Author: محمد صلاح الدین

  • کراچی ائرپورٹ : بھارتی مسافروں کیلئے قائم ہوٹل کا بلاک خالی کرالیا گیا

    کراچی ائرپورٹ : بھارتی مسافروں کیلئے قائم ہوٹل کا بلاک خالی کرالیا گیا

    کراچی : بھارت کے ٹرانزٹ مسافروں کے لئے 28 سال سے قائم کراچی ایئر پورٹ ہوٹل کا بلاک اسپیشل برانچ سے  خالی کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بھارتی پروازوں کے ذریعے کراچی آنے والے بھارتی شہریوں کو سیکیورٹی کی بنا پر ایئر پورٹ ہوٹل کے مذکورہ بلاک میں رکھا جاتا تھا۔

    حالیہ پاک بھارت سفارتی کشیدگی کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے دہلی اور ممبئی کی پروازیں گزشتہ کافی عرصے سے معطل ہیں۔

    ایئر پورٹ ہوٹل میں 42 کمروں پر مشتمل مذکورہ بلاک1991 سے صرف بھارتی مسافروں کے لئے ہی مختص تھا، پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق ایئر پورٹ ہوٹل انتظامیہ سے 28 دسمبر کو یہ بلاک اسپیشل برانچ سے خالی کرانے کا کہا گیا تھا۔

    ایئر پورٹ ہوٹل کی جانب سے 14 فروری کو آئی جی کے نام لکھے گئے خط کے بعد اسپیشل برانچ کی جانب سے دو روز قبل بلاک انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ہتھیار ہے، فیصل محمد

    کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ہتھیار ہے، فیصل محمد

    قاہرہ : کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ترین ہتھیار رہا ہے ماضی کی طرح اسے اس بار سلمان اقبال نے پاکستان کے "سافٹ امیج ” کو بحال کرنے کیلے استعمال کیا۔

    اس بات کا اظہار عالمی مصالحتکار فیصل محمد نے اے آر وآئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ11ستمبر کے بعد کی صورتحال اور انتہا پسندی کے معاملات نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاہ کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ اورعالمی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بحال کرنے کی ذمہ داری جس طرح اے آر وائی نیٹ ورک نے اٹھائی ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔

    فیصل محمد جو ” تنظیم مبصرین اسلامی” کے سفارتی ترجمان بھی ہیں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے بعد مصر سمیت اور دوسرے اسلامی ممالک بھی اس اسٹریٹیجی کو اپنانے حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

    اسلام آباد: دس سال  کے عرصے میں مکمل ہونے والے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تاحال تجویز نہیں کیا جاسکا‘ ایئرپورٹ کی تعمیر پر 90 ارب روپے لاگت آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دس سال کے طویل عرصے میں 90 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ‘ تاہم ابھی تک ایئرپورٹ کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا جاسکا ہے۔

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 7اپریل 2007ء میں اس کا سنگ بنیادجنرل ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے رکھا تھا اور اسے تین سال کے عرصے میں مکمل ہونا تھا ‘ تاہم تعطل کا شکار رہنے کے سبب کام وقت پر مکمل نہیں کیا جاسکا اور اب دس سال بعد 20 اپریل 2018 کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کریں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے متعدد نام زیر بحث رہے ہیں ‘ جن میں عبدالستار ایدھی،لیاقت علی خان،فاطمہ جناح گندھارا اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام زیر بحث آئے لیکن کابینہ نے کسی بھی نام کی حتمی منظوری تاحال نہیں دی ہے۔

    دوسری جانب نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے گرونڈ ہینڈلنگ کے انتظامات نہیں کئے جاسکے، جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز نے گراونڈ ہینڈلنگ کے انتظامات مکمل کرلئے۔پی آئی اے انتظامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو 18اپریل تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے تما م تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    نئے ایئرپورٹ کی تصویری جھلکیاں


    ایئرپورٹ کا بیرونی منظر
    پاسپورٹ کاؤنٹر
    فضا سے لیا گیا حسین منظر
    ایئرپورٹ کی آرائش و زیبائش کی ایک جھلک
    ایئرپورٹ اور اس کے عقب میں اسلام آباد کا پہاڑی سلسلہ

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی آئی اے کے جہازوں میں ٹرک آرٹ کے لشکارے

