Author: صفدر عباس

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم اے

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم اے

    لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 9سے15اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے امکانات موجود ہیں، دریائے سندھ اور ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

    دریائے سندھ میں کالا باغ اورچشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں اسلام ہیڈ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دریائے چناب میں خانکی اور تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 94 فیصد اور تربیلا ڈیم میں 97 فیصد تک بلند ہو چکی ہے۔

  • عدلیہ کوآئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں، شیخ رشید

    عدلیہ کوآئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے عدلیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو ستمبر میں جانے سے پہلے آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج اسمبلیوں کی تحلیل کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کی صورت 721 ارب روپے کا بوجھ ڈال کے جا رہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں اس لیے مردم شماری کے نام پر تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، آئین میں 90 دن کے اندر کی گنجائش ہے۔

    نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے، انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضا میں لٹک رہا ہے، ایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گا۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج ایک دن میں ایک ہزار پوائنٹ گری ہے اور ڈالر 302 کا ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اگر انہوں نے 15 مہینے میں اتنی ترقی کر لی ہے تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟، عوام میں کیوں نہیں جا رہے؟ کل جو آئین کے تحفظ کا بھاشن دیتے تھے آج وہ 90 دن کی آئینی مدت کو بڑھانا چاہتے ہیں، 24، 25 دفعہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں کیونکہ ہماری کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے۔

  • فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر کیا کہا؟

    فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر رد عمل دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امریکا روانگی کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں۔

    مگر اب اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ اُن کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں، ایسی خبریں صداقت پر مبنی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ کرکٹ شائقین میں ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

  • اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار

    راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، جبکہ 4ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب گاڑی سے93 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی جبکہ 2ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے میں چھپائی گئی50 کلوہیروئن برآمد کرلی گئی، جبکہ خیبر کے ضلع جروبی زخاخیل کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 8 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    میانوالی میں موٹرسائیکل سوارکو حراست میں لے کر 1کلو سے زائد افیون، 40 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل، کراچی میں کارروائی کے دوران5کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    مذکورہ کنٹینر پشاور کی نجی کمپنی کی جانب سے آسٹریلیا کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات کنٹینر میں ڈیکوریشن پیسز پرمشتمل 14عددڈرموں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے 4کلو مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع ابرآلود رہیگا، دن کے اوقات میں معمول سے تیزہوائیں چلیں گی۔

    بیان کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شہر میں 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگست کے آخری ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست کے پورے مہینے موسم ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں حبس کے باعث گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے،اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔

  • خطرناک حادثے کے بعد شمعون عباسی کی حالت اب کیسی ہے؟

    خطرناک حادثے کے بعد شمعون عباسی کی حالت اب کیسی ہے؟

    معروف اداکار شمعون عباسی جو کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، اداکار کی جانب سے حادثے کے بعد اپنے مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شمعون عباسی کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے آج ایک بڑے حادثے سے محفوظ رکھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اس حادثے میں اپنا ایک دانت بھی گنوا چکے ہیں۔


    شمعون عباسی کی جانب سے ایک اور پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

    اداکار کی جانب سے دو تصاویر شیئر کی گئیں، ایک تصویر میں تباہ حال گاڑی جبکہ دوسری تصویر میں انہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شمعون عباسی کا تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ گاڑی کے ساتھ اپنی اسکرین بھی چلی گئی۔ساتھ انہوں نے ہنسنے کا ایموجی کا بھی لگایا۔

    اداکار کا اپنے چاہنے والوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ میں ریکوری موڈ پر ہوں۔صحت یابی کی جانب گامزن ہوں۔

  • بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ سے قبل نیا تنازعہ کھڑا دیا

    بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ سے قبل نیا تنازعہ کھڑا دیا

    ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کمنٹ کرکے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔

    گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کو بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ مگر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے زہر اُگلتے ہوئے متضاد بیان دے دیا۔

    بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ عظیم الشان اعلانات کو بھول جاؤ، ہمیں 2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت آئے گا۔

    بھارتی کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور ہر شا بھوگلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے تھا۔

    قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں پاکستانی فینز اور ٹیم کو مایوس دکھایا گیا تھا تو شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو 2019 کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ اس کا اختتام 19 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول فائنل پر ہوگا۔

  • فواد عالم کا ریٹائر منٹ لینے کا عندیہ، امریکا منتقلی کی تیاری

    فواد عالم کا ریٹائر منٹ لینے کا عندیہ، امریکا منتقلی کی تیاری

    لاہور:معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فواد عالم امریکا منتقل ہوجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کررہے ہیں، فواد عالم امریکا کی جانب سے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    فواد عالم کو 2009 کے بعد 2020 میں انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ جولائی 2022 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ فواد عالم سے قبل احسان عاد ل، سمیع اسلم اور حماد اعظم بھی امریکا میں اپنا پڑاؤ ڈال چکے ہیں، جبکہ کرکٹر فواد عالم 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں۔

  • روہت شرما پاکستان کا سب سے خطرناک بولر کسے سمجھتے ہیں؟

    روہت شرما پاکستان کا سب سے خطرناک بولر کسے سمجھتے ہیں؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ اور موجودہ بالرز نے کرکٹ کی دنیا میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں اور بڑے بڑے بلے بازوں کے لئے خوف کی علامت بنے رہے ہیں۔

    ایک شو میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ نے پاکستان کا سب سے مشکل بولر کسے پایا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس سوال کا جواب دیا جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی کپتان کی جانب سے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں جواب دیا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود سارے ہی بولرز اچھے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔

    روہت شرما کا اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرا اسے پسند نہیں کرتا، بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑی ہیں۔

    خیال رہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 بار پاکستان اور بھارت کا میچ متوقع ہے، ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاکستان کا بھارت سے ٹاکرا ہوگا، جبکہ ممکن ہے کہ تیسری بار فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔

  • کرکٹ جذباب کا کھیل، بزرگ شخص کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    کرکٹ جذباب کا کھیل، بزرگ شخص کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص تصوراتی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص بیچ سڑک پر کھڑا خیالی کرکٹ کھیلتے ہوئے شارٹ لگا رہا ہے اور کسی بلے باز کی نقالی کررہا ہے، جس نے باؤنسر پر چھکا مارا تھا۔

    اکثر کہا جاتا ہے کہ ہندوستان دو چیزوں کے لیے جیتا اور سانس لیتا ہے، بالی ووڈ اور کرکٹ، اور یہ حقیقت ہے۔ تاہم، جب کرکٹ کی بات آتی ہے تو پاکستانی بھی اسی طرح کے جذباب رکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں بزرگ شخص چھکا مارنے کے بعد اپنے بلے کو ہوا میں لہرا تے ہوئے جشن منانے میں مصروف ہے۔

    اس کلپ کو ٹویٹر پر ایک صارف نے شیئر کیا تھا جس کے ساتھ عنوان درج تھا کہ کرکٹ جذبات کا کھیل ہے۔