Author: صفدر عباس

  • معصوم بچہ واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

    معصوم بچہ واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

    چھوٹے بچوں کو اپنے اردگرد کی ہر چیز کے بارے میں ہمیشہ اپنے والدین سے اضافی توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ والدین کو ہر وقت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ان کے بچوں کی ذرا سی لاپرواہی بھی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

    حال ہی میں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ کھیل کے دوران واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنس گیا۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دو فائر فائٹرز کو واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنسے ایک چھوٹے بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، فائر فائٹرز نے ایک بچے کو بچایا جو واشنگ مشین میں پھنس گیا تھا۔ کپڑوں کو سکھانے والے ڈرائر میں پھسنے کے بعد بچہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

    اطلاعات کے مطابق چھوٹا بچہ کھیل رہا تھا جب وہ غلطی سے واشنگ مشین کے ڈرائر میں گھس گیا اور اس کا پورا جسم اس کے اندر پھنس گیا جب اس کی ماں کی توجہ کچھ لمحے کے لئے اس سے ہٹی،جیسے ہی بچہ رویا تو اس کی ماں اس کی جانب متوجہ ہوئی اور بچانے کے لئے دوڑی۔

    اپنے بچے کو ڈرائر سے آزاد کرانے کی متعدد کوششوں کے باوجود، اس نے بالآخر ہیلپ لائن نمبر پر کال کی، اور صورتحال بیان کرتے ہوئے فوری مدد کی درخواست کی۔

    دو فائر فائٹرز نے فوری طور پر کال کا جواب دیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد، انہوں نے کامیابی سے بچے کو ڈرائر سے آزاد کرایا۔

  • سارہ خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر کے چرچے

    سارہ خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ماں بیٹی کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ماشاء اللہ، ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔

    سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو مختصر وقت کے دوران ان کے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں، جبکہ تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سفید رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر سارہ خان کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

  • امریکی پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام شہریوں پر بدترین تشدد کا اعتراف

    امریکی پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام شہریوں پر بدترین تشدد کا اعتراف

    امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مسیسیپی پولیس کے چھ سفید فام اہلکاروں نے دو بے گناہ سیاہ فام شہریوں کو مختلف طریقوں سے ایک گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اور آخر میں ایک شخص کے منہ اور گردن میں گولی مار دی۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس کیس میں ملزمان نے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناقابل بیان نقصان پہنچایا، سیاہ فام شہریوں کے شہری حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کی گئی جن کی یہ حفاظت کرنے کی پابند تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے اپنے دیئے گئے حلف کو شرمناک طور پر دھوکہ دیا جو انہوں نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے طور پر لیا تھا۔

    یہ طرز عمل اور اس کے بعد اس کو چھپانے کی کوشش جس میں ملزمان نے اپنے جرائم کے ثبوت چھپاتے ہوئے ایک شخص کو زخمی حالت میں چھوڑدیا تھا، امریکہ کی پولیس پر نسلی امتیاز کا تازہ ترین داغ ہے۔

    مسیسیپی کے رینکن کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے پانچ سابق ممبران اور رچلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک سابق ممبر کو جمعرات کو شہری حقوق کے خلاف سازش، حقوق سے محرومی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ سمیت متعدد الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔

  • جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک

    جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک

    جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، اطلاعات کے مطابق ملبے سے 7 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ 30سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے پہاڑی سلسلے کے شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے ریزورٹ علاقے میں مٹی کے تودے رہائشی عمارتوں پر گر گئے، یہ علاقہ وسیع جنگلات اور قدرتی چشموں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ پر موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی بنیاد ی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مسلسل ہونے والی بارشیں ہیں۔ جس کے باعث دور دراز اور دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد مزید بڑھ گئی

    ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد مزید بڑھ گئی

    اسلام آباد: ملک میں بے لگام مہنگائی نے غریب طبقے کو بے حال کردیا ہے، ہوشربا مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی،7 سستی ہوئیں جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں،29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 33فی صد رہی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران دال چنا،دال مونگ،چکن،آٹا،ویجی ٹیبل گھی اور سرسوں کے تیل سمیت 7 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    جبکہ دال ماش، دال مسور، آلو، ٹماٹر، لہسن، انڈے، چینی، بیف، مٹن، کھلا دودھ،دہی، گڑ، سرخ مرچ پاوڈر اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 23 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

    باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 5 روپے،گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، اسی طرح پیاز 3 روپے فی کلو،انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے۔

    گزشتہ ہفتے 200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے مہنگی ہوئیں جبکہ لہسن فی کلو 20 روپے مہنگا ہوا، ایل پی جی کے 11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا،برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی، ویجیٹبل گھی 3 روپے،دال چنا اور دال مونگ ایک ایک روپیہ فی کلو سستی ہوئیں۔

  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔

    ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1932 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہوگیا تھا۔ جمعرات کے روز دس گرام سونے کا بھاؤ 2401 روپے کم ہو کر 188786 روپے ہوگیا تھا۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

