Author: محمد صلاح الدین

  • پی آئی اے کا 8 بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا 8 بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان کی فضائی کمپنی نے بوئنگ کمپنی سے 787-300 کے آٹھ جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ، طیارے 2017ء کے جون کے وسط میں پی آئی اے کے بیٹرے میں شامل ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

    چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین سے گفتگو میں بتایا کہ بوئنگ کمپنی سے 787 طیارے آسان اقساط پر حاصل کریں گے جو کہ اسٹیٹ آف آرٹ طیارے ہیں یہ طیارے کم فیول استعمال کرتے ہیں اور چارسو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    ا عظم سہگل نے بتایا کہ طیارے 2017 کے جون کے وسط میں مرحلہ وار ملنا شروع ہوجائیں گے جس سے پی آئی اے کے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا، پی آئی اے اکتوبر سے کراچی سے لندن کے لیے پریمیئر شروع کررہی ہے، اکتوبر اوردسمبر میں ایئربس 330 کے دو طیارے پی آئی اے کو مل جائیں گے جس کے بعد پی آئی اے اپنے مزید سیکٹروں میں اضافہ کرے گی جن میں بنکاک، جرمنی، اور بارسلونا شامل ہیں جبکہ دیگر سیکٹرز پر بھی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے کو مزید طیارے حاصل ہونے کے بعد مسافروں کو جدید سفری سہولت کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس سے پی آئی اے کے خسارے میں قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    دوسری جانب ایئربس 310 کے پانچ طیارے حج آپریشن مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ کردیے جائیں گے ۔ پی آئی اے اپنے پرانے طیاروں کو ریٹائرڈ کرکے مرحلہ وار جدید طیارے شامل کرے گی۔

  • کراچی میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا

    کراچی میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا

    کراچی:  شہر قائد میں واقع پی ایف میوزیم میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا۔

    کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں یادگار شہداء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ قوم ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو جلا بخشی ہے، یادگار شہدا پاک فضائیہ کی وطن سے محبت کی علامت ہے، شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پوری قوم کو شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ یادگار شہداء سے نوجوانوں کو تاریخ کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہداء نے تاریخی کارناموں کے ذریعے ہم پر بھی بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان اور افسر شہیدوں کے نقش قدم کی خواہش رکھتا ہے، پی اے ایف ملک کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھے گی۔

    افتتاحی تقریب میں نشان حیدر راشد منہاس کی والدہ بھی شریک تھیں ۔جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے، تقریب میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے پریڈ بھی کی جبکہ 1965کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    11 22

  • باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، ملتان کے مسافروں کا سامان کراچی میں

    باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، ملتان کے مسافروں کا سامان کراچی میں

    کراچی: پاکستان ایئر لائن کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث مسافر ایک بار پھر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز کراچی سے ملتان آنے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی رہ گیا۔

    باکمال لوگوں کی لاجواب اور فخریہ سروس کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ پی آئی اے گزشتہ روز کراچی سے ملتان جانے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی چھوڑ گئی جس سے مسافر شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔

    رہ جانے والا سامان آج کراچی سے لاہور پہنچایا گیا ہے۔ لاہور سے شام 6 بجے تک سامان ٹرک کے ذریعہ ملتان پہنچائے جانے کی توقع ہے۔

    متاثرین میں لندن سے آنے والا ایک جوڑا بھی شامل ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملتان آیا تھا۔ جوڑے نے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شرکت کی لیکن ان کا سامان کراچی میں ہی رہا جس میں شادی کے تحائف اور کپڑے بھی شامل تھے۔

  • بلدیہ عظمیٰ کونسل کا اہم ریکارڈ چوہے کُتر گئے

    بلدیہ عظمیٰ کونسل کا اہم ریکارڈ چوہے کُتر گئے

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل سیکریٹریٹ میں چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے کونسل سیکریٹریٹ میں رکھے اہم دستاویزات کُتر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ حکام سے سیکریٹریٹ میں فیومیگیشن کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کونسل سیکریٹریٹ میں 1960 سے اب تک منظور کی گئی تاریخی نوعیت کی قراردادوں کا ریکارڈ موجود ہے جو مختلف کیسوں میں عدالت میں بھی پیش کرنا ہوتا ہے۔

    تاہم فیومیگیشن نہ ہونے اور صاف ستھرائی پر عدم توجہی کے باعث کونسل میں چوہوں کی بہتات ہو گئی ہے جو اہم اور قیمتی دستاویزات کو نقصان پہنچا رہے ہیں خدشہ ہے کونسل کا ریکارڈ برباد نہ ہوجائے۔

    letter KMC

    خط میں کہا گیا ہے کہ چوہے محض دستاویزات کو ہی نہیں بلکہ کونسل سیکریٹریٹ میں نصب الیکٹرانک آلات اور مشینیوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں،چوہے آلات سے جڑے بجلی کے تار کاٹ دیتے ہیں جس کے باعث بجلی سے چلنے والی مشینری اور آلات ناکارہ ہو جاتی ہیں۔

