Author: محمد صلاح الدین

  • ایئرپورٹس پر مسافروں کے ہمراہ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت

    ایئرپورٹس پر مسافروں کے ہمراہ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کے لیے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی حفاظت کے لیےسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں جس کے مطابق اب مسافروں کوا ئیر پورٹ چھوڑنے اور لینے کے لیے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر ایئرپورٹ عملے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

    قبل ازیں کراچی ایئر پورٹ سانحہ کے بعد اپنے عزیزو اقارب کو چھوڑنے اور لانے کے لیے دو افراد کو جانے کی اجازت تھی، تاہم اب اس کو ممنوع قرار دے کر صرف ایک شخص کو جانے کی اجازت ہوگی۔

  • پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

    پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

    کراچی : پی آئی اے کی بحالی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کیلئے آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے، حکومت کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گی؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی آئی اے کے دفترکے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے پی آئی اے انتظامیہ کے بعد یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے ادارے کی موجودہ صورتحال اورمالی بحران پراطہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اوراپنے حالات کو بہتر بنائے۔

    حکومت آخر کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گیَ؟ بعد ازاں احسن اقبال سے ملاقات میں پی آئی اے کی یونین کے وفد کی جانب سے کمیٹی کو پی آئی اے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، وفد کے اراکین نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس پہلے 18 جہاز تھے تو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر آجاتی تھیں اب 31 سے زائد جہاز ہوگئے ہیں تنخواہ وقت پر ادا نہیں ہوتی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 31 جہاز ہیں تو اس کا روینیو کہاں جارہا ہے؟ اس کی کارکردگی پر کیوں توجہ نہیں دی جارہی؟ پی آئی اے کو ٹھیک کرنا ہے تو یونین اور انتظامیہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انتظامیہ بھی توجہ دے۔

  • ایئر پورٹس کی نجکاری عدالت میں چیلنج

    ایئر پورٹس کی نجکاری عدالت میں چیلنج

    اسلام آباد: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹ کی نجکاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹ کی نجکاری عدالت میں چیلنج کردی گئی۔ شاہد اورکزئی نامی شخص کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن میں شفاف نیلامی کے بجائے اربوں روپے کے قومی اثاثے نامعلوم ٹھیکیداروں کو دیے جا رہے ہیں۔

    ihc-1

    ihc-2

    ihc-3

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ہزاروں اہلکار بے روز گاری کا شکار ہوجائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ہوائی اڈوں کو ٹھیکے پر دینے کے لیے کابینہ سے اجازت نہیں لی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت حساس تنصیبات کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ سول اور فوجی ہوائی اڈے دہشت گردی کے نشانے پر ہیں۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نجکاری کمیشن کے اس فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرے۔

  • نجی کلب کےغیر لائسنس یافتہ کپتان جہاز اڑانے لگے

    نجی کلب کےغیر لائسنس یافتہ کپتان جہاز اڑانے لگے

    کراچی: لاہور میں نجی فلائنگ کلب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کی دھجیاں اڑا تے ہوئے بھاری فیسوں کے عوض زیرِ تربیت طالب علم کپتانوں سے بغیر لائسنس ہی فلائنگ کروادیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نجی فلائنگ کلب کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر لائسنس یافتہ طالب علم کپتانوں سے فلائنگ کروانے کا نکشاف سامنے آیا ہے۔

    aviationpost

    ذرائع کے مطابق نجی فلائننگ کلب ایئر بورن (AIR Borne) ایوی ایشن کے زیر تربیت طالبعلموں کو پائلٹ لائسنس کے حصول کے بغیر ہی فلائنگ کروا رہا ہے جس کے لیے پندرہ طالب علموں سے فی کس چالیس لاکھ روپے بھی وصول کیے جارہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض طالبعلموں سے چھوٹے طیاروں کے ذریعے پندرہ سے بیس گھنٹے بھی فلائنگ کرائی گئی ہے جب کہ بغیر لائسنس کے فلائنگ کروانا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کے طالب علموں سے جہاز اڑانا انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ سیفٹی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر صلاح الدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس فلائنگ کرانے پر نجی ایئرلائن سے تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • امن مشقیں دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات کی نشاندہی ہیں: وزیراعظم

