Author: صفدر عباس

  • ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی بالکل گنجائش نہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی بالکل گنجائش نہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ڈینگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز، طبی ماہرین اوردیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی، ملتان ودیگر شہروں میں ڈینگی کاممکنہ پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہرسطح پر ڈینگی کے سدباب کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھرمیں لاروا سرویلنس کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے، اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر متحرک ہو کر فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں پوری کریں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈینگی کنٹرول مہم کے ذمہ دارہوں گے، ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی گنجائش بالکل نہیں۔

  • یورپی یونین کے ہنگامی خدمات مرکز کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟

    یورپی یونین کے ہنگامی خدمات مرکز کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟

    یورپی یونین کے ہنگامی خدمات مرکز کے امور میں ریسکیو ٹیموں، ملکوں کی ہنگامی خدمات کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا، اور آلات کی تنصیب کو مربوط کرنا اور ممکنہ اگلی قدرتی آفت کا اندازہ لگانے کی کوشش کرنا شامل ہیں۔ سلووینیا میں ہلاکت خیز سیلاب، اٹلی اور یونان کے جنگلوں میں بھڑکتی ہوئی آگ اور اسپین کی گرمی ایسے میں برسلز میں واقع یورپی یونین کا ایمرجنسی ریسپانس کوارڈی نیشن مرکز چوبیس گھنٹے اپنے امور سر انجام دے رہا ہے۔

    پیر کے روز یورپی یونین کرائسس مینجمنٹ کے کمشنر جینز لینارسک نے کہا تھا کہ جرمنی اور فرانس تیار شدہ پل، کھدائی کے لیے مشینیں اور انجینئرنگ ٹیمیں سلووینیا بھیج رہے ہیں۔ اس دوران یونان قبرص کو جنگل کی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے طیارے بھیج رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے ان کا اعلان سامنے آیا تھا کہ نو یورپی ممالک میں آگ کے ”انتہائی” خطرے پر نگاہ ررکھے ہوئے ہیں، پانچ میں سیلاب کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ دو ملکوں میں زیادہ درجہ حرارت یا بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سال 2018 میں یورپی یونین کے ہنگامی امداد کے مرکز کو مدد کے لیے 20 درخواستیں موصول ہوئی تھیں لیکن سن 2022 میں ان کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا تھا۔

    یورپی یونین کے شہری حفاظتی میکانزم کے نگراں لینارسک ہیں۔ سن 2001 میں اس کرائسس مینجمنٹ کلب کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کا مقصد ممالک کو ہنگامی وسائل جمع کرنے اور قدرتی آفات نیز انسان ساختہ آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔

    رواں سال کے آغاز میں کینیڈا نے جنگلاتی آگ سے مقابلہ کرنے کے لیے یورپی فائر فائٹروں کو تیار کیا اور گزشتہ سال ہلاکت خیز سیلاب کا سامنا کرنے والے پاکستان میں پانی صاف کرنے والی ٹیموں اور ڈاکٹروں کو بھیجا گیا تھا۔

    یورپی یونین کے تمام 27 ممالک کے علاوہ نو قریبی ریاستوں بشمول ترکی، یوکرین اور ناروے بھی اس کلب میں اپنا اپنا حصہ ڈالتے ہیں، جسے دیگر ملکوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اگر کوئی رکن ملک اگر خود کو ہنگامی صورت حال میں محسوس کرتا ہے، تو وہ بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار کو متحرک کرنے کے لیے الرٹ بھیج سکتا ہے۔ وہ اپنی ضرورت کے سامان یا درکار مہارت کی تفصیلات بھی دے سکتا ہے۔ اس کے بعد دیگر ممالک اسے امداد کی پیش کش شروع کر دیتے ہیں اور برسلز میں واقع مرکز اس کے لیے رابطہ کار کے طورپر کام انجام دینے لگتا ہے۔

    سن 2022میں یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد برسلز نے کیمیاوی یا جوہری تباہی کی صورت میں آلودگی کو پاک کرنے والے آلات اور آیوڈین کی گولیوں کا ذخیرہ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔یورپی یونین نے اب طبی حفاظتی کٹ سے لے کر فوری طورپر تیار کیے جانے والے فیلڈ ہسپتالوں کے لیے ساز وسامان اکٹھا کرلیا ہے۔ متعدد مقامات پر ہیلی کاپٹر، آگ بجھانے والے طیارے، خیمے اور توانائی پیدا کرنے کے لیے جنریٹرز موجود ہیں۔

