Author: محمد صلاح الدین

  • قومی ایئر لائن کا خسارہ آسمان کی بلندیوں پر

    قومی ایئر لائن کا خسارہ آسمان کی بلندیوں پر

    کراچی : قومی ایئرلائن کامالی خسارہ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے‘ رواں سال اب تک چالیس ارب سے زائد کا خسارہ ہوچکا ہے۔

    پی آئی اے کے مالی خسارے کی اڑان میں مسلسل اضافہ ناتجربہ کار افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کے مالی خسارے میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت کا گراف بھی تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

    پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے کو رواں سال کے دس ماہ کے دوران چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دو ہزار سولہ میں پی آئی اے کو چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا ۔

    پی آئی اے کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ پی آئی اے کی ناقص حکمت عملی کے باعث دوسری سہ ماہی میں بھی خسارے کی اڑان گیارہ ارب روپے سے زائد رہی جبکہ تیسری سہ ماہی بھی سات ارب سے زائد رہی

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ*

     مجموعی طور پر پی آئی اے کو دس ماہ کے دوران چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ناتجربہ کار چیف کمرشل آفیسرکی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارے کی سیل کو بھی خاصہ نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ اسی مہینے قومی ایئر لائن نے ایک اور بے مثال کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیویارک کے اہم ترین اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ اوربوئنگ 777 نامی طیارے کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

    مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

    کراچی : مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی نے پیرس روانگی پر اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر کیا، دباؤ ڈال کرٹکٹ اپ گریڈ کرایا گیا اور اضافی چارجزبھی ادا نہیں کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو نواز شریف کے ساتھی نے ٹیکہ لگادیا، مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی پندرہ اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز769سے پیرس روانہ ہوئے تھے، دونوں کاٹکٹ اکانومی کلاس کا لیکن سفر بزنس کلا س میں کیا۔

    سردار صاحب نے دباؤ ڈال کرٹکٹ اپ گریڈ کرایا،جس کے اضافی چارجز بھی نہیں لیے گئے جبکہ مشیرہوابازی کی اپ گریڈڈٹکٹوں کی کاپی اے آروائی نیوزنےحاصل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سردارمہتاب عباسی پیرس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اجلاس میں غیرقانونی طریقے سے شرکت کررہے ہیں، اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیر یا مشیرشرکت نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : قومی ایئرلائن کو 40 ارب کا نقصان


    یاد رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالیاتی خسارہ ایک بار پھر خطرے کی حد تک پہنچ چکا ہے، رواں سال ایئر لائن کو چالیس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایئر لان کا بزنس پلان اٹھارہ سال پرانا ہے ‘دورِ جدید کے مطابق بزنس پلان تیار کیا جائے۔

    نا تجربہ کار افسران کو پی آئی اے میں اہم عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے، جس کے سبب سینئر افسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اس سے قبل مالی بحران  کے باعث ایئر لائن کو فضائی آپریشن چلانے میں بھی دشواریوں کا سامنا تھا ،  پی آئی اے نے فضائی روٹس گروی رکھوا کر15ارب روپے قرض لیا، قرضہ غیر ملکی بینک سے حاصل کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے چار پرانے طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز

    پی آئی اے کے چار پرانے طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز

    کراچی : پی آئی اے نے پرانے جہازوں کی فروخت کا کام شروع کردیا، طیاروں کی فروخت سے دو سے ڈھائی ملین ڈالرز متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے25سال سے زائد پرانے چارائیر بس 310 طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، انجن کے بغیر بطور اسکریپ پہلا ائیر بس طیارہ ایک کروڑ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مبینہ فروخت پر مبنی پی آئی اے انتظامیہ کے پلان کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی تھی، بی جی او، بی ای سی رجسٹریشن نمبر کے اسکریپ طیاروں میں سے دوسرا طیارہ بھی جلد فروخت کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فروخت کئے جانے والے بی جی پی، بی جی آر رجسٹریشن نمبر کے دیگر دو طیاروں کے انجن جزوی طور پر کارآمد ہیں۔

    قابل اڑان سائیکلز کے حامل انجنز کے ساتھ ان طیاروں کی فروخت دو سے ڈھائی ملین ڈالرز میں متوقع ہے، جبکہ جرمنی میں موجود بی ای او رجسٹریشن کے حامل ائیر بس طیارے کی فروخت ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں متوقع ہیں۔


    مزید پڑھیں: ایئر بس کی فروخت، پی آئی اے کے جرمن کنسلٹنٹ فرار


    ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمنی کے میوزیم میں موجود اس طیارے کی منتقلی کے ضمن میں ائر لائن اور ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پی آئی اے کےطیارے کی لاہورایئرپورٹ پرٹیکنیکل لینڈ نگ

