Author: سلمان لودھی

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک سات میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈکیتوں نے دوسری موٹر سائیکل  روک کر شہری سے واردات کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ارتقاء نامی نوجوان پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا ارتقا کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈکیت شہری سے رقم موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی سامنے آئی جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل لے کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، مقتول نوجوان مکینیکل انجینئر اور گولڈ میڈلسٹ تھا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ارتقا معین کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، پورٹ قاسم پر کیمیکل فیکٹری میں اسسٹنٹ منیجر تھا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق نوجوان نے واقعے سے قبل گھر کے قریب بیکری سے سامان خریدا، کولڈڈرنک لینا بھول گیا، جب دوبارہ بیکری آیا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تعاقب کیا، ایک ڈاکو نے موٹرسائیکل سے اترکر نوجوان کی تلاشی لی، دوسرا اسلحہ تانےبیٹھارہا، نوجوان کی مسلسل مزاحمت دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل پربیٹھے ڈاکو نے گولی ماری۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کو فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولی کا خول مل گیا، ڈاکو نوجوان سے 2023 ماڈل کی 150 سی سی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز ودیگر تکنیکی ذرائع کا استعمال کرکے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی: گلشن اقبال میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    کراچی: گلشن اقبال میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا بتایا جارہا ہے، مقتول کی شناخت ارتقا کے نام سے ہوئی ہے۔

    مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم گینگ وار کارندہ اور 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارا گیا ملزم 6 قتل کے کیسوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ گینگ وار منشیات فروش گروپ بلال عرف انڈے کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا اس دوران کچھ کارندے فرار ہوگئے۔

  • ڈارک ویب کیلئے بیوی کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم کے انکشافات

    ڈارک ویب کیلئے بیوی کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم کے انکشافات

    کراچی: ڈارک ویب سائٹس کیلئے شوہر پر اپنی بیوی کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا الزام سامنے آیا ہے جبکہ ملزم نے کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ویمن پولیس نے ڈارک ویب سائٹس کیلئے اپنی بیوی کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ویب سائٹس والے مجھ سے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے تھے۔

    گرفتار ملزم نے بتایا کہ 2 سال پہلے باتھ روم میں کیمرہ لگایا تھا لیکن پھر بند کردیا تھا، ویب سائٹ پر کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی۔

    ملزم کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ویب سائٹس والوں کے پاس میرا موبائل نمبر پتہ نہیں کیسے آگیا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے دوستوں کے ساتھ بھی تعلقات رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا، ملزم نے بیٹی کی بھی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیوی نے الزام لگایا کہ شوہر غیراخلاقی حرکتیں کرتا ہے اور ویڈیوز بناتا ہے۔ ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو چیک کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: لائنز ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، گاڑیوں پر پتھراؤ

    کراچی: لائنز ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، گاڑیوں پر پتھراؤ

    کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دوسرے روز بھی شہریوں نے احتجاج کیا ہے اور مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائنزایریا کوریڈور تھری میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جبکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، گزشتہ روز بھی مکینوں نے 8 گھنٹے تک احتجاج کیا تھا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب احتجاج کے باعث کچھ دیر کے لیے بجلی بحال ہوئی تھی، رات 2 بجے دوبارہ بجلی بند کردی گئی جو اب تک بحال نہیں ہوئی۔

    مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مجبوراً ایک بار پھر احتجاج کے لیے نکلے ہیں، مظاہرین نے شاہراہوں پر تائر جلا کر دونوں اطراف کی سڑکیں بند کردیں۔

    احتجاج کے باعث صدر ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

    اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائنز  ایریا میں عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی منقطع کی گئی، نادہندگان پرواجب الادا رقم 1 ارب 60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

    بعدازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

     

     

  • کراچی میں میٹرک کا پیپر دے کر کام پر آنے والا نوجوان قتل

    کراچی میں میٹرک کا پیپر دے کر کام پر آنے والا نوجوان قتل

    کراچی کے علاقتے لیاقت آباد سپرمارکیٹ کےقریب کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت جھنڈا چوک کے رہائشی عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا۔

    نوجوان میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا اور شام میں پارٹ ٹائم جاب پر آگیا، کال سینٹر کی ملازمہ ثنا نے نوجوان کو فلور پر پڑا دیکھ کر سپروائزر کو اطلاع کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ متوفی عبداللہ کے دائیں گال سے گولی داخل ہو کر بائیں گال کے جبڑوں میں لگی، سپرمارکیٹ پولیس موقع پر موجود اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پولیس کو جائے وقوع سے ایک پستول بھی ملا ہے۔

  • کراچی: طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

    کراچی: طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

    کراچی: اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بچی سے زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا واقعہ ملیر جعفر طیار میں پیش آیا اور مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے متاثرہ بچی کی موبائل فون پر ویڈیو بنا رکھی تھی۔ بچی اپنے دوست کے گھر گئی تھی جہاں محلے کے مزید لڑکے آئے۔

