Author: محمد صلاح الدین

  • جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

    جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

    جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کےلیے اچھی خبر آگئی، کراچی میں جرمن قونصل خانے نے اپنی ویزے سروس شروع کردی۔

    شہرقائد میں جرمن قونصل خانے تھوڑے وقفے کے تعطل کے بعد پاکستانی عوام لیے اپنی ویزے سروس کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے، یورپیئن ملک کا ویزا لگوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے ویزہ سروسز معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

    جرمنی کے قونصل خانہ کا ویزہ سیکشن منگل 5 اگست سے معمول کے مطابق درخواست گزاروں کے لئے سروس شروع کردیگا۔

    قونصل خانے کی بندش کے دوران اپائیمنٹ حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو نئے سرے سے ویزے کےلئے پورٹل کے ذریعے اپائیمنٹ لینا ہوگی۔

    جرمن قونصل خانے نے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ نان یورپیئن سیٹزن کیلئے سروس بحال رہے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/german-consulate-karachi-announces-eid-holidays/

  • بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او چیئرپرسن گرفتار

    بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او چیئرپرسن گرفتار

    کراچی (4 اگست 2025): ایف آئی اے نے بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پر امریکا اسمگل کرتی تھی۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کی گئی اور اس کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزمہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت میں دائر کی ہوئی تھی تاہم اسپیشل جج سینٹرل نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

     

  • لاس اینجلس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش، 2 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

    لاس اینجلس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش، 2 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

    کراچی (03 اگست 2025): ٹیکس ورلڈ اینڈ ایپیرل سورسنگ 2025 کی جڑواں نمائشیں امریکی شہر لاس اینجلس میں اختتام پذیر ہو گئیں، تین روزہ نمائش میں پاکستان کی جانب سے دو نمائش کندگان نے کامیاب شرکت کی۔

    جڑواں نمائشوں کا یہ ایڈیشن کیلیفورنیا مارکیٹ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ پورا ہو گیا ہے، اس نمائش میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے ماہرین اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جہاں جدید ٹیکسٹائل، ماحول دوست مواد، اور مستقبل کے رجحانات کو تشکیل دینے والے حل پیش کیے گئے۔

    لاس اینجلس میں تین روزہ نمائش کے دوران 75 مختلف بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی، جن میں چین، پاکستان، بھارت، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ سمیت امریکا کے معروف مینوفیکچررز شامل تھے، جنھوں نے ٹیکسٹائل، ایپیرل اور سورسنگ سے متعلق مصنوعات اور وسائل کو خریداروں کے سامنے پیش کیا تا کہ ان کی دلچسپی کو مزید بڑھایا جا سکے۔


    پاکستانی ٹیکسٹائلز عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گئیں


    اس نمائش کی خاص بات پاکستان کی دو کمپنیوں — محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور نزا اسپورٹس — کی شرکت تھی، جنھوں نے ٹیکس ورلڈ اور ایپیرل سورسنگ میں اپنی موجودگی کے ذریعے مثبت اثر ڈالا، دونوں کمپنیوں نے اپنی مصنوعات، کلیکشنز اور انڈسٹری مہارت کو پیش کیا، جو امریکی فیشن اور ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔

    ٹیکس ورلڈ لاس اینجلس، ایک اہم سورسنگ پلیٹ فارم کے طور پر اعلیٰ معیار کے کپڑے، پائیدار متبادل، اور جدید ڈیزائن کے رجحانات تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے، یہ نمائش برانڈز، ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کو قابل اعتماد سپلائی چین پارٹنرز اور مارکیٹ کی سوجھ بوجھ فراہم کرتی ہے۔

    یہ نمائش کاروباری نیٹ ورکنگ، پروڈکٹ کی دریافت اور کاروباری حکمت عملی اور ترقی کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرتی ہے اور امریکی فیشن و ٹیکسٹائل مارکیٹ میں داخلے کے ایک اہم دروازے کے طور پر اپنی حیثیت کو بھی ثابت کرتی ہے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کمپنیوں کے نمائندے پیر سے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کریں گے، پی آئی اے حکام کو کمپنیوں کے نمائندے کے دورے کا شیڈول موصول ہوگیا۔

    پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی اور اصفہانی ہینگر میں طیاروں کا دورہ کروایا جائے گا، ایئر بیو اور عارف حبیب کنسورشیم کو طیاروں کا دورہ کروایا جائے گا۔

    کمپنیوں کے نمائندوں کو فوجی فرٹیلائزرز، لکی گروپ کنسورشیم کو بھی دورہ کروایا جائے گا، ایئرسروس ایگریمنٹ، روٹس آمدنی اور ملازمین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کے لیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا تھا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دی تھی۔

    وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے آج نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی ای او پی ) کی جانب سے دو اہم فیصلے لیے گئے، جو اہم اسٹریٹجک لین دین میں مسلسل پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    نجکاری کمیشن (پی سی ) بورڈ نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقدہ اپنے 237 ویں اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے چار دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کی پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی تھی۔