    کورونا وائرس یورپی یونین کے لیے ایک بڑی تنبیہ تھی۔ حکومتوں نے پایا کہ ان کے پاس وینٹی لیٹرز اور ماسک کثیر تعداد میں موجود نہیں تھے، وہ ہنگامی حالت میں بڑے پیمانے پر جانچ کی سہولیات یا ہسپتالوں کے قیام کے لیے تیار نہیں تھے۔ دوبارہ ایسے حالات سے بچنے کے لیے برسلز نے سن 2020 میں پورے یورپی یونین کے لیے مزید طبی سامان کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا جبکہ پچھلے سال ایک وسیع تر ایمرجنسی ریزرو قائم کیا گیا۔

  • بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حالات کیوں کشیدہ ہیں؟

    بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حالات کیوں کشیدہ ہیں؟

    بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کشیدگی مزید بڑھتی جارہی ہے، منی پور کی ریاستی پولیس کی جانب سے حالات کنٹرول کرنے کے لئے تعینات مرکزی نیم فوجی دستے آسام رائفلز کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔

    اس با ت کا انکشاف اس سرحدی علاقے میں پیش آنے والے ایک تازہ واقعے کے بعد ہوا، جس نے خطے میں تعینات مختلف سکیورٹی فورسز اور مقامی حکام کے مابین پیچیدہ تعلقات اور سماجی چیلنجز کو اجاگر کردیا ہے۔

    تنازع کی وجہ کیا ہے؟

    بھارتی حکومت نے منی پور میں امن و قانون بحال کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا ہوا ہے، مگر پر تشدد واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، متعدد علاقوں میں کرفیو کا نفاذ ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔

    منی پور پولیس اور آسام رائفلز کے درمیان تنازع 5اگست کو ہوا، اس سے قبل قبائلی کوکی عسکریت پسندوں کی جانب سے ہندو میتئی کے تین افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا، منی پور پولیس کا الزام تھا کہ آسام رائفلز کے جوان مشتبہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن میں رکاوٹیں پیدا کررہے تھے۔

    آسام رائفلز نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔ اس بات پر دونوں فورسز کے درمیان زبردست تکرار ہوگئی اور منی پور پولیس نے آسام رائفلز پر ڈیوٹی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں ایک کیس درج کرادیا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق تعطل کی ایک وجہ دونوں حکومتی فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی عدم اعتماد کی فضا ہے، جس کے باعث آسام رائفلز اور منی پور پولیس ایک دوسرے سے موثر تعاون نہیں کرتے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ دونوں ہی کا دائرہ کار منی پور ہے، جس کے سبب کنفیوژن اور ممکنہ تصادم کی صورت پیدا ہوتی رہتی ہے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی سے حکمراں بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے درخواست کی ہے کہ ریاست سے آسام رائفلز کو ہٹا کر وہاں کسی دوسرے نیم فوجی دستے کو مستقل طورپر تعینات کیا جائے۔

  • ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

    ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئن اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لندن میں ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں جبکہ ان کے پیچھے سے ٹرین گزر رہی ہے۔ ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر مسکرا رہی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بعض مداحوں کی جانب سے انہیں ٹرین کے نزدیک ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    یاد رہے کہ ہانیہ عامر ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں، جبکہ لندن اپنی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو سے اپنے چاہنے کو آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔

  • سیما حیدر اور سچن کی محبت پربننے والی فلم کی آڈیشن کی ویڈیو وائرل

    سیما حیدر اور سچن کی محبت پربننے والی فلم کی آڈیشن کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر جو اپنی محبت کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے بھارت پہنچی تھی، اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو سیما اور سچن کی محبت پر بننے والی فلم کے آڈیشن کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جو ویڈیو گردش کررہی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی فون پر گفتگو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے پیچھے ایک بینر آویزاں ہے جس پر تحریر ہے (کراچی سے نوئیڈا)۔۔

    https://twitter.com/GaurangBhardwa1/status/1689324526977626112?s=20

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلم سیما اور سچن کی محبت پر مبنی ہے جبکہ فلم کا نام ”کراچی ٹو نوئیڈا“ رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جوڑے کی محبت پر بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری ڈائریکٹر پروڈیوسر امیت جانی کر رہے ہیں۔ جبکہ آڈیشن کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • کویتی ولی عہد کا ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے عزم

    کویتی ولی عہد کا ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے عزم

    کویت:کویتی ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الصباح کی جانب سے ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    کویت کے ولی عہد کا دورہ چین ان کے کے طے کردہ اصولوں کے مطابق بڑے ترقیاتی منصوبوں بشمول انفراسٹرکچر، معیشت، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے آغاز کا اشارہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے ترقیاتی اقدام میں میٹرو کی تعمیر اور کویت کو پڑوسی ممالک بالخصوص خلیج سے جوڑنے والے ریلوے جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔

    انفراسٹرکچر اور نئے شہروں کے حوالے سے ذرائع نے کہا کہ سلک سٹی، جو شمالی اقتصادی زون کے حصے کے طور پر صبیہ میں 250 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔

    کیونکہ ملک میں سیاحتی مقامات نہ ہونے کے برابر ہیں،جس کے باعث شہری اور تارکین وطن اپنا پیسہ بیرون ممالک خرچ کرنے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کویتی قیادت ملک کو سب کے لیے کھولنے اور کویت کے لیے سیاحت کی حوصلہ افزائی کر کے بیرون ملک سیاحت پر شہریوں کے اخراجات کو کم کرنے پر غور کر رہی۔

  • عالیہ علی کا اپنے مداحوں کو خاص پیغام!

    عالیہ علی کا اپنے مداحوں کو خاص پیغام!

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل عالیہ علی کی تازہ ترین تصاویر اور پیغام سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے۔

    عالیہ علی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کے لئے خصوصی پیغام بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں تبھی فیصلہ کریں جب ان کی اپنی فطرت کامل یعنی غلطیوں یا گناہوں سے پاک ہو۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سفید مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو اب تک 20,000سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

    عالیہ علی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ترین پاکستانی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تجربہ کار اداکارہ اپنے مداحوں کے لئے ذاتی اور پیشہ ورانہ واقعات کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرتی رہتی ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے کالے لباس میں اپنی ایک خوبصورت شیئر کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصویر پر ہزاروں لائکس دیئے تھے۔

  • اونٹنی کا اپنے مالک سے انوکھا پیار، ویڈیو وائرل

    اونٹنی کا اپنے مالک سے انوکھا پیار، ویڈیو وائرل

    اونٹ ایک ایسا جانور ہے جو عام طور پر صحرائی علاقوں میں پالا جاتا ہے، جبکہ سعودی عرب کی اگر بات کی جائے وہاں اونٹ کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں، جبکہ وہاں اونٹو ں کی ریس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

    ریس اور روزمرہ زندگی کے مختلف امور میں استعمال کئے جانے کے باعث اونٹوں اور اونٹیوں کے مالکان ان کی خاص دیکھ بھال کرتے ہیں۔جس کے باعث دونوں میں قربت بڑھ جاتی ہے۔

    اسی تناظر میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں رات کے وقت مالک سو رہا ہے، اسی دوران اونٹنی آ کر اپنی گردن مالک کے جسم پر رکھ دیتی ہے جس سے مالک بیدار ہوجاتا ہے، اپنے جانور کو دیکھ کر مالک خوشی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی گردن سہلانے لگتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اونٹنی کے مالک کے عمل کو سراہا جارہا ہے، کیونکہ نیند میں خلل ڈالنے کے باوجود مالک اپنی اونٹنی سے خفا نہیں ہوا بلکہ اسے پیار کرنے لگا۔

  • منال خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    منال خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ منال خان نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستانی اداکارہ منال خان نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دو دل تین ہونے جارہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کی آمد کیلئے گنتی شروع‘۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں منال کی بہن ایمن منیب بٹ دوسری بیٹی کی ماں بنی ہیں، جس کی اطلاع بھی منال خان نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی تھی۔

  • گرل فرینڈ کے والد کا خوف، نوجوان چھت سے گر کر ہلاک

    گرل فرینڈ کے والد کا خوف، نوجوان چھت سے گر کر ہلاک

    حیدرآباد دکن: بھارت میں ایک نوجوان اپنی محبوبہ کے لئے رات کے اوقات میں پیزا لے کر اس کے گھر پہنچا، مگر لڑکی کے والد کے خوف کے باعث چھت سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن کے رہائشی 20 سالہ محمد شعیب کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی تھی۔

    محمد شعیب آدھی رات کو پیزا لے کر اپنی دوست سے ملنے کی غرض سے اس کے گھر پہنچ گیا، اطلاعات کے مطابق محمد شعیب ایک بیکری میں ملازمت کرتا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق زینے پر قدموں کی آہٹ سے شعیب کو خوف محسوس ہوا، وہ یہ سمجھا کہ لڑکی کے والد اوپر آرہے ہیں، محمد شعیب نے گھبراہٹ میں چھت کے ایک کونے میں چھپنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے اس کا پیر پھسل گیا اور نوجوان چوتھی منزل سے نیچے گر گیا۔

    چھت سے گرتے ہی موجود افراد نے محمد شعیب کو اسپتال پہنچایا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی، نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ محمد شعیب کے والد کی جانب سے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