Author: سلمان لودھی

  • کراچی، لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی، لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی پر غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خودکش حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے محمودآباد، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں کارروائیاں کی ہیں۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل جس شخص کے نام رجسٹرڈ ہے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی موٹر سائیکل ہی نہیں خریدی، مذکورہ شہری کا شناختی کارڈ جعل سازی سے استعمال کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم کا بتانا تھا کہ حملہ آور سہیل نے 2017 کے  بعد اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ بنوایا تھا اور اپنی رہائش اومان لکھوائی ہوئی تھی۔

    تحقیقاتی حکام  نے پنجگور میں سہیل اوراس کے رشتے داروں کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی تھی اور اس دوران خودکش بمبار کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔

    تحقیقاتی حکام کا کہنا تھا کہ 2021 کے بعد سے سہیل مختلف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

    واضح رہے آج صبح کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

    حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت ردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بیگ ملا ہے، جس میں دستی بم موجود ہیں، دھماکےکی زد میں قریب موجود ایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی تھی۔

  • کراچی خودکش حملہ، دہشت گرد سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی خودکش حملہ، دہشت گرد سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 2017 کے بعد حملہ آور سہیل نے اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ بنوایا تھا، دہشت گرد نے کارڈ میں اپنی رہائش اومان لکھوائی ہوئی تھی۔

    تحقیقاتی حکام  نے پنجگور میں سہیل اوراس کے رشتے داروں کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران خودکش بمبار کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ 2021 کے بعد سے سہیل مختلف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

    واضح رہے آج صبح کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

    حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بیگ ملا ہے، جس میں دستی بم موجود ہیں، دھماکےکی زد میں قریب موجود ایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی تھی۔

  • بچی کے علاج نے باپ کو پولیس کی وردی پہننے پر مجبور کردیا

    بچی کے علاج نے باپ کو پولیس کی وردی پہننے پر مجبور کردیا

    کراچی: بچی کے علاج کے غرض سے باپ نے پولیس کی وردی پہن لی، عبداللہ کو عباسی شہید اسپتال سے حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باپ نے اپنی بچی کو اسپتال میں ایڈمٹ نہ کرنے کے ڈر سے پولیس کی وردی پہنی تھی۔ جعلی پولیس اہلکار بننے والے عبداللہ نامی شخص کوعباسی شہید اسپتال سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اپنے ویڈیو بیان میں ملزم نے بتایا کہ میں ناظم آباد کاٹھیاواری محلے کا رہائشی ہوں جبکہ پلمبر اور الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں۔

    اس نے مزید بتایا کہ بچی کے علاج کے لیے پولیس کی وردی پہنی تھی۔ اسپتال میں ڈاکٹر بچی کو ایڈمٹ نہیں کررہے تھے اس لیےوردی پہنی۔

    ملزم نے کہا کہ 5 دن اسپتال میں وردی پہن کر بچی کا علاج کرانے آتا رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کے بعد شہری عبداللہ کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں برنس روڈ کے مکینوں کا ریسٹورنٹس کیخلاف احتجاج

    کراچی میں برنس روڈ کے مکینوں کا ریسٹورنٹس کیخلاف احتجاج

    کراچی کے علاقے برنس روڈ کے مکین ریسٹورنٹس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ کے مکینوں نے ریسٹورنٹس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کی وجہ سے سڑکوں پر چلنے کی جگہ بھی نہیں رہی، رش کی وجہ سے خواتین، بچے گھروں سے نہیں نکل سکتے۔

    مطاہرین کے مطابق کے ایم سی، ضلعی انتظامیہ ریسٹورنٹ مالکان سے رشوت لیتی ہے، کے الیکٹرک کا عملہ بھی ٹھیلوں کو کنڈے کی بجلی فراہم کرتا ہے۔

    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مظاہرین سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جارہا ہے، ڈی ایم سی صدر، اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔

  • کراچی میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی

    کراچی میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی

    کراچی میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    متاثرہ خاتون کا مؤقف ہے کہ ملزم نے انٹرویو کے بہانے بلایا اور زیادتی کی، مجھے دھمکیاں دی گئی فہد کہتا تھا کہ اس کا والد پولیس کا اعلیٰ افسر ہے۔

    خاتون نے آئی جی سندھ سے درخواست کی کہ فہد کو گرفتار کیا جائے اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو میں خودکشی کرلوں گی۔

    تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضمانت پر ہے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے کپڑے اور دیگر شواہد سیل کردیے گئے ہیں، واقعے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گی اتھا۔

    مقدمے میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی دفعات لگائی گئیں۔

  • کراچی ’ملزمان نے اقبال نامی شہری کا گھر پوچھا اور دستی بم پھینک دیا‘

    کراچی ’ملزمان نے اقبال نامی شہری کا گھر پوچھا اور دستی بم پھینک دیا‘

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن  پٹنی محلے کے قریب گھر کے باہر دستی بم کا دھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ محمد اقبال نامی شہری کےگھر کے باہر دستی بم  پھینکا گیا ہے، موٹرسائیکل سوار 4 افراد نے شہری اقبال کا پوچھا اور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے آپسی دشمنی کا لگتا ہے تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ دستی بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں اقبال نامی شہری بھی شامل ہے۔

  • نوجوان کا قتل، تنزلی کر کے ایس ایچ او بلال کالونی کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا

    نوجوان کا قتل، تنزلی کر کے ایس ایچ او بلال کالونی کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کے قتل پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی شہزادہ سلیم کی تنزلی کر کے انھیں سب انسپکٹر بنا دیا۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام ہو گئے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا، نارتھ کراچی بلال کالونی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فوم کی دکان میں گھسے، 80 ہزار روپے لوٹ لیے، اور مزاحمت پر 25 سالہ دکاندار عبدالرحمان کو گولیاں مار دیں۔

    رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے، حالیہ واقعے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر شہزادہ سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے عہدے میں تنزلی کر کے انھیں سب انسپکٹر بنا دیا ہے۔

    نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہے، دوسری طرف مقتول کے رشتے دار عباسی شہید اسپتال میں انصاف کی دہائیاں دیتے رہے، عبدالرحمان کے بھائی نے کہا جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے تدفین نہیں کریں گے۔

  • سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو مار کر جلانے والے بیٹے نکلے

    سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو مار کر جلانے والے بیٹے نکلے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار سلیم انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے میں پولیس نے سرکار کی مدعیت میں تھانہ سولجر بازار میں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو مار کر جلانے والے بیٹے نکلے، قتل میں ملوث ریٹائرڈ اہلکار کے ایک بیٹے سلمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سلمان نے پولیس کے سامنے باپ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اہلکار کا ایک بیٹا عمران فرار ہو گیا ہے، عمران محکمہ پولیس کا حاضر سروس اہلکار ہے۔ سلیم انصاری کے بیٹے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کر رہے تھے، جس پر شک کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کرایا گیا تو رپورٹ میں قتل کا انکشاف ہوا۔

    سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ اہلکار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش جلائی گئی، بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے بعد ایک بیٹا والدہ اور دوسرا والد کے گھر میں رہتا تھا۔

  • سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی

    سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار، گل رانا کالونی میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی شناخت ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے طور پر ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے گل رانا کالونی میں ایک گھر سے ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت سلیم انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور تحقیقات شروع کر دی، ابتدائی طور پر پولیس نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک قرار دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والے شواہد کے مطابق واقعہ مشکوک ہے۔

    پولیس بیان کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، 2 بیٹے ہیں جو الگ رہتے ہیں، جس گھر سے لاش برآمد ہوئی وہ اندر سے بند تھا، جاں بحق شخص کا ایک بیٹا بھی پولیس اہلکار ہے، ایک بیٹا اور بہو نیچے والے پورشن میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے آثار نہیں ملے، صرف بستر جلا ہوا ہے، آگ لگنے پر کسی نے چیخ و پکار بھی نہیں سنی، حقائق سامنے لانے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، پولیس نے یہ بھی کہا کہ متوفی کا بیٹا پوسٹ مارٹم سے انکار کر رہا ہے۔

  • کچے میں مشترکہ کارروائی، 21 ملزمان گرفتار

    کچے میں مشترکہ کارروائی، 21 ملزمان گرفتار

    سندھ رینجرز اور پولیس نے کچے کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران بگی گینگ کی پناہ گاہوں کو مسمار کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر ٹیچراللہ رکھیونیندوانی کے قتل اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی سہولت کا رامان اللہ، اس کا بیٹا اور مقامی وڈیرہ یار محمد بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گینگ کشمور، تنگوانی، کندھ کوٹ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