  • کراچی: امریکی قونصل خانے کی سفارتی عملے، شہریوں‌ کو احتیاط کی ہدایت

    کراچی: امریکی قونصل خانے کی سفارتی عملے، شہریوں‌ کو احتیاط کی ہدایت

    کراچی: امریکی قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملے، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردی۔

    ترجمان امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

    امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ عملہ، شہری، ہوٹلوں، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں، سفارتی عملہ، شہری نقل و حرکت محدود رکھیں۔

    یہ پڑھیں: جرمنی کے ویزوں سے متعلق پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں جرمنی قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے قونصل خانے میں بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی۔

    جرمن قونصل خانے کا کہنا تھا کہ یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔

  • سال 2024 میں پی آئی اے  نے  کتنا منافع کمایا؟

    سال 2024 میں پی آئی اے نے کتنا منافع کمایا؟

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سال 2024 میں کے 51 ارب 74 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.90 فیصد زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی سال 2024 کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا کہ سال 2024 قومی ایئر لائن نے 51 ارب 74 کروڑ روپے منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.90 فیصد زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ سال 2023 میں پی آئی اے کا منافع 36.2 ارب روپے تھا، جب کہ 2024 میں 15 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے مالی خسارے میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سال 2023 میں خسارہ 87.26 ارب روپے تھا، جو 2024 میں گھٹ کر صرف 15.35 ارب روپے رہ گیا، یعنی خسارے میں 82 فیصد کمی ہوئی۔

    منافع اور نقصان کے اعداد و شمار میں بہتری کے باوجود پی آئی اے کی آمدنی میں 7.68 فیصد کمی ہوئی، جو 2023 میں 259.59 بلین روپے سے کم ہو کر 2024 میں 239.65 بلین روپے رہ گئی۔

    رپورٹ میں مالیاتی بحالی کو مجموعی اخراجات میں 15.88 فیصد کمی کو قرار دیا گیا ہے، جو 2024 میں 187.92 بلین روپے تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جیٹ ایندھن کے اخراجات میں 22.92 فیصد کمی اور دیگر خدمات پر کم اخراجات نے اس کمی میں اہم کردار ادا کیا۔

    تاہم، رپورٹ میں انتظامی اخراجات میں 36.62 فیصد اضافہ بھی نوٹ کیا گیا ہے، جو 2024 میں بڑھ کر 25.75 بلین روپے تک پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق اخراجات پر قابو پانے اور مالی اصلاحات کے اقدامات کے باعث پی آئی اے کی مالی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم آمدنی میں کمی اور انتظامی اخراجات میں اضافے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

  • پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیش رفت

    پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیش رفت

    کراچی : پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی گئی اور تین ایئرپورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے تین ایئرپورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کردیئے۔

    قومی ایئرلائن نے لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کئے۔

    اس سلسلے میں لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    قومی ایئرلائن نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں ، مانچسٹرایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانا فراہم کرنا ہوگا۔

    لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر, برمنگھم ایئرپورٹ پر آخری تاریخ 28 اگست اور مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔

    پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کے لیے کیٹرنگ سروس کے لئے ٹینڈر برطانیہ میں اسٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔

    قومی ایئرلائن نے برطانیہ مین پابندی ختم ہونے پر فوری طور قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام متعارف

    پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام متعارف

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام متعارف کروادیا۔

    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کیڈٹ پائلٹس پروگرام لانچ کردیا ہے جس کے تحت 24 پائلٹس بھرتی کیے جائیں گے۔

    کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت پائلٹس کو دو سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، کیڈٹ پائلٹس کے لیے پی آئی اے کو پائلٹس کے 200 گھنٹے کی فلائنگ لازمی شرط ہے۔

    سول ایوی ایشن سے کمرشل پائلٹس لائسنس ہونا بھی لازمی شرط میں شامل ہے۔

    یہ پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے پیرس براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان

    پی آئی اے میں بھرتی کے لیے 15 ہزار ڈالر کے مساوی مالیت کے بانڈ بھروایا جائے گا، واضح رہے کہ پائلٹ کی قلت پوری کرنے کے لیے 20 پائلٹس کی بھرتی کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔

    پی آئی اے کی دلچسپی رکھنے والے کمرشل پائلٹس کو درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، کمرشل پائلٹس 15 دن کے اندر پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کو درخواست دیں۔

    یاد رہے 5 ماہ قبل پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے اشتہاری جاری کیا گیا تھا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو اب یورپی ملکوں اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے پائلٹس کی شدید ضرورت تھی۔ اس کے لیے حال ہی میں فرسٹ افسر کی آسامی کے لیے اشتہار دیا گیا جس میں 300 کے قریب پائلٹس نے درخواست پی آئی اے کو جمع کرائی۔

  • جرمنی کے ویزوں سے متعلق پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    جرمنی کے ویزوں سے متعلق پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    پاکستان میں جرمنی قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمنی کے قونصل خانے میں بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی۔

    جرمن قونصل خانے کا کہنا ہے کہ یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔

    ویزا ایک سفری دستاویز ہے جو آپ کو کسی دوسرے ملک میں داخل ہونے اور رہنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کے سفر کو قانونی بناتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ متعلقہ ممالک کے امیگریشن قوانین کی تعمیل کر رہے ہیں.

