Author: سلمان لودھی

  • سانحے کے ذمہ دار وہ ہیں جو ایسی عمارتوں میں رہ رہے ہیں، کمشنر کراچی

    سانحے کے ذمہ دار وہ ہیں جو ایسی عمارتوں میں رہ رہے ہیں، کمشنر کراچی

    کراچی : کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ لیاری بغدادی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ایسی عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی حسن نقوی حادثے کے 13گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمارت کے ملبے سے اب تک 10لاشیں نکالی جاچکی ہیں، دعا کرتے ہیں کہ ہمیں مزید لاشیں نہ ملیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن 24گھنٹے تک جاری رہے گا، امید ہے کہ اس دورانیے میں ریسکیو کا کام مکمل ہوجائے گا۔

    کمشنرکراچی نے کہا کہ ہماری پوری پوری توجہ ریلیف اور ملبے سے لوگوں کو نکالنے پر ہے، 50فیصد تک ریسکیو کا کام کرچکے ہیں۔

    کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ سانحے کے سب سے زیادہ ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ایسی بلڈنگز میں رہ رہے ہیں، اس عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول نے نوٹس دے  رکھا تھا۔

    عمارت کے رہائشیوں کو اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جانوں کا خیال کرنا چاہیے، کسی کو گھر سے گھسیٹ کے نکالنا ناپسندیدہ کام ہے، انتظامیہ کسی کو گھر سے گھیسٹ کر نہیں نکالنا چاہتی۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے، ادارے مل کر کام کررہے ہیں، پولیس کو غیر ضروری افراد کو ہٹانے کے احکامات دئیے ہیں۔

    یہ الزام تراشی کا وقت نہیں اور نہ کسی پر الزام لگانا چاہیے، سب سے ذیادہ ذمہ داری ان افراد کی ہےجو ان عمارتوں میں رہتے ہیں،ایسے افراد اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    انتظامیہ جب نوٹس دے رہی ہے تو عمارت کو خالی کردینا چاہیے تھا،اگر مکین خطرناک عمارتوں سے باہرنکلیں تو انتظامیہ تعاون کرے گی، لیاری میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ طلب کررہے ہیں۔

  • تلاشی لینے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو پہچانیے، اہم ویڈیو رپورٹ

    تلاشی لینے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو پہچانیے، اہم ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں جعلی پولیس اہلکار بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں، ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 12 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

    شہر کی شاہراہوں، ناکوں اور گلی محلوں میں تلاشی لینے والے اصلی پولیس اہلکار ہیں یا نقلی شہریوں کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔


    سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے مکینک کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی، ویڈیو رپورٹ


    کراچی میں جعلی پولیس اہلکاروں کی تلاشی کے بہانے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر سے بارہ جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کورنگی زمان ٹاؤن، ساحلی مقام سی ویو اور سپر ہائی وے پر لوگوں سے تلاشی کے بہانے لوٹ مار کر رہے تھے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر 20سالہ نوجوان قتل

    کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر 20سالہ نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد کا ایک اور نوجوان ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موسیٰ کے سینے میں گولی مار دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    واقعہ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بلاک جی کچا پکا روڈ کے قریب پیش آیا، ڈاکو نوجوان سے موبائل یا پرس چھیننے میں کامیاب تو نہیں ہوسکے لیکن اس کی جان لے لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 سالہ نوجوان موسیٰ موبائل فون چھیننے پر مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا تھا، اس دوران ڈاکوؤں نے اس کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق موسیٰ جائے وقوعہ پر جان کی بازی ہار گیا، مزید کارروائی کیلیے نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • تاجروں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 2 پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

    تاجروں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 2 پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی : حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے لوٹ مار کی بڑی وارداتوں میں ملوث 2پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    پولیس اہلکاروں نے مویشی منڈی کے تاجروں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی لوٹ مار کی، ملزمان پرائیویٹ گاڑی پر پولیس کی لائٹ لگا کر مویشیوں سے بھری گاڑیاں روکتے تھے۔

