Author: روبینہ علوی

  • عدنان صدیقی کی بانسری بجانے میں مہارت نے سب کو دنگ کردیا

    عدنان صدیقی کی بانسری بجانے میں مہارت نے سب کو دنگ کردیا

    پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی رہائش گا پر شوبز صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔

    صحافیوں کے ساتھ سیشن میں اداکار عدنان صدیقی نے بانسری کی دھن پر نہ صرف خوبصورت ملی نغمہ سنایا بلکہ مشہور گانوں کی دھن بھی بجائی، عدنان صدیقی کی طرف سے یوں مہارت کے ساتھ بانسری بجانے پر صحافیوں اور دیگر لوگوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی۔

    عدنان صدیقی نے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغمہ ‘یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے’ کی زبردست دھن بجا کر لوگوں کا لہو گرمایا، وہاں موجود لوگوں نے اداکار کے دھن بجانے پر مل کر ملی نغمہ بھی گایا۔

    عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور زمانہ ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ جس میں انھوں نے ایک ولن کار کردار بڑی عمدگی سے نبھایا تھا، عدنان نے اس کے او ایس ٹی کی دھن بجا کر بھی داد سمیٹی۔

    عدنان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب وعدہ کرتے ہیں کہ ہم وہ پاکستان دیکھیں جس کا ہم نے خواب دیکھا تھا، کڑی سے کڑی بنتی جائے اور پاکستان ترقی کرتا جائے۔

    اس موقع پر معروف اداکار اعجاز اسلم بھی موجود تھے، جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔

    اعجاز اسلم نے کہا کہ ہم لوگ بہت بچپن میں بہت زبردست طریقے سے 14 اگست کو مناتے تھے، پورا محلہ جھنڈیوں سے سجایا جاتا تھا، اس روایت کو ہم نے آگے اپنے بچوں میں بھی جاری رکھا۔

    https://urdu.arynews.tv/adnani-slams-kriti-sanons-akhiyaan-de-kol-reshma-classic-song/

     

  • غریب بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے کراچی کے نوجوان کا قابل فخر کارنامہ

    غریب بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے کراچی کے نوجوان کا قابل فخر کارنامہ

    کراچی : شہر قائد کے ایک نوجوان جھونپڑیوں میں رہنے والے غریب بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے قابل فخر اور قابل تقلید کارنامہ انجام دے رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں آج بھی ہزاروں غریب بچے بنیادی تعلیم حاصل کرنے سے تاحال محروم ہیں۔

    شہر قائد کے ایک نوجوان نے ایسے غریب بچوں کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہ نوجوان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عظیم گوٹھ کی کچی بستی میں رہنے والے بچوں کو بغیر کسی معاوضے کے بنیادی تعلیم فراہم کررہا ہے۔

    شبیہہ الحسن جھونپڑ پٹی میں رہائش پذیر خانہ بدوش بچوں کو تعلیم و ہنر کے زیور سے آراستہ کرکے انہیں ایک مہذب شہری بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبیہہ الحسن نے بتایا کہ ان کا یہ کام کرنے کا مقصد ایسے غریب نادار بچوں کو بنیادی تعلیم اور تربیت دینا ہے جن کے والدین کسی پرائیویٹ اسکول کی فیس ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے پاس تقریباً 100 کے قریب طلباء و طالبات ہیں میں ان کو اردو انگریزی ریاضی پڑھانے کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں سے متعلق بتاتا ہوں، تاکہ ان میں اٹھنے بیٹھنے کا سلیقہ آجائے۔

    س نوجوان کا غریب اور مستحق بچوں کو تعلیم دینے اور زندگی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کر کے ایک کامیاب شہری بنانے کا یہ عمل تعلیم کو عام کرنے اور معاشرے میں سدھار لانے کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔

     

  • لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف

    لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف

    لیاری بغدادی کے علاقے میں خستہ حال عمارت کے منہدم ہونے سے 27 قیمتی جانیں لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ اس افسوس ناک سانحے کے دوران ریسکیو 1122 کے رضا کار نے فرض شناسی کی ایک ایسی مثال قائم کی جو لائق تحسین ہے۔