    پی آئی اے کے جہازوں میں ٹرک آرٹ کے لشکارے

    کراچی: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ‘ پاکستانی تشخص اجاگر کرنے کے لیے جہازوں کی فوڈ ٹرا لی کو ٹرک آرٹ سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے بیرونِ ملک ‘ بالخصوص یورپ جانے والی پروازوں کی فوڈ ٹرالیوں پر ٹرک آرٹ کے نقش و نگار سے مزین کرتے ہوئے ان پر مقامی ٹرکوں کے نمائندہ سلوگن درج کرادیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے ا س ساری کارروائی کا مقصد ملکی تشخص کااجاگر کرنا ہے اورقومی ائیرلائن کو یہ انوکھا خیال ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کےلیے مخصوص شعبے نے حکام کو دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں


    پاکستانی ٹرک آرٹ امریکہ میں مشہور

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اب پی آئی کی فوڈ ٹرالیوں پر کچھ اس قسم کے جملے لکھے ہوئے ملیں گے؛ جن میں اسپیڈ میری جوانی ۔۔اوور ٹیک میرا نخرا، دیکھ مگر پیار سے اور پاس کریا برداشت کر جیسے جملے شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے ٹرکوں کے پیچھے اس قسم کے جملے جا بجا لکھے ہوئے ملتے ہیں اور پاکستانی ٹرک بھی انتہائی دیدہ زیب اور دلچسپ نقش و نگار سے مزین ہوتے ہیں ‘ جس کے لیے ان پر لاکھوں روپے کا اضافہ خرچا کیا جاتا ہے۔

    خیال رہےکہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی ٹرک آرٹسٹ نے امریکا کے دورے کے دوران ٹرک آرٹ کے ایک مداح کی گاڑی کو ان دلچسپ جملوں اور نقش و نگار سے مزین کیا تھا جسے بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی آئی اے: مجموعی قرضہ ساڑھے تین سو ارب سے تجاوز کرگیا، بحران سنگین

    پی آئی اے: مجموعی قرضہ ساڑھے تین سو ارب سے تجاوز کرگیا، بحران سنگین

    کراچی: قرضوں کے بوجھ تلے دبی پی آئی اے کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا، ناقص حکمت عملی کے باعث ادارہ قرضوں کی ادائیگی میں‌ ناکام نظر آتا ہے.

    پی آئی اے ذرایع کے مطابق انتطامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارہ قرضوں‌ کی ادائیگی میں‌ مشکلات کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اندرونی بحران نے شدید شکل اختیار کر لی.

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا مجموعی قرضہ ساڑھے تین سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، قومی ایئرلائن ہر ماہ لیز پر حاصل کئے گئے جہازوں کی قسط سوا ارب روپے سے زائد ادا کررہی ہے.

    پی آئی اے نے پی ایس او کو چودہ ارب کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے، اطلاعات کے مطابق پی آئی اے دو ہزا ر سترہ کی سالانہ رپورٹ بھی تیار نہیں کرسکی، دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے واجبات بھی پینتالیس ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں.

    پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے بینکوں سے لیے ہوئے دو سو ارب روپے بھی ادا نہیں کئے، پی آئی اے پر ماہ بینکوں کے قسط کی مد میں سوا تین ارب روپے ادا کر رہی ہے اور مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث فقط سات ارب روپے روینیو حاصل ہورہا ہے.

    ذرایع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی ایس او اور جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھی پی آئی اے سے واجبات طلب کرلئے ہیں.

    پی آئی اے کا اے ٹی آرطیارے روسی ساختہ طیاروں سے تبدیل کرنے پرغور

    یاد رہے کہ قومی ایئر لائن نے مالی بحران کے سبب ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع کردیا ہے، جدہ میں فرائض انجام دینے والے دو افسران کو جبری ریٹائرمنٹ دے دی گئی. یہ بھی یاد رہے کہ قومی ایئرلائن نے خسارے کا سبب بننے والے اے ٹی آر طیاروں کی جگہ فضائی بیڑے میں روسی ساختہ طیارے استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع

    پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع

    کراچی: قومی ایئر لائن میں مالی بحران کے سبب ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جدہ میں فرائض انجام دینے والے دو افسران کو جبری ریٹائرمنٹ دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بد انتظامی اور بد عنوانی کے باعث مالی بحران کے شکار اہم قومی ادارے پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین پر جبری ریٹائرمنٹ کی تلوار چلا دی ہے اور دو افسران کو بغیر پیشگی اطلاع دیے ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے جس سے دیگر ملازمین میں بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے.