    ثانیہ مرزا کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے پیاروں کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے 12ملین پرستاروں کے ساتھ اپنی بہن انعم، بچوں اذہان اور دعا کے ہمراہ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی۔

    خوبصورت تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بچوں کو گود میں لئے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کی بہن انعم بھی موجود ہیں، تصویر میں موجود سب افراد مسکرا رہے ہیں۔

    انسٹا گرام پر ان کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ثانیہ مرزا کے مداح کمنٹس سیکشن میں ان کے فیملی ممبران کے دعائیہ کمنٹس بھیج رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور جوڑے نے 30 اکتوبر 2018 کو اپنے پہلے بچے اذہان کا استقبال کیا تھا۔

  • پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

    ڈارون: پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    میچ کی خاص بات لیفٹ آرم اسپنر علی اسفند کی 4 وکٹیں اور شاویز عرفان کی نصف سنچری تھی۔ پاکستان شاہینز کی پانچ میچوں میں یہ لگاتار چوتھی کامیابی ہے۔

    اس سے قبل اس نے اے سی ٹی کامیٹس کو 9 وکٹوں سے میلبرن رینی گیڈز کو 8 رنز سے اور میلبرن اسٹارز کو 43 رنز سے ہرایا تھا جبکہ این ٹی اسٹرائیک کے خلاف اسے 59 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاپوا نیوگنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر120 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

    پاپوا نیوگنی کے بیٹرز مکمل طور پر پاکستانی بولرز کے رحم و کرم پر رہے۔

    سیزے باؤ 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ان کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نارمن ونوآ نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

    علی اسفند نے صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عالیان محمود اور عرفات منہاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان شاہینز کو پہلے ہی اوور میں شامل حسین کا نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن اس کے بعد شاویز عرفان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

    شاویز عرفان 32گیندوں پر 54 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوگئے ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ پاکستان شاہینز کے 100 رنز گیارہویں اوور میں مکمل ہوئے۔

    کپتان روحیل نذیر33 ناٹ آؤٹ اور آزان اویس 26 رنز ناٹ آؤٹ کی موجودگی میں پاکستان شاہینز کو منزل تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی ۔ان دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔

  • مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہرطرف خطرات تھے، وزیراعظم

    مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہرطرف خطرات تھے، وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہرطرف خطرات تھے۔

    ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت کا سفر11 اپریل 2022 کوشروع ہوا، اتحادیوں نے محبت سے اعتماد کاووٹ ڈالا، آئی ایم ایف کیساتھ معاملہ دورتک چلا گیا، ہمیں اس کا اندازہ تھا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ سے جو زہر گھولا گیا اس کے اثرات تھے، ہیں اورعرصے تک رہیں گے۔ ہمارے ساتھیوں نے ہمت نہیں ہاری اورہم چل پڑے، مہنگائی کے طوفان سے غریب کی حالت غیر ہوگئی۔

    سازشی ذہن کی ساتھ جو سیاسی افراتفری پیدا کی گئی اسے اچھی طرح جانتے ہیں۔ جب تک کسی ملک میں سیاسی استحکام نہ آئے ترقی و خوشحالی تصور نہیں کی جاسکتی۔

    عمارت کو بنانے کیلئے کئی سال لگتے ہیں، زمین بوس کرنے میں ایک منٹ لگتاہے، سازشی ذہن کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی اورٹولے نے سیاسی افراتفری پیداکی۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام تنقید کے باوجود 15 ماہ میں ریاست کوبچایا، تحریک انصاف کی حکومت نے جوکانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹاناپڑے۔

  • ہنڈائی اور ”کیا“ نے 91ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

    ہنڈائی اور ”کیا“ نے 91ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

    ہنڈائی اور ”کیا“ نے کہا ہے وہ 91 ہزار گاڑیوں کو امریکا میں ری کال کر رہے ہیں کیونکہ انہیں آگ لگنے کا خدشہ ہے جبکہ گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہیں ایسی عمارات کے باہر اور دور کھڑا کریں جو زیر تعمیر ہوں۔

    ری کال کے اقدام میں ہنڈائی 24-2023، پالیسیڈ، 2023 ٹکسن، سونیٹ، الانٹرا، کونا، 24-2023 کی سیلٹوس اور 2023 کی کیا سول کے علاوہ اسپارٹیج گاڑیاں شامل ہیں۔ ہیوندائی کی 52 ہزار جبکہ کیا کی 40 ہزار گاڑیاں شامل ہیں۔

    Hyundai نے کہا کہ اگر مالکان جلنے / پگھلنے والی بو محسوس کریں تو انہیں چاہیے کہ وہ گاڑی کو قریب ترین Hyundai ڈیلر کے پاس لے جائیں اور گاڑی چلانے کی کوشش نہ کریں۔

    Hyundai نے کہا کہ آگ کے خطرے کے علاوہ، گرمی کا نقصان شارٹ سرکٹ کو متحرک کر سکتا ہے جس سے کنٹرولرز متاثر ہو سکتے ہیں۔