    ملزمان نے عیدالاضحی پر گڈاپ، سچل اور سائٹ سپرہائی وے میں متعدد وارداتیں کیں، ان کیخلاف تینوں تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، گرفتارملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے 30 اپریل کو سپر ہائی وے پر گاڑی میں سوار 20 بیوپاریوں کو لوٹا، تمام بیوپاری مویشیوں کی خریداری کیلئے میرپور خاص جارہے تھے۔

    واردات میں ڈبل کیبن گاڑی استعمال کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کاگروہ 10 افراد پر مشتمل ہے، 2اہلکاروں سمیت 5مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے سچل کے علاقے میں بھی گاڑی کی تلاشی کے بہانے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

  • کراچی : گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹی دب کر جاں بحق

    کراچی : گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹی دب کر جاں بحق

    کراچی : لیاری میں ایک فلیٹ کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے سے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مون سون کی آمد کے پیش نظر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سیلن کے باعث چھتوں کے گرنے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں گھرکی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے کے حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق عمارت 30سے35سال پرانی ہے، جائےحادثہ پر پولیس کی نفری موجود ہے۔ حادثے میں باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق، بچی کی دادی اور والدہ زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے باپ اور 3سالہ بیٹی کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ملبے سے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال ،منتقل کیا گیا ہے۔

    عمارت کو خالی کرالیا گیا

    پولیس حکام نے بتایا کہ 6 منزلہ رہائشی عمارت کو مخدوش حالت کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے تاکہ کوئی اور حادثہ نہ پیش آئے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا، چوتھی منزل کے فلیٹ کے ایک کمرے کا فرش تیسری منزل والوں پر آگرا۔

  • کراچی میں ٹینکر ریورس کرتے ہوئے ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

    کراچی میں ٹینکر ریورس کرتے ہوئے ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

    کراچی میں واٹر ٹینکر ریورس کرتے ہوئے ٹکر لگنے سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹینکر نے ریورس کرتے ہوئے بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    ویڈیو میں ٹینکر کو ریورس آتے اور شہری کو کچلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور بزرگ شہری اور ٹینکر کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہاشم نامی بزرگ شہری آفس جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا اور سڑک پر بس کے انتظار میں کھڑا تھا۔

    ہاشم دو بچوں کا باپ اور کورنگی کا رہائشی تھا اور کیماڑی میں نوکری کرتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور گھر سے فرار ہوگیا ہے، شبہ ہے کہ ملزم شہر سے فرار ہوگیا ہے لیکن اس کی گرفتاری کے لیے کوششین جاری ہیں۔

  • کراچی میں بڑی مقدار میں سونا چوری

    کراچی میں بڑی مقدار میں سونا چوری

    کراچی: شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں 48 گھنٹوں کے دوران 2 گھروں میں وارداتیں ہوئی ہیں، اور مبینہ طور پر بڑی مقدار میں سونا چوری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میمن گوٹھ میں ڈاکوؤں نے اڑتالیس گھنٹے کے دوران دو گھروں کا صفایا کر دیا، ملزمان 50 تولہ سونا اور 21 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    وارداتوں کے مقدمات ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج کر دی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک واردات گزشتہ روز بلوچ محلے اور دوسری قاضی محلہ میں ہوئی، گزشتہ روز 8 ڈاکوؤں نے بلوچ محلہ میں زبیر نامی شہری کے گھر لوٹ مار کی، جہاں سے 50 تولہ سے زائد سونا اور 21 لاکھ سے زائدرقم لوٹی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر 8 ڈاکو رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور خاتون خانہ کو یرغمال بنایا، اہلخانہ کو باندھ کر ڈاکو سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ لے گئے۔