    واضح رہے طویل انتظار کے بعد کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کے حلف اُٹھانے کے بعد سے مکمل ہو چکا ہے اور منتخب نمائندے عوام کو سہولیات میئسر کرنے کے لیےاپنے دفاتر میں موجود ہیں اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں تا ہم کئی دفاتر فیومیگیشن اور دفتری سامان کی کمی کا شکار ہے۔

  • پی آئی اے میں کروڑوں پاونڈ کی کرپشن ،انتظامیہ کا تعاون سےگریز

    پی آئی اے میں کروڑوں پاونڈ کی کرپشن ،انتظامیہ کا تعاون سےگریز

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ ریونیو مینجمنٹ میں کروڑوں پاوٗنڈزکرپشن کی تحقیقات میں تعاون سے مبینہ گریز کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی درخواست کے تحت ریونیو مینجمنٹ میں کروڑوں پاونڈز کے مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن کا تعلق لندن سیکٹر پر ٹریول ایجنٹس کی فروخت کردہ ٹکٹوں سے ہے، ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر کو خط تحریر کر دیا۔

    14163935_1505632306129050_2056702178_o

    خط میں ریکارڈ کی عدم دستیابی ،متعلقہ ملازمین کے پیشی سے گریز کا بتا یا گیا ہے جبکہ تفتیشی حکام کا طلب کردہ ریکارڈ متعلقہ شعبے میں موجود ہی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی اپنے پاس موجود مبینہ ریکارڈ کی فراہمی کے لئے تیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فلائٹ سروسز میں سات سے زائد جعلی شیڈولنگ افسر کی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

  • پی آئی اے افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد

    پی آئی اے افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد

    کراچی: پاکستان ایئر لائنز کے سی ای او نے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی۔

    پی آئی اے کے نئے جرمن سی ای او نے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    پی آئی اے کے طیاروں کی حالت نازک *

    یہ فیصلہ ان شکایتوں کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق افسران پر الزام ہے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔

    سی ای او کی جانب سے جاری کیا جانے والا فیصلہ جی ایم پبلک ریلیشن پر بھی لاگو کردیا گیا ہے جس کا کام ہی ٹی وی دیکھنا ہے۔ جی ایم پبلک ریلیشن ٹی وی دیکھ کر پی آئی اے کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے آگاہ رہتا ہے۔

    جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کا معاملہ، پی آئی اے سے وضاحت طلب *

    علاوہ ازیں پی آئی اے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے بھی ٹی وی دیکھنا ضروری ہے۔

    سی ای او نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام افسران کے کمروں سے ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

  • دوران سفر صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، پی آئی اے انتظامیہ کی مسافروں سے اپیل

    دوران سفر صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، پی آئی اے انتظامیہ کی مسافروں سے اپیل

    کراچی: پی آئی اے پریمیئر سروس کے لیے حاصل کیے گئے نئے ائیر کرافٹ طیارہ اے تھری تھارٹی میں لندن میں لینڈنگ کے بعد مسافروں نے گندگی پھیلا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پریمیئر سروس میں مسافروں نے گندگی پھیلا کر نئے طیارے کو کچرا کنڈی بنادی جس کے باعث عملے کو صفائی کے لئے مشکلات درپیش ہو گئیں ہیں۔

    14159210_1503023623056585_213050470_n

    مسافروں کی جانب سے بھیلائی جانے والی گندگی پر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی جانب سے عدم تعاون پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بعض مسافروں نے جاتے جاتے کھانے پینے کی تمام اشیاء کے فاضل مادہ طیارے میں پھینک گئے۔

    14182331_1503023673056580_195733629_n

    پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر قومی فریضہ سمجھتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر شروع ہونے والی قومی فضائی کمپنی کی خصوصی پریمیئر سروس میں استعمال ہونے والی ائیر بس 330 میں مسافروں کو جہاں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    14159210_1503023623056585_213050470_n

  • برطانیہ کشمیر میں بھارتی تشدد رکوانے کے لیے تیار ہے: پاکستانی ہائی کمشنر

    برطانیہ کشمیر میں بھارتی تشدد رکوانے کے لیے تیار ہے: پاکستانی ہائی کمشنر

    لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی باز گشت اب برطانوی پارلیمنٹ اور حکومتی ایوانوں میں بھی سنی جارہی ہے ‘کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ہزروں ہلاکتوں اور عالی سطح پر ہونے والیا حتجاج کو دیکھتے ہوئے برطانوی ارباب اختیار سمجھتے ہیں انھیں تنازعہ کشمیر کے حل میں کردارا دا کرنا چاہئے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابن عباس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو خیرباد کہنے کے بعد برطانیہ کو نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش ہے اوراس کی جانب سے سی پیک منصوبے میں زبردست دلچسپی کے اشارے ملے ہیں جبکہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رْکوانے میں کردار ادا کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

