Author: صفدر عباس

  • حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

    حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

    شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    حزب اللہ کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

    اس سے قبل جنوبی لبنان میں جمعے کی صبح اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین شہید ہوگئے تھے۔

    اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے قنطرہ، دیر سریان اور وادی سالوکی کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اسرائیل کے چھوٹے سے بھی حملے کا بڑا جواب دیں گے، ایرانی صدر

    قصیبہ قصبے سے محمد حسین سعید اور قصبہ الشرقیہ کے قاسم نزار بیرو اور قنطرہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران امل موومنٹ کے تین ارکان جبشیت قصبے سے تعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ جان کی بازی ہار گئے۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتالوں میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی آبرو ریزی کی ہے۔

    ڈاکٹر عالیہ خان کے مطابق الخیراسپتال میں اسرائیلی فوجی 1 خاتون کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا۔

    ڈاکٹر عالیہ نے کہا کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں بھائیوں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈاکٹر عالیہ خان کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر خاموش ہیں۔

    دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این کا کہنا ہے کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کو پوریغزہ میں امداد کی رسائی بلاروک ٹوک دینی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ امدادی سامان کے ٹرکوں کوغزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ غزہ میں اتنے لوگوں کو مرتے اور اذیت میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن سے انسانی تباہی ہوگی، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے۔

    ٹیوشن سینٹر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ٹیچر گرفتار

    یواین سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیارہے وہ غزہ میں جنگ روکیں۔

  • بھارت کے سب سے بڑے پل کا ایک حصہ منہدم، متعدد مزدور دب گئے

    بھارت کے سب سے بڑے پل کا ایک حصہ منہدم، متعدد مزدور دب گئے

    بھارت میں بہار سپول میں بننے والے ملک کے سب سے بڑے باکور پل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، واقعے میں متعدد مزدوروں کے پل کے نیچے دبنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پل گرنے کے واقعے کے نتیجے میں ایک شحص اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا، جب دیگر کو نکالنے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دریائے کوسی پر بھارت مالا پروجیکٹ کی جانب سے اس پروجیکٹ پر کام چل رہا تھا۔ پھر اچانک ستون نمبر 153 اور 154 کے درمیان تیسرا حصہ کرین سے ڈھیلا ہو کرزمین بوس ہوگیا، اس واقعے میں پل پر کام کرنے والے بنگال کے متعدد مزدور دب گئے۔

    حادثے کے بعد پل پر کام کرنے والے اہلکار اور ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حادثے کی زد میں آنے والے باقی افراد کو مقامی افراد نے اسپتال پہنچایا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 35-40 افراد اس حادثے میں اپنی زندگی گنوا بیٹھے ہیں، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، پل گرنے کے واقعہ سے مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    ’’میں جلد باہر آؤں گا، اور وعدہ پورا کروں گا‘‘

    واضح رہے کہ اس پل میں کل 171 ستون بنائے جا رہے ہیں۔ جس میں 150 سے زائد ستون تعمیر ہوچکے ہیں، مدھوبنی اور سپول کے درمیان باکور پل تعمیر کیا جا رہا ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ یہ ملک کا سب سے لمبا پل ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی بمباری کے دوران رمضان المبارک کی آمد

    غزہ: اسرائیلی بمباری کے دوران رمضان المبارک کی آمد

    غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کا رمضان المبارک کی آمد پر جوش دیدنی ہے، خواتین، مردوں اور بچوں نے رمضان المبارک کا بھرپور انداز میں استقبال کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ بھی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درختوں پر روایتی لالٹین لگا دی گئی ہیں، رنگ برنگی قمقموں سے خیمے سجالیے گئے، آتش بازی کی گئی اور استقبال رمضان کے موقع پر گیت بھی گنگنائے گئے۔

    متاثرین کے مطابق رمضان المبارک کا استقبال ہمیشہ کی طرح سجاوٹ، دعاؤں، روزے اور اللّٰہ کے شکر کے ساتھ کریں گے۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ اس سال رمضان گزشتہ سالوں سے بہت مختلف ہے، ہماری چھتیں ہم سے چھین لی گئی ہیں، ہم خیموں میں ہیں، ہر سال رمضان کے دستر خوان پر طرح طرح کے کھانے ہوتے تھے، اس سال ایسا کچھ نہیں ہے۔

    متاثرین نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے اور غزہ میں حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مسجد قبلتین، مسجد قباء میں بھی نماز تراویح ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

  • دنیا کی سب سے بلند عمارت کہاں تعمیر ہورہی ہے؟

    دنیا کی سب سے بلند عمارت کہاں تعمیر ہورہی ہے؟

    سعودی عرب کے شہر ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کیا جائے گا، جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’architects journal‘ نے بتایا کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اور اس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔

    ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور کنگ خالد ایئرپورٹ کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا، تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

    دنیا کے بلند ترین ٹاور کی دوبارہ تعمیر کیلیے بولی شروع

    نیا ٹاور جدہ میں زیر تعمیر ٹاور سے بھی بلند ہوگا، جس کی بلندی ایک کلو میٹر بتائی جارہی ہے جبکہ یہ ٹاور امریکہ میں بلند ترین ٹاور سے چار گنا اونچا ہوگا۔

  • اننت امبانی کی شادی کے جشن میں کرینہ کپور کے شادی کے ہار کی دھوم

    اننت امبانی کی شادی کے جشن میں کرینہ کپور کے شادی کے ہار کی دھوم

    بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں کرینہ کپور اپنے ولیمے کا ہار پہن کر پہنچ گئیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    یکم تا 3 مارچ سوشل میڈیا پر مکیش امبانی کی فیملی نے دھوم مچائے رکھی اور اس کی وجہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اوربزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات تھیں۔

