Author: محمد صلاح الدین

  • پی آئی اے ایئرہوسٹسزکے یونیفارم کی رقم خاموشی سے غائب

    پی آئی اے ایئرہوسٹسزکے یونیفارم کی رقم خاموشی سے غائب

    کراچی : سابق چیئرمین پی آئی اے کے تحفے اب تک فضائی میزبانوں کونہ مل سکے، چوہدری احمد سعید نے اسی لاکھ روپے کے تحفے دیئے تھے، تحفے میں فضائی میزبانوں کو یونیفارمز اورجوتے دیئے گئے تھے، اے آر وائی نیوز نے فضائی میزبانوں کے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسز کے یونیفارمزاورجوتوں کی خستہ حالی دیکھ کر اسی لاکھ روپے دیئے گئے تھے جو با اثرافراد نے ہڑپ کرلیے۔

    فضائی میزبانوں کو پرانے یونیفارم اورخستہ حال جوتوں میں ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے، ایک فضائی میزبان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرخستہ حال جوتوں میں جاتے ہوئے شرم آتی ہے اور پرانی یونیفارم بھی شرمندگی کاباعث بنتی ہے۔

    فضائی میزبانوں کی شکایت پرسابق چیئرمین نے اسی لاکھ روپے کا تحفہ دیا تھا، مذکورہ تحفہ کی رقم کو سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کے سپرد کیا گیا تھا، تحفہ وصول کرنے کے لیے باقاعدہ ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل بھی موجود تھے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چھ ماہ قبل دیا گیا تحفہ کہاں گیا؟ کسی کو کچھ خبرنہیں، فضائی میزبانوں کی یونیفارم اورجوتوں کے لیے فیشن شو بھی کیا گیا تھا، فیشن شو پر بھی کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔

    اس فیشن شو کے بعد صرف پریمیئرسروس کی فضائی میزبانوں کویونیفارم ملی، کسی فضائی میزبان کے پاس فیشن شو والی یونیفارم اورجوتے نہیں ہیں، فیشن شو میں پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کو نوازا گیا۔

  • پی آئی اے پریمئر سروسز‘ چارسو ملین کا خسارہ

    پی آئی اے پریمئر سروسز‘ چارسو ملین کا خسارہ

    اسلام آباد: پی آئی اے پریمیئر سروسزمیں ساڑھے تین ماہ کے دوران ادارے کو چارسو ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ تین ماہ میں طیارے کے کرائے کی مد میں 72لاکھ ڈالر قومی فضائی کمپنی نے سری لنکن ایئر کو ادا کئے۔

    وزیر اعظم نے چودہ اگست کو اسلام آباد سے لندن کیلئے پریمیئر سروس کا آغاز کیا تھا جبکہ ماہ اکتوبر میں پی آئی اے نے کراچی سے لندن کیلئے پریمیئر سروس شروع کرنا تھا جو کہ تاحال شروع نہیں ہوسکی ۔

    پریمیئر سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل کئے گئے ایئربس330طیارہ استعمال ہورہا ہے ‘ ایئر بس330طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کیا گیا تھا۔

    پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پرایک ایئربس 330طیارہ حاصل کیا ‘ویٹ لسٹ پرحاصل کئے گئے ائر بس 330طیارے کا آٹھ ہزار ڈالرفی گھنٹہ ایک طیارے پر پی آئی اے کرایہ ادا کررہی ہے‘ اس طرح سے یومیہ پی آئی اے پریمئیر پر 80ہزار ڈالرسے زائد کے اخراجات آرہے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی سے لند ن کی پرواز شروع کرنے کے لیے ایئر بس 330کا دوسرا طیارہ پی آئی اے کو سری لنکن ایئرلائن نے حوالے نہیں کیا ‘ کیونکہ پی آئی اے پہلے ہی طیارے کا کرایہ وقت پر ادا نہیں کررہی۔

  • ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    کراچی : پی آئی اے پائلٹس کی بیرون ملک تربیت کے خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے، چھبیس ہزارڈالرز کے اخراجات کے باوجود پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام رہے، بیشتر پائلٹوں کی عمرساٹھ سال سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خزانے سے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے پائلٹس مطلوبہ تربیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہو نے والے پائلٹس سمیت 21 پائلٹوں کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کئے گئے ان پائلٹس میں سے بیشتر 60 برس سے زائد عمر کے ہیں۔

    مذکورہ پائلٹس کی اکثریت ریٹائر اور سیسنا طیارے اڑانے کا تجربہ رکھتی ہے، ان پائلٹس میں سے 6 پائلٹس پر مشتمل پہلا بیج سیمولیٹر تربیت کے لئے بنکاک گیا تھا، پندرہ روزہ تربیت کے باوجود مذکورہ چھ میں سے چار پائلٹس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فیل ہونے والے پائلٹس نے سیمولیٹر پر فرضی اے ٹی آر طیارے کو ہی تباہ کردیا، طیاروں کی تباہی پرانسٹرکٹرز نے ان پائلٹس کو اے ٹی آرکے لیے نااہل قراردے دیا۔