    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟


    پولیس کے مطابق دوسری واردات میں 21 جون کی رات 6 ڈاکو شہری ہارون کے گھر میں گھسے، ڈاکو اہلخانہ کو باندھ کر 6 موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ان دنوں ایک اور بڑی واردات کی خبریں سرخیوں میں ہے، جس میں ڈیفنس کے ایک بنگلے سے 5 کروڑ چوری کر کے ملازمہ نے جائیدادیں بنائیں، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملازمہ 2013 سے ڈیفنس فیز 5 کے بنگلے میں کام کر رہی تھی، ملزمہ نے چوری کا اعتراف بھی کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے چوری کے پیسوں سے گزری میں 50 لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا، پنجاب میں 36 لاکھ مالیت کے 2 پلاٹ خریدے، جب کہ ایک کروڑ کی گاڑیاں اور 70 لاکھ کی دکان بھی خریدی، ملزمہ سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور 46 لاکھ نقدی برآمد کی گئی، دکانوں اور فلیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر کے مالک کو لندن میں نامعلوم نمبر سے کال کی گئی تھی، نامعلوم شخص نے بتایا کہ ان کی ملازمہ پیسے چوری کر کے جائیدادیں بنا رہی ہے، جب مالک کی اہلیہ نے اکاؤنٹنٹ سے پوچھا تو پتا چلا پانچ کروڑ روپے کم ہیں۔

  • کراچی : کورنگی میں 2 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

    کراچی : کورنگی میں 2 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹا چورنگی اور گودام چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔

    مزید پڑھیں :کراچی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول اور 2 موٹرسائکلیں برآمد کرلی گئیں۔

  • کراچی : سفاک باپ نے 10 ماہ بچے کو چولہے پر رکھ کر جلا ڈالا

    کراچی : سفاک باپ نے 10 ماہ بچے کو چولہے پر رکھ کر جلا ڈالا

    کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سنگدل باپ نے محض دس ماہ کے معصوم بچے کو چولہے پر رکھ کر بری طرح جلا دیا۔

    واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال میں بچے کی حالت دیکھ کر انتظامیہ نے وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو چولہے پر جلانے کےالزام میں ملوث باپ کو گرفتار کر لیا۔

    بچے کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا شوہر اسے اور بچے کو مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کا نچلا حصہ مکمل طور پر جلا ہوا ہے اور وہ ابھی تک ہوش میں نہیں آیا۔ ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ طلاق مانگتی تھی، جس پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ اسی دوران شوہر نے غصے میں آ کر بچے کو چولہے پر رکھ کر جلا دیا۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور گرفتار باپ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے بھی مقدمے میں مداخلت کی ہے اور بچے کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

  • نوابشاہ کی 11 سال کی بچی 10 ماہ سے لاپتا، والدین تلاش کرنے کراچی پہنچ گئے

    نوابشاہ کی 11 سال کی بچی 10 ماہ سے لاپتا، والدین تلاش کرنے کراچی پہنچ گئے

    نوابشاہ کی 11 سال کی بچی 10 ماہ سے لاپتا ہے، اہلخانہ پولیس کی کارروائی سے مایوس ہوکر کراچی پہنچ گئے۔

    نوابشاہ سے گزشتہ سال اگست میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 11 سالہ صفانہ تاحال لاپتا ہے، اہلخانہ پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہوکر کراچی پہنچے، آئی جی سندھ کے دفتر میں بھی درخواست جمع کروادی۔

    والدین نے اے آر وائی کے دفتر پہنچ کر بھی دکھوں کی کہانی بیان کی۔

    صفانہ کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے، نوابشاہ پولیس سنجیدہ بنیادوں پر کوششیں نہیں کررہی۔

    والدین کا کہنا ہے کہ دس ماہ سے بیٹی لاپتا ہے بچی کے لیے تڑپ کر رہ گئے ہیں۔

    لڑکی کے والدین نے حکومت سندھ اور آجی سندھ سے بیٹی کو جلد از جلد بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے۔