Author: صفدر عباس

  • چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد اس کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر ہے،زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی کافی متاثر ہوا ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

    پاکستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے جنوب مشرق میں 45 کلو میٹر دور تھا۔

  • اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، امریکی وزیر خارجہ

    اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان، اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے اسرائیل روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کو رکاوٹوں کا اندازہ ہے، سب کو معلوم ہے کہ کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوجاتا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے رکنے چاہئیں، حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی یہ پیغام سمجھ لیں، حملے روک دیں۔مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے کی گئی مشاورت کو اسرائیل سے شیئر کروں گا۔

    اپوزیشن لیڈر نیتن یاہو حکومت تبدیل کرنے کو تیار

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں گے، اسرائیل سے مستقبل کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

  • بھارت اور افغانستان کی پاکستان کیخلاف آبی جارحیت

    بھارت اور افغانستان کی پاکستان کیخلاف آبی جارحیت

    بھارت اور افغانستان، پاکستان کو کمزور کرنے کی غرض سے آبی جارحیت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر ایک ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کو استعمال کرکے ہمارے دریاؤں کوخشک اور ہماری زراعت کونقصان پہنچا چکا ہے۔

    بھارت کے بعد افغانستان بھی آبی ہتھیار کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، افغانستان میں طالبان کی حکومت دریائے کنڑ پر ہائیڈل پاور کے منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

    افغان حکومت نے کابل میں شاہتوت ڈیم مکمل کرنے کیلئے درخواست دی، جسے بھارت کی جانب سے قبول کرلیا گیا ہے۔

    بھارت کی آبی جارحیت، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات زیر آب آگئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی گئی تھی جس کے سبب دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا تھا، جس سے دریا سے ملحقہ دیہات اور بستیاں سیلابی پانی کی زد میں آنے سے مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔

  • آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلیں

    آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلیں

    اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات کو منظور کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلی ہیں۔

    قرض کے کوٹے کی اصلاحات گزشتہ ماہ تجویز کی گئی تھیں جنہیں دسمبر میں منظور کیا گیا۔ اصلاحات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز میں دی گئی

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کیلئے کوٹا بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعداگلے قرض پروگرام میں کوٹے بڑھنے کا دائرہ ہوسکتا ہے، پاکستان کوٹا بڑھنے سے 6 سے9 ارب ڈالرکاقرض لے سکتا ہے۔

    نومبر 2022 کے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کے حوالے سے بڑی خبر

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائیگا، موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کرلیا جائیگا۔

  • بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، 328 نئے کیسز رپورٹ

    بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، 328 نئے کیسز رپورٹ

    بھارت میں کورونا کے نئے سب ویرینٹ جے این 1 کے سبب ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 328 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ریاست کیرالہ میں کورونا کے سبب ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 2997 تک پہنچ گئی ہے۔

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکام کو اس نئے سب ویرینٹ سے الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

    بھارتی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کے معمر ترین شہری نے اپنی صحت کا راز بتادیا

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ JN.1 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس نے نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔

  • ’سکس پیک رکھنے سے کوئی اچھا اسٹار نہیں بن سکتا‘

    ’سکس پیک رکھنے سے کوئی اچھا اسٹار نہیں بن سکتا‘

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اسٹار بننے کے لیے ایک اچھا اداکار ہونا ضروری ہے۔

    نئے آنے والے اسٹارز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف سکس پیک رکھنے سے کوئی اچھا اسٹار نہیں بن سکتا۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، وہیں انہوں نے اپنے کزن رنبیر کپور کو ‘غیر معمولی اداکار’ کہا۔

    کرینہ کپور سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا ایک عظیم ‘اسٹار’ بننے کے لیے ‘اچھا اداکار’ ہونا ضروری ہے، کرینہ نے اس پر اتفاق کیا اور جواب دیا، کہ ایک اچھا اداکار اور ایک بڑا اسٹار ہونا ‘ہاتھ میں دستانے’ کی طرح ہے۔ اگر آپ اچھے اداکار ہیں، تو آپ طویل عرصے تک انڈسٹری میں زندہ رہیں گے۔

    رنبیر کے بعد کرینہ نے بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ اب بوبی مختلف کردار کر رہے ہیں۔ اب وہ اپنی صلاحیتوں کو تلاش کر رہے ہیں، جو ان کے پاس ہمیشہ سے تھیں اور اب آخر کار بوبی کو یہ موقع مل رہا ہے۔

    سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اور میں نے والدین بننے کیلیے شادی کا فیصلہ کیا تھا، میرا مطلب آج کل آپ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، ہم نے پانچ سال ساتھ گزارنے کے بعد جو اگلا قدم اٹھایا وہ بچوں کیلیے تھا۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ کچھ غلط اور صحیح نہیں ہے، ہم ان کے ساتھ انفرادی طور پر سلوک کرتے ہیں اور انہیں عزت دیتے ہیں، وہ خود ہی اندازہ لگا کر اپنا راستہ بنائیں گے۔

    سنگھم اگین: کرینہ کپور کی ایکشن سے بھرپور پہلی جھلک جاری

    انہوں نے مزید کہا کہ بچے لپکنے والے ہوتے ہیں، میں پوری زندگی ان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، میں ان کے ساتھ سب کچھ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ہمیں خوش رہنا ہے، میں سب سے پہلے اپنی ذہنی صحت کی ذمہ دار خود ہوں۔