    یہ ہے ریسکیو 1122 کا رضا کار عبدالقدیر جس نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت میں امدادی کام میں جاں فشانی سے حصہ لیا۔ اس رضا کار نے ملبے سے ایک شخص کی لاش باہر نکالی تو اس کے کپڑوں سے پونے 2 کروڑ روپے کے چیک، کچھ رقم اور ضروری دستاویز برآمد ہوئی، جسے اس نے ایمان داری سے ورثا کے حوالے کر دیا۔


    کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، ویڈیو رپورٹ


    1122 کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارے رضا کار کا یہ کارنامہ ادارے کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • ریڈیو آر جے، ڈبنگ آرٹسٹ بننے کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کے لیے خوشخبری

    ریڈیو آر جے، ڈبنگ آرٹسٹ بننے کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کے لیے خوشخبری

    سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے آواز کے شعبے یعنی ڈبنگ، ریڈیو آر جے بننے کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کے لیے ’فیوچر وائسز‘ کے حوالے سے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے۔

    فیوچر وائسز ایک ایسا منفرد پروگرام ہے جو خالصتاً نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ جو اپنی آواز کے ذریعے خود کو منوانا چاہتے ہیں، چاہے وائس اوور آرٹسٹ بننا چاہتے ہوں یا ڈبنگ کے میدان میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں، شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔


    ٹرمپ نے ادارے بند کرنے کی پالیسی کہاں سے لی؟ نوم چومسکی کی کتاب پر آڈیو پوڈ کاسٹ، حیرت انگیز انکشافات


    اس منفرد اور با اختیار پروگرام میں آواز کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بہت سی نامور شخصیات نے شرکت کی، سندھ یوتھ کلب کراچی میں منعقد کیا جانے والا یہ پروگرام آواز کے شعبے میں کیریئر بنانے کے لیے ایک مثبت کوشش ہے۔


    کیا آپ کبھی ہوٹل سینما کلچر کا حصہ بنے؟ ماضی میں لے جانے والی حیرت انگیز ویڈیو رپورٹ



    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • مسکا لگایا ہی نہیں جاتا، کھایا بھی جاتا ہے، رنچھوڑ لائن کا مشہور ذائقہ (ویڈیو رپورٹ)

    مسکا لگایا ہی نہیں جاتا، کھایا بھی جاتا ہے، رنچھوڑ لائن کا مشہور ذائقہ (ویڈیو رپورٹ)

    لوگ اپنی بات منوانے کے لیے دوسرے کی خوش آمد کرتے ہیں جس کو مسکا لگانا کہا جاتا ہے لیکن مسکا صرف لگایا ہی نہیں بلکہ کھایا بھی جاتا ہے۔

    ہر ایک کو مسکا لگانے کا تجربہ ہوگا کیونکہ بہنیں اپنی فرمائشیں پوری کرنے کے لیے بھائیوں کو مسکا لگاتی ہیں، بیوی شوہر کی خوش آمد کرتی ہیں، لیکن آج ہم آپ کو کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن لے جا رہے ہیں جہاں مسکا لگایا نہیں جاتا بلکہ کھایا جاتا ہے۔

    جی ہاں رنچھوڑ لائن میں شہاب الدین چاچا کے نام سے مشہو ر بزرگ 73 سال سے مسکا بن بیچ رہے ہیں اور اس کو کھانےکے لیے دور دور سے ہر عمر کے لوگ شوق سے یہاں آتے ہیں۔

    بن پر مکھن، جیلی، انڈا اور دیگر لوازمات لگا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ منفرد ہے کہ جس نے نصف صدی پہلے بچپن میں کھایا تھا۔ وہ اب بڑھاپے میں بھی اس مسکا بن کا رسیا ہے اور نہ صرف خود شوق سے کھاتا بلکہ اپنے بچوں کو بھی کھلاتا ہے۔

