Author: محمد صلاح الدین

  • مختلف ممالک کے وفود کی نيول چیف ايڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

    مختلف ممالک کے وفود کی نيول چیف ايڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

    کراچی : چيف آف نيول اسٹاف ايڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ طور پر بحری جہازوں ،آلات، جوانوں کی تياری سميت بحری شعبوں ميں باہمی اشتراک کے ليے پرعزم ہے، یہ بات انہوں نے ايکسپوسينٹرميں نويں بين الاقوامی دفاعی نمائش کے افتتاحی روز مختلف ممالک کے وفود سے ايکسپوسينٹر ميں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

    چيف آف نيول اسٹاف ايڈمرل محمد ذکااللہ سے ملاقات کرنے والوں ميں چين، فرانس، اردن،نائیجريا، قطر، تھائی لينڈ اورترکی کی معزز شخصیات شامل تھیں۔

    دوران گفتگو دفاعی اشتراکيت،پيشہ ورانہ تربيت ميں تعاون سميت مختلف بحری امور پرتبادلہ خيال کيا گيا، نيول چيف سے ملاقات کرنے والی نماياں شخصيات ميں چين کے ڈپٹی چيف آف آرمانٹ ڈپارٹمنٹ رئيرايڈمرل ويل گينگ، بحرہند ميں فرانسيسی فورس کمانڈر رئيرايڈمرل ڈائڈا يرپياٹن، اردن کی بحری فوج کے کمانڈر برگيڈيئرجنرل ابراہيم النعمت ،نائيجيريا کے وزيراعظم دفاع دان علی منصورمحمد، قطری بحری افواج کے سربراہ ميجرجنرل محمد ناصر مبارک، کمانڈران چيف تھائی فليٹ ايڈمرل سجيب دوبگما اورترک فليٹ کمانڈر ايڈمرل وسيبل کوسيل شامل تھے۔

    چيف آف ايڈمرل نے غيرملکی وفود کويقين دلايا کہ پاکستان مشترکہ طور پر بحری جہازوں ،آلات اورجوانوں کی باہمی تربيت تمام بحری شعبوں ميں باہمی اشتراک کے ليے پرعزم ہے۔

  • کراچی کی سڑکوں سے کچرا بھی چینی اٹھائیں گے

    کراچی کی سڑکوں سے کچرا بھی چینی اٹھائیں گے

    کراچی : کراچی والوں کو کچرے کے عذاب سے چھٹکارہ ملنے والا ہے، کچرا ٹھانے کے لیے چین میں مشینری تیار کرلی گئی ہیں، جو کراچی کے علاقے لیاری سمیت مختلف علاقوں سے کچرا اٹھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چین کمپنی سے کچراٹھانے سے متعلق معاہدہ کرلیا ہے، الیکٹریکل سوئپنگ مشینیں، ڈمسٹرز سمیت بھاری مشینری چین کی پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔

    c3

    کچرا اٹھانے والے ٹرکوں پر چین میں ہی کراچی کے علاقوں کے نام لکھ دیے گئے، ٹرکوں پر”آئیں ہاتھ ملائیں، صاف اور صحتمند سندھ کیلیے” لکھا گیا ہے جبکہ مشینری پر چینی کمپنی ووزینگ اور سالڈ ویسٹ کے لوگو بھی بنائے گئے ہیں۔

    c2

    صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ صفائی کی مشینری جلد کراچی پہنچ جائے گی، چینی کمپنی سے پہلے مرحلے میں ضلع جنوبی اور شرقی کیلیے معاہدہ ہوا ہے، دونوں اضلاع میں چینی کمپنی گھروں کے باہر سے مفت کچرا اٹھائے گی۔

    c1

    انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور چینی کمپنی کے درمیان ہوا ہے، اگلے مرحلے میں 200 چینی پروجیکٹ میں براہ راست شامل ہوجائیں گے۔

    ایم ڈی سالڈ ویسٹ ایم ڈی سنجنانج نے کہا کہ صفائی کے کام میں بلدیات کے میونسپل ورکرز بھی حصہ لیں گے، جنوری 2017 میں سالڈ ویسٹ کا عملہ سڑکوں پر نظر آئے گا۔

  • پی آئی اے کے پانچ بوئنگ طیاروں کی خریداری میں بے قاعدگیاں

    پی آئی اے کے پانچ بوئنگ طیاروں کی خریداری میں بے قاعدگیاں

    کراچی : پی آئی اے کے پانچ بوئنگ طیاروں کی ممکنہ خریداری میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے لئے بورڈ سے پیشگی منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس قومی ائیر لائن پی آئی اے کیلیے پانچ بوئنگ طیاروں کی ممکنہ خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    pia-post-02