    پی آئی اے کےطیارے کی لاہورایئرپورٹ پرٹیکنیکل لینڈ نگ

    لاہور: پی آئی اے کے طیارے کے کارگو والےحصے میں دھواں اٹھنے پرطیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی گئی، طیارہ سیالکوٹ سے ریاض جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 صبح چھ بجکر پانچ منٹ پر سیالکوٹ سے روانہ ہوئی تو کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ جہاز کے کارگو والے حصے میں دھواں بھرنے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    جہاز کو فوری طور پرلاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا جب جہاز کی چیکنگ کی گئی تو کنٹرول پینل میں خرابی سامنے آئی، جہازمیں تین سو سے زائد مسافر سوار تھے۔

    پی آئی اے ترجمان نے لاہور ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ لگنےکی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ سے ریاض جانے والے طیارے میں دھوئیں کی وارننگ موصول ہوئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حفاظتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے پائلٹ نے طیارہ لاہورایئر پورٹ پر اتار لیا۔


    پی آئی اے 400 ارب کےمالی خسارے سےٹائٹینک بن چکاہے‘ سردار مہتاب


    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیرہوا بازی سردارمہتاب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے 400 ارب کے مالی خسارے سےٹائٹینک بن چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے میں جونیئر افسران اہم عہدوں پر تعینات

    پی آئی اے میں جونیئر افسران اہم عہدوں پر تعینات

    کراچی: پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے جونیئر افسران کو اہم عہدوں پرتعینات کرنا شروع کردیا‘ ذرائع کے مطابق پے گروپ 8 کے افسران کو پے گروپ 10 میں قائم مقام جنرل منیجرتعینات کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور مارکیٹنگ،کسٹمر سروسز اور کارگو شعبے کے افسران کو شعبہ ایچ آر میں تعینات کیا گیا ہے۔

    قائم مقام جی ایم بھی تعینات کدیے گئے ہیں جبکہ نچلے گریڈ کے افسران میں احمد فراز،فرحان سمیع اللہ شامل ہیں۔

    مذکورہ افسران کا تعلق بالترتیب شعبہ مارکیٹنگ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ایچ آر تبادلہ کئے جانے والوں میں آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ سے تعلق رکھنے والے اظہر حسین بھی شامل ہیں۔شعبہ کارگو کے طارق حسین خان بھی شعبہ ایچ آر میں تعینات کردیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق مخصوص افسران کی ہیومن ریسورس جیسے اہم شعبے میں تعیناتی کا مقصد مبینہ طور پر اپنی مرضی کے احکامات جاری اور ان پر عمل درآمد کرانا ہے۔

    موجودہ انتظامیہ کے ساتھ پی آئی اے کی بحالی ممکن نہیں

    کچھ عرصہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پی آئی اے ہیڈ آفس میں چیئرمین رانا حیات کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا‘ جس میں قومی ائیر لائن کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    یہ بھی کہا گیا تھاکہ پی آئی اے کے افسران نے ایئر لائن کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے ،ایک ہی عہدے پر تین سال سے موجود نا اہل لوگوں کو تبدیل کیا جائے‘ یہ لوگ ہمارے گلے کا طوق بن چکے ہیں جس کو اتارا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے 400 ارب کےمالی خسارے سےٹائٹینک بن چکاہے‘ سردار مہتاب

    پی آئی اے 400 ارب کےمالی خسارے سےٹائٹینک بن چکاہے‘ سردار مہتاب

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تباہی کی عملہ اورمختلف ادوارکی حکومتیں ذمےدار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرہوا بازی سردارمہتاب نے اسلام آبادایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے 400ارب کے مالی خسارے سےٹائٹینک بن چکا ہے۔

    سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ پی آئی اےکی تباہی کی عملہ اورمختلف ادوارکی حکومتیں ذمےدار ہیں جبکہ پی آئی اےکی بحالی کے لیے مانگی گئیں رقوم اس طرح سےنہیں ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ اوپن اسکائی پالیسی سے پی آئی اے کوبہت نقصان ہوا، نئی ایئرلائنز کی درخواستیں قبول نہیں کررہے۔


    پی آئی کااے نیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ


    وزیراعظم کے مشیرہوا بازی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو مالی خسارے سے نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمارے قرض ادا کرے۔

    سردارمہتاب عباسی نے کہا کہ عارضی طورپرنیویارک روٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی چھانٹی کا کوئی پلان نہیں،ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باہر کررہے ہیں۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم کے مشیرہوا بازی سردارمہتاب عباسی نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پی آئی اے کے مسافروں کا اعتماد بحال کرنا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے طیاروں اورکیٹرنگ وین میں جدید کیمروں کی تنصیب

    پی آئی اے کے طیاروں اورکیٹرنگ وین میں جدید کیمروں کی تنصیب

    کراچی : پی آئی اے کے انجینئرنگ، زیرمرمت طیاروں اورکیٹرنگ وین میں جدید کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا، سات ملین روپےکی لاگت سے کراچی، اسلام آباد اور پی آئی اے لاہور کے ہینگرز میں کیمرا تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا۔

    نصب کیمروں کی مدد سے منشیات اسمگلنگ سمیت چوری کی وارداتوں کا سدباب ممکن ہو گا، ذرائع کے مطابق کیٹرنگ وین کے ڈرائیور کیبن سمیت ٹرالیوں والے پورشن میں بھی کیمرے پہلی بار نصب کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ شعبہ کیٹرنگ اور انجیئنرنگ ہینگرز سمیت ٹیکنیکل ہینگرز میں بھی جدید کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

