Author: سلمان لودھی

  • کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

    کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

    کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ریس کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا قتل تک پہنچ گیا، 17 سالہ نوجوان جزلان کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتول نوجوان اپنے دوست شعمیر کے ساتھ گاڑی چلا رہا تھا اس دوران اس نے دوسرے گروپ کو ریس لگانے سے منع کیا تھا جس پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔

    موٹر سائیکل سوار حسنین تلخ کلامی پر گھر سے بھائیوں کو بلا کر لے آیا اور حسنین کے بھائی، احسن، احسان اور عرفان نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے جزلان زخمی ہوا اور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ سے مقتول جزلان کا ساتھی بھی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جارہی ہے۔

    پولیس نے قتل کیس میں ایک ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں ملوث حسنین کے تین بھائی فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کا اسلحہ تھانے سے چوری ہوگیا

    کراچی میں پولیس کا اسلحہ تھانے سے چوری ہوگیا

    کراچی میں پولیس کا اسلحہ ملزم تھانے سے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے تھانہ سعید آباد میں ون فائیو کی جانب سے ملزم بہار علی کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تھا اس دوران ملزم اسلحہ چرا کر فرار ہوگیا جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تھانے میں ڈیوٹی افسر نے ملزم بہار علی کو اسلحہ سیکشن میں بٹھا دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی ملزم دو سرکاری پستول لے کر فرار ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ڈیوٹی افسر کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں پی سی ہوٹل کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں‌ بحق

    کراچی میں پی سی ہوٹل کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں‌ بحق

    کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل پی سی کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ریڈ زون میں واقع معروف پی سی ہوٹل کا اندرون حصہ گرِ گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب چھت پر تقریب جاری تھی۔

    ہوٹل نے فوری طور پر تمام دروازے بند کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی بڑھا کر عام افراد کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 2 زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

    ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر تمام ریسٹورنٹس کو بند کر کے وہاں ٹھہرے ہوئے افراد کو کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی میدان جنگ بن گیا، پولیس شیلنگ سے متعدد پی ٹی آئی کارکن زخمی

    کراچی میدان جنگ بن گیا، پولیس شیلنگ سے متعدد پی ٹی آئی کارکن زخمی

    پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر شاہراہ قائدین پر پولیس نے شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے، پتھراؤ سے دو پولیس افسر بھی زخمی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں نمائش چورنگی پر دھرنے میں آنے کیلیے تحریک انصاف کے کارکنوں کو شاہراہ قائدین پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔

    پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ دوسری جانب مظاہرین کے پتھراؤ کے باعث ایس پی گلشن اقبال عبد الخالق اور ایس ایچ او خالد رفیق زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے شاہراہ قائدین سے شاہراہ قائدین سے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے دوسری جانب خداداد کالونی کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کئی گئی اس کے علاوہ قائد آباد سے دھرنے میں شرکت کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلے کو سی پیک داؤد خیل کے قریب روک دیا گیا اور رکاوٹ لگا کر راستے کو بند کردیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ بھی کی۔

  • ٹریفک اہلکار نے شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ٹریفک اہلکار نے شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

    کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غربت سے تنگ شخص نے پیڈسٹرن برج سے کودنے کی کوشش کررہا ہے۔

    ٹریفک پولیس اہلکار جاوید احمد کی نظر جیسے ہی شہری پر پڑی تو وہ فوری طور پر اس کے پاس پہنچا اور اسے نیچے اتار لیا۔

    ٹریفک پولیس اہلکار نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے ٹریفک اہلکار کے اقدام کو سراہا اور اسے دس ہزار روپے انعام بھی دیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں بھوک وافلاس کے سبب خودکشی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی میں ایک نوجوان نے شاپنگ مال سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی تھی۔

  • کراچی سے حساس ادارے کا مبینہ جعلی افسر گرفتار

    کراچی سے حساس ادارے کا مبینہ جعلی افسر گرفتار

    کراچی میں رینجز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے حساس ادارے کا مبینہ جعلی افسر گرفتار کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیو کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے حساس ادارے کے مبینہ جعلی افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم محمد بلال عرف میجر بلال عرف بھالو خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار جعلی ملزم سے جعلی کارڈ، یونیفارم، اسلحہ برآمد ہوا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی کراچی پولیس نے کارروائی کرکے ایک جعلی فوجی افسر سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

    پولیس نے جنوری میں سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی فوجی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم ارسلان سے جعلی کارڈ اور وردی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دو مختلف سی ڈی آر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا جعلی فوجی افسر گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں کائنات نامی خاتون بھی شامل تھی جسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے غیرقانونی کام نکالتے تھے۔

  • کراچی صدر دھماکا، حیدرآباد سے اہم گرفتاری

    کراچی صدر دھماکا، حیدرآباد سے اہم گرفتاری

    کراچی صدر دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے صدر دھماکے میں ملوث ہلاک دہشتگرد کے ساتھی کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی صدر دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور سی ٹی دی نے دھماکے میں ملوث دہشتگرد جو کہ ایک مقابلے میں مارا گیا تھا کے ساتھی کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم منظور حسین کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کو حیدرآباد میں اقرا یونیورسٹی کے قریب سبحان کالونی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے جو ریلوے ٹریک پر دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم منظور حسین ریاست مخالف سرگرمیوں کے ساتھ دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور دہشتگردی کی وارداتوں کیلیے ذہن سازی بھی کیا کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم منظور حسین نے 15 مارچ کو اپنے ساتھی اللہ ڈنو کے ساتھ مل کر لوہے کے پائپ میں آئی آئی ڈی بھی بنائی تھی اور وہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر حیدرآباد میں بم دھماکا کرنا چاہتے تھے تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث اپنے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنا سکے بعد ازاں دونوں ملزمان نے 31 مارچ کو ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی اللہ ڈنو کراچی کے علاقے صدر بم دھماکے میں ملوث تھا جو چند روز پہلے ہی مقابلے میں مارا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 12 مئی کی شب شہر قائد کے مصروف علاقے صدر میں سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ اسی بھگدڑ کے دوران ایک کمسن لڑکی کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    واقعے کے تقریباً ایک ہفتے بعد 18 مئی کو سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا ماڑی پور پانچ سو کوارٹر روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، اس کارروائی میں فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک دہشت گرد موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے، جن کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے، مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد صدر دھماکے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