    امن مشقیں دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات کی نشاندہی ہیں: وزیراعظم

    کراچی ۔ وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی بین الاقوامی امن مشقوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور کارگردگی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف مختصر دورے پر کراچی پہنچے جہاں انھوں نے بحیرہ عرب میں جاری پاک بحریہ کی امن مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی بین الاقوامی امن مشقوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ پانیوں میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اس مشق کا انعقاد پاکستان کی دیگر قوموں کے ساتھ مثبت کام کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے امن مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور کارگردگی کو سراہا۔


    مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں امن مشق17 کا آج آخری روز، وزیر اعظم شرکت کریں گے


    انھوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی بحری افواج کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی ان کے پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے، اس آپریشنل تیاری کے ساتھ پاکستان نیوی سمندر کی حفاظت اور پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

  • امن مشق کا چوتھا روز، بحیرہ عرب گھن گرج سے گونج اٹھا

    امن مشق کا چوتھا روز، بحیرہ عرب گھن گرج سے گونج اٹھا

    کراچی : امن مشق 2017ء کے چوتھے اور آخری  روز پاک بحریہ اور مہمان ممالک نے فوجی اثاثوں کے ہمراہ بحیرہ عرب میں شاندار امن مشقوں کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آج مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نیوی کی میزبانی میں ہونے والے امن مشق دو ہزار سترہ کی مشقیں چوتھے روز بحرہ عرب میں ہوئیں۔

    مشقوں میں پاک بحریہ کی سیکنگ ، زولو نائنر اور الوٹس ہیلی کا پٹرز کے علاوہ پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائیر کرافٹ نے بھی شرکت کی اور پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں کا فلائی پاس ہوا۔

    اس موقع پر بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گن گرج سے گونج اٹھا، مشقوں میں شریک دیگر ممالک کے اثاثوں کے ساتھ پاک بحریہ کا پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز

    مشقوں کے دوران بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کی ری فیولنگ اور فلائی پاس کے مظاہرے بھی کئے گئے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔

    مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی امن مشق 2017 کا دوسرامرحلہ شروع

    اس موقع پر زیرآب اور سطح سمندر پر اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف پاک بحریہ کے پی این ایس نصر سے مشقوں کا مشاہدہ کرینگے۔

    مزید پڑھیں: پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف

  • پاکستان کشیدگی سےپاک بحرہندچاہتاہے،مشیرخارجہ سرتاج عزیز

    پاکستان کشیدگی سےپاک بحرہندچاہتاہے،مشیرخارجہ سرتاج عزیز

    کراچی : مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہناہےکہ بحرہندمشرق وسطیٰ،جنوبی ایشیاکےدرمیان رابطےکاذریعہ ہے،جبکہ عالمی تجارت کابڑاحصہ بحرہندکےراستوں سےگزرتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کےافتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےکہاکہ مشقیں امن واستحکام کےلیےممالک کےتعاون کی عکاس ہیں۔

    سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ بحرہندکاساحل30ممالک سےملتاہے،جبکہ دنیا میں تیل اورگیس کے30فیصدذخائراس خطےمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشیدگی سےپاک بحرہندچاہتاہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےکہاکہ اقتصادی راہداری کی اہمیت میں روزبروزاضافہ ہورہاہے،جبکہ بحرہندسیاسی اورمعاشی لحاظ سےاہمیت اختیارکرگیاہے۔

    دوسری جانب آزادکشمیر کےصدر مسعود خان نےکہا کہ موجودہ حالات میں بحرہندمیں تیزی سےتبدیلیاں ہورہی ہیں،جبکہ معیشت میں تیزی کاانحصارسمندری تجارت میں ہے۔

    انہوں نےکہاکہ گوادرپورٹ کی تعمیرکےبعدبھارتی جنگی جنون میں اضافہ ہواہے،بھارت نےبحرہندمیں نئی آبدوزاورمیزائلوں کےتجربےکیے ہیں۔

