Author: محمد صلاح الدین

  • آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کا نئی سرمایہ بچت اسکیمیں متعارف کرانے کا اعلان

    آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کا نئی سرمایہ بچت اسکیمیں متعارف کرانے کا اعلان

    کراچی: آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے نئی سرمایہ بچت اسکیمیں کا متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی نے ڈی ایچ اے گالف کلب میں منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بھی موجود تھے، خالد ربانی نے کہا کہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ عوام کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین حل پیش کرے گی جس کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی پالیسیوں سے سرمایہ کاری کرنے والے گھرانوں کے مستقبل پر اچھے اثرات ہوں گے۔

    ٹرسٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیدر شیخ نے کہا کہ عوام میں مالی منصوبہ بندی اور میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کے فوائد سے متعلق آگاہی فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہداء بچت، ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، مکان کی خریداری، انکم ٹیکس اور حج سے متعلق سرمایہ کاری آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے نئے منصوبوں میں شامل ہیں۔

    آرمی ویلفیئر ٹرسٹ مسلح افواج کے شہدا کے اہل خانہ اور بیوائوں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ شہدا کے خاندان کے لیے خصوصی طور پر ’’تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں‘‘ کے نام سے بچت منصوبہ بھی فراہم کررہا ہے۔

  • پی آئی اے کے جہازوں کی آرائش کا کام شروع

    پی آئی اے کے جہازوں کی آرائش کا کام شروع

    کراچی: قومی ایئرلائن میں نئے سال کی آمد کے پیش ِ نظر طیاروں کی تزئین وآرائش کا آغاز کردیا ہے‘ پہلے مرحلے میں دو بوئنگ777 طیاروں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اپنی جہازوں کی آرائش از خود کررہی ہے اور 33جہازوں میں سے 10بوئنگ 777،11ایئر بس 320طیارے اور10اے ٹی آر طیارے شامل ہیں جن کی تزئین کا کام 31دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کے کیبن کونئے کارپٹ اور سیٹ کوورز سے مزین کیا جائے گا‘آرائش کے کام سے پی آئی اے کو لیبر کی مد میں 1کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

    چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نئے سال میں اپنے کسٹمرز کی خدمت ک لیے نئے جذبے کے تحت داخل ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہپی آئی اے کے طیاروں کی معمول کے چیک اپ کے دوران ہی طیاروں کی تزئین و آرائش کا کام ساتھ ساتھ جاری ہے‘ پی آئی اے اپنی انجینئرنگ کی کاوشوں کی وجہ سے اپنے طیاروں کی خود تزین و آرائش کر رہی ہے۔

    پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا خدشہ

    پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا تھاجو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے اور اس کے سبب پی آئی اے کے یورپ میں داخلے پر پابندی کا خطرہ بھی منڈلا رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سول ایوی ایشن‘ پی ایس او کا واجبات کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے کو نوٹس

    سول ایوی ایشن‘ پی ایس او کا واجبات کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے کو نوٹس

    کراچی : قومی ایئرلائن شدت اختیار کرتے مالی بحران کے سبب ایندھن سپلائی کرنے والی کمپنیوں اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے اربوں روپے کے واجبات ادا نہیں کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 15ارب روپے سے زائد کے واجبات پی ایس او کو ادا کرنے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے33ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پی آئی اے نے پارکنگ،لینڈنگ اور دیگر مد میں واجبات ادا کرنے ہیں او رسول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے نے ایندھن کی فراہمی کی مد میں پی ایس او کے واجبات بھی ادا کرنے ہیں جن کے لیے کمپنی کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    اربوں روپے کے واجبات ، سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کو نوٹس

    پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کا سفری ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے پی آئی اے کو ایندھن کی ترسیل بند نہیں کی ہے۔پی آئی اے سمیت دیگر اداروں نے پی ایس او کو 300ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او اور سول ایوی ایشن کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے کسی بھی قسم کے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوئے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کیا تھا، جس کے مطابق پی آئی اے پر سی اے اے کے 32ارب روپے سے زائد کے واجبات تھے۔

     

