Author: صفدر عباس

  • نیٹ فلکس کے آف لائن صارفین کے لیے بری خبر

    نیٹ فلکس کے آف لائن صارفین کے لیے بری خبر

    نیٹ فلکس نے اپنے آف لائن ونڈو صارفین کو بری خبر سنادی، کمپنی نے آف لائن صارفین کے لئے ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈِس ایبل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلکس نے آف لائن مواد دیکھنے والے صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن حذف کردیا ہے۔

    حال ہی میں نیٹ فلکس نے ونڈوز کے لیے اپنی ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے، اس اپڈیٹ کے ساتھ کمپنی کے آف لائن صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ وہ نیٹ فلکس سے مواد ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

    ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کمپنی کی اپڈیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں اس نے لکھا کہ کمپنی نے اپڈیٹ کو’نیا ونڈوز ایپ ایکسپرینس‘ کے طور پر پیش کیا ہے، اس اپڈیٹ میں لائیو ایونٹس تک رسائی اور نیٹ فلکس ایڈ سپورٹ پلان متعارف کرایا گیا ہے، جو متعارف ہونے کے بعد سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    صارف نے لکھا کہ کمپنی نے بدقسمتی سے اس اپڈیٹ کے ذریعے آف لائن صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ آپشن کو ڈِس ایبل کردیا ہے۔

    کمپنی نے یہ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد وضاحت کی کہ صارفین اب بھی ٹی وی شوز اور فلمیں ’ایک سپورٹڈ موبائل ڈیوائس‘ پر آف لائن دیکھ سکتے ہیں۔

    کمپنی کی یہ اپڈیٹ جلد آرہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ونڈوز پرکمپنی کے صارفین کے پاس ابھی بھی کچھ وقت ہے، جس میں وہ آف لائن ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ تبدیلی ابھی تک ہر صارف کے لیے ظاہر نہیں ہو رہی ہے، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کمپنی ممکنہ طور پر دوبارہ علاقائی طور پر اپڈیٹ جاری کرے گی۔

    ایلون مسک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اپ ڈیٹ پاکستان میں کب پہنچے گی لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم پر آف لائن مواد دیکھنے کے دن بہت کم رہ گئے ہیں۔

  • ایلون مسک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ایلون مسک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کا سب سے طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سپر کمپیوٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس مقصد کے لیے ایک لاکھ این ویڈیا سیمی کندکٹر چپس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اے آئی اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی کا یہ منصوبہ کمپنی سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے سامنے پیش کیا گیا، ایکس اے آئی کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ کا بنیادی مرکز جدید اے آئی سسٹمز بنانا ہے تاکہ انسانیت کو بھرپور فائدہ ہوسکے۔

    دوسری جانب ایلون مسک نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی کی الیکٹرک کاریں کب بھارت آئیں گی۔

    سی ای او ٹیسلا ایلون مسک نے کہا کہ بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی کمپنی کی سوچ واضح ہے اور یہ ایک قدرتی پیش رفت ہوگی۔

    ٹیسلا پڑوسی ملک میں اپنی فیکٹری لگانے کے لیے جگہ تلاش کر رہی ہے، اس خبر کے آنے کے بعد ایلون مسک کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر اور گجرات نے ٹیسلا کو الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے زمین کی پیشکش کی ہے۔ تلنگانہ حکومت بھی اس کے لیے ٹیسلا کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

    کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

    پلانٹ لگنے کی صورت میں ٹیسلا بھارت میں 2 سے 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے ساتھ، ٹیسلا کی الیکٹرک کاریں ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو بھی پورا کریں گی۔

  • بڑا اپ سیٹ، امریکا نے بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

    بڑا اپ سیٹ، امریکا نے بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو مل گیا، امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    امریکا نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلی فتح حاصل کرلی۔

    بنگلادیش نے ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by USA Cricket (@usacricket)

    بنگلادیش کی جانب سے توحید 58 رنز بناکر نمایا رہے جبکہ محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور شکیب الحسن 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 154رنز کا ہدف امریکا نے تین گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر چل بسے

    امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ 33 رنز بنا کر نمایا رہے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا، کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز اسکور کئے۔

  • اسرائیل کے شمالی غزہ پر چار بڑے فضائی حملے

    اسرائیل کے شمالی غزہ پر چار بڑے فضائی حملے

    شمالی غزہ کو اسرائیلی فوج نے آج چار بار وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے، کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے ٹینکس اور جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور بیت الاہیہ پر شدید بمباری کی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والے امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو چند ماہ پہلے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا اور چار ماہ پہلے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر فتحیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان کا تازہ حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس رفح کے شہریوں کے تحفظ کے لیے‘قابل اعتماد منصوبے’کا فقدان ہے۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 3500 بموں کی ترسیل روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو جنوبی شہر رفح میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں اسرائیل کے پاس پناہ گزین 1.4 ملین شہریوں کے تحفظ کے لیے ”قابل اعتماد منصوبہ”کا فقدان ہے۔

    مصر کا اسرائیل کیخلاف بڑا اعلان

    اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور 2,000 پاؤنڈ (900 کلوگرام) اور 500 پاؤنڈ (225 کلوگرام) بموں کی کھیپ امریکی ہتھیاروں کا واحد پیکج تھا جسے روکا گیا تھا۔

  • شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق کیا کہا؟

    شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق کیا کہا؟

    برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

    شہزادہ ولیم سے برطانیہ میں اسپتال کے دورے کے موقع پر کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں، شکریہ۔

    یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن کا مارچ میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ اس سال کی ابتداء میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

    شہزادہ ولیم پر امریکی اخبار میں طنزیہ کارٹون شائع

    برطانوی شہزادے ولیم کا کہنا تھا کہ میں بھی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالیوں کو بھی رہائی ملے۔

  • کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    رائل چیلنجرز بنگلور نے فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد آر سی بی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن کے پلے آف کی دوڑ میں موجود ہے۔

    دھرم شالہ کے ایچ پی چی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آ ر سی بی نے پنجاب کنگز یعنی پی بی کے ایس کو 60 رنز سے ہرادیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے دور ہوگئی۔

    بنگلورو نے اب تک 12 میں سے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، یہ ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ پنجاب 8ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پنجاب نے 12 میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیں۔

    پہلے کھیلتے ہوئے آر سی بی نے 242 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پنجاب کی شروعات خراب رہی، اس نے صرف 6 رنز پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو اور ریلی روسو نے دوسری وکٹ کے لیے 31 گیندوں پر 65 رنز بنا دیئے۔

    ویراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ رجت پاٹیدار نے 23 گیندوں میں 55 رنز بنائے۔

    محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    آخر میں کیمرون گرین نے 27 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ کوہلی اور گرین کے درمیان 46 گیندوں پر 92 رنز کی شراکت ہوئی۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3 اور ودوت کاورپا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • بھارت میں نوزائیدہ بچی زندہ دفن

    بھارت میں نوزائیدہ بچی زندہ دفن

    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر عمل کرتے ہوئے نوزائیدہ بچی کو زندہ دفن کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ دامیرا منڈل کے یوروگونڈہ میں پیش آیا۔ بچی کو نامعلوم افراد کی جانب سے زندہ دفن کئے جانے کے بعد مقامی افراد نے لڑکی کو باہر نکالا۔

    نومولود بچی کو پولیس نے این ایس آر اپولو ریچ اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے لڑکی کی جان بچانے والوں کو مبارکباد بھی دی۔

    دوسری جانب بھارت میں تامل ناڈو پولیس نے حال ہی میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب سوشل میڈیا پر ا یک دردناک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر اپنے 63 سالہ باپ پر وحشیانہ حملہ کرکے قتل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق یہ حملہ کرشنا پورم میں 16 فروری کو ہوا، جب 40 سالہ سنتوش نے اپنے والد پر گھونسوں کی برسات کردی۔ جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ سنتوش کے والد ایک بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں اتنے میں انکا بیٹا وہاں پہنچتا ہے اور ان پر مکوں سے حملہ کردیتا ہے۔