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی شکایت پرایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں مبینہ ذمہ داروں کے خلاف کیس رجسٹر کئے جانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ محکمے کے لیگل افسر سے رائے لئے جانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی آئی اے چوہدری احمد مختاربھی مبینہ ذمہ دارقرار پائے ہیں، مبینہ ذمہ داروں میں بورڈ اراکین کے علاوہ پی آئی اے کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔

    pia-post-01

    دیگر بورڈ ارکان میں جاوید اختر،حسین لوائی اور وقار مسعود خان، یونس وقار،نعیم خالد لودھی، سابق ایم ڈی کیپٹن ندیم یوسف زئی، ڈی ایم ڈی سلیم سیانی سابق ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ ارشاد غنی بھی مبینہ ذمہ داروں میں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوم ورک کے بغیر ہی ایک ملین ڈالرز کی پیشگی ادائیگی کی گئی، معاہدے کے لئے بورڈ سے پیشگی منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

    ڈیل کے لئے درکارنو سو ملین کی مجموعی رقم کا بندوبست بھی نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ ای آر طیاروں کے حوالے سے کوئی ہوم ورک نہیں کیا گیا۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی: شہر قائد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپروائی کے باعث چوہوں کی بھرمار ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کا قیمتی بھی غیر محفوظ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث چوہوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے باعث مسافروں کا قیمتی سامان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

    علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بھی چوہوں کا راج ہوگیا ہے اور وہ ہر جگہ دندناتے پھرنے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر واقع مسافروں کے گمشدہ سامان رکھنے والی جگہ پر چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے وہاں رکھے سامان کو نقصان پہنچانے لگے۔

    ہوائی اڈے پر انتظامیہ کی غفلت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے چوہے مسافروں کا قیمتی سامان کترنے لگے اور انہوں نے گمشدہ سامان کے اسٹور میں اپنے ڈیرے جماکر مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، بیگ کو کترنے کے باعث مسافروں کے بیگ کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا قیمتی سامان بھی چوری ہونے لگا ہے۔

    نمائندے کے مطابق مسافروں نے سامان کو نقصان پہچانے کے بعد انتظامیہ کو شکایات بھی درج کروائی ہیں تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    اس موقع پر منیجرنثار بروہی نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مخصوص جگہ الاٹ کی تھی اور اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے ۔

  • کے ایم سی اور کے ڈی اے میں اختیارات کی قانونی جنگ

    کے ایم سی اور کے ڈی اے میں اختیارات کی قانونی جنگ

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے ڈی اے میں اختیارات کی جنگ چھڑ گئی‘ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کے ایم سی کی جارجڈ پارکنگز کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

    ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کی زمینوں پر چارجڈ پارکنگ غیر قانونی ہے۔ کے ڈی اے کی 41 اسکیموں اور اطراف سے صرف کے ڈی اے پیسہ وصول کر سکتی ہے سوک سینٹر کے ڈی اے کی ملکیت ہے، غیر قانونی طور پر کے ایم سی مداخلت کررہی ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کام کے ایم سی نہیں کے ڈی اے کرنے جارہی ہے،کے ڈی اے کا کام اسکیم بنا کر ہمیں سونپنا ہے، ٹیکس یوٹیلٹی ٹیکس کلکشن نہیں، کے ایم سی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر تمام اسکیموں سے پیسہ وصول کرنا ہے تو سٹریٹ لائٹ، سڑکوں کی مرمت سمیت تمام کام پھر یہی کریں، آئین کے مطابق کے ڈی اے جارجڈ پارکنگ لینے کا مجاز نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق 42 چارجڈ پارکنگ سے کے ایم سی سالانہ چھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع کرتی ہے، جھگڑا قانونی چارجڈ پارکنگ کا نہیں، غیر قانونی کا ہے، شہر بھر میں دو سو سے زائد غیر قانونی چارجڈ پارکنگز قائم ہیں،غیر قانونی چارجڈ پارکنگز سے ماہانہ پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوتی ہے۔

    salauddin

  • پی آئی اے کے ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کے ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے تمام ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں ٹاون دفاتر کام کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کو ٹاؤن آفسز کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹاؤن آفسز کی جگہ ہر شہر میں اسمارٹ ٹکٹ آفس قائم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ٹاؤن آفسز کا عملہ اسمارٹ ٹکٹ دفاتر میں کھپایا جائے گا۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کے ٹکٹنگ سسٹم کو مکمل ویب سسٹم سے بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برنڈ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے اپنے ٹکٹنگ سسٹم میں جدت پیدا کر رہی ہے۔ ویب ٹکٹنگ کے ذریعے قومی ایئر لائن کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

    برنڈ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اس سال ایک ملین سے زائد مسافروں کا اضافہ کیا ہے جس سے پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹاون آفسز ختم کرنے کے فیصلے سے کمیشن کی مد میں ائیر لائن کو کروڑوں روپے کی بچت اور ٹریول ایجنٹس پر انحصار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

