Author: محمد صلاح الدین

  • پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو گرانے کی سازش ناکام

    پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو گرانے کی سازش ناکام

    کراچی: قومی ایئرلائن کے انجیبئر نے اے ٹی آر طیارے کے خلاف کی جانے والی مبینہ سازش کا انکشاف کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بہاولپور سے کراچی آنے والی اے ٹی آر طیارے کی پرواز میں حیرت انگیز سازش کا سراغ لگایا۔

    رجسٹریشن نمبر اے پی – بی کے وائی کے حامل اس اے ٹی آر طیارے کے انجن سے معمول کی انسپکشن کے دوران انجینئر نےنٹ بولٹ ‘ اسٹیل وائر اور اس سے ملحقہ آلات برآمد کیے۔

    مبینہ طور سازش کا نشانہ بننے والے اس طیارے نے آئندہ روز فیصل آباد کے لیے اڑان بھرنا تھی اور انجن میں اس قسم کی اشیا کی موجودگی کسی یقینی حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجن کے بلیڈز کو شدید نقصان پہنچا ہے

    اے ٹی آر طیارے کے خلاف کی جانے والی مبینہ سازش کے خلاف پی آئی اے کی ویجیلنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ طیارہ اگر بغیر چیک ہوئے روانہ ہوجاتا تو کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے د ونوں انجنوں میں ڈالے جانے والے پرزہ جات کے سبب پیدا ہونے والی خرابی سے پی آئی اے کو 6کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہواہے۔

    مذکورہ بالا اے ٹی آر طیارہ گروٴنڈ ہونے کی وجہ سےفی الحال پی آئی اے کے 9میں سے5طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پی آئی اے کے فروخت شدہ طیارے کی دوبارہ فروخت کا فیصلہ

    پی آئی اے کے فروخت شدہ طیارے کی دوبارہ فروخت کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے نے جرمن کمپنی کو مبینہ طور پر فروخت کردہ طیارے کی دوبارہ فروخت کا فیصلہ کرلیا، ائر لائن انتظامیہ کی جانب سے ائر بس 310 طیارے کی فروخت کے لئے اشتہار دیا جائے گا۔

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے جرمن کمپنی کو مبینہ طور پر فروخت کردہ طیارے کی دوبارہ فروخت کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ طیارہ قومی ائر لائن کے سابق جرمن سی ای او نے جرمن کمپنی کے حوالے کیا تھا۔

    مبینہ فروخت کے حوالے سے ہلڈن برنڈ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات تا حال جاری ہیں، ہلڈن برنڈ کے پلان کے مطابق طیارہ دسمبر 2016 میں لپذک نامی جرمن ایئر پورٹ پر ائر لائن کے خرچے پر پہنچایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سے طیارے کی قیمت پہلے 34 ہزار7 سو 50 جبکہ بعد ازاں 47 ہزار 5سو یورو لگائی گئی تھی، کل رقم طیارے اور قومی ائر لائن کے مذکورہ ائر پورٹ پر مستقل ڈسپلے کی مد میں کمپنی نے وصول کرنا تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پلان کے مطابق اس ایئر پورٹ کو پی آئی اے کی نیویارک پروازوں کے لئے بطور ٹرانزٹ ائر پورٹ استعمال کیا جانا تھا، طیارے کے لزپک ائر پورٹ پہنچانے کے لئے ایک مقامی حکم نامے کے اجراء کے علاوہ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن ائر پورٹ تک طیارے کو پہنچانے کے لئے طیارے کے انجنز کے آخری سئیکل استعمال کئے گئے، طیارے کے انجن نا قابل استعمال ہو جانے کی بنا پر طیارے کو اس ایئر پورٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی بیرون ملک فروخت کے لئے آئندہ چند روز تک میڈیا میں اشتہار شائع کرایا جائے گا، اس حوالے سے پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نیئر حیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارے کو بیرون ملک ہی فروخت کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا دورہ تاجکستان، پی آئی اے میں قلت کے باوجود دو طیارے مختص

    وزیراعظم کا دورہ تاجکستان، پی آئی اے میں قلت کے باوجود دو طیارے مختص

    کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تاجکستان کیلئے پی آئی اے نے جہازوں کی قلت کے باوجود دو اہم طیارے مختص کردیئے، بارہ رکنی ایئر ہوسٹسز کا گروپ بھی ہمراہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، وزیر اعظم نواز شریف کے آئندہ چند روز میں دورہ تاجکستان کیلئے وزارت خارجہ کی جانب سے پی آئی اے کو وی وی آئی پی پرواز کے لئے طیارہ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    قومی ائیر لائن کا مختص کردہ ایک طیارہ خصوصی پرواز کے لئے جبکہ دوسرا اسٹینڈ بائی ہوگا، مذکورہ ہدایات کے بعد ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے پیر تک وی وی آئی پی پرواز کا طیارہ مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

