Author: صفدر عباس

  • کراچی میں خواتین سے ہراسگی کے واقعات پر اپوزیشن لیڈر سندھ کا ردعمل

    کراچی میں خواتین سے ہراسگی کے واقعات پر اپوزیشن لیڈر سندھ کا ردعمل

    کراچی میں خواتین کے ساتھ ہونے والے پے درپے جنسی ہراسگی کے واقعات پر رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی رعناانصار کا کہنا تھا کہ خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے خواتین جیسے ہی گھروں سے باہر نکلیں گی شکار کیلئے لوگ موجود ہوتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے کہا کہ ماحول کس طرف جا رہا ہے ہم کس سے بات کریں؟ انتظامیہ کی جانب سے بھی حفاظتی انتظامات نہیں کیے جارہے، پولیس انتظار کس چیز کا کر رہی ہے، واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سمن آباد میں خاتون کوہراساں کرنے میں ملوث شخص کی پولیس کو اب تک تلاش ہے جب کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود گلستان جوہر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے نوٹس لینے کے بعد گلشن پولیس نے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم انھیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ18 جولائی کو اورنگی ٹائون کے علاقے میں بھی ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • شاہین اب کون سی لیگ کھیلنے جارہے ہیں؟

    شاہین اب کون سی لیگ کھیلنے جارہے ہیں؟

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انٹر نیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے خصوصی اجازت مل گئی۔

    اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر کو صرف ایک ہفتے کے لئے لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے، شاہین آفریدی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن 2 میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں منعقد کیا جائے گا، جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سمیت ٹیم کے معروف کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    گزشتہ ماہ دورہ سری لنکا سے شاہین آفریدی وائٹلیٹی بلاسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے غیرملکی لیگز میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