Author: محمد صلاح الدین

  • جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کا معاملہ، پی آئی اے سے وضاحت طلب

    جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کا معاملہ، پی آئی اے سے وضاحت طلب

    کراچی: پی آئی اے کے جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے معاملہ پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی۔

    سی اے اے کے ڈائریکٹرائر ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق کلیئرنس کے بغیر تعیناتی قومی ایوی ایشن پالیسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تعیناتی کے بعد سے کلیئرنس کے بارے میں آگاہ نہ کیے جانے کی بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    مراسلہ کے مطابق جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے حوالے سے پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ اصل صورتحال واضح کی جائے۔ درکار کلیئرنس کے لیے اب تک کی گئی کارروائی سے فوری آگاہ کیا جائے اور کلیئرنس کے لیے جاری تمام کارروائی سے بھی سی اے اے کو آگاہ رکھا جائے۔

    ذرائع کے مطابق جرمن سربراہ کی تعیناتی کو 2 اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا تھا لیکن صرف ایک ادارے کی کلیئرنس پر فروری 2016 میں ہلڈن برینڈ کو جوائن کروا دیا گیا۔ دوسرے ادارے کی جانب سے تاحال کلیئرنس جاری نہیں کی گئی۔

  • پی آئی اے کے طیاروں کی حالت نازک، 85 ٹوائلٹس مرمت کے منتظر

    پی آئی اے کے طیاروں کی حالت نازک، 85 ٹوائلٹس مرمت کے منتظر

    کراچی: قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیارکرگیا، ادارے نے وفاق سے مالی مدد اور شیئرز فروخت کرنے کی اجازت طلب کرلی۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں بورڈ آف ڈائریکٹر کے ہونے والے اجلاس کے بعد چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایئرلائن کیلئے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ادارے کی کارکردگی پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل افسران کو فوری طورپرفارغ کیا جائے جنھوں نے ادارے کو اس حال پر پہنچایا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ادارہ خسارے میں کیوں جارہا ہے اس کی بہتری کیلئے پلاننگ کیوں نہیں کی جارہی،چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ایک سو ساٹھ ارب روپے کی قومی فضائی کمپنی مقروض ہے پچاس سالوں سے ادارہ مقروض چلا آرہا ہے۔

    انہوں مزید بتایا کہ بوئنگ777طیاروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہےِ، ٹوائلٹ تک خراب ہیں،
    پچیاسی ٹوائلٹ ٹھیک کرانے کے لئے فی کس چارہزارڈالردرکار ہیں۔ وفاقی حکومت ادارے کو ایکیوٹی کی مد میں رقم فراہم کرے۔

    چیئرمین پی آئی اے نے وفاق سے کہا کہ ادارے کو چلانے کے لئے پی آئی اے کے مزید شیئرز فروخت کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ اربوں روپے کے قرضے ادا کئے جاسکیں۔

  • پاک فضائیہ کا نام روشن کرنے والا’ہرکولیس‘ وطن پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا نام روشن کرنے والا’ہرکولیس‘ وطن پہنچ گیا

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ ’ہرکولیس‘ برطانیہ کے ایئرشومیں وطنِ عزیز کی فضائی قابلیت کے جھنڈے گاڑ کرواپس پاکستان پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو برطانیہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان سے ضربِ عضب کے آرٹ ورک سے مزین ہرکولیس نامی سی ون تھرٹی طیارے نے شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    PAF-post-1

    برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2016 میں پچاس ممالک کے 200 طیاروں نے حصہ لیا،جس میں پاکستان کی نمائندگی سی ون تھرٹی نے کی،اور بہترین طیارے کی ٹرافی اپنے نام کی۔

    پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ جیت لیا*

    ائیر شو میں شریک پاکستان ائیرفورس کا سی ون تھرٹی ائیرکرافٹ برطانوی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا،جہاز کو دہشت گردی کے خاتمے کے مناظر اور آپریشن ضرب عضب کے مناظر کو پینٹ کرکے سجایاگیا تھا جبکہ پی اے ایف کی جانب سے جہاز پر مختلف دستاویزی فلموں اور پروموز دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    ائیرشو کی اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے شرکت کی اور پاک فضائیہ کے دستے کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    PAF-post-2

     پاک فضائیہ نے 2006 میں بھی بین الاقوامی ایئرشو میں شرکت کی تھی اور3 ٹرافیاں جیتیں تھیں۔

