Author: صفدر عباس

  • کراچی: ڈیفنس میں لڑکی کا قتل یا خودکشی؟ اہم انکشاف

    کراچی: ڈیفنس میں لڑکی کا قتل یا خودکشی؟ اہم انکشاف

    ڈیفنس فیز8 میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے تحقیقات میں قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کردیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گھر سے خاتون روشنی علی کا موبائل فون غائب ہے، گھرمیں دوالگ الگ کمروں میں پھندے لٹکے ہوئے ملے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پھندے کے قریب خون کے نشانات بھی ملے ہیں، خاتون روشنی علی کی لاش پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔

    روشنی علی آن لائن سیلزکاکام کرتی تھی،طلاق شدہ تھی، جائے وقوعہ سے شیشہ اور ادویات بھی ملی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

  • موبائل چارجر نے بچی کی جان لے لی

    موبائل چارجر نے بچی کی جان لے لی

    بنگلور: موبائل فونز آج کل زندگی کا اہم جزو بن چکے ہیں، جہاں موبائل فونز کے بہت سے فوائد ہیں وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔

    بھارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 8 ماہ کی بچی نے ساکٹ میں لگے موبائل چارجر کی تار کا پن منہ میں لے لیا جس سے بچی کو کرنٹ لگا اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب والدین دوسرے بچے کی سالگرہ منانے میں مصروف تھے کہ 8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار منہ میں لے لیا اور پن چبانے لگی، اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

    موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا جس کا بٹن بھی آن تھا، جیسے ہی بچی نے پن کو مسوڑھوں میں چبانے کی کوشش کی اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور معصوم بچی لقمہ اجل بن گئی۔

    والدین بچی کو اسپتال لے کر روانہ ہوئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کی موت کی تصدیق کردی گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کنزہ ہاشمی کی کالے لباس میں تصاویر کے چرچے

    کنزہ ہاشمی کی کالے لباس میں تصاویر کے چرچے

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کالے لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ مداحوں نے ان تصاویر کو پسند کیا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کالے لباس میں واپسی! تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزہ ہاشمی کالا لباس زیب تن کئے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

    اس سے قبل معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوکیشن آپشن میں بتایا تھا کہ وہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں، تصاویر میں کنزہ ہاشمی کو لندن کی سڑکوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • چمندا واس نے بابر سے متعلق کیا کہا؟

    چمندا واس نے بابر سے متعلق کیا کہا؟

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر چمندا واس نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے بابر اعظم کو دنیا کو نمبر ون بیٹر قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سری لنکن فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز چمندا واس کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی اور کپتانی کے بجائے بطور بلے باز کھیلنے کو اہمیت دی۔

    سابق سری لنکن فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جس طرح بابر اعظم نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہیں،ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بابر نے صرف 76 رنز بنائے تاہم وہ خوشی قسمتی سے ان کی پوزیشن میں مزید بہتری آئی ہے۔

    بابر کی رینکنگ میں ترقی آسٹریلیا کے مارنس لیبوشن اور ٹریوس ہیڈ کی تنزلی کا نتیجہ تھی۔ لیبوشن اور ہیڈ نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایشز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وہ بڑا اسکور کرنے میں ناکامی پر اہم ریٹنگ پوائنٹس کھو بیٹھے۔

    جس کے نتیجے میں لیبوشن تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں جب کہ ہیڈ دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ گزشتہ ہفتے بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد پانچویں نمبر پر تھے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

    باجوڑ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن باجوڑ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر گورنر کے پی امیرجے یوآئی فاٹا مولانا جمال الدین ودیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی، مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

    مولانا فضل الرحمان کا پارٹی کی جانب سے شہدا کے لواحقین کیلئے5،5لاکھ امداد کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کیلئے 3،3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

    گورنرخیبر پختونخوا کی جانب سے شہداکے لواحقین کیلئے20،20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے7،7 لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ باجوڑ واقعے نے ہماری مسکراہٹوں کوچھین لیا جبکہ دلوں کوغمگین کردیا، انہوں نے کہا کہ قاتلوں سے کہتاہوں کہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ جولوگ غلط فہمی میں ہیں کہ جہاد کررہے ہیں یہ مفسدین ہیں،جے یوآئی بدامنی کی آگ کوبجھانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، مخالفین آگ کوبھڑکا رہے ہیں، یہ یہودیوں اورمنافقین کے ترجمان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تحفظ کی راہیں خودتلاش کرناہوں گی، تحمل اوربرداشت کونہیں چھوڑیں گے لیکن حکمت عملی بنانا ہوگی، سارے پشتون قائدین مل بیٹھ کراس مسئلے کاحل تلاش کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس کی تجویزبھی زیرغورہے، مرکزی شوریٰ اجلاس میں اے پی سی کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز ہونے والے اضافے کے بعد اب کمی کردی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دس گرام سونے کا بھاؤ 2401 روپے کم ہو کر 1،88786 روپے ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

  • ’طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے‘

    ’طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے‘

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کادباؤ ڈالنے کاالزام مضحکہ خیز ہے، انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے، طلال چوہدری نے مخصوص عزائم کیلئے جھوٹا بیان دیا۔

    انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، طلال چوہدری کو کسی کیخلاف بیان دینے کیلئے پیغام نہیں بھجوایا۔

    میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آئین اورقانون کے مطابق فیصلے کئے، طلال چوہدری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی۔

