے امتزاج کے ذریعے ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان بھی وینٹی لیٹر پر کھڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر آئی ایف کا وینٹی لیٹر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریض کو لائیو سپورٹ سسٹم سے کر اس قابل کریں کہ وہ دوبارہ اپنی نارمل زندگی جی سکے۔

    احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتوں نے پاکستان کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے اور آزادی کی 100ویں سالگرہ (2047) کے قریب آنے کے پیش نظر اجتماعی کوششوں کی اپیل کی۔

    اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایسنز گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ایام میں کمی پڑنے پر ہم نے وینٹی لیٹر تیار کرنے کا سوچا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ وینٹی لیٹر نہ صرف پاکستان کی ضروریات کو پورا کرسکے گا بلکہ اس کو ایکسپورٹ کرکے ہم دنیا بھر کے انسانوں کی مدد کرسکیں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایسنز گروپ کی جانب سے پہلے مرحلے میں 10 وینٹی لیٹر تیار کیے گئے ہیں جو پاکستان کے مختلف اسپتالوں میں زیر استعمال رہیں گے۔

  • کراچی میں 2024 کی سرد ترین رات

    کراچی میں 2024 کی سرد ترین رات

    کراچی: شہر قائد میں سردی کا راج برقرار ہے، گزشتہ رات سال 2024 کی سرد ترین رات رہی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں پارہ 6.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، جو رواں برس کی سرد ترین رات تھی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے کم سے کم درجہ حرارت گلستان جوہر میں 6.5 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے، جناح ٹرمینل پر 8، شارع فیصل پر 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ ماڑی پور 9، بن قاسم میں درجہ حرارت 9.7 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جاڑے کی دھوم ہے، بالائی علاقوں میں برفیلی ہوائیں شہریوں کا خون جما رہی ہیں، اسکردو کا پارہ منفی 13 تک جا پہنچا، گوپس منفی 9، استور اور گلگت میں منفی 8 تک گر گیا۔

    شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے، قلات کا درجہ حرارت منفی 4 جب کہ کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں 6، پشاور میں 3 اور لاہور میں 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، پارہ سنگل ڈیجٹ پر آگیا

    محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

    ادھر لاہور میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

  • کل سے ہواؤں کی رفتارکم ہونے سے درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے

    کل سے ہواؤں کی رفتارکم ہونے سے درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے

    کراچی: شہر قائد کا موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا اور شہر میں تیز ہوائیں چلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے، رات گئے کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ریکارڈ کیا گیا، محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ پر آ گیا ہے، صبح شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے، آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں کل سے ہواؤں کی رفتارکم ہونے کی پیشگوئی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر میں داخل ہوں گی، جس کی وجہ سے 4 سے 5 جنوری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

    سردار سرفراز کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے آخری ہفتے رات کا درجہ حرارت 8 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اور دن کا درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی برف باری ہوگی، جب کہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

  • بڑھتی فضائی آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

    بڑھتی فضائی آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

    فضائی آلودگی پاکستان کا بڑا مسئلہ بن گئی ہے پنجاب میں اسموگ نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اس پر قابو پانے کا طریقہ ماہرین نے بتا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کلائمٹ ایکشن سینٹر یاسر حسین دریا نے فضائی آلودگی بڑھنے کی بنیادی وجہ اور اس پر قابو پاکر ماحول بہتر بنانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔

    کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں ڈائریکٹر کلائمیٹ ایکشن سینٹر یاسر حُسین دریا نے بتایا کہ گاڑیوں کے دھوئیں کا آلودگی میں اہم کردار ہے۔ کراچی میں 60 فیصد اور لاہور میں 80 فیصد یٹرول ڈیزل جلنے سے آلودگی بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے ہم انسانی زندگی اوسطاً 4 سال کم ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ ایکشن سینٹر حکام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ محفوظ حد سے 40 فیصد زیادہ آلودگی ہے۔

    ڈائریکٹر سی اے سی نے کہا کہ کلائمیٹ ایکشن سینٹر اس پر کام کررہا ہے۔ تاہم اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے اور اسے کم کرنے کے لیے انرجی کو سولر اور گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہوگا تاکہ ایندھن جلنے سے جو آلودگی ہوتی ہے وہ ختم ہوسکے۔

    https://urdu.arynews.tv/how-did-smog-and-air-pollution-increase-in-lahore/

  • کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر کے وسط میں سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں سال سردی کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔

    شہر قائد میں پہلے کی طرح گرمی کی لہر برقرار ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب اہلیان کراچی پریشان ہیں۔

    شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگست جیسی گرمی پڑ رہی ہے، کراچی کا درجہ حرارت ان دنوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، لیکن کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال اور سوات میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایمرجنسی الرٹ میں عوام سے ماسک پہننے، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ دہلی،امرتسر ، چندی گڑھ کی اسموگ تیز ہوا کے ساتھ لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔

  • منفرد اسکول جہاں طلبہ بیگ میں کتابیں نہیں لاتے

    منفرد اسکول جہاں طلبہ بیگ میں کتابیں نہیں لاتے

    اسکول، تعلیم اور طلبہ کا نام لیتے ہی بھاری بھرکم بستوں کی تصویر ذہن میں ابھرتی ہے لیکن ایک اسکول کے طلبہ کے بیگ اس سے خالی ہوتے ہیں۔