    اس حوالے سے قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے جدہ میں کوآرڈنیٹر آفیسر شاہ محمد جمالی اور سیل پروموشن افسرحمید کلہوڑو کو ملازمت سے سبکدوش کرنے کا لیٹر دے دیا گیا ہے جب کہ اسائمنٹ افسران سمیت 30 سے زائد دیگر افسران کو بھی فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے لیے افسران کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے.

    واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی ایسے سینئر ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کی ہدایت کی تھی جو کسی بھی اسائنمنٹ پر نہیں ہیں لیکن گھر بیٹھ کر بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے ہیں جس پرعمل کرتے ہوئے پی آئی اے نے اضافی ملازمین کی مرحلہ وار جبری ریٹائرمنٹ کے لیے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہے.


     یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا خسارہ آمدن کے نصف سے تجاوز کرگیا


    دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے پاکستانی ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جن دو افسران کو فارغ کیا گیا ہے وہ جدہ کے مقامی دفتر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اب وہاں اسائٹمنٹ نہ ہونے کے سبب ملازمین کو برخاست کردیا گیا ہے چنانچہ اس عمل سے پاکستان میں مقیم ملازمین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلے کے طور پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کو سیکوریٹی ایکسچینج آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروایا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نیا ادارہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کیلئے ایک فلاحی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ اس بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کے قیام کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔

    این او سی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورز سمیر سعید کو 34 فیصد شیئر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نادر شفیع ڈار کو 33 فیصد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپینسیشن اینڈ بینیفٹس انیس الرحمان کو 33فیصد شیئرزکے ساتھ نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈکا بھی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

    سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی اے ایس ایل میں مزیدڈائریکٹرز شامل کیے جائیں گے اور جلد بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تشکیل دے دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نئی کمپنی سی اے اے کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ ملازمین کیلئے فلاحی منصوبوں کے علاوہ آوٹ سورس کیے جانے والے پاکستانی ایرپورٹس کا انتظام بھی چلاسکتی ہے۔

    دوسری جانب ماہرین نے نئی کمپنی کے قیام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کمپنی سی اے اے آرڈیننس میں تبدیلی کے بغیر کس طرح ائرپورٹ کے فنکشنز کسی اور ادارے یا کمپنی کو سونپ سکتی ہے۔

    ان ماہرین کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آرڈیننس پارلیمنٹ سے منظور شدہ ہے اور پارلیمنٹ ہی اس میں تبدیلی کرسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ ابھی تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فارن کرنسی اکاو ¿نٹ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرنٹ مین کے ذریعے بیک ڈور سے پاکستان کے منافع بخش ادارے پر قبضہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی منصوہ بندی نظر آتی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین ریٹائرڈ ائرمارشل عاصم سلیمان کی برطرفی کی تحریک چلانے والے سمیر سعید اور نادر شفیع کو نئے ادارے کا ڈائریکٹر بنانے پر بھی ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

  • پی آئی اے کے انجینئرزباصلاحیت ہیں، سردارمہتاب خان

    پی آئی اے کے انجینئرزباصلاحیت ہیں، سردارمہتاب خان

    کراچی : وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیاروں کے پاور یونٹ کی اوورہالنگ اپنی انجینئرنگ صلاحیتیوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مکمل کرلی جو کہ اس شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے انجینئرنگ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی جو کہ اس پہلے ان پاور یونٹس کو بیرون ملک بجھوا کر ان کی مرمت پر خرچ کئے جاتے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اس کی تنظیم نو اور بحالی ایک حقیقت کا روپ دھار رہی ہے، انہوں نے خاص طور پر پی آئی اے انجینئرنگ کی سہولیات میں بتدریج اضافے پر اپنے اطمینان کا ا ظہار کیا۔

    سردار مہتاب نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں پی آئی اے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کا سہرا ائرلائن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان اور ان کی ٹیم کے سرجاتا ہے۔