  • پی آئی اے کا فضائی آپریشن بدنظمی کا شکار

    پی آئی اے کا فضائی آپریشن بدنظمی کا شکار

    لاہور: پی آئی اے کا فضائی آپریشن شدید بدنظمی کا شکارہوگیا‘ قومی ایئرلائن کی جانب سے عمان کے شہر سلالہ کے لئے پروازشروع کئے جانے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسے مسقط کی پروازپی کے 229 منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی پروازروانگی سے قبل ہی منسوخ کردی گئی۔لاہورسے عمان کے شہر سلالہ کیلئے شروع ہونے والی کی پہلی پرواز پی کے235تاخیرکاشکارہوگئی پرواز کو دوپہر بارہ بجکر تیس منٹ پر روانہ ہونا تھا ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد پرواز روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے کے شعبہ مارکیٹنگ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سلالہ کے لئے روانہ ہونے والی پرواز صرف 85مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی اور نصف سے زائد طیارہ خالی رہا۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق سلالہ کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی جا رہی ہیں مسقط کے بعد سلالہ اومان کا دوسرا مقام ہے جہاں کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے‘ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ کے مطابق مسافروں کی سہولت اور منافع بخش روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

  • مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    کراچی : سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی ایک خاتون ملازم (پرسر) کو معطل کرا دیا، خاتون پرسر کا جرم یہ تھا کہ اس نے سینیٹر کے بڑے سوٹ کیس کی طیارے میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہد اللہ خان ایک بڑے سوٹ کیس کے ساتھ تاخیر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، قوانین کے مطابق وقت مقررہ پر بند بورڈنگ کاؤنٹر سے سامان بک نہیں کیا گیا۔

    مذکورہ سینیٹر پرواز کی روانگی سے صرف 5 منٹ قبل بڑے سوٹ کیس کے ساتھ طیارے کے اندر پہنچے، ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان پرواز نمبر پی کے 369 پر اسلام آباد سے کراچی سفر کے خواہش مند تھے۔

    khatoon-post-02

    سینیٹر کے ساتھ  موجود اعجاز نامی ٹریفک اہلکار نے کریو کو مذکورہ سوٹ کیس ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہا اور پھر سینیٹر کی جانب سے بڑا سوٹ کیس بطور کیبن لیگج ایڈجسٹ کئے جانے پراصرارکیا گیا۔

    khatoon-post-01

    سوٹ کیس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے پرسینیٹر نے خاتون سے برہمی کا اظہار کیا اور سیخ پا ہوگئے، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے چیخنے چلانے کا ذکر کپتان کی ڈی بریف میں بھی موجود ہے۔

    khatoon-post-03

    اس واقعے کا ذکر بزنس کلاس کی ایک خاتون مسافر نے کمنٹس کارڈ میں بھی تحریر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر پرواز کی نازش نامی سینیئر پرسر کو مبینہ طور پر معطل کرا دیا گیا۔

  • فلم کی شوٹنگ: پی آئی اے کے طیارے کا بلا اجازت استعمال

    فلم کی شوٹنگ: پی آئی اے کے طیارے کا بلا اجازت استعمال

    کراچی: پی آئی اے کے کرائے پر دیئے گئے ایئربس اے 310 کو فلم کی شوٹنگ میں استعمال کرنے کا معاملہ اہمیت اختیار کرگیا، طیارے کو ممکنہ طور پر کرائے پر دیئے جانے سمیت جرمن میوزیم کے حوالے کیے جانے کے لیے بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کو مبینہ طور پر اسلام مخالف فلم کی شوٹنگ کے لیےمتعلقہ فلم ساز کمپنی کو کرائے پر دیا گیا تھا اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز مبینہ طور پر لاعلم ہیں، پی آئی اے کے طیارے کو غیر مسلم ملک کی فضائی کمپنی کی ملکیت ظاہر کرکے فلسطینی ہائی جیکر کی ہائی جیکنگ میں دکھایا گیا ہے۔

    طیارے کی باڈی پر ایئر فرانس لکھا گیا جبکہ دم پر سبز پرچم کے ساتھ پی آئی اے درج ہے، معاملے کی وضاحت پر پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دو متضاد باتیں درج ہیں، جن میں طیارے کو جرمن میوزیم کے حوالے کیے جانے کے علاوہ فلم ساز کمپنی کو کرائے پر دیا جانا درج ہے۔

    pia-post-01

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ایک فلم پروڈکشن کمپنی کو ایئربس 310 طیارے کو کرایے پردیا ہے ،پی آئی اے ایئربس 310 طیارے کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس مقصد کے لیے اشتہارات بھی دیے جائیں گے۔

  • ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا

    ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا

    کراچی : ایئر لیگ کے پی آئی اے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر مرکزی سی بی اے دفتر کو تالا لگایا گیا ہے۔ کچھ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے،

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر بند کردیا گیا، ملک بھر میں سی بی اے کی تنظیم نو کے لئے جاری اقدامات کے تناظر میں مرکزی دفتر کو بند کیا گیا ہے۔

