Author: صفدر عباس

  • عدالت نے سندھ حکومت کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

    عدالت نے سندھ حکومت کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

    سندھ حکومت کی جانب سے 140 سے زائد محکموں میں نئی بھرتیوں کے معاملے میں اہم پیش رفت، عدالت نے سندھ حکومت کو مختلف محکموں میں نئی بھرتیوں سے روک دیا۔

    نئی بھرتیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت کی مدت 11 اگست 2023 کو ختم ہورہی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں شروع کردی ہیں، انتخابات سے قبل سرکاری ملازمتیں دینا دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔

    عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے مختلف محکموں کے اشتہارات کو بھی معطل کردیا، عدالت کی جانب سے سندھ حکومت و دیگر کو 30 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

  • ایکواڈور میں صدارتی امیدوار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    ایکواڈور میں صدارتی امیدوار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    کوئٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی امیدوار کو انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدارتی امیدوار فرنینڈو کو اُس وقت گولی ماری گئی جب وہ انتخابی ریلی کے بعد گاڑی میں جارہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے ایکوا ڈور کے موجودہ صدر نے فرنینڈو کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کوگاڑی میں بیٹھتے ہوئے گولیاں ماری گئیں جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا۔

    واضح رہے کہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن سے قبل حالات کشیدہ ہیں، جبکہ ایکواڈور میں صدارتی انتخابات 20 اگست کوہونے ہیں۔

  • عرفان پٹھان نے ہاردک پانڈیا کو اہم مشورہ دے دیا؟

    عرفان پٹھان نے ہاردک پانڈیا کو اہم مشورہ دے دیا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے معروف بھارتی آل راؤنڈ ہاردک کو ایک مشورہ دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اپنی رائے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا سے کہا ”مشکل کام آپ کرو، آسان کام میں کرلیتا ہوں، سنا سنا سا لگتا ہے“۔

    عرفان پٹھان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہاردک پانڈیا کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہیگا، صبح اور رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔

  • رنویر اورعالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے کروڑوں کما لئے

    رنویر اورعالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے کروڑوں کما لئے

    ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ باکس آفس پر چھا گئی ہے، مجموعی طور پر فلم کی کمائی 113.88کروڑ بھارتی روپے پر پہنچ چکی ہے۔

    ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے باکس آفس پر عالیہ بھٹ کی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے، جبکہ رنویر سنگھ کے لئے بھی یہ فلم صبح کی تازہ ہوا کا جھونکا بن کر سامنے آئی ہے۔

    بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر انڈسٹری میں دھرما پروڈکشن کے 25 سال مکمل ہونے پر اپنی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے بڑے پردے پر واپس آئیں ہے۔

    راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں بالی وڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن کی اہلیہ دیا بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

    کرن جوہر نے جب اس فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اپنی ہدایتکاری کے کیرئیر کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ناظرین کیلئے ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پیش کر رہا ہوں۔

    کرن جوہر نے دھرما پروڈکشن کی اپنی تمام فلموں کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں نے ڈائریکٹر کی کرسی پر جو جادوئی 25 سال گزارے ہیں ان کے لیے شکر گزاری کے سوا کچھ نہیں ان 25 سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا۔‘

  • دنیا کی پہلی شفاف کار متعارف کرادی گئی

    دنیا کی پہلی شفاف کار متعارف کرادی گئی

    جرمنی کی ایک کار کمپنی نے گزشتہ روز ZF کمپنی کی جانب سے پہلی شفاف کار کو متعارف کرادیا، شفاف کار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف سیکورٹی سسٹمز موجود ہیں۔

    اس ٹرانسپیرنٹ کار کو فرینکفرٹ آٹو شو IAA کے دوسرے پریس ڈے پر پیش کیا گیا جس کی میزبانی فرینکفرٹ، جرمنی میں کی گئی۔

    فرینکفرٹ موٹر شو میں خصوصی طور پر تیار کی گئی ٹرانسپیرنٹ کار کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، آنے والی کار سیفٹی ٹیکنالوجی، حادثات کو کم کرنے اور جان بچانے کے لیے خاص ہے۔