    ابن عباس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو خیر باد کہنے کے بعد برطانیہ کو اپنے ملک میں نئے لوگوں کی آمد اور نئی منڈیوں کی تلاش ہے ، پاکستانی اس سے فائدہ اٹھائیں۔دونوں ممالک میں تجارتی حجم تین ارب پاونڈ ہوگیا ہے اور اگلا ہدف اسے چار ارب پاونڈ تک لے جانا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے بارے میں برطانیہ کوبے پناہ دلچسپی ہے۔

    پاکستانی اور برطانوی وزراء اعظم نے باہمی تجارت تین ارب پونڈ تک پہنچانے کا عزم کیا تھا ، ہم اس ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں 2019 تک پاکستان اور برطانیہ کا تجارتی حجم چار ارب پونڈ ہو جائے گا ۔

    یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان برطانیہ سے نئے تجارتی معاہدے پی ٹی اے کیلئے کوشیش کررہا ہے‘ یورپی یونین کے بعد برطانیہ نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش میں ہے پاکستان کیلئے برطانیہ میں تجارتی مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

    دولت مشترکہ کے رکن کی حیثیت سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے برطانوی حکومت نے پاکستان کیلئے ایکسپورٹ فنڈ دو سو ملین پونڈ سے بڑھا کر تین سو ملین پونڈ کردیا ہے ‘ایکسپورٹ فنڈ میں اضافے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

  • پی آئی اے نے مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کرلیے، کروڑوں کا نقصان

    پی آئی اے نے مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کرلیے، کروڑوں کا نقصان

    کراچی :اربوں روپے خسارے سے دو چار قومی ایئر لائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، عجلت میں ویٹ لیز پر تین ایئر بس 330 طیارے مہنگے داموں کرائے پر حاصل کرلیے جب کہ ایئربس اے 330 طیارہ کرائے پر حاصل کرنے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    PIA-post-03

    ذرائع کے مطابق 14 اگست سے اسلام آباد تا برطانیہ پرواز پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئر بس 330 طیارے حاصل کرلیے ہیں۔

    پی آئی اے  ویٹ لیز پرحاصل کیے گئے ائیر بس 330 طیارے کا آٹھ ہزار ڈالر فی گھنٹہ ایک طیارے کا ادا کرے گی جب کہ پی آئی اے فی طیارے پر 4.07 ملین ڈالر کا نقصان اٹھائے گی۔

    PIA-post-02

    مذکورہ معاہدے سے پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے بارہ ملین ڈالرکا یومیہ نقصان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں گیارہ گھنٹے فلائنگ کرے گا جب کہ یومیہ فلائنگ پر 88 ہزار ڈالر پی آئی اے کو ایک طیارے کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے۔

    PIA-post-01

    اس طرح پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو یومیہ کرائے کی مد میں 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے چودہ اگست سے اسلام آباد سے لندن کے لیے پریمیئر سروس کا آغاز کر رہی ہے جس کے لیے طیارے کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی طیاروں کے اضافی اخراجات پر تنقید کی گئی تھی۔

  • پی آئی اے کا سنگین مالی بحران، وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ

    پی آئی اے کا سنگین مالی بحران، وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی آئی اے کے سنگین مالی بحران کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی آئی اے نے اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔

    پی آئی اے کا ادارہ سنگین مالی بحران کا شکار ہے اور اسے دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کے ذریعہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگ لیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے طیاروں کی حالت نازک، 85 ٹوائلٹس مرمت کے منتظر *

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمن پی آئی اے وزیر اعظم کو پی آئی اے کے مالی بحران سے متعلق بریفنگ دیں گے اور ادارے کو چلانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے پر 160 ارب سے زائد روپے کے قرضے واجب الادا ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے کی تجوری خالی ہے۔

    پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، فیول کمپنیوں اور دیگر ایئرپورٹس کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ پی آئی اے کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید 160 ارب روپے درکار ہیں جبکہ وفاق نے قرضے دینے سے انکار کردیا ہے۔ قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کے دوران جدہ، مدینہ ایئرپورٹس اتھارٹی کو 2 کروڑ ریال بھی ادا کرنے ہیں۔

    جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کا معاملہ، پی آئی اے سے وضاحت طلب *

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی آئی اے ادارے کو چلانے کے لیے مالی امداد کی بھی درخواست کریں گے۔