    تنظیم کے ضمن میں اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی میں مختلف عہدیداران کو عہدوں سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی جانب سے مرکزی دفتر بند کیا جانے کی حوالے سے انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دفتر کی بندش کی اطلاع انتظامیہ کو بذریعہ ای میل ہفتہ کی شب دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق تنظیم نو کے دوران کچھ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ائیر لیگ لطیف قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی دفتر کو تنظیم نو کے لئے آئین کے تحت بند کیا گیا ہے،جو تنظیم نو کے مکمل کیے جانے تک بند رکھا جائے گا۔

  • دفاعی برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا‘ چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری

    دفاعی برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا‘ چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے‘ پی او ایف جدید ہتھیار تیار کررہا ہے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے نئی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار متعارف کروائے ہیں، 20 سے زائد ممالک نے دفاعی نمائش میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایم او یوز پر دستخط کیے ۔

    آئیڈیاز:خیال سے تکمیل تک

     ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے گذشتہ دو سالوں میں برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال 95 ملین ڈالر کاآمدنی میں اضافہ ہوا ۔

    sala

    چیئرمین پی او ایف کاکہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے خود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے اپنی مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    آئیڈیاز 2016 تصویری جھلکیاں

     عمر محمود حیات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے جدید ہتھیار پوف آئی کی مقبولیت کے بعد دو نئے جدید ہتھیار متعارف کرائے جن میں ہیوی مشین گن پاک16، اور ایل ایس آر ، لائٹ اسنیپررائفل متعارف کرائی ہے جو آئیڈیاز 2016 میں غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو جدید ہتھیار فراہم کیے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    کراچی : واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے فیول فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت پرروانہ نہ ہوسکی، مسافر پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے اورپی ایس او کی چپقلش پھرعروج پر پہنچ گئی ہے، پی آئی اے پی ایس او کا 15 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔

    دس روز قبل واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کردی تھی، بعد ازاں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پرتیل کی فراہمی شروع کی گئی۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کو روزانہ کی بنیاد پر تیل کی رقم یومیہ ادا کرنا تھی، پی آئی اے اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کیلیے یومیہ کی بنیاد پر 30 کروڑ روپے کاتیل خریدتا ہے، جبکہ گزشتہ روز یومیہ ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

    یومیہ ادائیگی روکنے پر پی ایس او نے آج پھرتیل کی فراہمی بند کردی، تاہم تیل کی فراہمی روکنے پر پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : واجبات کی عدم ادائیگی: پی آئی اے کی فیول بند کرنے کی دھمکی

    تیل کی عدم دستیابی کے باعث کراچی سے لاہورجانے والی پرواز تاخیر کا شکارہوئی، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 کا مقررہ وقت سہ پہر3 بجے ہے، تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے پروازابھی تک روانہ نہ ہوسکی۔

    پرواز کے روانہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسافرمہنگے ٹکٹ لینے کے باوجود وقت پراپنی منزل پرنہیں پہنچ سکتے، پی آئی اے مسافروں کو مہنگے ٹکٹ فروخت کرتی ہے اورتیل کے پیسے کیوں نہیں دیتی۔

  • تینوں مسلح افواج تیار ہیں، معلوم ہے بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے، سہیل امان

    تینوں مسلح افواج تیار ہیں، معلوم ہے بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے، سہیل امان

    کراچی : ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے بھارت کے خلاف تینوں مسلح افواج تیار ہیں، معلوم ہے بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایکسپو سینٹر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم تیار ہیں کمزور نہ سمجھا جائے ہمیں معلوم ہے کہ بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آئیڈیاز مشترکہ ایونٹ ہے، جس طرح کے چیلنجز ہیں، خطے میں اس سے نمٹنے میں کافی تعاون ملے گا، مستقبل میں اس انڈسٹری کو کافی حد تک ترقی ملے گی، ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں اس کئیے وسائل کے حصول کے لئے بھی کوشش جاری ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، بزنس ایک علیحدہ معاملہ ہے۔

    ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا اللہ نہ کرے کہ بھارت کے ساتھ کبھی جنگ ہو اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں

    انکا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہئے تحمل سے کام لے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرے، اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد تمام تیاری مکمل کرلی تھی، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آنے والے نہیں، پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے یہی وجہ ہے کہ بیرونی ممالک کے پائلٹس ہمارے پاس آکر ٹریننگ لیتے ہیں
    اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے، چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود پر انحصار کرنا ہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ایویشن سٹی قیام کا مقصد ایوی ایشن شعبہ میں تحقیق و ترقی کرنا ہے، ٹیکنالوجی کو تحقیق کے زریعے بیس سے پچیس سال آگے لے جانا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ نے ضربِ عضب میں اہم کردارادا کیا ہے، سہیل امان


    ائیر چیف مارشل نے اصولوں کی بنیادوں پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔

    انہوں نے ضرب عضب کو دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج روزانہ کی بنیاد پر لڑ رہی ہے، اس آپریشن میں فضائیہ بھی شامل ہے۔