    روایتی تعلیم کے موجودہ دور میں کراچی میں ایک ایسا منفرد اسکول بھی ہے جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات اپنے اسکول بیگز میں کتابیں، کاپیاں، پینسل لے کر نہیں آتے بلکہ اس کے بیگوں میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہوتے ہیں۔

    اپنی نوعیت کا یہ منفرد اسکول کراچی کے قدرے پسماندہ علاقے کورنگی میں واقع ہے جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے بیگ میں کتابوں کے بجائے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہوتے ہیں کیونکہ یہاں انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال اور مستقبل میں آنے والے چیلنجز کے بارے میں بھی سکھایا جاتا ہے۔

    اس اسکول کے طلبہ وطالبات بھی تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ یہاں وہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور کلائنٹس کے لیے گرافک ڈیزائننگ کرتے ہیں اور یہاں دیگر تعلیمی اداروں سے مختلف انداز میں کچھ نیا سکھایا جاتا ہے۔

     

    اسکول استاذہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں طلبہ وطالبات کو بہ صرف ڈیجیٹل ایپس چلانا بلکہ پیسے کمانا بھی سکھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ آئی ٹی میں جو بھی اپ ڈیٹ ہوتی ہیں اس میں ہم نئی چیزیں بچوں کے ساتھ مل کر سیکھ لیتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ہے کہ ہمارے اسکول میں زیر تعلیم بچے تربیت لے کر مرحلہ وار 100 سے 500 ڈالر کمائی تک جائیں۔

  • کیا کراچی کی سڑکوں پر بکنے والا گنے کا شربت خالص ہوتا ہے؟ حیران کن انکشاف

    کیا کراچی کی سڑکوں پر بکنے والا گنے کا شربت خالص ہوتا ہے؟ حیران کن انکشاف

    کراچی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گنے کا شربت توانائی سے بھرپور ہے یا پھر زہر؟ سڑکوں پر یہ مشرب فروخت ہوتا ہے جسے لوگ خالص گنے کا رس سمجھ کر پیتے ہیں۔

    مگر درحقیقت یہ گندی برف کے پانی اور کیمیکل کے سوا کچھ نہیں ہے، اس میں گنے کا کردار صرف نام کا ہی ہوتا ہے۔

    شہریوں کہتے ہیں کہ ہم نے سنا ہے اس میں مصنوعی فلیور اور شکرین ملایا جاتا ہے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان میں کوئی چیز خالص ملے، مارکیٹوں میں ہر چیز کھلی رکھی جاتی ہے اور ان کی صفائی کا کوئی خیال نہیں ہوتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    یہی وجہ ہے کہ بار بار نکلے ہوئے رس کو مشین میں دوبارہ ڈال کر نکالا جاتا ہے تاکہ گندے پانی کی برف مشرب کے ساتھ مل جائے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صحت کیلیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے لیکن گرمی ہے اس لیے مجبوری میں پینا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ گنا صاف کیا جاتا ہے اور نہ ہی دھویا جاتا ہے۔ صرف کپڑے سے صاف کر لیا جاتا ہے جو خود بھی گندا ہوتا ہے۔ بظاہر صحت بخش دکھنے والا گنے کا شربت انسانی صحت کیلیے مضر ہے، لیکن شہری پھر بھی اسے پینا پسند کرتے ہیں۔

  • کراچی کو طوفانِ ’اسنیٰ‘ سے استثنیٰ کس طرح ملا؟

    کراچی کو طوفانِ ’اسنیٰ‘ سے استثنیٰ کس طرح ملا؟

    کراچی کو طوفان اسنیٰ سے استثنیٰ مل گیا، سمندی طوفان نے راستہ بدل لیا اور کراچی کے ساحلی علاقوں سے دور ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں جس طوفان ’اسنیٰ‘ کا ڈر تھا اس نے راستہ بدل لیا ہے اور کراچی میں طوفان ک خطرہ ٹل گیا ہے، اسنیٰ طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کرتا ہوا عمان پر جاکر ختم ہوجائیگا۔

    کراچی ایک بار پھر طوفانی بارشوں سے بچ گیا ہے، طوفان اسنیٰ نے راستہ بدل لیا، اسنیٰ کل تک عمان سے ٹکرائے گا پھر یہ ختم ہوجائے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسنیٰ تو کراچی سے دور ہوتا جارہا ہے تاہم کراچی میں موسلا دھار بارش کے امکانات اب ابھی موجود ہیں، ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے‌ خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا تھا کہ ساحل سے قریب ہوتے ہوئے سمندری طوفان کا رخ کراچی کی طرف بھی ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سمندری طوفان اسنی اس وقت کراچی سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں، طوفان کے زیر اثر آج شہرمیں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان سے کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ساحل سے قریب ہوتے ہوئے طوفان کا رخ کراچی کی طرف بھی ہوسکتا ہے۔

    سمندری طوفان ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں ایک سو اسّی کلو میٹر فاصلے پر ہے، جس کے باعث بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد اور ٹنڈومحمدخان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو الہ یار،مٹیاری، جامشورو اوردادو میں آج بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    واضح رہے کراچی میں سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر اثر مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