    100فٹ لمبا، 90 ہزار پاؤنڈ وزنی سی 130 ہرکولیس سامان حرب پہنچانے کے کام پر معمورہے اورپاک فضائیہ میں ریڑھ کی ہڈیکی حیثیت رکھتا ہے۔

    سی 130 ہرکولیس میدانِ جنگ سے زخمیوں کی منتقلی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں اور قدرتی آفات میں امدادی کارروائیاں بھی کی ہیں۔

    پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی 1965 کی جنگ میں سی 130 ہرکولیس نے دشمن کے علاقوں میں 4000 پاؤنڈ وزنی بم گرائے تھے جس سے بھارت کو بے پناہ نقصان پہنچا تھا۔

  • وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئےخصوصی بوئنگ طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئےخصوصی بوئنگ طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    کراچی: وزیر اعظم کی لندن سے واپسی کے لیے سواری تیار ہوگئی، پی آئی اے کا بوئنگ ٹرپل سیون وزیر اعظم کو لندن لینے جائے گا۔

    وزیراعظم کولندن سے وطن واپس لانے لانے کے لئے پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ سجناشروع ہوگیا، بوئنگ ٹرپل سیون خالی ہی لندن اڑان بھرے گا پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنزکےانجینئرزکودو بوئنگ طیاروں کو وی آئی پی بنانے کی ہدایت مل گئی۔انتظامیہ کوکھانا بھی وی آئی پی بنانےکے انتظامات کرنےکی ہدایت آئی ہے۔

    گزشتہ رات وزیر اعظم کی شاہی سواری کو تیار کرنے کیلئے قومی ایئرلائن کے عملے کی دوڑیں لگی رہیں، پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون کی تمام سیٹیں نکال کر رات بھر جراثیم کش اسپرے کا عمل جاری رہا، جبکہ طیارے میں 24 وی آئی پی سیٹیں لگادیں گئیں۔

    وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے قومی ایئرلائن کے دو طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ایک بوئنگ طیارے اسٹینڈ بائی پر رہے گا جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ کراچی سے آج رات برطانیہ کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ روانہ ہوگا، جس کے باعث پی آئی اے فیول کی مد میں لاکھوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرے گا۔

    قومی ایئرلائن کے دو بوئنگ طیاروں کے ریزرو کرنے کی وجہ سے نیویارک ، ٹورنٹو ، پیرس جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگا،جس کے باعث امریکہ کینیڈا اور پیرس کے مسافروں کی تقریبا 24 گھنٹے بعد واپسی ہوگی۔ ،

    ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم اپنی شاہی سواری میں نو جولائی کواہلخانہ کے ہمراہ لندن کے وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے لاہور کے لیے روانہ ہونگے۔

    وزیر اعظم کی شاہی سواری کو تیار کرنے کے لئے قومی ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا تاہم پی آئی اے پہلے ہی بڑے خسارے سے دوچار ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بائیس مئی کو علاج کے لیے لندن گئےتھے جہاں ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں 31 مئی کوان کے دل کی سرجری ہوئی۔

  • پی آئی اے کی "ہوابازی کے عالمی قوانین” سے پہلو تہی

    پی آئی اے کی "ہوابازی کے عالمی قوانین” سے پہلو تہی

    کراچی: پی آئی اے کے طیارے بین الاقوامی قوانین کے تحت بنائے گئے معیار کو پورا نہیں کر پارہے، سرویلنس کیمرے سے عاری طیاروں کو بھی پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بین الاقوامی قوانین نظرا نداز کرتے ہوئے لیز پر حاصل کیے گئے دو بوئنگ 777 طیاروں کے کاک پٹ میں سرویلنس کیمرے نہیں لگائے ۔

    یاد رہے کہ نائن الیون کے سانحے کے بعد بین الاقوامی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے کاک پٹ میں کیمرا سرویلنس ضروری قرار دی گئی تھی جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی قوانین کے بر خلاف دونوں طیاروں کو بغیر سرویلنس کیمروں کے پرواز کی اجازت دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیاروں کے ٹوائلٹ خراب ہیں،متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود پی آئی اے کا محکمہ انجینئرنگ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

