Author: صفدر عباس

  • فردین خان اور نتاشا مادھوانی کی طلاق کی افواہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

    فردین خان اور نتاشا مادھوانی کی طلاق کی افواہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار فردین خان اور نتاشا مادھوانی کی طلاق کی افواہوں کے بعد اب اصل حقیقت آشکار ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فردین خان نے شادی کے تقریباً 18 سال بعد اپنی اہلیہ نتاشا مادھوانی کو طلاق دیدی ہے اور ان سے علیحدگی کا فیصلہ ہے۔

    تاہم بالی وڈ کی معروف جوڑی کی ایک ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی ویڈیو سامنے کے بعد ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردین خان اور ان کی اہلیہ اپنے بچوں کے ہمراہ کسی شاپنگ سینٹر سے باہر آرہے ہیں، مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

    جیسے ہی ا داکار کی نئی ویڈیو سامنے آئی فردین خان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ پرستاروں کی جانب سے اس جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور دونوں گزشتہ ایک سال علیحدہ زندگی بسر کررہے ہیں۔

  • کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی سے  موسم خوشگوار

    کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

    جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 سے15 ناٹیکل مائل ہے، شہر میں شام کے اوقات میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

  • اسٹریٹ چلڈرن انڈر 17 فٹبال ٹیم  کی ناروے کپ میں دوسری پوزیشن

    اسٹریٹ چلڈرن انڈر 17 فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں دوسری پوزیشن

    پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے بہترین کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، اسٹریٹ چلڈرن انڈر17 فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    ناروے کپ دنیا کا سب سے بڑا یوتھ ٹورنامنٹ منعقد کراتا ہے، ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے60 ٹیموں میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    مسلم ہینڈز فاؤنڈیشن کے مطابق ٹیم کی عمدہ کارکردگی وہاں پاکستانی نوجوانوں کیلئے حوصلے کاباعث بنی، فٹبال میں ایسا اعزاز پاکستان کیلئے نہایت قابل فخربات ہے۔

    سربراہ مسلم ہینڈز فاؤنڈیشن نے کہا کہ ایونٹ میں ایسے بچے شریک کئے جاتے ہیں جوعموماً محنت مزدوری کرکے خرچہ چلاتے ہیں، اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم میں شمولیت ان کوقومی ہیروز بناتی ہے۔

    سربراہ میدان پراجیکٹ نے کہا کہ یہ اس پلیٹ فارم کی خوش آئندبات ہے، ناروے میں موسم کی سختی کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے۔

    ٹیم منیجر نے کہا کہ ہرطرح کے حالات اور چیلنجز کامقابلہ کرکے پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    کپتان اسٹریٹ فٹبال ٹیم کا کہنا تھا کہ میں نے 2 بار پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جو نہایت قابلِ فخر ہے، پاکستانی ٹیم نے بلاشبہ ناروے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئندہ بھی ہماری ٹیم ہمیشہ ایسی کارکردگی کامظاہرہ کرتی رہے گی۔

  • پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

    پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

    بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، بھارتی اداکارہ نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گنگنا کر مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

    پرینیتی چوپڑا نے 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ممتا‘ کا گانا ’رہیں نہ رہیں ہم‘ گا کر سوشل میڈیا پر ایسے سُر بکھیرے کے سب حیران رہ گئے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ ’کچھ گانے فقط گانے نہیں بلکہ انسانی احساسات ہوتے ہیں۔‘

    سامنے آنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو ایک صوفے پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور آنکھوں کو بند کر کے اپنی الگ دنیا میں گم گانے کا دوسرا مصرعہ‘جب ہم نہ ہونگے تب ہماری خاک پر تم رکو گے‘ گنگنا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اپنی سریلی آواز میں عابدہ پروین اور نصیبو لعل کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں گایا گیا گانا ”تو جھوم جھوم“ گنگنایا تھا، جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

  • ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    ایشیاء کپ کا انعقاد اس بار پاکستان میں ہوگا جبکہ شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کل بروز ہفتے سے شروع ہوجائےگا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے میچوں کے ٹکٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے دن کیا جائے گا۔

    ہر گزرتے لمحے اور ایشیا کپ کے میچز کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین کی بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

  • افغانستان کیلئے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ ختم ہوگیا

    خیبر:افغانستان کیلئے 32 ہزارمیٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ آج ختم ہوگیا، کسٹمزذرائع کا کہنا ہے کہ 32ہزارمیٹرک ٹن چینی کوٹے کی منظوری حکومت پاکستان نے دی تھی۔

    کسٹمزذرائع کے مطابق منظوری کے بعد افغانستان کو چینی برآمد کی جاتی رہی، اسمگلنگ بھی ہوتی رہی، مختلف مواقع پر طورخم اورمیچنی پرکسٹم حکام نے اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چند مہینے میں 50 کلو چینی کے477 بیگز برآمد کر کے ضبط کئے گئے، 20کیسز رجسٹرڈکئے اور10 گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں چینی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مخصوص کوٹے کے تحت 32ہزار میٹرک ٹن چینی بر آمد کروانے کی منظوری دی گئی تھی، جس کی معیاد آج ختم ہوگئی۔