  • حماس سے لڑنے والے اسرائیلی فوجی بینائی سے محروم ہونے لگے

    حماس سے لڑنے والے اسرائیلی فوجی بینائی سے محروم ہونے لگے

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ انکشاف کیا جارہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں مصروف فوجی اپنی بینائی سے محروم ہورہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی آنکھوں میں غزہ جنگ کے دوران شدید چوٹیں آئی ہیں، جن میں سے بعض کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں۔

    غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی آنکھیں حفاظتی پوشاک نہ پہننے سے ضائع ہورہی ہیں، یعنی آنکھوں کی حفاظت، جیسا کہ جنگ کے دوران ضرورت تھی وہ نہیں کی گئی۔

    رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گولیوں کے چھینٹے سے اسرائیلی فوجیوں کی آنکھیں زیادہ متاثر ہوئیں اور ان کا منہ بندوق کی پسپائی کے قریب تھا جب کہ کچھ فوجیوں کو حماس کے جنگجوؤں نے براہ راست نشانہ بنایا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان زخموں میں سے 10 سے 15 فیصد ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے 40 کے قریب اسرائیلی فوجی جن کی آنکھوں میں چوٹیں آئی ہیں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں مبینہ طور پر پانچ میں سے دو کی سرجری ہوئی ہے۔

    اسرائیلی فوج نے اس خبر کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ فوج کے پاس آنکھوں کے تحفظ کے آلات کی کمی نہیں ہے۔

    سلامتی کونسل، امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

    بیان کے مطابق آئی ڈی ایف اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے کیلیے کام کررہا ہے جن میں فوجیوں کوحفاظتی چشمہ پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • ’امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر سنگین الزامات عائد‘

    ’امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر سنگین الزامات عائد‘

    امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کرپشن سے متعلق مزید نئے سنگین الزامات عائد کردیئے گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 1.4 ملین ڈالرز کے ٹیکس سے بچنے کے لیے 4 سالہ اسکیم میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات سامنے آئے ہیں۔

    امریکا کے محکمہ انصاف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف 9 الزامات لاس اینجلس کی عدالت میں عائد کیے گئے ہیں، الزامات میں ٹیکس کے 3 سنگین جرائم اور 6 بدعنوانی کے جرائم شامل ہیں،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرم ثابت ہونے پر امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ہر پہلو پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ لڑائی میں وقفے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دباؤ ڈالا ہے، جبکہ غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے بھی مسلسل دباؤ ڈالا ہے۔

    اسرائیل کے جنگی جرائم، گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کردیا گیا

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ہر پہلو پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہوں۔ قطر، مصر اور اسرائیل کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

  • بھارت میں طوفان ”میچونگ“ کے اثرات، طوفانی بارشوں نے مچادی

    بھارت میں طوفان ”میچونگ“ کے اثرات، طوفانی بارشوں نے مچادی

    سمندری طوفان میچونگ کے باعث بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، جس کے باعث چنئی شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست تامل ناڈو کے شمالی ساحل پر ہونے والی بارشوں سے چنئی شہر اور دیگر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔طوفان میچونگ آندھرا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے ریاست تامل ناڈو اور پوڈو چیری میں شدید بارشیں جاری ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے بیشترعلاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بعض علاقوں میں سیلابی ریلا گاڑیوں کو بھی بہالے گیا۔

    چنئی کے پڑوسی اضلاع میں رات گئے شدید بارشیں ہوئیں اور اس دوران بعض مقامات پر 196 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے نجی اداروں پر زور دیا ہیکہ اس صورتحال میں وہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کریں، جبکہ چنئی شہر میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

    شہر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب چنئی ائیرپورٹ بھی زیر آب آگیا جہاں رن وے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، ائیرپورٹ انتظامیہ نے بدترین صورتحال کے سبب 12 ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • وشمہ فاطمہ نے اپنے دل کی بات کہہ دی؟

    وشمہ فاطمہ نے اپنے دل کی بات کہہ دی؟

    پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ”تیرے بن” میں اپنے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکار و ماڈل وشمہ فاطمہ نے اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کردیا۔

    وشمہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کو اپنے حقیقی جذبات کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، ورنہ انہیں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کا ساتھی دنیا کی تمام تعریفوں اور محبتوں کا مستحق ہے“۔

    وشمہ فاطمہ اپنے شریک حیات سبحان اعوان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ میرا گھر، میری محفوط جگہ، میری زندگی ہیں، ہم عام لوگ ہیں اور ہم نے اپنے مشکل لمحات بھی گزارے، لیکن آپ ہی تھے جنہوں نے مجھے اندھیرے سے باہر نکالا“۔

    وشمہ فاطمہ نے اپنے شوہر سبحان اعوان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر بھی کی، جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

    اداکاری کی جانب سے پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل سبحان اعوان نے اپنے شادی کے موقع پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں، تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ نے نکاح پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس پر سنہری رنگ کا کام کیا گیا ہے اور دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃ النبا کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ ”اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا”۔