Author: محمد صلاح الدین

  • اے ایس ایف دہشتگردی کیخلاف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی

    اے ایس ایف دہشتگردی کیخلاف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی

    کراچی : وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب خان عباسی نے کہا ہے کہ اے ایس ایف دہشتگردی کے خلاف ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن فورس ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ائر پورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہروں کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی میں منعقد ہوئی، اے ایس ایف کے خصوصی تربیت یافتہ اسکائی مارشلز نے جدید ترین پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہرہ کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب خان عباسی نے اے ایس ایف کو دہشتگردی کے خلاف ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن فورس قرار دیا۔

    اےایس ایف کی انسداد دہشت گردی یونٹ کی مشقوں پر مبنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب احمد عباسی نے کہا کہ اے ایس ایف سیکورٹی فورس نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو ملک کو چیلنجز ہے اس وہ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

    پاکستان پندرہ سال نائن الیون سے گزرا ہے وہ پیدا کردہ نہیں بلکہ مسلط کیے گئے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ہماری قربانیوں کوتسلیم نہیں کیا جا رہا۔

    سردارمہتاب عباسی نے مزید کہا کہ قومی غیرت کا تقاضہ ہے کہ ہم کسی بھی دہشت گرد کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں، وطن کے جو دشمن ملک کے اندر ہیں یا باہر انہیں ختم کرنا ہوگا۔

    مہتاب عباسی نے کہا کہ اے ایس ایف کو فنڈز کی فراہمی اور جدید ہتھیاروں کو لیس کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی حیدر عباس سمت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم نے پی آئی اے کو رقم دینے کی سمری مسترد کردی

    وزیر اعظم نے پی آئی اے کو رقم دینے کی سمری مسترد کردی

    کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی آئی اے کی بہتری کے لیے نئی انتظامیہ کو رقم دینے سے انکار کردیا، سمری بغیر دستخط کے واپس کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کی بہتری کے لیے رقم ملنے کی غرض سے وزیراعظم کو سمری فراہم کی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی انتظامیہ کی اس سمری کو مسترد کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کردیا اور سمری واپس بھیج دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ رقم کی فراہمی کے لیے یہ سمری وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے سے قبل واپس کی گئی ساتھ ہی وزیر اعظم نے ائرلائن ریونیو حصول کے لیے بزنس پلان پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ائر لائن کی نئی انتظامیہ نے قابل عمل بزنس پلان کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے مجوزہ بزنس پلان وزیر اعظم کی امریکا سے واپسی پر انہیں پیش کیا جائے گا۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر کچھووں کے گوشت کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر کچھووں کے گوشت کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی: شہر ِ قائد میں محکمہ جنگلی حیات نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نایاب کچھوؤں کے گوشت کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کوریئر سروس کے ڈبوں میں بند نایاب نسل کے کچھووں کا گوشت برآمد کرلیا۔

    سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر مختیار سومرو کا کہنا ہے کہ کچھووں کا یہ گوشت ہانگ کانگ کے شہر بنکاک بھجوایا جارہا تھا‘ تحویل میں لیے گئے گوشت کا وزن سولہ کلو ہے جس کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ جلد کوئی بڑی کارروائی عمل میں آئے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بوہرہ جماعت کے پیشوا کوپاکستان کے ویزے جاری

    بوہرہ جماعت کے پیشوا کوپاکستان کے ویزے جاری

    کراچی: داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ ‘ ان کے اہل ِ خانہ اور اسٹاف کو پاکستان پولیس ویری فیکیشن سے مستثنیٰ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین اور ان کے ہمراہ آنے والے دوسو افراد کو تیس یوم کے لیے پاکستان کے ڈ بل انٹری اور پولیس ویری فیکیشن سے مستثنیٰ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے اور محکمہ پاسپورٹ حکام کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں ‘ یاد رہے کہ مذکورہ بالا شخصیت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔

    Syedna mufaddil saif ud din

    بھارت اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو ایف آئی اے نے کراچی پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ جاری کئے‘ اورپاکستانی ویزوں کے اجرا کی کارروائی کا پاسپورٹ آفس نے آغاز کر دیا۔