  • دورانِ پرواز خاتون مسافردل کے دورے سے انتقال کرگئیں

    دورانِ پرواز خاتون مسافردل کے دورے سے انتقال کرگئیں

    کراچی: ملتان سے جدہ جانیوالی پروز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں‘ طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پراتار لیا گیا‘ پی آئی اے کی پرواز پی کے739ملتان سے جدہ جارہی تھی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران پرواز خاتون مسافر کے انتقال کے باعث طیارے کو کراچی اتارنا پڑا۔ڈاکٹر کے مطابق مسافر رضیہ بی بی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

     پی آئی اے نے مسافروں کا آبِ زم زم گم کردیا

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق پروازپی کے739ملتان سے صبح5بجے روانہ ہوئی اور 6بجکر35منٹ پر کراچی میں اترنے کے بعد 7بجکر30منٹ پر دوبارہ جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کرتی ہے۔خاتون کی میت پی آئی اے کی ایک اور پرواز سے واپس ملتان روانہ کردی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے: ریٹائرمنٹ کی عمرمیں بھرتی، سی او او دستاویزات جمع نہ کراسکے

    پی آئی اے: ریٹائرمنٹ کی عمرمیں بھرتی، سی او او دستاویزات جمع نہ کراسکے

    کراچی : ریٹائرمنٹ کی عمر کے قریب پی آئی اے میں بھرتی ہونے والے سی او او ضیاء قادرقریشی تعلیمی دستاویزات تاحال جمع نہ کراسکے۔

    تفصیلات کے مطابق با کمال لوگ لاجواب سروس کا دعویٰ کرنے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سی اواو ضیاء قادر قریشی اپنی تعلیمی دستاویزات تاحال نہ جمع کرا سکے، ان کی عمر چھ روز بعد پوری ساٹھ سال کی ہوجائے گی۔

    چودہ جولائی2017کو بھرتی ہونے والے چیف آپریٹنگ افسر ضیاء قادرقریشی نے بھرتی کے وقت دستاویزات کے لئے ڈھائی ماہ کا وقت مانگا تھا، بھرتی کے وقت ان کی عمر59سال8ماہ تھی۔

    مذکورہ سی او او کو ایک اعلیٰ شخصیت کے دباؤ پر پی آئی اے میں دو سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، سی او او کی جانب سے دئیے گئے انڈرٹیکنگ میں 30 ستمبر تک کی مہلت طلب کی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ عمر میں رعایت کے لئے درکار لازمی اجازت کے لئے وزیراعظم ہاؤس کو خط بھی بھرتی کے دو ماہ بعد تحریر کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی معرفت لکھے گئے خط پر وزیراعظم ہاؤس سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے، ضیاء قادر قریشی کی جانب سے دستاویزات جمع نہ کرائے جانے کا مبینہ مقصد عمر میں تضاد کو چھپانا ہے۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط


    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دستاویزات جمع کرانے کے لئے سی اوا و کی درخواست پر مزید کچھ روز کا وقت دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ضیاء قادر قریشی کی عمر30اکتوبر کو60 سال کی ہو جائے گی، قانون کے مطابق30اکتوبر کے بعد وہ ازخود ریٹائر ہوجائیں گے اور ملازمت پر نہیں رہ سکتے۔

  • پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا خدشہ

    پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا خدشہ

    کراچی: پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس 2.26 کی خطرناک حد تک پہنچ گیا‘ قومی ایئرلائن کے یورپی یونین میں پروازوں پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا جو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

    سافا کے ریمپ انسپکشن کی جانب سے متعدد بار پی آئی اے کے طیاروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پی آئی اے کے ناتجربہ کار نئی انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    کہا جارہاہے کہ ریٹنگ میں اگر اسی طرح اضافہ ہوا تو یورپ جانیوالی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے‘ خیال رہے کہ یہ ریٹنگ 1 ہونی چاہیے یعنی پاکستان کی ریٹنگ 1.26 زیادہ ہے۔

    سافا کے اصول وضوابط کا عکس

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ*

    دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی 2.26ریٹنگ دو ہفتے قبل تھی‘ اس کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سافا کی جانب سے کوئی وارننگ لیٹر موصول نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ اور نو کے درمیان پی آئی اے کے طیاروں پر یورپی ممالک میں پابندی عائد ہوچکی ہے۔ماہر ایوی ایشن کے مطابق طیاروں کے انڈیکس کا تیزی سے بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پی آئی اے جس سے سالانہ 5ملین سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں ‘ ان کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ  پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر 2017 کو نیو یارک اسٹیشن کا فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا‘ جس کے سبب قومی ایئرلائن کا نیویارک سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قیام امن کیلئے ملکی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں، محمد زبیر

