Author: سلمان لودھی

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد کو گولیاں مار دی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے چار واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔

    سائٹ ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو دو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

    ادھر نیو کراچی صبا سنیما کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا، گلشن اقبال بلاک 5 میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھوپیر میں 55 سالہ شہری کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا، زخمی شہری کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی، تمام وارداتوں میں ملزمان شہریوں نے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا، ملزم کو پولیس مقابلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلیے سخت فیصلے

    اس سے قبل اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی غلام بنی میمن کو شہر میں ماضی کے جرائم کی مکمل لسٹ پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 2017 سے 2021 تک 11 ہزار ایک سو 21 ملزمان کے چالان ہوئے، 3  ہزار 872 ملزمان تاحال جیل میں ہیں جب کہ 7 ہزار 249 ملزمان ضمانت پر ہیں۔ اجلاس میں ضمانت پر رہا ملزمان کا لائف اسٹائل اور ذریعہ معاش چیک کرنے ہدایت کی گئی۔

    اجلاس میں احکامات دیے گئے کہ کوئی بھی واقعہ رونما ہونے کے بعد ملزمان کی فوری شناخت کرنا ہوگی، علاقہ ایس ایچ او جتنے جرم ہوں گے اتنی سی سی ٹی ویز جمع کرے گا، حاصل کردہ سی سی ٹی کو فرانزک کرا کر پیس آف ایوڈنس بنایا جائے گا، ایس ایچ او کی ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، نااہل ایس ایچ او کو صرف معطل ہی نہیں بلکہ سزا بھی دی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکٹریٹری ہیلتھ 100 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم مانگی۔ ڈاکٹرز کے ساتھ 2 افراد پر مشتمل پیرا میڈیکل اسٹاف بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کاروبار کیخلاف ایف آئی اے کا بڑا ایکشن

    کراچی میں حوالہ ہنڈی کاروبار کیخلاف ایف آئی اے کا بڑا ایکشن

    کراچی میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشن جمال میں گاڑیوں کے شو روم پر چھاپہ مارا اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ایجنٹ بابر کو حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی، ملزم حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک چلایا کرتا تھا، ملزم غیر ملکی کرنسی بغیر بل اور سلپ کے خرید و فروخت کیا کرتا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے نیٹ ورک گاڑیوں کے شو روم میں چلایا کرتا تھا۔

    ملزم کے قبضے سے 72 ہزار امریکی ڈالر اور 26 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 20 ہزار سعودی ریال اور 111000 اماراتی درہم برآمد ہوئے، ملزم یہ غیر قانونی کام سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس اپ پر کیا کرتا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم  بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے نے 3 جنوری کو کراچی میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا تھا۔ ملزمان کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے۔

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی کی اور کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کراچی، لاہور ،کوئٹہ میں حوالہ،ہنڈی کا کاروبار چلا رہےتھے، اس کے علاوہ نجی کمپنی مالک کے 4 اکاؤنٹس سے 4.96 ارب کی ٹرانزیکشن بھی سامنے آئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار 7 ملزمان مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں، بزنس فنانس سینٹر میں کمپنی کی آڑ میں کاروبار کیا جارہا تھا جبکہ درآمد برآمد کی آڑ میں کراچی لاہور کوئٹہ میں ملگ گیرکاروبار جاری تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان میں اول خان ،وارث خان ، تیمور خان جبکہ گرفتارملزمان میں ساجد اسماعیل ،کلام بادشاہ ،،ثاقب احمد ، رضا، ذوالفقار علی ، ایم نعمان ،ایم شفیق خان شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا چھاپے کے دوران 13 لاکھ 50 ہزارپاکستانی، 2 ہزار ڈالر، چینی کرنسی برآمد مختلف رسیدیں مہریں لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں ، کمپنی مالک اول خان کا رشتہ دار وارث خان نیٹ ورک چلا رہا تھا اپنے بھائی کی ملی بھگت سے کراچی میں ڈمی کمپنیوں کے مختلف اکاؤنٹس استعمال کر رہا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 6 جنوری 2022 تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

  • کراچی میں دندناتے ٹرالر، ڈمپر موت بانٹنے لگے

    کراچی میں دندناتے ٹرالر، ڈمپر موت بانٹنے لگے

    کراچی میں سڑکوں پر دندناتے بے قابو ٹرالر اور ڈمپر موت بانٹنے لگے ایک ہی دن میں  خاتون اور بچے سمیت 6 افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایک ہی دن میں بے قابو ٹرالرز اور ڈمپرز نے 5گھروں کے چراغ گل کردیے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    ملیر کینٹ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوا دوسرے حادثے کی وجہ بھی تیز رفتار ٹرالر بنا جس نے اسٹیل ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

