Author: محمد صلاح الدین

  • ملیر چھاؤنی میں پریڈ‘ جنگی سازوسامان کی نمائش

    ملیر چھاؤنی میں پریڈ‘ جنگی سازوسامان کی نمائش

    کراچی: یوم دفاع کے 52 سال مکمل ہونے پر ملیر چھاوُنی میں اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ‘ تقریب میں خصوصی پریڈ اور جنگی ہتھیاروں کی نمائش کا بھی انتظام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھ ستمبر کی مناسبت سے پاک فوج کی جانب سے ملیر چھاوُنی میں جنگی ساز و سامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا‘ تقریب میں پاک فضائیہ کے سیون ایوی ایشن کی جانب سے فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی جنرل کمانڈنگ آفیسر ملیر گیریژن میجر جنرل زاہد محمود تھے۔ پریڈ اور نمائش دیکھنے کے لیے فوجی افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    یومِ دفاع کے حوالے منعقد کردہ اس خصوصی تقریب میں سابق کرکٹر یونس خان بھی پریڈ اور نمائش میں خصوصی طور پر موجود تھے۔

    پریڈ میں الخالد، الزرار ٹینک سمیت مختلف جنگی سامان اور کیو آر ایف فورس نے بھی حصہ لیا۔ آرمی پبلک اسکول کالج کے بچوں کی جانب سے مختلف ثقافتی و دیگر فلوٹس کے بھی مظاہرے کئے گئے۔

    یومِ دفاع کی تاریخ ساز فتح کو 52 برس بیت گئے*

    تقریب میں اے پی ایس کے بچوں کی جانب سے تمام صوبوں کے فلوٹس پیش کئے گئے‘فلوٹس میں مختلف ثقافتی و دیگر نغمے بھی پیش کئے گئے۔تقریب میں پاک چائنا کا بھی فلوٹ پیش کیا گیا تھا۔

    پریڈ میں پاک فوج کے مشاق تیاروں اور ایلوٹ ہیلی کاپٹرز نے خوبصورت کرتب کا مظاہرہ بھی دکھایا۔نمائش میں الزار الخالد ٹینکس، اینٹی ایئرکرافٹ گنز، پاک فوج اور پاک فضائیے کے ایئرڈنفس سسٹم بھی رکھا گیا تھا

    پاک فوج کا ریڈار سسٹم، آرٹلری اور دیگر جنگی آلات اور سامان بھی نمائش میں رکھا گیا تھا۔عوام کی بڑی تعداد نے نمائش میں رکھے گئے ساز و سامان و دیکھ کر جوش و جذبے کا اظہار کیا اور پاک فوج کی کاوشوں کا سراہا۔

    یاد رہے کہ چھ ستمبر1965 کو بھارت نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے جنگ کا آغاز کردیا تھا ۔ یہ جنگ بری ‘ بحری اور فضائی محاذوں پر لڑی گئی تھی جس میں پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور دشمن کو اپنے زخم چاٹنے پر مجبور کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • یوم دفاع : کراچی میں جنگی ٹینکوں اورجدید اسلحہ کی نمائش کا انعقاد

    یوم دفاع : کراچی میں جنگی ٹینکوں اورجدید اسلحہ کی نمائش کا انعقاد

    کراچی : یوم دفاع کے موقع پر ملیر گیریژن میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، نمائش کے دوران آرمی ایوی ایشن کے ایلوٹ اور مشاق طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق6دسمبر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام ملیر گیریژن میں خصوصی نمائش منعقد کی جائے گی، نمائش میں ٹینکوں، اے پی سی اور چاق و چوبند دستوں کا مارچ پاسٹ ہوگا۔

    اس کے علاوہ نمائش میں رکھا گیا مختلف نوعیت کا جدید اسلحہ اور جنگی آلات خصوصی دلچسپی کا باعث ہوں گے، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ ملیر گیریژن میجر جنرل زاہد محمود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ نمائش میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔

    علاوہ ازیں یوم دفاع کے موقع پر حیدرآباد اور پنو عاقل گیریژن میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ان شہروں میں بھی عوام کی دلچسپی کے لئے جنگی آلات رکھے جائیں گے۔

  • کراچی: امداد کے لیے فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر مختص

    کراچی: امداد کے لیے فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر مختص

    کراچی: شہر قائد اور سندھ بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ نے ایک C-130 طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز حکومتِ سندھ کے لیے مختص کر دئیے.

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کراچی اور سندھ بھر کے لیے پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز امدادی کاموں کی مد میں سندھ حکومت کے لیے مختص کردیے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹرز حکومتِ سندھ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر طوفانی برش سے نمٹنے اور نکاسی کے انتظامات مکمل

    کراچی ایئرپورٹ پر طوفانی برش سے نمٹنے اور نکاسی کے انتظامات مکمل

    کراچی : میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کے لیے رن وے اور اس سے متصل نالوں کی صفائی کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے رن وے اور اس سے متصل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا ہے اورایئرپورٹ کی چھت کو پانی سے محفوظ رکھنے کے خصوصی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں.