    دو سو افراد کو ویزا جاری کرنے کے لئے کراچی پاسپورٹ آفس میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محرم الحرام کے لئے کراچی آنے والے بوہرہ کمیونٹی کے دیگر 13 ہزار افراد کو بیرون ملک سفارت خانوں نے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چینی ایئر بیس پر پاک چین فضائی مشقیں جاری

    چینی ایئر بیس پر پاک چین فضائی مشقیں جاری

    اسلام آباد : چین کی کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین۔VI بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے، اس مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اور ZDK طیاروں کے علاوہ پیپلز لبریشن آرمی ائیرفورس کے J-8, J-11, JH-7 اور KJ200 اواکس طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

    پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ فضائی مشق ’’شاہین۔VI‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں، گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین ۔V مشقو ں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

  • کراچی:قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی:قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی: قومی ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث منافع بخش روٹس بینکوں کو گروی رکھوانا شروع کردیے ہیں اور غیر ملکی بینک سے 15 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث ایئر لائن کو فضائی آپریشن چلانے میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، پی آئی اے نے فضائی روٹس گروی رکھوا کر15ارب روپے قرض لیا، قرضہ غیر ملکی بینک سے حاصل کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قرضے کی رقم آج قومی ایئر لائن کے اکاوٴنٹس میں منتقلی کا امکان ہے، قرضے کی سیکورٹی کے لئے سعودی عرب کے منافع بخش روٹس کنسورشیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    روٹس تین سال تک اسٹینڈرڈ بینک کی سربراہی میں کنسورشیم کے پاس رہیں گے۔

    قومی ایئر لائن کی سعودی عرب کے تمام روٹس پرحاصل ہونے والی آمدنی بینکوں کو ادا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق قرضے کی رقم ملازمین کی تنخواہوں،فیول کمپنیوں ودیگر واجبات، طیاروں کی منٹینس اور پرزوں کی خریداری پر صرف کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قوانین کی خلاف ورزی‘ پی آئی اے کے تین پائلٹ معطل

    قوانین کی خلاف ورزی‘ پی آئی اے کے تین پائلٹ معطل

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تین پائلٹس کے کمرشل لائسنس 3ماہ سے ایک سال کے لئے معطل‘ پائلٹس کو سزا ہوا بازی کے قوانین کی خلاف ورزی کے سبب دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کیپٹن انور عادل اور کیپٹن عامر ہاشمی نامی پائلٹس کےکمرشل پائلٹ لائسنس ایک سال کے لیے معطل کیے ہیں جبکہ فرسٹ آفیسر عدیل جاوید کا لائسنس تین ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔

    دوران پروازسونے والے پائلٹ کےخلاف تحقیقات مکمل*

    اے آروائی نیوز کو حکم نامے کی کاپی موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق کیپٹن عامر ہاشمی پر دوران پرواز سونے جبکہ کیپٹن انور عادل پر نشستیں نہ ہونے کے باجود مسافروں کو پرواز میں سفر کرانے کا الزام ہے۔ فرسٹ آفیسر عدیل‘ کیپٹن انور عادل کے ساتھ پرواز پر تھے۔

    کیپٹن انورعادل نے چھ اضافی مسافروں کو سفر کرایا *

    دونوں پائلٹس کے لائسنس کی معطلی کا بالترتیب آغاز 27 اپریل اور 21جنوری 2017 سے ہو گا۔ دونوں پائلٹس کے ساتھ پرواز نمبر پی کے 785 اور پی کے 743 پر تعینات تمام کاک پٹ عملے اور فضائی عملے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    امجد شاہ نامی ٹرمینل مینجر اور فلائٹ اسٹیورڈ حیات اللہ کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور پی آئی اے کو مذکورہ احکامات پر عملدرآمد کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    کراچی : اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا، شیڈول کے مطابق جدہ سے6ستمبر، مدینہ سے21ستمبر کو پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہونا تھا،130سے زائد ملازمین اور افسران کو پوسٹ حج آپریشن کے لئے کئی روز قبل 26اگست کو سعودیہ پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کے لئے 117 ملازمین اور افسران کی منظوری کے بعد مزید 16ملازمین کے نام شامل کئے گئے، حج آپریشن میں تعینات ملازمین اور افسران کو او سی ایس کے تحت ائر لائن ادائیگی کرتی ہے۔