    یاد رہے کہ بوئنگ 777طیارے سعودی عرب،نیو یارک، ٹورنٹو، بیجنگ، لندن کے علاوہ یورپ کے لیے بھی آپریٹ کیےجاتے ہیں۔خدشہ ہے کہ بین الاقوامی ہوا بازی کی انسپکشن ٹیم نے اگر ان طیاروں کا معائنہ کرلیا تو ان طیاروں پر یورپی ممالک جانے پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ بوئنگ 777 طیارے ایک اہم حکومتی شخصیت کے دباوٴ پر لیے گئے ہیں،جس میں سرویلنس کیمرے نہ ہونے اور ٹوائلٹ کی ناگفتہ بہ حالت کے ساتھ ساتھ کئی سیفٹی ایشوز بھی سامنے آچکے ہیں تا ہم پی آئی اے کی انتظامیہ اس معاملے پر مسلسل غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

  • بیرون ملک جانیوالے مسافروں کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ ایریا کو ڈراپ لائن بنانے پر غور

    بیرون ملک جانیوالے مسافروں کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ ایریا کو ڈراپ لائن بنانے پر غور

    کراچی :سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسیکورٹی خدشات کے پیش نظر بیرون ملک جانے والوں کے لیے پارکنگ ایریا کو ڈراپ لائن بنانے پر غور کیا جارہاہے.

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پرانی ڈراپ لائن کوصرف وی وی آئی پی موومنٹ کےلیے استعمال کیا جائے گا،منصوبے پر عملدرآمد کے بعد اندرون اور بیرون ملک روانگی لے لیے مسافر پارکنگ ایریا سے ہی براہ راست ڈپارچرلاوئنجز منتقل ہوں گے.

    مسافروں کی منتقلی کے لیے پارکنگ میں موجود فاسٹ فوڈ سینٹر کے دونوں جانب لفٹس نصب کی جائیں گی،انٹرنیشنل اور بین الاقوامی مسافروں کے لئے بالترتیب دو دو لفٹس نصب ہوں گی،چاروں لفٹس کو ٹنل پر مبنی برجز کے ذریعے لیول نمبر ٹو سے منسلک کیا جائے گا.

    منصوبے کے قابل عمل ہونے کی صورت میں لیول نمبر ٹو کے پل پر موجود ڈراپ لائن صرف وی وی آئی پیز کے لئے مختص ہو گی،بی اوٹی بنیادوں پر مبنی اس منصوبے کا ورکنگ پیپر جلد ہی حکام کو پیش کیا جائے گا.

    دوسری جانب مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والے برج کو بھی تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے تئیس سال بعد جدید ایوی برج نصب کیے جارہے ہیں.

    جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے منیجر اعتماد ظفر نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی دنیا بھر کی طرح ملک بھر کے ایئرپورٹ کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جارہا ہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر بارہ جدید پل نصب کیے جارہے ہیں،چھ اندرون ملک جانےوالی پرواز پرلگیں گے اور چھ بیرون ملک جانےوالی پروازوں کےلیے استعمال کریں گے.

    کراچی ایئرپورٹ پر نصب کیے جانےوالی جدید برج اسٹیٹ آف آرٹ ہوں گے،اور اس سے مسافروں کو جہاز تک پہنچانے میں آسانی ہوگی.

    *سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ، تعمیراتی منصوبے میں ایک بھی انجینیئر شامل نہیں

  • ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتر بندگاڑیاں فراہم کردی گئیں

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتر بندگاڑیاں فراہم کردی گئیں

    کراچی: وزیر اعظم کی ہدایت پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتربند گاڑیاں فراہم کردی گئیں ہیں۔

    وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کردی گئیں پانچوں ڈریگون بکتر بند گاڑیاں کراچی میں واقع اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں پہنچ چکی ہیں پانچوں گاڑیاں مختلف ایئرپورٹ کیلئے روانہ کردی جائیں گی۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 55کروڑ روپے کی لاگت سے اے ایس ایف کو 10بکتر ند گاڑیوں کی منظوری دی گئی تھی۔جدید ڈریگون گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں۔

    ASF1

    ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہڈریگون نامی جدید بکتر بند گاڑیاں اسٹیٹ آف آرٹ ہیں مزید پانچ ڈریگون گاڑیاں آئندہ ماہ اے ایس ایف کے حوالے کردی جائیں گی ۔

    ASF2

    جدید ڈریگون گاڑیاں کراچی،اسلام آباد،لاہور ،کوئٹہ اور پشاور ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی۔سہیل احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے سخت حفاظتی اقدامات کے باعث پاکستان سے جانیوالا ہر مسافرمحفوظ ہے۔

  • بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے، چیئرمین نیب

    بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے، چیئرمین نیب

    کراچی : قومی احتساب بیوروکے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے.