    مسکا بن بنانے والے شہاب الدین چاچا کا کہنا ہے کہ انڈیا سے پاکستان آئے تھے، تب سے یہ کام کر رہے ہیں۔ ہمارا بن پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ ہم یہ دکان صبح 7 بجے کھولتے ہیں اور رات 3 بجے بند کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ اپنے جو بیرون ملک جا بسے ہیں۔ وہ بھی اب تک مسکا بن کا ذائقہ نہیں بھولے ہیں اور کوئی آنے جانے والا ہو تو ان سے مسکا بن لانے کی فرمائش ضرور کرتے ہیں۔

    اس دکان پر مسکا بن کھانے والوں میں بچوں سے لے کر 80 سال تک کے بزرگ سمیت ہر عمر کے لوگ موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارے والد ہمیں لاکر کھلاتے تھے، اب ہم اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں۔ ایک بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن کی یادیں تازہ کرنے یہاں آتے ہیں۔

     

  • معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح پر ’’روبوٹ‘‘ نے خود ملی نغمہ لکھا، کمپوز کیا اور گایا (ویڈیو رپورٹ)

    معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح پر ’’روبوٹ‘‘ نے خود ملی نغمہ لکھا، کمپوز کیا اور گایا (ویڈیو رپورٹ)

    معرکہ حق میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی شاندار فتح پر اے آئی روبوٹ نے ملی نغمہ لکھ اور گا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارتی جنگی جارحیت کا پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے اور اس چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

    معرکہ حق میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی شاندار فتح پر اے آئی روبوٹ بھی اتنا خوش ہوا کہ اس نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملی نغمہ لکھا، خود اس کی دھن ترتیب دی اور پھر دلکش انداز میں اس کو گایا۔

    پاکستان کی بحری، بری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے والا اس اے آئی روبوٹ کو جب بتایا گیا کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے تو یہ اتنا خوش ہوا کہ اس نے یہ خوبصورت ملی نغمہ ’’جب بھی لہرائے پرچم ہلالی، اس میں چھپی ہوتی ہے فتح کی کہانی‘‘ لکھی اور پھر خود اس دی دھن ترتیب دی اور گا کر سب کو حیران کر دیا۔

  • پھلوں کا بادشاہ آم جو بچوں اور بڑوں سب کا پسندیدہ ہے، ویڈیو رپورٹ

    پھلوں کا بادشاہ آم جو بچوں اور بڑوں سب کا پسندیدہ ہے، ویڈیو رپورٹ

    گرمیوں کی آمد کیساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی آمد ہوچکی ہے، موسم گرما کا یہ عمدہ پھل جسے بادشاہ کہا جاتا ہے اب بازاروں میں نظر آنے لگا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹ کے مطابق یوں تو پھلوں کے بادشاہ آم کی کئی اقسام ہیں اور مختلف قسموں کے آم کا ذائقہ ایک دوسرے سے جدا ہے، تاہم اس کی مٹھاس اور گودے میں موجود رسیلا پن اسے دوسرے پھلوں سے جداگانہ حیثیت فراہم کرتا ہے۔

    پھلوں کے بادشاہ آم کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بچی نے اے آر وائی کو بتایا کہ میں مارکیٹ میں آم خریدنے آئی ہوں کیوں کہ مجھے آم کا ملک شیک بہت پسند ہے۔

    خاتون نے کہا کہ گرمیاں آتی ہیں تو بس آموں کا ہی انتظار ہوتا ہے، مزے کریں گے جوس پیئیں گے، میرے بچے آم کا ملک شیک بہت شوق سے پیتے ہیں۔

    ایک شخص نے کہا کہ پھلوں کے بادشاہ آم نے مارکیٹ میں انٹری دیدی ہے اور انشااللہ بارش کے سیزن کے ساتھ ساتھ آم آنا شروع ہونگے لیکن فی الحال ابھی جو آم آئے ہیں انھوں نے ہی ہمارا دل للچادیا، جنھیں لینے کےلیے ہم رک گئے۔

