Author: سلمان لودھی

  • کراچی میں کم عمر لڑکے کی 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

    کراچی میں کم عمر لڑکے کی 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

    کراچی میں کم عمر لڑکے نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 16 سال کے لڑکے نے 7 سالہ رشتہ دار بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق بچہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرتا تھا، نوجوان کے موبائل فون میں غیراخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے موقع دیکھ کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی عمر کے تعین کے لیے سندھ سروسز اسپتال سے میڈیکل کروالیا گیا ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ تین روز بعد موصول ہوجائے گی۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ڈی این اے رپورٹ اور عمر کی تعین کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی میں‌ ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں‌ ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈکیتیوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں دو سے زائد مسلح ڈکیتوں نے گھاس کی دکان پر دھاوا بولا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کے دوارن مزاحمت کرنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران دکاندار اور وہاں موجود شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    پولیس کے مطابق مسلح ڈکیت 9 شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود ایک ملزم بھی گرفتار نہ ہو سکا۔۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔

    نامعلوم ملزمان ماں بیٹے کو گولیاں مار کر سونے کا سیٹ چھین کر باآسانی فرار ہوگئےتھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ماں بیٹے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹے کو گولیاں مار دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ماں بیٹے لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ سے سونا خرید کر نکلے تھے ڈکیت فیملی کا تعاقب کرتے ہوئے گھر کی دہلیز تک پہنچے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

    نامعلوم ملزمان ماں بیٹے کو گولیاں مار کر سونے کا سیٹ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ماں بیٹے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جن دکانوں سے فیملی سے زیورات لیے تھے وہاں سے اور گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی۔

  • کراچی: فیس بُک پر ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والا ڈکیت گروہ گرفتار

    کراچی: فیس بُک پر ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والا ڈکیت گروہ گرفتار

    کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بریگیڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے 32 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے فیس بک پر 1377 فالوورز تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فیضان، نور حسن، سمیر اور حسین شامل ہیں، ملزمان پر مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان اپنے 4 رکنی گروہ کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی میں گھر سے برآمد اسلحے کی تعداد سامنے آگئی

    کراچی میں گھر سے برآمد اسلحے کی تعداد سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں دفن کیے گئے ناکارہ اسلحہ کیپ برآمد کی تحقیقات جاری ہیں، زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی کنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گھر سے برآمد اسلحہ سے متعلق پولیس نے بلڈنگ کے منشی اور دو گودام مالک کے بیانات قلمبند کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد اسلحہ سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ 2007 سے بلڈنگ میں دکان چلانے والا بھی اسلحہ کی موجودگی سے لاعلم ہے، 2003 سے بلڈنگ کے منشی بھی اسلحے کی موجودگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے ہیں۔

    ماضی میں علاقے میں گینگ وار کے منظم نیٹ ورک ہونے کے شواہد پولیس کو مل گئے، اسی عمارت کے تاجروں کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھی دی گئیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں گھر سے جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد

    علاوہ ازیں اسلحے کی تلاش میں کی جانے والی کھدائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، ضلع وسطی پولیس کی جانب سے مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج کروایا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی کنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ 63 ریوالورز، 183 اسٹین گن، 13 اینٹی ایئر کرافٹ گن، ایل ایم جیز برآمد ہوئی ہیں، 6 ماؤزر اور مختلف ہتھیاروں کے بیرل بھی کھدائی کے دوران ملے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ فلور پر 3 سے ساڑھے 3 فٹ تک کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا، کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ایک بھی ہتھیار قابل استعمال نہیں ہے۔

  • کراچی میں قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

    کراچی میں قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

    کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پتنگ کی قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ جونیجو ٹاؤن میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار حیدر علی وہاں سے گزر رہا تھا جس کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھری۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان واقعے میں زخمی ہوا تھا لیکن عباسی اسپتال منتقل کرتے ہوئے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان دم توڑ گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں انتظامیہ کی جانب سے تیز پتنگ کی ڈور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی یہ قاتل ڈور کئی شہریوں کی جان لے رہی ہے۔