    کئی روز قبل سعودیہ پہنچنے والے ملازمین و افسران کو آپریشن کے آغاز سے قبل کی ادائیگیاں بھی کی جائے گی، جدہ اور مدینہ میں تعینات ملازمین اوسطا 15 روز کی تنخواہ ڈیوٹی کے بغیر وصول کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں موجود ملازمین اور افسران کو مبینہ طور پر تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی، بغیر ڈیوٹی رقم وصول کرنے والوں میں 16 ملازمین اور افسران کے نام مبینہ حکومتی ہدایات پر شامل کئے گئے۔

    مشیر ہوا بازی کی ہدایات کے برعکس دو سے زائد بار او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا، حج کے موقع پر سعودیہ موجود سابق سی ای او نے اضافی دنوں والے ملازمین کی واپسی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سال او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت انتہائی کم ہے، پوسٹ حج آپریشن کے لئے جانے والے ملازمین حج پروازوں سے قبل شیڈول پروازں پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میانمارکا مستقل حل ایسٹ تیمورکی طرزپرتلاش کرنا ہوگا، فیصل محمد

    میانمارکا مستقل حل ایسٹ تیمورکی طرزپرتلاش کرنا ہوگا، فیصل محمد

    جینوا : میانمار میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام پوری عالم انسانیت کے لیے ایک لمحہ فکریہ بن چکا ہے اس کے فوری خاتمہ اور مستقل حل کیلے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو فوری نوٹس لینا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار بین الالقوامی تنازعات میں ثالثی کے ماہرعالمی مصالحت کار فیصل محمد نے اے آر وائی نیوزکے نمائندے صلاح الدین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میانمار کا مسلئہ بھی ایک طویل عرصے سے حل طلب ہے تاہم اس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے اب یہ انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ وہ بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو فوری طور پر روکنے کیلئے جلد اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

    انہوں نے میانمار کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برما کی حکومت صرف مذہبی بنیادوں پر انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی جبکہ وہ اسی سرزمین کے وارث ہیں، لہذا فی الوقت یہ ضروری ہوگیا ہے کہ اقوام متحدہ دارفور اور ایسٹ تیمور کی طرز کے فارمولے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرے۔

    واضح رہے کہ ایسٹ تیمور اور دارفور کی ریاستوں کا قیام بھی عیسائی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر عمل میں لایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ میانمار کی فوج کے ظلم کے بعد بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ کیمپوں میں کھانے پینے کی قلت ہے کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کئی دن سے کچھ نہیں کھایا۔

    میانماری فوج کے ہاتھوں اب تک چار سو سے زائد روہنگیا مسلمان قتل ہوئے، سیکڑوں گھرجلائے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے امداد کی مد میں چار ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔جبکہ ملائیشیا کی جانب سے امدادی سامان سے بھرا جہاز روانہ ہوچکا ہے۔

  • حجا جِ کرام کی واپسی‘ پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

    حجا جِ کرام کی واپسی‘ پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

    کراچی: پی آئی اےنے حجاجِ کرام کی واپسی کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 400 کے قریب حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی‘ گورنر سندھ محمد زبیر بھی اسی پرواز سے واپس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول نے پہلی پرواز سے آنے والے حاجیوں اور گورنر سندھ کا استقبال کیا‘ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 سعودی عرب سے 384 حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس آئی۔

    پی آئی اے کی نجف کے لیے نئی پروازیں*

    گورنر سندھ نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے مزید انتظامات کرے‘ ، ان کا کہنا تھا کہ جدہ کے حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے پی آئی اے کے اسکاوٴٹس اور دیگر عملہ بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

    پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 105پروازوں کے ذریعے ستاون ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچائے گی۔ حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ حج پہنچ گئے*

    دوسری جانب نجی ایئر لائن شاہین ایئرنے بھی اپنا حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے پہلی حج آپریشن300سے زائد حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچی،شاہین ائیر اپنی 29پروازوں کے ذریعے49ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچائے گی ۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے کراچی سے17600سے زائد عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا۔ اسلام آباد سے10882،لاہور سے10610،پشاور سے7000سے زائد ملتان سے6000سیالکوٹ سے3900سے زائد اور فیصل آباد سے445عازمین کو حجاج مقدس پہنچایاگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