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہ اور ایک دوسرے سے قدرے فاصلے پر پارک کرنے کی ہدایات کی.

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تںد و تیز ہواؤں کے باعث گراؤنڈ ہینڈ لنگ کے آلات سمیت گاڑیوں کے طیاروں سے ممکنہ ٹکرانے سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں.

    سول ایوی ایشن کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش اور ہواؤں سے رن وے پر ممکنہ نقصانات اور آپریشن میں تعطل سے بچاو کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور ایئرلائنز اور متعلقہ ادارے محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں.

    سول ایوی ایشن کے مراسلے میں جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے موسمی تغیرات اور طوفانی بارش سے محفوظ رہنے اور کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے طیاروں میں اکانومی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    پی آئی اے طیاروں میں اکانومی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے کے بوئنگ 777  طیاروں میں اکانومی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پانچ بوئنگ طیاروں کی بزنس کلاس میں فلیٹ بیڈ سیٹیں نصب کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بوئنگ 777 طیاروں میں اکانومی نشستوں کی تعداد بڑھائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ طیاروں میں جدید ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی تنصیب کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اکانومی کلاس میں نئی نشستوں کی تنصیب کے بعد نشستوں کی تعداد 316 ہو جائے گی، پانچ بوئنگ طیاروں کی بزنس کلاس میں فلیٹ بیڈ سیٹوں کی تنصیب کے بعد بزنس کلاس میں نشستوں کی موجودہ تعداد35 سے کم ہو کر جدید فلیڈ بیڈ سیٹوں کی تعداد 24 ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اکانومی اور بزنس کلاس میں کم وزن کی نشستوں کی تنصیب کے بعد طیارے کی فیول کھپت میں بھی کمی ہو گی، بوئنگ طیاروں میں نصب کی جانے والی نشستیں ذوڈیک نامی امریکی کمینی کی تیارکردہ ہیں۔

    اس سے قبل گیون نامی اطالوی کمپنی کی نشستیں نصب کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بوئنگ طیاروں کی دونوں کلاسز میں پینا سونک کمپنی کا تیار کردہ تفریحی سسٹم نصب کیا جائے گا۔

    بزنس کلاس میں ای ایکس تھری، اکانومی میں ای ایکس لائٹ نامی آئی ایف ای سسٹم نصب ہو گا، آئی ایف ای سسٹم میں ایک سو سے زائد چینلز کی سہولت دستیاب ہو گی، نشستوں کی تبدیلی سمیت آئی ایف ای سسٹم کی تنصیب کا کام ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

  • حج اخراجات میں کمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    حج اخراجات میں کمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے نے اخراجا ت میں کمی کیلئے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کی سہولت کے لئے کرائے کا دفتر اس سال نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے ہزاروں ریال کی بچت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے نام پر انوکھا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے رواں سال جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی سہولت کے لئے کرائے کا دفتر نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودیہ میں کنٹری منیجر کا انتظامیہ کے نام ای میل پر مبنی مراسلہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، ای میل میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے بجائے مارکیٹنگ کے ایک ڈیوٹی انچارج کو لیپ ٹاپ کے ساتھ تعینات کیا جائے۔

    اس اقدام سے دفتر کے ہزاروں ریال کرائے کی بچت اورلیپ ٹاپ پر محض 2 ہزار ریال کا خرچ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایک سے دوسری حج پرواز کی روانگی کے دوران ٹرمینل پر اہلکار کی موجودگی مکمن نہیں ہو گی۔

    گزشتہ برس تک دفتر میں تمام شعبوں کے اہلکار24 گھنٹے حجاج کی سہولت کے لئے تعینات رہے ہیں، دفتر سے تمام حج پروازوں کی بروقت روانگی اور متعلقہ عملے کی ایمرجنسی میں دستیابی بھی ممکن ہوئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فیصلے سے تمام متعلقہ عملے کی عدم دستیابی سے حجاج کرام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، دفتر کی غیر موجودگی سے ان کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں ہو گا۔


    مزید پڑھیں: حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ پہنچ گئے


    انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے انتظامات تمام شعبہ جات کی مشاورت سے کیے گئے ہیں، فیصلے سے پوسٹ حج آپریشن متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر موافق صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے متبادل انتظامات کیے ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ حج پہنچ گئے

    حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ حج پہنچ گئے

    کراچی: پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیا‘ پی آئی اے نے کل 230 خصوصی پروازوں کے ذریعے آپریشن مکمل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کے دوران230خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 57پروازوں کے ذریعے عازمین کوجدہ اور مدینہ پہنچایا‘ حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح92فیصد رہی۔