    رات گئے کراچی کے علاقے کیمارٹی میں ایک اور ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

    تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر میں ایک اور حادثے میں ماں اور بچہ جاں بحق جب کہ مزدور زخمی ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ سڑکوں پر حادثات کی وجہ بننے والے دندناتے ڈمپرز اور ٹرالر مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ایسے خوفناک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی: ڈمپروں نے گاڑی کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

    گزشتہ ہفتے دو ڈمپروں نے ایک کار کا کچومر بنا ڈالا تھا۔

    کار بلوچستان سے کراچی آرہی تھی کہ حب روڈ پر واقعہ پیش آیا اور تین افراد کی زندگیاں نگل گیا۔

  • ’بیٹے کے سامنے باپ قتل‘ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    ’بیٹے کے سامنے باپ قتل‘ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    کراچی: کے علاقے نارتھ کراچی میں گاڑی پر فائرنگ کرکے بیٹے کے سامنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

    پولیس نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ نارتھ کراچی کے علاقے پیلا اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کار پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں سلمان نامی شخص جاں بحق جبکہ دس سالہ بچہ زخمی ہوا بچےکو ایک گولی لگی جس کی شناخت صبور کے نام سے ہوئی ہے۔

    اب واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول سلمان گاڑی میں بچوں کو چھوڑنے جارہے ہیں اسی دوران ان کے پیچھے ملزمان تعاقب کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی: گاڑی پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمان آئے تھے انہوں نے مقتول سلمان کو ٹارگٹ کیا اور اسی راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے کی مزید فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ حاصل کرکے ملزمان کی تلاش کی جاسکے۔

  • کراچی میں 7 سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد

    کراچی میں 7 سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب سے 7 سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کی جھاڑیوں سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ رضوان 6 روز سے لاپتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی موت کا تعین ہوسکے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے گلے پر کپڑا لپٹا ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ رضوان کو 6 روز قبل الاصف اسکوائر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، بچے کی لاش ملنے پر والد شدت غم سے نڈھال ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی: لاپتہ کمسن بچے کی لاش ندی سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

     واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، کمسن بچے کی اندوہناک موت پر لواحقین غم سے نڈھال اور اہل علاقے میں شدید اشتعال پایا گیا تھا۔

     پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو کیوں اور کس نے قتل کیا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں؟ جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

    یہ پڑھیں: نیو کراچی قبرستان سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد، مقدمہ درج

    ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معصوم بچہ نالے میں حادثاتی طور پر گرا یا قتل کیا گیا؟ پولیس تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔

  • کراچی: ڈمپروں نے گاڑی کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

    کراچی: ڈمپروں نے گاڑی کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

    کراچی میں بلدیہ کے علاقے میں حب ریور روڈ پر دو ڈمپروں نے گاڑی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیہ کے علاقے میں حب ریور روڈ پر ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حادثہ مواچھ موڑ کےقریب پیش آیا جہاں بلوچستان سے کراچی آنے والی گاڑی دو ڈمپروں کے درمیان آگئی، حادثے میں گاڑی مکمل دب گئی اور اس میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے آگے جانے والی گاڑی کو ٹکرماری جس کے نتیجے میں گاڑی آگے جانے والے ڈمپر سے ٹکرائی اور دونوں ڈمپروں کے درمیان آکر کچومر بن گئی۔

    پولیس اور امدادی اداروں کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث مقامی افراد نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکالیں اور انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال میں جاں بحق افراد کی شناخت بلال احمد، محمدعلی اور حبیب اللہ کےنام سےہوئی، متوفیان کا تعلق بلوچستان کےعلاقےچمن،ضلع قلعہ عبداللہ سےتھا۔

    حادثے کے بعد دونوں ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے ڈمپروں کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی ڈرائیوروں کی بھی غفلت ہوسکتی ہے تاہم اصل صورتحال ڈمپر ڈرائیوروں کی گرفتاری کے بعد واضح ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں دندناتے ڈمپر کئی لوگوں کی جان لے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر نے سڑک پار کرتے شہری کو کچل دیا

    گزشتہ دسمبر میں نیپا چورنگی پر ڈمپر نے راہ چلتے راہگیر کو کچل دیا تھا۔

    اس سے قبل گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر نے نوجوان کو روند ڈالا تھا جب کہ ڈی ایچ اے میں ڈمپر نے ایک ہی گھر کے 3 چراغ گل کردیے تھے۔

  • کراچی: شہری گھروں‌کی دہلیز پر لٹنے لگے، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

    کراچی: شہری گھروں‌کی دہلیز پر لٹنے لگے، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

     کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے درجنوں شہریوں کو  گھروں کی دہلیز پر لوٹا جاچکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ  ایک ہفتے کے دوران گھروں کی دہلیز پر شہریوں کو لوٹنے کی درجن سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے ڈیفنس کی ایک فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ایک شہری کو اس کے گھر کی دہلیز پر لوٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری باہر سے آکر اپنے گھر کے دروازے پرآتا ہے لیکن اس سے قبل کہ وہ گھر کے اندر داخل ہو عقب میں موٹرسائیکل پر آنے والے ڈاکو اس تک پہنچ جاتے ہیں۔

    تین ڈاکووں نے  شہری کو گھیر کر اس کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے موزوں تک کی تلاشی لی۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہری بینک سے لفافہ لے کر نکلا تھا، ڈاکوؤں کو محسوس ہوا کہ وہ بڑی رقم لے کر نکلا ہے اس لیے اس کا پیچھا کرتے ہوئے گھر تک آئے اور وہاں اس کی جامہ تلاشی لی۔

    ؎ڈیفنس کی ہی دوسری فوٹیج میں جیولری شاپ اور بینک سے آنے والی خواتین کو بھی ان کے گھر کے باہر لوٹا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گلستان جوہر، نیوکراچی، ناظم آباد، ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بینکوں سے نکل کر گھر جانے والے شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر لوٹنے کی ایک درجن سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں۔

    وارداتوں کا یہ بڑھتا گراف شہر میں پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

  • کراچی میں بیوی کو ذبح کر کے شوہر نے خودکشی کر لی

    کراچی میں بیوی کو ذبح کر کے شوہر نے خودکشی کر لی

    کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ منظور کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ لگتا ہے کہ شوہر سیف اللہ نے بیوی آمنہ کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کیا اور بعد میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کثیرالمنزلہ عمارت میں میاں بیوی کے ساتھ بچے بھی تھے لیکن کوئی بھی بچہ عینی شاہد نہیں ہے۔ 7 بہن بھائیوں میں کچھ بالائی اور کچھ نچلی منزلوں پر تھے لیکن کوئی بھی وقوعہ کے وقت والدین کے پاس نہیں تھا۔

    پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے بچوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں جب کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو طلب کر لیا ہے۔

  • افغان شہری کو جعلی قومی شناختی کارڈ جاری، ایف آئی اے حکام

    افغان شہری کو جعلی قومی شناختی کارڈ جاری، ایف آئی اے حکام

    افغان شہری کو کوئٹہ کے رہائشی خاندان کے گھر کا فرد ظاہر کرکے جعلی شناختی کارڈ جاری کیا گیا، ایف آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب کوئٹہ میں شہری اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے نادرا آفس گیا۔

    جس کے بعد مذکورہ شہری نے ایف آئی اے کوئٹہ سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان شہری نعمت اللہ کو نادرا کا جعلی شناختی کارڈ کراچی غربی کے دفتر سے جاری کیا گیا جس کے لیے جعلی اسکولوں کے دستاویزات اور اسٹیمپ پیپر بنوائے گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ بھی بنوایا اور کوئٹہ سےفضائی سفربھی کرتارہا۔

    ایف آئی اے نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ جعلی شناختی کارڈمیں اہم کردار ادا کرنے والے نادرا کےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار ہیں۔

  • کراچی کے دو مغوی شہریوں پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے دو مغوی شہریوں پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے دو شہریوں کو اغوا کرکے زنجیروں میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے دو مغوی شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا، دونوں افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لیے نکلے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں شہریوں کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد کی شناخت افتخار اور طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ اغوا ہونے والے شہریوں کے بھائیوں کی مدعیت میں درج کیا گیا، دونوں شہری کراچی سے کوئٹہ پھر ایران اور اٹلی جانا چاہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کے بھائیوں نے انہیں غیرقانونی طور پر یورپ جانے سے منع کیا تھا، دونوں افراد کراچی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے اور اہلخانہ سے رابطے میں تھے۔

    پولیس کے مطابق دونوں افراد نے 10 جنوری کو کوئٹہ اور 13 جنوری کو ایران سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، دونوں نے آخری بات چیت میں بتایا جلد فشنگ ٹرالر سے ایران روانہ ہوں گے۔

    اہلخانہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اس رابطے کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نامعلوم نمبروں سے بھائیوں پر تشدد کی ویڈیوز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

    مغوی افراد کے اہلخانہ کے مطابق اغوا کار بھائیوں کی رہائی کے لیے تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش اے وی سی سی کرے گی، معاملہ ہیومن ٹریفکنگ کا ہے تو کیس ایف آئی اے کو دیا جائے گا۔