  • اے ایس ایف ٹاورشہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے، سہیل احمد خان

    اے ایس ایف ٹاورشہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے، سہیل احمد خان

    کراچی : ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس میجر جنرل سہیل احمد خان نے 52 ایکڑ اراضی پر مشتمل اے ایس ایف ٹاور کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کراچی ائرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ہمارے 12ملازمین شہید ہوئے، اے ایس ایف ٹاور کا منصوبہ ان شہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے جسے اے ایس ایف فاؤنڈیشن چلائے گی۔

    اے ایس ایف ٹاور کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اے ایس ایف کے عہدیدران کے علاوہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد عبداللہ وہرہ معززین شہر اور اے ایس ایف کے حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے علاوہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی رہائشی اسکیم کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے، ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس میجرجنرل سہیل احمد خان نے پاکستان کے 24 ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اے ایس کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کے منصوبے کو شہریوں نے بہت زیادہ پزیرائی دی، جس کا اندازہ ممبرسازی کے لیے فروخت ہونے والے فارم سے لگایا جاسکتا ہے جو کم وبیش ایک لاکھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کی تعمیرات 52 ایکٹر میں سے صرف 25 فیصد رقبے پر ہو ں گی بقیہ 75 فیصد زمین اوپن ہوگی جہاں رہائشیوں کو دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    میجر جنرل سہیل احمد خان نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کے منصوبے کے ذریعے ہم اپنے شہداء اورریٹائرڈ ملازمین کی فلاح وبہود کے لیے فنڈزاکٹھا کرناچاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم اے ایس ایف کی نہیں بلکہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی ہے وہ ہی اسے بنانے اور چلانے کی ذمہ دار ہوگی،۔

    ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کہا کہ ہماری اسکیم مڈل کلاس پاکستانیوں کے لیے ہے بہت جلد اسے پاکستان کے دوسرے شہروں میں شروع کیا جائے گا۔

  • بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے،ہائی کمشنر ابنِ عباس

    بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے،ہائی کمشنر ابنِ عباس

    لندن : برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ بھی اپنا کردارا دا کر رہی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور بنیادی انسانی حقوق سے روح گردانی کے عمل سے ہر شخص واقف ہے۔

    قابض بھارتی فوج کشمیری مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،عالمی برادری کوبھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر میں جاری مظالم ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے اے آر وائی کے نمائندے محمد صلاح الدین کو بتایا کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھارہی ہے اور اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار بھی ادا کر رہی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم بھارت کے دورے پر جارہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ برطانوی وزیر اعظم دورہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے حوالے سے بھی آواز بلند کریں گے۔

    ہائی کمشنر سید ا بن عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے برطانیہ میں ہر فورم پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمنٹرین سے بھی ملاقاتیں کرکے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا گیا ہے۔

  • ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    کراچی : ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ دو سیٹر طیارہ کراچی پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر کپتان اورمعاون کپتان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک اسکول کے طلباء کی جانب سے تیار کیا جانے والا دو نشستوں پر مشتمل طیارہ دنیا کے پچیس ممالک کا سفر کرکے کراچی پہنچ گیا۔

    hong-post-01

    سات سال کی مدت میں تیار کیا جانے والا ٹربو پراپ ساختہ طیارے نے نومبر 2015 میں ہانگ کانگ سے اپنا سفر شروع کیا اور پچیس ممالک کا سفر مکمل کرکے کراچی پہنچا، کم عمر طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور عملی طور پر ثابت کیا کہ لگن اور محنت ساتھ ہو تو پھر نتائج بھی حاصل ہوتے ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو نوجوان پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیاگیا ، طیارے کے کپتان ہینگ چینگ اور معاون کپتان کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔

    کراچی ایئرپورٹ کے منیجر نثار احمد بروہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ایئرپورٹس دنیا کے محفوظ ترین ایئرپورٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

    hong-post-03

    طیارے کا کراچی پہنچنا پاک چین دوستی کو مزید فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے علاوہ فضائی رابطوں میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔

    کیتھے پیسفک ائیر لائن کے کوآرڈینیٹر مہر من والا کاکہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ طیارہ کراچی پہنچنا خوش آئند ہے۔

    اسی طرح سے چائنا کی ایئرلائنز بھی اپنا آپریشن جلد پاکستان سے شروع کریں گی۔ طیارہ اگلے مرحلے میں کراچی سے کولکتہ کیلئے روانہ ہوگا، جہاز کے عملے کے مطابق طیارہ باون ایئرپورٹس پر لینڈنگ کا ریکارڈ مکمل کرکے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہانگ کانگ پہنچ کر اپنا سفر مکمل کرے گا۔