    آزادکشمیر کےصدر کاکہناتھاکہ خطےمیں امن وسلامتی کےلیےپاک بحریہ کاکردارانتہائی اہم ہے،انہوں نےکہاکہ سی پیک اورگوادرکےباعث میری ٹائم حب بن گیاہے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کا کہناتھاکہ دنیا بھرکی نظریں سمندری راستوں کی سیکیورٹی پر مرکوزہیں، کیونکہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر خطرات موجود ہیں۔

  • فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس اڈے میں تبدیل

    فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس اڈے میں تبدیل

    فیصل آباد : فیصل آباد ایئرپورٹ پربین الاقوامی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے، مسافروں کو طیاروں کے قریب اتارا جانے لگا۔ مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت رن وے سے ایئر پورٹ جانے پر مجبور کردیا گیا، سول ایوی ایشن افسران خاموش تماشائی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس ٹرمینل کا منظر پیش کرنے لگا، ایک وقت میں تین پروازیں آنے سے مسافروں کا رش لگ گیا، فیصل آباد کے رن وے پر پروازیں پسنجر کوچ کی طرح چلائی جانے لگیں۔

    ایئرپورٹ کا رن وے بس ٹرمینل بنا دیا گیا۔ کسی مسافر نے اپنا سامان اٹھا رکھا ہے تو کوئی بریف کیس کو گھسیٹتے ہوئے چلاجارہا ہے۔ ایئرپورٹ پر لاری اڈے یا ریلوے اسٹیشن کا گمان ہونے لگا۔

    فیصل آباد ایئرپورٹ پر کئی ماہ سے سیفٹی طریقہ کار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن انتظامیہ خاموش تماشا کا کردار ادا کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین نے بتایا کہ بین الاقوامی سیفٹی قوانین کے مطابق دو پروازیں بھی ایک ساتھ نہیں اتاری جاسکتیں جبکہ یہاں تین پروازوں کو بیک وقت اتار لیا گیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر بس کے ذریعے لاؤنچ منتقل کیا جاتا ہے۔

    انتظامیہ نے اس کا بھی کوئی بندوبست نہیں کیا، مسافر پیدل ہی لاؤنچ کی جانب رواں دواں ہیں، یہ سول ایوی ایشن کی جانب سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

  • ایف آئی اے نے انسانی اعضا کے اسمگلرز کے خلاف اختیارات مانگ لیے

    ایف آئی اے نے انسانی اعضا کے اسمگلرز کے خلاف اختیارات مانگ لیے

    کراچی:ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی اعضا کے اسمگلرز کے خلاف تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ سے اختیارات مانگ لئے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی اعضا اور ٹشوز کی ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ 2010 کو ایف آئی اے ایکٹ میں شامل کیا جائے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسانی اعضا کی بیرون ملک اسمگلنگ سے متاثرہ پاکستانی ساکھ کی بحالی کے لئے اختیارات ضروری ہیں۔

    ایف آئی اے نے وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات کی فراہمی پرمبنی ڈرافٹ نوٹیفکیشن کی مجاز اتھارٹی سے منظوری جلد حاصل کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اےنے تحقیقات کے لئے اختیارات کا مطالبہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کی درخواست پر کیا۔

    16472942_1212518238797146_3370187381085794678_n

  • نجی ایئرلائن نے فضائی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

    نجی ایئرلائن نے فضائی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

    کراچی : مریضوں اور لاشیں لے جانے والی گاڑی (ایمبو لفٹر) اب مسافروں کیلیے کھانا لے جانے کے کام آنے لگی، نجی ایئر لائن نے عالمی فضائی قوانین کو پس پشت ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے والی نجی ائیر لائن سرین ائیر نے قوانین کی دھجیاں آڑا دیں، کیٹرنگ وین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو جہاز تک پہنچانے والے ایمبو لفٹر کو جہازوں میں کھانا سپلائی کرنے کیلیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

    سرین ائیر کا یہ اقدام فضائی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں پر مسافروں کیلئے دوران پرواز کھانا پہنچانے کیلئے ایمبو لفٹر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرین ائیر لائن کے پاس کیٹرنگ وین نہ ہونے کی وجہ سے ایمبو لفٹر استعمال کررہی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے جہازوں پر کھانا لوڈ کررہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبو لفٹر کے ذریعے جہازوں میں کھانا سپلائی کرنا سنگین خلاف ورزی ہے۔