    بالی وڈ ستاروں کے علاوہ متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو بھی بھارت کے شہر جام نگر میں منعقد اس تین روزہ جشن میں مدعو کیا گیا جن میں بِل گیٹس، قطری وزیراعظم، مارک زکر برگ اور ایوانکا ٹرمپ و دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

    پری ویڈنگ تقریبات میں جہاں تمام معروف شخصیات نے سب کی توجہ حاصل کی وہیں کرینہ کپور نے جشن کے تیسرے روز کو مزید خاص بناتے ہوئے 12 سال قبل پہنا گیا ہار پہن کر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    کرینہ کپور نے دلکش سنہرے جوڑے کے ساتھ ریتو کمار کا ہار پہنا اور اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دیئے۔

    صحیفہ جبار کراچی کے کھانوں کی شوقین نکلیں

    کرینہ کپور کے ہار نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرینہ کا یہ ہار ہو بہ ہو 2012 میں انکے ولیمے کی تقریب میں پہنے گئے ہار سے مشابہت رکھتا ہے۔

  • بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    دنیا کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں اپنے ملازم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ گلوکار احت فتح علی خان اپنے ملازم سے کسی بوتل کا تقاضا کررہے تھے اور بوتل نہ ملنے پر انہوں نے اپنے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    تاہم اب راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے جس بوتل کے لیے ملازم پر تشدد کیا، اس میں واقعی ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

    راحت فتح علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ لوگ ان کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیں لیکن واقعی ان کی غائب ہونے والی بوتل میں مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ ان کا اور ان کے مرشد کا معاملہ ہے، اس بوتل میں ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، جس وجہ سے وہ پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی روحانی بات کو نہیں سمجھ رہے۔

    ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    اپنے انٹرویو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ پرفارمنس کرنے والے موسیقاروں بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ جتنا کوئی نہیں دیتا۔

  • ایران: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد قتل

    ایران: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد قتل

    ایران میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ملزم نے اپنے اہلِ خانہ سمیت 12 رشے داروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 12 افراد کے قتل کا واقعہ کرمان میں پیش آیا، 30 سالہ شخص نے والد، بھائی اور دیگر رشتے داروں کو کلاشنکوف سے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ بعد ازاں سیکیوٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ملزم کو ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گرل فرینڈ کو گھر لانے سے منع کرنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں ماں نے بیٹے کو گرل فرینڈ کو گھر لانے سے منع کیا تو اس نے طیش میں آکر ماں کی جان لے لی۔

    پولیس نے ملزم راونک کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتولہ کی شناخت نندا مورے کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعہ بھوپال شہر کے شبری نگر علاقے میں پیش آیا، پوچھ گچھ کے دوران راونک کوئی ٹھوس جواب نہیں دے رہا تھا جس سے شبہ ہوا۔

    اہم شہر اؤدِیوکا سے یوکرین فوج پسپا ہو گئی، روس نے قبضہ کر لیا

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

  • سعودی عرب: بغیر پرمٹ ہوٹل کھولنے پر بڑی سزا دینے کا فیصلہ

    سعودی عرب: بغیر پرمٹ ہوٹل کھولنے پر بڑی سزا دینے کا فیصلہ

    سعودی وزارت سیاحت کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں جن چار ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا تھا اُن ہوٹلوں کو پرمٹ کے بغیر دوبارہ کھولنے پر دگنی سزا دی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت سیاحت کے تفتیشی انسپکٹرز نے مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں پر پندرہ ہزار سے زیادہ وزٹ کیے۔

    تفتیشی انسپکٹرز نے اس دوران 283 ہوٹلوں کو سیل کیا، بغیر پرمٹ کے 299 ہوٹل کاروبار کرنے میں مصروف تھے۔

    وزارت سیاحت کے مطابق تفتیشی عمل کے دوران چار ایسے ہوٹل ریکارڈ پر آئے جنہیں متعدد خلاف ورزیوں کی بنیاد پر سیل کردیا گیا تھا اور وہ بغیر پرمٹ کے دوبارہ کاروبار کرنے میں مصروف تھے۔

    سعودی وزارت سیاحت کا کہنا تھا کہ ’قانون سیاحت کے تحت ان ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور دگنی سزا دی جائے گی۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’جو ہوٹل پرمٹ کے اجرا کی پابندی نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہیں قانون سیاحت میں موجود سزا دی جائے گی۔

    وزارت کے مطابق تفتیشی کمیٹی جس ہوٹل کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرے گی اسے فوری بنیاد پر نافذ کیا جائے گا۔مکہ مکرمہ گورنریٹ اور مکہ پولیس کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔

    مکہ مکرمہ کے محلوں میں پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ

    وزارت سیاحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران سیل کیے جانے والے تمام ہوٹلوں میں تفتیشی کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ جاری کردہ سزا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

  • طوفان ‘ایشا’ کی  برطانیہ اور آئر لینڈ میں تباہ کاریاں

    طوفان ‘ایشا’ کی برطانیہ اور آئر لینڈ میں تباہ کاریاں

    طوفان ‘ایشا’ نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں تباہی مچادی جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان ‘ایشا’ کے سبب 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں، جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    برطانیہ میں آج اور کل بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ستمبرکے بعد سے برطانیہ کو یہ نویں طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کی وارننگ کے بعد درجنوں اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ میں ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 5 بچے ہلاک اور فائر فائٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی۔

    حکام کے مطابق گھر سے 6 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 5 بچوں نے دم توڑ دیا۔

    امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