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب کراچی بیورو کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا.

    ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کرنل (ر) سراج نعیم نے 2015-16 کے دوران نیب کراچی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بدعنوانی کے خاتمہ کےلیے اپنی کامیابیوں کو اجاگر کیا.

    بریفنگ کے دوران کرنل (ر) سراج نعیم نے بتایا کہ 2016 کے دوران 3267 شکایات نمٹائی گئی ہیں،یہ شکایات گذشتہ سالوں میں نمٹائی گئی شکایات سے تعداد میں زیادہ ہیں،2016ء میں نیب کراچی نے 109 شکایات کی جانچ پڑتال میں سے33 نمٹائیں،151 انکوائریوں میں سے 38 انکوائریوں اور 113 انوسٹی گیشن میں سے 40 انوسٹی گیشن کو میرٹ پر نمٹایا.

    2016 کے دوران نیب کراچی نے 50 بدعنوانی ریفرنس دائر کیے ہیں،اس عرصہ کے دوران نیب کراچی نے ریکارڈ 1304.965 ملین وصول کیے ہیں.

    چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خاتمہ کےلیے پاکستان کا اعلیٰ ادارہ ہے اور اسے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدآمد کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،یہ ادارہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت کام کرتا ہے.

    قومی احتساب بیورو کی ملک کے ساتھ شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، ملتان اور راولپنڈی میں علاقائی بیوروز ہیں.

    چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کراچی قومی احتساب بیورو کا اہم علاقائی بیورو ہے جو کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ 2016ء کے دوران نیب کراچی کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے مقداری گریڈنگ نظام کے تحت جائزہ کے دوران آپریشنل ایفیشنسی انڈیکس میں کارکردگی 88 فیصد رہی ہے.

    انہوں نے نیب کراچی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں،اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں.

  • سیکورٹی کی بہتری کیلئے سی پی او آفس کو کنٹرول روم سے ضم کردیا گیا

    سیکورٹی کی بہتری کیلئے سی پی او آفس کو کنٹرول روم سے ضم کردیا گیا

    کراچی: شہریوں کو بہتر سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سوک سینٹر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو سی پی او آفس میں پہلے سے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بڑھتے ہوئے جرائم کو قابو کرنے کے لیے اور شہریوں کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم کے زیر نگرانی 1240 سی سی ٹی وی کیمروں کی مانٹیرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سی پی او آفس کے سپرد کردی گئی ہے۔

    اس موقع پر کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ مقصود احمد کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت شہر قائد میں لگے تمام کیمروں کی نگرانی سوک سینٹر میں پہلے سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول  سینٹر سے کی جارہی ہے تاکہ شہر میں جاری جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔

    اس نظام کو متعارف کروانے کا مقصد شہر میں امن و امان کی بحالی اور آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہے، یہ کیمرے قانون شکن، جرائم پیشہ اور اسٹریٹ کرمنلز کی تلاش اور ان کی گرفتاری کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں لگے کیمروں کے نقائض دور کرنے کی کرنے اور ہائی ریزولیشن کیمروں میں اضافے کے لیے کاوشیں جارہی ہیں اور شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پرانے کیمروں کی دیکھ بھال اور سی پی او کی جانب سے ان کی تعداد بڑھانے پر غور کیاجارہاہے۔

     

  • کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی: کسٹم حکام نے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 میں چھاپہ مار کر کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے ’’اصفہانی ہینگر‘‘ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 پر کسٹم حکام نے چھاپہ مارا ہے،چھاپے کے دوران طیارے کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی،کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن کو 9 پیکٹوں میں چھپایا گیاتھا۔

    PIA-post

    کسٹم حاکم کے مطابق طیارے کو آج صبح بیرون ملک کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کی پرواز کو روکتے ہوئے جہاز کے دروازے کو سیل کردیا گیا ہے اوررات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔


    27-kg heroine seized from PIA aircraft in Karachi by arynews

    کسٹم ترجمان اس واقے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ لگا رہے ہیں کہ طیارے اندر ہیروئن کس طرح پہنچی؟ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کو موثر تحقیقات کے بعد سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