    پی آئی اے نے کراچی سے17600سے زائد عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا۔ اسلام آباد سے10882،لاہور سے10610،پشاور سے7000سے زائد ملتان سے6000سیالکوٹ سے3900سے زائد اور فیصل آباد سے445عازمین کو حجاج مقدس پہنچایاگیا۔

    وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی مہتاب احمد خان نے کامیاب حج آپریشن مکمل ہونے پر پی آئی اے کے عملے کو مبارکباد دی اور کہا کہ بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ اپنی خصوصی ٹیم تعینات کرے۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن6ستمبر سے شروع ہوگا اور 5اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    hajj operation
    آخری پرواز سے جانے والے عازمینِ حج

    دوسری جانب نجی ایئرلائن شاہین ایئر نے بھی اپنا قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیا۔ حج آپریشن کے لیے نے 217خصوصی پروازوں کے ذریعے 49000سے زائد عازمین کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔

    نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی سے 64،لاہورسے29،اسلام آباد30،پشاور30،فیصل آباد سے30پروازیں،کوئٹہ سے32اور ملتان سے2پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    قومی ایئر لائن سے 56،437 نفو س حج کی سعادت عدا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے جبکہ نجی ایئر لائن کے ذریعے 49000 افراد نے سفر کیا مجموعی طور پر کل 1،05،437 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں جمہوریت کوکبھی پنپنے نہیں دیا گیا، میاں رضا ربانی

    پاکستان میں جمہوریت کوکبھی پنپنے نہیں دیا گیا، میاں رضا ربانی

    کراچی : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت ملک کی بنیادوں میں ہے لیکن جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا پاکستان کو امریکہ کی جانب سے انڈیا کو علاقے کا چوکیدار مقررکرنا ہرگز قبول نہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا مقابلہ صرف وہی پارلیمان کرسکتی جس کے پیجھے عوام کھڑے ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو سینئرصوبائی وزیر نثارکھوڑو، آفاق احمد، اسد اللہ بھٹو، ایاز لطیف پیلیجو، انیس ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

    سیمینار سے خطاب میں میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کی پوری جدوجہد جمہوری اور پالیمانی پاکستان کے لئے تھی، چودہ نکات میں سے چار صرف صوبائی خود مختاری کے حوالے سے تھے۔

    میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات انتہائی سنگین ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے بھی امریکی سامراج کا مقابلہ کیا ہے وہاں عوام پارلیمان کے پیچھے کھڑے تھے۔

    جمہوری حکومتوں میں عوام ہی اصل طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہیں۔ امریکی صدر کے بیان کو عوام کی طاقت سے رد کیا جا سکتا ہے، اداروں کے پیچھے عوام کی طاقت ہی اداروں کومظبوط بناتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے قیدیں برداشتیں کی لیکن جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہو نے دیا۔

  • پی آئی اے کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری

    پی آئی اے کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری

    کراچی : پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ائر لائن کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی آئی اے عرفان الہٰی کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ائر لائن کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ قومی ائر لائن کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں چار ارب روپے کی لاگت سے پانچ بوئنگ 777 طیاروں کی بزنس اور اکانومی کلاس کی نشستیں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں ائر لائن کو ڈیلی ویجز پر افرادی قوت فراہمی کی ذمہ دار کمپنی کو بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ذرائع کے مطابق ائر لائن کو ڈیلی ویجز افرادی قوت فلکرن کے بجائے اسکائی ویز نامی نئی کمپنی فراہم کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حج آپریشن میں بے قاعدگیاں، سینئر اسٹاف انتظامیہ کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    حج آپریشن میں بے قاعدگیاں، سینئر اسٹاف انتظامیہ کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    کراچی: پی آئی اے حج آپریشن میں عارضی تعیناتیوں کے معاملے میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف افسران کی تنظیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے حج آپریشن میں کی گئی عارضی تعیناتیوں میں قواعد و ضوابط کی بے قاعدگیوں کے خلاف افسران کی تنظیم ساسا نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 16 افسران اور اسٹاف کے لوگوں کی تعیناتی کے لیے عارضی حج پوسٹنگ اور فارن پوسٹنگ کے لیے کمپنی پالیسی کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے اور میرٹ کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کو حج آپریشن میں کی جانے والی تعیناتیوں سے متعلق جولائی میں خط تحریر کردیا گیا تھا مگر پھر بھی پوسٹنگ کے وقت کمپنی پالیسی کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    ساسا نے درخواست میں کہا کہ 15 اگست کو بھی انتظامیہ کو یاد دہانی خط انتظامیہ نے وصول کیا مگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مبینہ سفارش اور مداخلت پر 16 من پسند افسران اور اسٹاف کو خصوصی تعیناتی دی گئی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان ناموں کی فہرست بھی اعلیٰ سیاسی شخصیات نے پی آئی اے انتظامیہ کو بھیجی تھیں۔

    سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن کی درخواست پرعدالت عالیہ سندھ نے 25 اگست کو انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