    قیام امن کیلئے ملکی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں، محمد زبیر

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر پاکستان موٹر ریلی کی تقریب میں شرکت اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بھی موجود تھے، مہمانوں نے تقریب سے قبل بابائے قوم کے مزار پر حاضری پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یہ قیام پاکستان کی70ویں سالگرہ کے سلسلے کی سب سے متاثر کن تقریب ہے۔ اس ریلی کے انعقاد سے امن کا پیغام عام اور قومی یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، تمام مشکلات، دشواریوں اور دشمنوں کی سازشوں نے پاکستانی قوم کو متحد اور منظم کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اس طرح کے قومی ایوینٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم نے اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ میں اس موقع پر عالمی برادری کا بھی مشکور ہوں جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان موٹرریلی رواں دواں، تصاویر اور ویڈیودیکھیں


    واضح رہے کہ پاکستان موٹر ریلی21اکتوبر کو پاک چین سرحدی مقام خنجراب سے شروع ہوئی تھی اور گوادر پر اختتام پذیر ہوگی، ریلی میں 300 کاریں اور150موٹر سائیکل سوار شرکت کر رہے ہیں۔

    کار اینڈ بائکس ریلی 29اکتوبر کوکراچی پہنچے گی۔ ریلی کے شرکاء تین ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے، ریلی گوادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

    تقریب میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے، اس موقع پر تھری ڈی پروجیکشن کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

  • پی آئی اے انویسٹمنٹ بورڈ کا اجلاس، وفاقی وزیرکی غیرقانونی شرکت

    پی آئی اے انویسٹمنٹ بورڈ کا اجلاس، وفاقی وزیرکی غیرقانونی شرکت

    کراچی : مالی بحران کی شکار پی آئی اے کے انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے خلاف قانون شرکت کی، ترجمان کا کہنا ہے کہ سردار مہتاب عباسی نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا اجلاس پیرس میں چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیر شرکت نہیں کرسکتا، یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی ہے جو کوئی بھی کرسکتا ہے۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے مالی خسارے سے ٹائٹینک بن چکاہے‘ سردار مہتاب


    پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ قومی ایئرلائن کا ذیلی ادارہ ہے زیلی ادارے کی سب مینجمنٹ کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، پی آئی اے کے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے اجلاس میں پیرس میں پی آئی اے کا اثاثہ اسکرائب ہوٹل کی تزئین و آرائش کی منظوری دی گئی۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کے چار پرانے طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز


    ہوٹل کی تزئین و آرائش کیلئے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا، ہوٹل کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پی آئی اے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹورنٹوایئرپورٹ پرپی آئی اے کےطیارے سےفیول بھرنےوالی گاڑی ٹکرا گئی

    ٹورنٹوایئرپورٹ پرپی آئی اے کےطیارے سےفیول بھرنےوالی گاڑی ٹکرا گئی

    ٹورنٹو: کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے فیول بھرنے والی گاڑی ٹکرا گئی جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو ایئرپورٹ سے لاہور روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائنز کے طیارے سے فیول بھرنے والی گاڑی ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کومرمت کے لیے مینٹی نیس ہینگرپہنچا دیا گیا۔


    پی آئی اے کےطیارے کی لاہورایئرپورٹ پرٹیکنیکل لینڈنگ


    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ٹورنٹو سے روانہ ہوگی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی ہے۔


    مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر


    یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی نے پیرس روانگی پر اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    کراچی : اے ایس ایف کے سپاہی، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی، ڈی جی اے ایس ایف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)  کے سپاہیوں، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔

    مذکورہ ترقیوں کی منظوری ڈی جی ای ایس ایف نے دی، جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہزار 78ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی


    ترقیاں پانے والوں میں91سب انسپکٹرز،261اے ایس آئیز،344سارجنٹس اور382سپاہیوں کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