    ائیر بس اے320یا بوئنگ777طیارے میں سے کوئی ایک دورے کیلئےمختص کئے جانے کے آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، مذکورہ دونوں طیارے5سے6جولائی تک قومی ائیر لائن کے فضائی آپریشن سے باہر رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق دو طیاروں کی کمی سے طیاروں کی قلت کا شکار قومی ائر لائن کا آپریشن بھی متاثر ہوگا، وی وی آئی پی پرواز کے لئے بارہ فضائی میزبانوں کا گروپ بھی مختص کیا جا ئے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پانچ جولائی کو 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے صدر مقام دوشنبہ روانہ ہوں گے جہاں وہ تاجک رہنماؤں سے دو طرفہ اور تجارتی امور پر بات چیت کریں گے۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف تاجک صدر ایموملی راہمون اور وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔

  • پی آئی اے کے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی

    پی آئی اے کے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی

    کراچی: پی آئی اے نے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 24 جولائی سے شروع ہو کر 26 اگست تک عازمین کو حجاز مقدس تک پہنچانے کے لیے جاری رہے گا۔

    پی آئی اے اس سال 133 سے زائد پروازوں کے ذریعے 75 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ 56 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ 25 ہزار سے زائد عازمین پرائیوٹ اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔

    پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نیئر حیات نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے عرفان علی کی ہدایت پر حج آپریشن کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

    ان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کے دوران اپنے جدید بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔ پہلی حج پرواز 24 جولائی کو اسلام آباد سے 400 سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

    آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا جبکہ حجاج کرام کی واپسی کا عمل 6 ستمبر سے شروع ہوگا اور 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • پی آئی اے: کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے: کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

    کراچی: پی آئی اے نے کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 60 سال سے زائد عمر کے 22 ریٹائرڈ پائلٹس کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر گزشتہ برس بھرتی کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بنکاک میں اے ٹی آر طیاروں کی سیمولیٹر تربیت کے دوران 17 پائلٹس مرحلہ وار فیل ہوئے، تربیت اور تنخواہوں کی مد میں ایک پائلٹ پر 30 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات صرف ہوئے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیل پائلٹس کی اکثریت نے دوران تربیت سمولیٹرز سافٹ ویئر پر فرضی جہاز ہی تباہ کر ڈالے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز صلاح الدین کے مطابق فیل پائلٹس کی اکثریت اکتوبر 2017 تک کے کنٹریکٹ پر بھرتی کی گئی ہے، 10 پائلٹس کو تربیت میں فیل ہونے کے باعث ملازمت سے کچھ عرصہ قبل فارغ کیا گیا ہے۔

    دوسرے مرحلے میں فیل ہونے والے 7 پائلٹس کو سابق انتظامیہ نے مبینہ طور پر برطرف نہیں کیا، مذکورہ فیل پائلٹس کی برطرفی کے احکامات مارچ میں چیف پائلٹ کریو ٹریننگ نے جاری کیے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو معاہدے کے مطابق ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

    وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، عید الفطر میں صرف پانچ روز باقی ہیں اور پی آئی اے کے ملازمین ایڈوانس تنخواہ سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے جسے پی آئی اے انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔

    اب عیدالفطر میں صرف چند روز باقی ہیں اور ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، جس کے سبب ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پے گروپ ایک تا چار کے پی آئی اے ملازمین عید الاؤنس سے بھی محروم ہیں، ائیرلیگ (سی بی اے) نے انتظامیہ کو عید ایڈہاک کی ادائیگی کے لئے 07 جون کو خط لکھا تھا۔

    اس خط کے جواب میں انتظامیہ نے بذریعہ ای میل عید ایڈہاک دینے سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی ای او سرکاری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لہٰذا ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ ان کی واپسی پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

     صرف پی آئی اے ہی نہیں بلکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ابھی تک ملازمیں کو تجخواہون کی ایڈاوانس نہیں کی ہے جبکہ عید چھٹیاں بھی سرپرہیں۔


    مزید پڑھیں : رواں ماہ پاکستانی عوام کو دو تنخواہیں ملیں گی


    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تعطیلات سے قبل ادا کرنے کا اعلان کیاتھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو عید سے قبل جون کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے جس کے مطابق 26 سے 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

  • پی آئی اے میں اقرباء پروری، سیکڑوں عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا

    پی آئی اے میں اقرباء پروری، سیکڑوں عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا

    کراچی : وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی کی پی آئی اے میں سیاسی مداخلت جاری ہے، عمرے پر جانے والے سیکڑوں مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کے مزید لاجواب کارنامے سامنے آرہے ہیں، وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کے دباؤ پر اسلام آباد اور لاہور سے سفارشی مسافروں کو جہاز پر سوار کرادیا گیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی کنفرم بکنگ کے باوجود عین وقت پر سفری بورڈنگ کارڈ دینے سے انکار کردیا گیا، ذرائع کے مطابق مشیر ہوا بازی کے اسٹاف آفیسر شیر علی کی ہدایت پرعمرے پر جانے والے مسافروں کی سیٹیں کینسل کرکے من پسند ایجنٹوں کو ٹکٹیں بلیک کرکے فروخت کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں۔

    عمرے پر جانے والے سینکڑوں مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا، کراچی،اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین نے احتجاج کیا، لیکن ان کی کسی نے نہ سنی۔