    ہینگرز میں تین کمیرے دیواروں پر جبکہ تین کمیرے سامنے کے رخ پرنصب کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ائر لائن کی تاریخ میں پہلی بار زیرمرمت طیاروں میں بھی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کی بہتری کیلئے ناتجربہ کارافسران کونیا ٹاسک مل گیا


    مذکورہ طیاروں میں نصب کیمروں سے تمام حصوں کی موومنٹ بھی مانیٹر ہو سکے گی، نصب کردہ سیلف ڈیوائس سے زیرمرمت طیاروں کے تمام حصوں کی سرویلنس ممکن ہوگی، نصب کردہ کمیرے اے ایس ایف اور سی اے اے کے نصب کیمروں کے علاوہ ہیں۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کے سی ای او کا اکانومی ٹکٹ پربزنس کلاس میں سفر


  • پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: قومی ایئر لائن نے ایک اور بے مثال کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیویارک کے اہم ترین اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ بوئنگ 777 نامی طیارے کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر 2017 کو نیو یارک اسٹیشن کا فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا‘ جس کے سبب قومی ایئرلائن کا نیویارک سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیاں نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اسی فیصلے کے سبب نیو یارک کے لیے بکنگ بھی بند کردی ہے۔

    بتایا جارہے کہ پی آئی اے نے نیو یارک میں مقیم اپنے فضائی میزبانوں کو کینیڈا کے راستے پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے دس سال قبل بوئنگ777طیارے لانگ رینج اسٹیشن یعنی کہ امریکا اور کینیڈا تک آپریٹ کرنے کے لیے خریدے تھے‘ نیویارک روٹ بند ہونے سے لانگ رینج 777طیارے کی فروخت کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ نیو یارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں آباد ہے اور یہ اسٹیشن بند ہونے سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستان کے لیے براہ راست پرواز کی سہولت سے محروم ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حج آپریشن : پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل مکمل

    حج آپریشن : پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل مکمل

    کراچی : جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئر پورٹس سے حج آپریشن کی پروازیں ختم ہونے والی ہیں، آج رات جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئر پورٹس میں اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے جس سے حجاج کرام کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہو گا۔ 

    ذرائع کے مطابق مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیمان بنگلہ دیش کی پرواز بی جی 1556ڈ ڈھاکہ کے لئے رات گیارہ بج کر دس منٹ پر419 حاجیوں کو لے کر روانہ ہو گی۔

    دیگر پاکستانی حاجیوں کی واپسی کے سلسلے میں تفصیلات اس طرح ہیں، پاکستان کی تین بڑی ایئرلائنز پی آئی اے، شاہین ایئر اورایئر بلو نے حجاج کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ بیس ستمبر کو جدہ ایئر پورٹ سے کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔

    جبکہ21ستمبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سے کیا۔ آج رات کو دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

    جبکہ شاہین ایئر اپنی آخری پرواز این ایل2438کوئٹہ کے لئے134حاجیوں کو لے کر سعودی عرب کے مقامی وقت کےمطابق شام سات بجکر39 منٹ پر روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے کی آخری پرواز بھی مدینہ منورہ سے اسلام آباد کے لئے 385حاجیوں کو لے کر مقامی وقت کےمطابق رات8بج کر13منٹ پر روانہ ہو چکی ہے۔

    پاکستانی حاجیوں کی آخری حج پرواز ایئر بلو کی پی اے2789مدینہ سے اسلام آباد کے لئے 217 حاجیوں کو لے کر رات کو ایک بج کر50 منٹ پر مدینہ منورہ سے روانہ ہو گی، اس طرح پاکستانی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

  • پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط

    پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے عنقریب ریٹائر ہونے والے چیف آپریٹنگ آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے حکومت کو خط روانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال ائر لائن پی آئی اے کی انتطامیہ نے لاجواب کارنامہ انجام دیا ہے، دو سالہ کنٹریکٹ ملازمت پر ساڑھے تین ماہ کے لیے چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    چودہ جولائی2017 کو بھرتی کیے گئے ضیاء قادر قریشی کی عمر30اکتوبر کو60 سال کی ہو جائے گی، قانون کے مطابق30اکتوبر کے بعد وہ ازخود ریٹائر ہوجائیں گے اور ملازمت پر نہیں رہ سکتے۔

    دو سالہ کنٹریکٹ کے مطابق ضیاء قادر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ساڑھے سولہ ماہ کی ملازمت رہ جائے گی،15لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تعینات ضیاء قادر کے لئے وزیر اعظم سے عمر کی رعایت طلب کی گئی ہے۔

    عمر کی رعایت کے لیے11ستمبر کو وزیر اعظم کی منظوری کے لیےخط کیبنٹ سیکٹریٹ کو خط راوانہ کیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ضیا قادر کی عمر کا معاملہ ایوی ایشن ڈویژن کے پاس ہے۔