  • کراچی میں بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

    کراچی میں بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

    کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کی زندگی کے چراغ گل کردیے۔

    دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دونوں‌ نوجوانوں‌ کی شناخت فوری طور پر نہیں‌ ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے مسافر بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے بس کو تحویل میں لے لیا۔

    ادھر سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی آئے روز کئی نوجوان بسوں اور تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آکر اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    کراچی کی سڑکوں پر خونی ٹینکر دندناتے پھرتے ہیں پھر بھی ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حریم شاہ کا یوٹرن لینا بھی کام نہ آیا، تحقیقات تیز

    حریم شاہ کا یوٹرن لینا بھی کام نہ آیا، تحقیقات تیز

    ٹک ٹاکر حریم شاہ کا یوٹرن لینا بھی کام نہ آیا، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ تیز کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں حریم شاہ نے برطانوی پاؤنڈز کی ایک بڑی رقم کے ساتھ سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے اسے برطانیہ میں فلمایا گیا تھا۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فالو اپ ویڈیو، جس میں شاہ نے ‘منی لانڈرنگ’ کے دعوؤں کی تردید کی ہے اور اس سے پہلے کی ویڈیو کو ‘مذاق’ کے طور پر مسترد کر دیا ہے، وہ بھی برطانیہ میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفاتر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مذکورہ ویڈیو میں دانیال ملک نامی شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ رقم ’قانونی‘ تھی۔

    ایف آئی اے نے اپنے خط میں این سی اے پر زور دیا ہے کہ وہ حریم شاہ اور ملک دونوں کے خلاف انکوائری شروع کرے اور انہیں نتائج سے اپ ڈیٹ کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی جس کے بعد ٹک ٹاکر اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں۔

    اب سوشل پر حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے۔

    حریم کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہی نہیں اور نا ہی مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی ہے۔

    حریم نے اپنی گفتگو کو ایک مذاق قرار دیا اور رقم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی اور وہاں میں نے کچھ رقم رکھی دیکھی تو ان کی اجازت سے وہ رقم ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل حریم نے سوشل میڈیا پر کرنسی کی گڈیوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی۔

    حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کےبعد ایف آئی اے نے ان کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں کے سامنے بیٹا قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں کے سامنے بیٹا قتل

    کراچی کے علاقے کشمیر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چند گھنٹوں کے دوران تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر اسٹریٹ کرمنل نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں کے سامنے اس کا لخت جگر جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، فوٹیج میں مسلح ملزم کو مقتول شاہ رخ پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملزم نے گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کی، مقتول کی والدہ نے گھر کی بیل بجائی، شاہ رخ گیٹ کھولتے ہی ڈاکو پر لپکا جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

    ملزم فائرنگ کرنے کے بعد خواتین کے زیورات لوٹ کر موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگیا۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تین شہری جاں بحق ہوگئے، سچل میں بزرگ شہری کو قتل کیا گیا جبکہ کلفٹن میں نوجوان کو 70 لاکھ روپے لوٹ کر ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہرمیں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا، ڈکیتی واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    ایڈیشل آئی جی نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کو مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے پولیس کاگشت بڑھانے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئےاقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سچل میں شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

    کراچی کے علاقے سچل میں بزرگ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے بزرگ شہری کو قتل کردیا۔

    شہریوں نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے قبضے سے تیس بور کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق 55 سالہ شہری عبدالقادر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

    علاوہ ازیں کلفٹن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کردیا گیا، ملزمان شہری کو قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

    مزید برآں سائٹ میٹروول میں اسٹریٹ کرائم کی دن دیہاڑے ایک اور واردات ہوئی، موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے شہری کو بیچ شاہراہ پر روک کر لوٹ لیا۔

    ملزمان نے ناصرف تلاشی لی بلکہ جاتے جاتے شہری کی جیکٹ بھی اتار کر لے گئے۔

    پولیس کے مطابق قریب کھڑے شہری نے واردات کی موبائل سے ویڈیو بنالی، مسلح ڈکیت شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سے بنائی گئی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