    بکنگ ریفرنس کے حوالے سے دستاویزات کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی، عمرہ زائرین کی کنفرم سیٹوں کو کینسل کرکے اپنے من پسند سفارشی مسافروں کو ٹکٹس جاری کئے جارہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر شیر علی کو سفارشی بنیادوں پر ایک سال کے اندر گروپ 8سے9میں ترقی دی گئی ہے۔

  • پی آئی اے کپتان نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی

    پی آئی اے کپتان نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی

    کراچی: پی آئی اے کے کپتان نے سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑادیں،جہازکی سیفٹی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لاہور سے پروازمدینہ لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ جانیوالی پرواز میں کپتان سعید احمد بحیثیت ٹریننگ پائلٹ تھے لیکن آپریٹنگ کپتان جاوید سعید نے بغیر ملٹی پل کاکپٹ کرو کے پرواز کو آپریٹ کیا جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ جانیوالی پرواز پی کے747اور مدینہ سے واپس لاہور آنے والی پرواز میں ٹریننگ کپتان کے ذریعے پرواز آپریٹ کرائی گئی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قوانین کی خلاف وروزی کرتے ہوئے کپتان سعید احمد کا فلائنگ لائسنس معطل کردیا اور انھیں جہاز اڑانے سے بھی روک دیا گیا ہے اور پی آئی اے کو تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نے کپتان سعید احمد کیخلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • خاتون کوکاک پٹ میں بٹھانے والے پی آئی اے کپتان کیخلاف رپورٹ تیار

    خاتون کوکاک پٹ میں بٹھانے والے پی آئی اے کپتان کیخلاف رپورٹ تیار

    کراچی : پی آئی اے کی پرواز میں چینی خاتون کو کاک پٹ میں بلانے پر کیپٹن شہزاد کےخلاف تحقیقات مکمل کرکے قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا گیا، 3رکنی کمیٹی نے مزید کارروائی کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کو رپورٹ پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پی آئی اے کی پرواز852میں جہاز کے کپتان نے ایک غیر ملکی خاتون کو خلاف قانون کاک پٹ میں بٹھا لیاتھا، مذکورہ لڑکی جہاز کے ٹیک آف سے لے کر لینڈنگ تک کاک پٹ میں ہی رہی۔ جس پر سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کاحکم دیا تھا۔

    تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے مزید کارروائی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کے حوالے کردی ہے، رپورٹ کے مطابق کیپٹن شہزاد کو اس خاتون کو کاک پٹ میں بلانے پر قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

    کمیٹی کا کہنا ہے کہ خاتون مسافرکو طیارےکی لینڈنگ سے چند منٹ پہلے کاک پٹ میں بلایا گیا، خاتون پروازکی بیجنگ ایئرپورٹ پرلینڈنگ تک کاک پٹ میں ہی موجود رہی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرمتعلقہ فرد کی کاک پٹ میں موجودگی پر پابندی عائد ہے، کیپٹن شہزاد عزیز کے اس عمل سے قومی ائیرلائن سمیت ملکی ساکھ بھی بےحد متاثر ہوئی ہے، اس اقدام سے مسافروں اورطیارے کو خطرات لاحق ہوئے۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے: غیرملکی خاتون کا پائلٹ کے کاک پٹ میں سفر


    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کیپٹن کےخلاف سی اےاے قوانین کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی جائے، پروازمیں تعینات خاتون سینئر پرسر کےخلاف بھی ڈسپلنری کارروائی کی جائے۔


    کاک پٹ میں غیرملکی خاتون‘ کپتان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم


    تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہناز بی بی نے واقعے سے متعلق غلط بیانی پرمبنی بیان دیا، شہنازبی بی نے تحقیقاتی کمیٹی کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

  • کراچی ایئرپورٹ ناکارہ طیاروں کا قبرستان بن گیا

    کراچی ایئرپورٹ ناکارہ طیاروں کا قبرستان بن گیا

    کراچی : ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے ہیں، درجنوں خراب طیاروں میں پرندوں نے بسیرا کرلیا جس کے باعث کوئی بھی نا خوشگوار صورتحال پیش آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 30 سےزائد ناکارہ طیارے سیکیورٹی رسک بن گئے، یہاں نجی ایئرلائنز کے20اورغیرملکی ایئرلائنزکے10طیارے کھڑے ہیں۔

    نجی اوردیگر غیر ملکی ایئرلائنز کے یہ طیارے جو کبھی ہزاروں مسافروں کو لئے بڑی شان سے فضاؤں میں بلند ہوتے تھے آج خطرے کی علامت بن گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے: مزید پانچ طیارے گراؤنڈ کردئیے گئے، پروازیں متاثر


    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ناکارہ طیارے ہٹانے کیلئے متعلقہ ایئرلائنز کو خطوط ارسال کردیئے ہیں، خطوط میں لکھا گیا ہے کہ یہ ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئےہیں، پرندوں کے باعث گزرنے والی پروازوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے نو میں سے چار اے ٹی آرطیارے خراب نکلے


    یاد رہے کہ یہ ناکارہ طیارے گزشتہ کئی سال سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے طیاروں کی پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