    سردار مہتاب نے پی آئی اے انجینئر نگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لینڈنگ گیئر اووہال کی سہولت کے بعد یہ دوسری سہولت ہے جو کہ پی آئی اے کے اپنے ماہرین اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کر رہے ہیں۔

    یہ سہولت پی آئی اے کے اپنے طیاروں کے علاوہ دوسری ایئر لائنوں کے لئے بھی ہے جس سے خاطر خواہ ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے تقریب میں مذکورہ پروجیکٹ سے منسلک انجینئرز اور ٹیکنیشنز میں اعلیٰ کارکردگی کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

    اس موقع پرپی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی موجودہ مشکل صورتحال کے باوجود پُرامید ہیں کہ ہم ان حالات سے بہت جلد باہر نکل آئیں گے، تقریب سے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی اور چیف انجینئر انجن اوورہال اسحاق رضوی نے بھی خطاب کیا۔

  • پی آئی اے کے کپتانوں کی سیفٹی کی سنگین خلاف ورزی

    پی آئی اے کے کپتانوں کی سیفٹی کی سنگین خلاف ورزی

    بین الاقوامی مانیٹرنگ ایجنسی نے رواں سال کے پہلے مہینے میں پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن کی 28 پروازوں کی لینڈنگ کو خلاف قانون رجسٹر کیا ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کپتانوں کی جانب سے سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر 40 پروازوں میں سے 28 پروازوں کی لینڈنگ کے دوران خلاف ورزی کی گئی۔

    بین الاقوامی مانیٹرنگ ایجنسی نے رواں سال کے پہلے مہینے میں پی آئی اے کی 28 پروازوں کی لینڈنگ کو خلاف قانون رجسٹرڈ کیا ہے۔ مجموعی طور پر 40 پروازوں نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جن میں سے 28 نے غلطی کی۔

    پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ نے بھی کپتانوں کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔ چیف پائلٹ اسٹینڈرڈ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کپتان کتاب کی رو سے پروسیجر کو فالو کریں۔

    دوسری جانب ماہر ایوی ایشنز کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق کپتانوں کو ہر 6 ماہ بعد سیمولیٹر پر تربیت دی جاتی ہے۔

    ادھر ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو غیرملکی ایجنسی کی جانب سے فلائٹ سیفٹی کی سنگین خلاف ورزی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ پی آئی اے کا لندن کے لیے آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

    غیر ملکی ایجنسی نے نوائز کنٹرول کے سلسلے میں پی آئی اے سمیت دنیا بھر کی ایئر لائنز کو اپنی آبزرویشن دی تھیں جس کے لیے پی آئی اے نے اپنے پائلٹس کو معطل کردیا ہے۔ ایئرپورٹ پر لینڈنگ اے ٹی سی کی اجازت سے ہوتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے میں ریفرنڈم کا حکم نامہ مسترد، یونین رہنماؤں کی اسلام آباد طلبی

    پی آئی اے میں ریفرنڈم کا حکم نامہ مسترد، یونین رہنماؤں کی اسلام آباد طلبی

    کراچی : پی آئی اے میں نئے ریفرنڈم کے احکامات مسترد کر دیئے گئے، ایئر لیگ کی جانب سے دائر درخواست پر این آئی آر سی نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

    این آئی آر سی کی جانب سے پہلے جاری کی گئی ججمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر لیگ کے کارکنوں کا سی بی اے آفس میں رش لگا ہوا ہے، این آئی آر سی نے 12 فروری کو تمام یونین رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

    این آئی آر سی اسلام آباد بینچ کی جانب سے پی آئی اے میں نئے ریفرنڈم نہیں کرائے جاسکے، گزشتہ پیپلزیونٹی کےعہدیداروں نے جنرل مینجر آئی آر راشد ظفر کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا، موجودہ سی بی اے ائیرلیگ اورپیپلزیونٹی کے کارکنوں کے درمیان لڑائی کی نوبت تک آگئی تھی۔

    پی آئی اے ہیڈ آفس میں دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے، پی آئی اے سیکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔


    مزید پڑھیں: قانون کے تحت ریفرنڈم کا انعقاد چاہتے ہیں، صدرائیرلیگ


    پیپلزیونٹی نے عدالت کے حکم کے مطابق نئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا، جبکہ جنرل مینجر آئی آر راشد ظفر نئے ریفرنڈم کے احکامات دینے سے گریزاں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