    سابق چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ طلال چوہدری خود کو بے گناہ ظاہر کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگارہاہے، جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے سر پر لٹکی نا اہلی کی تلوار ہٹ گئی ہے اور ان کی 5 سالہ نا اہلی کی مدت ختم ہوگئی ہے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

    طلال چوہدری جنہوں نے 2018 میں فیصل آباد کے عوامی جلسے میں تقریر کے دوران ججز پر تنقید کی تھی جس کا اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوٹس لیا تھا اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس کیس میں 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: نائیجیریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: نائیجیریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

    نائیجیریا کے عوام کی جانب سے پیٹرول پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے اور اجرت میں اضافے کے مطالبے پر کی گئی ملک گیر ہڑتال کے پہلے روز سینکڑوں افراد نے نائجیریا کے بڑے شہروں میں احتجاجی مارچ کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

    29 مئی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کی جانب سے نئی اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے پیٹرول پر دی گئی سبسڈی کو ختم کردیا گیا۔

    https://twitter.com/ChibuzoIzundu/status/1686656946907004928?s=20

    اگرچہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ان اصلاحات کا خیر مقدم کیا گیا ہے، جبکہ یونینز کا کہنا ہے کہ صدر کے اقدامات کے باعث ایسے وقت میں لاگت میں اضافہ ہوا ہے جب نائیجیریا کے شہری پہلے ہی تقریباً دو دہائیوں میں سب سے زیادہ مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں۔

    یونین کے رہنماؤں کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے مظاہرین نے مختلف شہروں میں احتجاجی مارچ کیا۔

    مزدور یونین کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج صرف آغاز اور حکومت کو وارننگ ہے، ہم انہیں اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ دارالحکومت ابوجا میں احتجاجی مارچ کرنے والوں نے قومی اسمبلی کا ایک گیٹ توڑ دیا، جہاں انہیں سینیٹ کے صدر کے خطاب کی توقع تھی۔

    یونین کے عہدیداروں نے کئی ریاستوں میں سرکاری عہدیداروں کو اپنی شکایات کی تفصیل کے ساتھ درخواستیں جمع کرائیں۔

    petrol price hike Nigeria

    ٹینوبو نے کہا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی سے ملک کے اشرافیہ کو فائدہ ہوا، نائجیرین لیبر کانگریس نے کہا کہ پیٹرول کی سبسڈی کو ختم کرنا بغیر کسی منصوبے کے جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ تھا۔

    نائجیرین لیبر کانگریس کے مطابق ”ہر خاندان کو حکومت کی سخت پالیسیوں کا احساس ہے جس کے نتیجے میں نقل و حمل، خوراک، سامان اور خدمات، ٹیوشن فیس، معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • حریم فاروق کی شوبز میں انٹری کا درد ناک احوال

    حریم فاروق کی شوبز میں انٹری کا درد ناک احوال

    اداکارہ حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری کے ابتدائی مراحل میں پیش آنے والی مشکلات کو اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔

    اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے جب شوبز میں جانے کا فیصلہ کیا تو والدین کی جانب سے زور دیا گیا کہ میں بیرون ملک چلی جاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا اس انڈسٹری میں کوئی جان پہچان والا نہیں تھا، میں نے سیٹ پر چھپ کر شاور بھی لیا اور کپڑوں پر استری بھی وہیں کرتی تھی، میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے، میں جس فلیٹ میں رہتی تھی وہ بہت چھوٹا تھا اور وہاں نہ بجلی تھی نہ پانی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی پڑھنے کیلئے ملک سے باہر بھیجنے کی آفر کومسترد کردیا اور کہا میں خود کچھ بننے کے لئے کوشش کروں گی، جس کے بعد میں کراچی منتقل ہوگئی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں روتی تھی اور سوچا کرتی تھی کہ کیا میرے لیے یہ خواب اتنا ضروری ہے، بعض اوقات میں سوچتی تھی کہ میں یہ سب کچھ کیوں کررہی ہوں مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اتنا کچھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں کبھی کبھار ٹوٹ جاتی تھی لیکن اپنے والدین کو کچھ نہیں بتاتی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک چیز جانتی تھی کہ میرا جذبہ اور لگن سچی ہے، میرے دل میں سچائی ہے اور میں محنت کرنے کیلئے تیار ہوں، تمام تر مشکلات کے باوجود مجھے خدا پر یقین تھا کہ اگر آج میری زندگی میں اندھیرا ہے تو کل اُجالا بھی ہوگا۔

  • سیما حیدر کو بھارت میں فلم کی پیشکش

    سیما حیدر کو بھارت میں فلم کی پیشکش

    پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کو بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے فلم کی پیشکش کر دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کے ساتھ ان کے شوہر سچن کو بھی فلموں کی آفرز موصول ہورہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    پاکستان سے فرار ہونے والی سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی کسی فلمی کہانی سے کم تو نہیں لیکن اب ممکن ہے کہ سیما حیدر اپنی حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر امیت جانی نے کہا ہے کہ سیما اور سچن کی محبت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی مالی مدد کیلئے انہیں فلم آفر کر رہے ہیں۔

    سیما اور سچن کی محبت کی کہانی کے بھارت اور پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں، جس کے باعث اس جوڑے کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی خاتون سیما حیدر پب جی گیم کے ذریعے بھارت کے رہائشی سچن کی محبت میں مبتلا ہوئی تھی، جس کے بعد اپنے 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے دبئی اور پھر نیپال سے بھارت پہنچ گئی تھی۔