    سنگ دل ماں نے کمسن بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری ندی میں پھینک دیا

    حملہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ سنتوش کے والد کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا اور بدبخت بیٹے کے حملے کے بعد ان کے والد بینچ پر گر کر بیہوش ہوجاتے ہیں۔

  • خون سفید ہوگیا، بیٹے نے باپ کو مکے مار کر قتل کردیا، ویڈیو وائرل

    خون سفید ہوگیا، بیٹے نے باپ کو مکے مار کر قتل کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں تامل ناڈو پولیس نے حال ہی میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب سوشل میڈیا پر ا یک دردناک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر اپنے 63 سالہ باپ پر وحشیانہ حملہ کرکے قتل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق یہ حملہ کرشنا پورم میں 16 فروری کو ہوا، جب 40 سالہ سنتوش نے اپنے والد پر گھونسوں کی برسات کردی۔ جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ سنتوش کے والد ایک بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں اتنے میں انکا بیٹا وہاں پہنچتا ہے اور ان پر مکوں سے حملہ کردیتا ہے۔

    حملہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ سنتوش کے والد کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا اور بدبخت بیٹے کے حملے کے بعد ان کے والد بینچ پر گر کر بیہوش ہوجاتے ہیں۔

    اتنے میں ایک شخص وہاں پہنچتا ہے اور سنتوش کو وہاں سے لے جاتا ہے، اسی دوران وہ ان پر دوبارہ حملہ کرنے کے لئے آتا ہے۔

    بیٹے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کا انتقال 18اپریل کو ہو گیا، جس کے بعد ان کے خاندان نے سنتوش کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سنتوش کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    دہلی میں نابالغ بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔

  • عامر خان کی فلم کا کونسا گانا ان کے لئے بہت خاص ہے؟

    عامر خان کی فلم کا کونسا گانا ان کے لئے بہت خاص ہے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی کلاسک فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے۔

    نئے ورژن کو آنے والی بائیوپک ’سری کانت‘ میں شامل کیا گیا ہے اور اس میں راجکمار راؤ اور عالیہ ایف شامل ہیں۔

    فلم ’سری کانت‘ کے گانے کے لانچ میں شریک عامر خان نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم کا گانا ’پاپا کہتے ہیں‘ ان کے کیریئر میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    تقریب کے دوران عامر خان نے نابینا بینڈ کے ساتھ پرفارم بھی کیا اور انہیں ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مقبول گانے ’اے میرے ہمسفر‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    عامرخان نے کہا کہ یہ بہت خاص ہے، یہ وہ گانا ہے جس نے میرے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ہم سب ابھی شروع کر رہے تھے یہ ایک دلچسپ سفر تھا۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ کام کرے گا یا نہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز ہوئی اور پھر یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہندوستانی سنیما میں ایک سنگ میل ہے۔منصور اور میں فلم کے ساتھ مسائل تلاش کرتے تھے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ رہتک روشن کے فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے؟

    ’پاپا کہتے ہیں‘ کے نئے ورژن میں سری کانت کی زندگی کے سفر کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں پیدائش سے لے کر ایک کاروباری شخصیت کے طور پر کامیابی حاصل کرنے تک کی عکاسی کی گئی ہے۔

  • عالمی دباؤ مسترد، اسرائیلی وزیر اعظم کا واضح پیغام؟

    عالمی دباؤ مسترد، اسرائیلی وزیر اعظم کا واضح پیغام؟

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سخت ترین کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔

    جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو ہوشیاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مشرق وسطیٰ غیر متوقع صورتحال میں جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کا اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ اسرائیل نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ایران کو اس کے حملے کا جواب دے گا۔

    حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

    واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے ہفتے کی شب اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرونز کی برسات کردی تھی۔