    متاثرہ طالبہ کے مطابق لڑکے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ملزمان نےمجھ سے زیادتی کی کوشش کی پھر ویڈیو بنائی۔

  • خود کشی یا قتل : ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت

    خود کشی یا قتل : ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت

    کراچی : ڈیفنس خیابان بخاری کے ایک بنگلے سے نوجوان ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، مالکان کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ پولیس نے مشکوک قرار دیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بنگلے کا مالک ڈاکٹر ہے اس کا کہنا ہے ہم اتوار کی دوپہر کھانا کھانے باہر گئے تھے واپس آئے تو لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، اس لڑکی نے خودکشی کی ہے۔

    سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خود کشی کی اطلاع پر پولیس بنگلے پر پہنچی تو گھر والے لڑکی کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو نیچے اتار چکے تھے۔

    گھر کے مالک شہروز  نے بتایا کہ میں بذات خود ڈاکٹر ہوں اس لیے پولیس کے آنے سے پہلے خود لاش اتار کر اسے فرسٹ ایڈ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی تقریباً ایک سال سے اسی بنگلے میں ملازمت کررہی تھی، واقعے کے وقت ڈاکٹر اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔

    16سالہ فاریہ خیابان بخاری کے بنگلے میں بچوں کو سنبھالنے کا کام کرتی تھی،بچی کرسی پر چڑھ کر کیسے لٹکی پولیس کو یہ معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پراسرار لگ رہا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنچ کے قریب بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد بھائی جاوید موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ کورنگی سنگرچورنگی کےقریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

     

  • کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹر لڑ پڑے، پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے طلبہ زخمی

    کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹر لڑ پڑے، پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے طلبہ زخمی

    کراچی کے جناح اسپتال میں مستقبل کے ڈاکٹر لڑ پڑے، پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں طبا تنظیموں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔

    اسلامی جمعیت نے کارروائی نہ ہونے پر تھانہ صدر کے باہر احتجاج بھی کیا۔

    کینسر وارڈ کے ڈاکٹر عمیر کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 افراد کینسر وارڈ میں جانا چاہتے تھے اس وقت وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی ڈیوٹی تھی روکنے پر گارڈ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    طلبا تنظیموں کے جھگڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئیں جس میں مشتعل عناصر کو پتھراؤ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بعدازاں پولیس نے سلمان نامی شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں 25 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں لڑائی جھگڑا سمیت اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں دو دن پہلے بھی طلبہ تنظیموں نے جھگڑا کیا تھا۔

    طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے وارڈ نمبر 4 کے سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

  • کراچی میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، مشکوک حرکات پر متاثرہ شہری گرفتار

    کراچی میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، مشکوک حرکات پر متاثرہ شہری گرفتار

    کراچی کے علاقے کھارادر میں 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی پر پولیس نے مشکوک حرکات پر متاثرہ شہری کو ہی حراست میں لے لیا۔

    جوڑیا بازار میں بینک کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم شہری سے 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نے حاصل کر لی۔ ڈکیتی کی واردات آج دوپہر رپورٹ ہوئی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ شہری کو ہی حراست میں لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پیسے لے جانے والے شہری کی حرکات مشکوک معلوم ہوتی ہیں، شہری کے پاس بڑی رقم تھی لیکن وہ باہر کسی کا انتظار کرتا رہا، موٹر سائیکل سوار مسلح شخص اکیلا ہی رقم چھین کر فرار ہوا۔

    پولیس کے مطابق شہری کندھے پر بیگ میں 50 لاکھ لے کر بینک پہنچا جبکہ عقب سے موٹر سائیکل سوار ملزم اکیلا آیا اور شہری پر پستول تان لی، ملزم نے پستول لوڈ کی تو شہری بینک کی سیڑھیاں اترا اور بیگ حوالے کر دیا۔

    پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا، فوٹیج میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری مشکوک انداز میں نظر آ رہا ہے، محسوس ہو رہا ہے وہ ملزم کو خود اپنے پاس بلانے کیلیے اشارے کر رہا ہے۔

    واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • کراچی چیمبر کے سامنے دکان میں سلنڈر دھماکے کی فوٹیج موصول

    کراچی چیمبر کے سامنے دکان میں سلنڈر دھماکے کی فوٹیج موصول

    کراچی چیمبر کے سامنے دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے سامنےجنریٹر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا  جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی اور سامان سڑک پر پھیل گیا۔ سلنڈر دھماکا صبح 11 بجکر 9 منٹ پر ہوا اور دکان مکمل تباہ ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ سےجھلس کر 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 6 زخمی ہیں جو زیرعلاج ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے ایک اور زخمی کو نکال لیا ہے زخمی رؤف کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