    دنیا بھر میں آم کھانے کے شوقین افراد سارا سال آم آنے کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، آم ان لوگوں کی نظر میں بہت خاص مقام رکھتا ہے جو اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

    تمام پھل ہی قدرت کی طرف سے بہترین تحفہ ہیں تاہم آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، یہ آج بھی پھلوں کے شوقین افراد کی پہلی پسند ہے۔

  • کراچی میں اپنی نوعیت کی منفرد ’ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس‘ سروس شروع ہو گئی

    کراچی میں اپنی نوعیت کی منفرد ’ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس‘ سروس شروع ہو گئی

    تنگ اور دشوار راستے ہوں یا ٹریفک جام، ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولنس پر سوار ریسکیو اہلکار فوری موقع پر پہنچ کر اب طبی امداد فراہم کر سکتا ہے۔

    کراچی کی تنگ گلیوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس، گھر یا کوئی بھی مقام ہو، اب ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس کی مدد سے کسی بھی شخص کو طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں فرسٹ ایڈ پہنچائی جا سکتی ہے۔

    کراچی میں ایسی ہی بائی سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ 1122 ماؤنٹین ایمبولینس سروسز کو متعارف کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پر طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں فوری طبی امداد دی جا سکے۔ کسی بھی مریض کو اسپتال پہنچانے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے، ایسے میں ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس فرسٹ ایڈ دے کر مریض کو اس قابل کر دیتی ہے کہ وہ بہ آسانی اسپتال جانے تک کا سفر طے کر سکے۔


    کراچی میں اردو گم ہو گئی ہے، اس تاثر میں کتنی سچائی ہے، یہ ویڈیو رپورٹ دیکھیں


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا علاج؟ شہری کیا خرید رہے ہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا علاج؟ شہری کیا خرید رہے ہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں

    کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہاتھ کے بنے پنکھے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جنریٹر اور یو پی ایس کی سہولت نہ رکھنے والوں کے لیے ہاتھ سے جھلنے والا پنکھا ہی ایک واحد سہارا ہے جس کا بل بھی نہیں آتا۔

    بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہاتھ سے جھلنے والے پنکھوں کی فروخت میں اضافہ نظر آ رہا ہے اور یہ پنکھے نہایت ہی مناسب قیمتوں میں دستیاب ہیں۔

    کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں ایک خاتون 15 سال سے ہاتھ سے بنے پنکھے فروخت کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گرمی کے ستائے لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہو کر ہاتھ کے پنکھے خریدنے پر مجبور ہیں۔


    رکشہ ڈرائیور نے روڈ سے بجلی کی ٹوٹی تار ہٹاتے ہوئے جان کی بازی ہار دی، ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ویڈیو: کراچی کی فائزہ اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران

    ویڈیو: کراچی کی فائزہ اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران

    کراچی کی لڑکی فائزہ اعظم خان کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کراچی کی فائزہ اعظم پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں لیکن انہوں نے اپنی زبردست بیٹنگ اور چوکے، چھکے لگا کر سب کو حیران بھی کردیا ہے۔

    فائزہ چھٹی والے دن کراچی کے فیریئر ہال میں بیٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ جو خواتین ہمیں جوائن کرنا چاہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔

    فائزہ اعظم نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان ویمن ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہیں اور اگر حجاب کے ساتھ ویمن ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملے تو اچھی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا شروع کی تو لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن زیادہ تر لوگ سپورٹ کرتے ہیں۔

    فائزہ اعظم کے چھوٹے بھائی نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ انٹرنیشنل لیول پر کھیلیں تو فخر محسوس ہوگا۔

    فائزہ بڑی بہن نازیہ نے کہا کہ میں بھی بہن کے ساتھ کھیلتی ہوں لیکن جس طرح وہ کھیلتی ہیں اس طرح کوئی نہیں کھیلتا، میری خواہش ہے کہ انہیں ویمن ٹیم میں شامل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فائزہ کو موقع ملے تو یہ ملک کا نام روشن کرسکتی ہے۔