  • راستہ بھٹکنے والی لڑکی کے ساتھ حیوانیت  کی انتہا

    راستہ بھٹکنے والی لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی انتہا

    بھارت میں خواتین سے جنسی جرائم کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں راستہ بھٹکنے والی لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی انتہا کردی گئی۔

    بین القوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سادھو نے راستہ بھٹکنے والی لڑکی کو مندر میں پناہ دینے سے انکار کردیا، ایک خاتون نے ہمدردی کے ناطے لڑکی کو پناہ تو دیدی لیکن خاتون کے شوہر نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اس کے بعد اسے گھر سے باہر پھینک دیا۔

    یہ افسوسناک واقع بہار کے گوپال گنج کے علاقے میں پیش آیا، لڑکی کی عمر 14 سال بتائی جارہی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لڑکی کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دادی کے ہمراہ کسی رشتہ دار سے ملنے گئی تھی، جب واپسی ہوئی تو راستہ بھٹک گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نے مندر میں پناہ لینے کی کوشش کی مگر وہاں موجود سادھو نے صاف انکار کردیا، جس کے بعد وہ ادھر اُدھر بھٹکنے لگی، ایک خاتون نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی کو اپنے گھر میں پناہ دے دی۔

    خاتون نے لڑکی کو اپنے گھر میں نہانے اور آرام کرنے کا کہا اور وہاں سے چلی گئی، جبکہ خاتون کا شوہر بھی اس وقت گھر ہی میں موجود تھا، مذکورہ شخص کی جانب سے لڑکی سے درندگی کی گئی جس کے باعث لڑکی بیہوش ہوگئی، ملزم نے لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گھر کے نزدیک باہر پھینک دیا۔

    زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، مذکورہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے طبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پام آئل کی طلب میں مزید اضافہ

    پام آئل کی طلب میں مزید اضافہ

    سویابین آئل اور سورج مکھی کے تیل پر رعایت بڑھنے کے ساتھ ہی پام آئل کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، صنعت کے حکام کے مطابق اس کی بنیادی وجہ امریکہ میں پیداواری خدشات اور بحیرہ اسود کے علاقے سے سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے متبادل تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہے۔

    توقع ہے کہ مانگ میں اس اضافے سے انڈونیشیا اور ملائیشیا کی پام آئل کی انوینٹریز کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ملائیشیا کے پام آئل کے مستقبل کو تقویت ملے گی۔

    ہندوستان، خوردنی تیل کا دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے، کی جانب سے جولائی میں 1.09 ملین میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا، جو جون کے مقابلے میں تقریباً 60 فیصد زیادہ ہے۔

    امریکہ میں پیداواری خدشات اور سرفہرست برآمد کنندہ ارجنٹائن کی جانب سے کم سپلائی کی وجہ سے سویا آئل کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ میں اضافہ ہوا۔

    نئی دہلی کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ روس کے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد سورج مکھی کا تیل مہنگا ہو گیا ہے۔

  • کراچی میں ایک بار پھر ماڈل تھانے بنانے کا فیصلہ

    کراچی میں ایک بار پھر ماڈل تھانے بنانے کا فیصلہ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر ماڈل تھانے بنائے جائیں گے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ تھانوں کی تنظیم نووقت کا تقاضاہے، چھوٹے تھانوں کو کیوں نہ بڑے تھانوں میں ضم کردیاجائے، انہوں نے کہا کہ تھانہ جات پر مشتمل پولیسنگ کی سطح کو درست کرنا ہوگا۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں 100سے زائد پولیس اسٹیشنز ہیں، پولیس کی استعدادکار میں اضافے کے لئے انتظامی اور مالیاتی امور کو بڑھانا ہوگا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی چھوٹے تھانوں کو بڑے تھانوں میں ضم کرنے پر سفارشات تیار کرے گی۔

    کمیٹی چھوٹے تھانوں کی چیک پوسٹس یارپورٹنگ سینٹرز میں تبدیلی سے متعلق رپورٹ بھی بنائے گی، جامع سفارشات پر مشتمل مسودہ تیار کرکے ارسال کیا جائے گا جبکہ اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم نے کہا کہ شہری اوردیہی تھانوں کی پولیسنگ میں واضح فرق ہے، تھانوں کی تنظیم نو کے حوالے سے ایکسر سائزز ناگزیر ہوچکی ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ اجلاس میں صوبہ سندھ کے تمام متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

  • سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    لاہور:سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،جبکہ انہوں نے بلاول بھٹو کے آئندہ وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی بھی کردی۔

    ذوالقرنین حیدرکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی موجودہ لاٹ میں بلاول بھٹو سب سے بہترین ہیں، یوسف رضاگیلانی اور شاہ محمود پر بھی ہمارے بزرگوں کا دست شفقت رہا۔

    یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرانگلینڈ چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان کا کیرئیر تنازعات کا شکار ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیلے لیکن ان پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔

    ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہو گئے تو انہوں نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کردیں۔

    کچھ عرصے قبل وہ عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ معدے کے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئے بیرون ملک علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں وطن واپس آگئے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں آپریشن کرایا۔