    ویزے کی چند اہم وجوہات یہ ہیں:

    قانونی داخلہ:

    ویزا آپ کو کسی دوسرے ملک میں قانونی طور پر داخل ہونے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے، بغیر کسی قانونی مسائل کے آپ اس ملک میں رہ سکتے ہیں۔.

    امیگریشن قوانین کی تعمیل:

    ویزا حاصل کرنے سے آپ اس ملک کے امیگریشن قوانین کی تعمیل کرتے ہیں جہاں آپ سفر کر رہے ہیں، جو آپ کو وہاں قیام کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچاتا ہے.

    محفوظ اور ہموار سفر:

    ویزا آپ کے سفر کو محفوظ اور ہموار بناتا ہے کیونکہ یہ آپ کو متعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی رکاوٹ سے بچاتا ہے.

    معاشی سرگرمیاں:

    بعض صورتوں میں، ویزا آپ کو ملک میں کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے.

  • پاکستانی ٹیکسٹائلز عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گئیں

    پاکستانی ٹیکسٹائلز عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گئیں

    کراچی: ’ٹیکس ورلڈ نیویارک‘ نامی ٹریڈ شو میں پاکستانی ٹیکسٹائلز عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گئیں، پاکستان سے 9 کمپنیاں نمائش کا حصہ بنیں جنھوں نے فیشن ایپیرل اور ڈینم میں ملک کی مہارت کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔

    ٹیکس ورلڈ نیویارک، ایپیرل سورسنگ اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ—مشرقی امریکا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور ملبوسات، سورسنگ نمائش ہے، جو 23 سے 25 جولائی 2025 تک جاوٹس سینٹر نیویارک سٹی میں کامیابی سے منعقد کی گئی۔ اس میں 26 ممالک سے 424 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی اور اخلاقی سورسنگ، پائیدار فیبرکس اور ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدت پر خصوصی توجہ بھی دی۔

    رواں سال کی نمائش میں دنیا بھر کے اہم سورسنگ ممالک کے نمائش کنندگان نے حصہ لیا اور شرکا کو اعلیٰ معیار کی ملبوسات اور ٹیکسٹائل مصنوعات تک براہ راست رسائی حاصل کر نے میں مدد فراہم کی اور اس کے ساتھ ہی نمائش کے شو فلور پر جدید فیبرکس، پائیدار سورسنگ کے حل اور عالمی مارکیٹ کے بدلتے رجحانات کے مطابق پیشہ ور افراد کو درکار نیٹ ورکنگ اور وسائل فراہم کیے گئے۔

    پاکستان سے 9 کمپنیاں اس نمائش کا حصہ بنیں جنھوں نے نہ صرف فیشن ایپیرل اور ڈینم میں ملک کی مہارت کو نمایاں انداز میں پیش کیا، بلکہ اس شرکت نے پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی موجودگی، جدیدیت، معیار اور مسابقتی پیداواری صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

    رضوان سعید شیخ، امریکہ میں پاکستانی سفیر، اور جناب عدنان محمود اعوان، نیویارک میں کمرشل کاؤنسلر، ٹیکس ورلڈ یو ایس اے 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کرتے ہرئے

    ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے چھ کمپنیوں کو اپنے پویلین کے تحت سپورٹ کیا، جن میں Mym Knitwear, Niza Sports, Chawala Enterprises, Hometex Corporation, Roomi Tex, Baraka Textiles شامل ہیں، جب کہ Az Apparel, Yarana Textiles, and Mahmood Textiles Mills نے انفرادی طور پر شرکت کی اور عالمی ٹیکسٹائل و ملبوسات مارکیٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو مزید تقویت دی۔

    یارانہ ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹر عدنان بٹ نے کہا کہ مجموعی طور پر نمائش کامیاب رہی، جو مثبت کارکردگی اور پورے ایونٹ کے دوران مسلسل دل چسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ رومی ٹیکس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ حماد نے کہا کہ ایونٹ اطمینان بخش رہا، یہ ایک مستحکم اور قابل قبول تجربہ تھا۔

    پاکستانی نمائش کنندگان نے فیشن مصنوعات کی وسیع اقسام پیش کیں اور چین، بھارت، جنوبی کوریا، تائیوان، ازبکستان، ترکی، ویتنام، بنگلادیش اور سری لنکا جیسے بڑے پیداواری ممالک کے ساتھ عالمی سطح پر قدم سے قدم ملایا۔