    ڈیمو کے دوران متعدد ماڈلز کے ذریعے کار کو چلا کر دکھایا گیا، دکھائی جانے والی کٹ میں ایئر بیگز اور ایکٹیو بریکنگ اور اسٹیئرنگ سسٹمز کی ایک رینج تھی جو خود بخود کسی غیر دھیان والی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کار کے سڑکوں پر آنے کے بعد خطرناک حادثات سے بچنے میں مدد ملے گا۔

  • حکومت نے سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

    حکومت نے سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر ایس ایس جی سی بورڈ کی چیئرپرسن ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر منظوری لے لی گئی، سوئی سدرن بورڈ ارکان میں خالد رحمان، محمد اکرم جبکہ بورڈ میں عمرظفر اللہ،صاحبزادہ رفات رؤف علی،رضوان اللہ خان شامل ہیں۔

    سوئی سدرن بورڈ میں طحہ احمدخان بطور رکن شامل ہوں گے، ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ 3 سال کیلئے ہوگا۔

    دوسری جانب حکومت نے جاتے جاتے چیئرمین نیپرا کیلئے وسیم مختار کے نام کو حتمی شکل دے دی، چیئرمین نیپرا کی منظوری آج دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں، چیئرمین نیپراکی تعیناتی کیلئے سلیکشن کمیٹی نے وسیم مختارکوسر فہرست رکھا ہے۔

  • انڈین خلائی جہاز چندریان نے چاند کی تصویر جاری کردی

    انڈین خلائی جہاز چندریان نے چاند کی تصویر جاری کردی

    انڈین چندریان تھری مشن جس نے چاند کے جنوبی قطب کی جانب اپنا سفر شروع کیا تھا، اب چاند کی سطح پر متوقع لینڈنگ سے قبل لی گئی پہلی تصویر جاری کردی۔

    ہفتے کو مشن کے لئے اڑان بھرنے والا انڈین خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار داخل ہوا، جس کے بعد انڈین خلائی ایجنسی آئی ایس آر او (انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے مدار سے لی گئی چاند کی پہلی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔

    https://twitter.com/chandrayaan_3/status/1688215948531015681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1688215948531015681%7Ctwgr%5E59958c06dd0103fb08bb7f18ec3932036d123e02%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2Fchandrayaan_32Fstatus2F1688215948531015681widget%3DTweet

    سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاند پر گڑھے موجود ہیں، خلائی جہاز جیسے جیسے چاند کے قریب ہورہا ہے گڑھے مزید بڑے ہوتے جارہے ہیں۔

    انڈین خلائی جہاز نے زمین کے گرد چکر لگانے کے تقریبا 10 دن بعد چاند کے گرد چکر لگانا شروع کردیا ہے، روور اور لینڈر کے 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی توقع کی جارہی ہے۔

    آئی ایس آر او کی جانب سے جاری کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آج چندریان تھری مشن نے چاند کے مدار میں داخلے کے عمل (لونر آربِٹ انرسرشن یا ایل او آئی) کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ کامیابی پہلی بار نہیں بلکہ مسلسل تیسری بار حاصل کی گئی ہے کہ آئی ایس آر او نے کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز کو چاند کے مدار میں پہنچایا۔

  • نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی واپسی

    نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی واپسی

    انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والی 2 اہم سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی واپسی ہوگئی۔

    کائل جیمیسن کی کمر کی انجری ختم ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی واپسی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔

    گھٹنے کا ری ہیب کرنے والے کین ولیمسن ٹریننگ کے دوران ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، جبکہ مارک چیپمین اور جمی نیشم کی فیملی مصروفیات کی وجہ سے دستیابی ممکن نہیں ہوسکی۔

    انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کے سپرد ہوگی جبکہ انگلینڈ اور یو اے ای کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 20 اگست کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز 30 اگست، یکم، 3 اور 5 ستمبر جبکہ ون ڈے میچز 8، 10، 13 اور 14 ستمبر کھیلے جائیں گے۔

  • عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ عامر کی صاحبزادی آئرا خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں عامر خان کی صاحبزادی آئرا خان نے اپنے منگیتر نپور شکھیرے کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 3 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

    آئرہ خان نے انٹرویو میں کہا کہ 3 جنوری ہمارے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ وہ تاریخ ہے جب ہم دونوں نے پہلی بار بوسہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی صاحبزادی آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو اپنے دوست نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔

    منگنی کی تقریب میں رینا دتہ، کرن راؤ اور عامر خان سمیت دیگر قریبی دوست احباب شریک ہوئے تھے۔