    بعد ازاں دوسرے روز سی ٹی ڈی حکام مقابلے میں مارے جانے والے صدر دھماکے میں ملوث ہلاک دہشت گرد اللہ ڈنو کی آڈیوکال سامنے لے آئی اور بتایا کہ دہشت گرد اللہ ڈنو کو پیسہ را سے مل رہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی صدر دھماکے میں ملوث دہشت گرد اللہ ڈنو کی آڈیو کال سامنے لے آئی ، تہلکہ خیز انکشافات

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی کی سربراہی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے ویڈیو اور آڈیو شواہد کے ذریعے کراچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں اللہ ڈنو کے ملوث ہونے کے شواہد شیئر کیے۔

    اس موقع پر سی ٹی ڈی حکام نے مارے گئے دہشت گرداللہ ڈنو کی آڈیو کال بھی سنائی جس میں دہشت گرد اللہ ڈنو اور اس کے سرغنہ اصغر شاہ کو بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

  • سندھ پولیس نے حلیم عادل کے گھر کا گھیراؤ کرلیا

    سندھ پولیس نے حلیم عادل کے گھر کا گھیراؤ کرلیا

    کراچی: سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے گھر کا  گھیراؤ  کیا اور بعدازاں ضمانت کے آرڈر دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کے گھبراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ چھ موبائل موجود ہیں، امپورٹڈ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 مقدمات درج ہوئے تھے پہلا مقدمہ گلشن معمار میں دہشت گردی، اقدام قتل ودیگر دفعات پر ہوا تھا جبکہ دوسرا اینٹی انکروچمنٹ تھانے میں 40 ایکڑ سرکاری زمین پرقبضے کا درج ہوا تھا۔

    حلیم عادل شیخ کا بھی کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر موجود ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ اس وقت اپنے گھر پرموجود ہیں۔

    پولیس نفری واپس روانہ

    بعدازاں حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچنے والی پولیس نفری واپس روانہ ہوگئی ان کے ضمانت کے آرڈر دیکھ کر پولیس روانہ ہوئی ان کے گھر 6 سے زائز موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • عید کی چھٹیوں میں کراچی میں پلے لینڈ سے لڑکی لا پتا

    عید کی چھٹیوں میں کراچی میں پلے لینڈ سے لڑکی لا پتا

    کراچی: شہر قائد سے ایک اور لڑکی پر اسرار طور پر لاپتا ہو گئی ہے، ریحانہ نامی لڑکی عید کے پانچویں دن ایک پلے لینڈ سے اچانک غائب ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریحانہ نامی ایک لڑکی عید کے پانچویں روز اچانک غائب ہو گئی ہے، جس کا تاحال کوئی پتا نہیں لگ سکا ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں پر گھومنے کے لیے کلفٹن آئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

    اہل خانہ کے مطابق لڑکی کلفٹن پلے لینڈ ایریا میں فیملی کے ساتھ گھومنے آئی اور اچانک غائب ہو گئی، اہل خانہ نے کہا کہ انھوں نے ون فائیو پر فوری اطلاع دے دی تھی، اور 6 دن تک تھانوں کے چکر بھی کاٹتے رہے، لیکن پولیس مقامی تھانے بھیجتی تو وہاں کی پولیس کلفٹن تھانے بھیج دیتی۔

    لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ریحانہ کی گم شدگی پر ایک ہفتہ بعد بوٹ بیسن تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کا لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ ہوا ہے، اور انھیں لڑکی کے اغوا کے معاملے میں ایک شخص پر شک بھی ہے، تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ماں کو دورانِ نماز قتل کرنیوالا نوجوان پب جی گیم کا عادی نکلا

    ماں کو دورانِ نماز قتل کرنیوالا نوجوان پب جی گیم کا عادی نکلا

    کراچی کے ملیر میں اپنی ماں کو دورانِ نماز قتل کرنے والا بدبخت بیٹا بدنام موبائل گیم پب جی کا عادی نکلا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز سعود آباد میں 17 سالہ نوجوان کے ہاتھوں سوتیلی ماں کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتل نوجوان متواتر موبائل فون پر پب جی گیم  کھیلتا تھا، گذشتہ روز سوتیلی ماں نے ملزم سے موبائل  فون لے کر  اسے  پڑھائی کی تاکید کی تھی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بیٹے نے دوران نماز ماں کو قتل کردیا

    پولیس کے مطابق ملزم کو والدہ نے چھوٹے بھائی کی سالگرہ کے لیے کیک لانے کے پیسے دیے تو ملزم چھری خرید لایا، 17 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر نماز کی حالت میں سوتیلی ماں پر حملہ کر کے اسے قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ مقتولہ کا رویہ  ٹھیک تھا، ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کی طرف  سے زیادتی یا ناروا سلوک کی شکایت  سامنے نہیں آئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سے گذشتہ روز والدہ نے  موبائل فون لے کر اسے نویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کا کہا تھا، گرفتار نوجوان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