Author: سلمان لودھی

  • کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم رفیق کو اہل محلہ نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اہل محلہ نے ملزم رفیق کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بچی کے چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    علاقہ مکین ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کررہے تھے جب پولیس نے ملزم کو پکڑ کر موبائل میں ڈالا تو اس وقت بھی اہل محلہ کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مروہ قتل کیس: ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا

    یاد رہے کہ چند روز قبل پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی مروہ شام کے وقت اپنے گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، جسے اغوا کیا گیا، اہل خانہ نے گمشدگی کے خلاف مقدمہ درج کرایا مگر پولیس بچی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔

    درندہ صفت مجرم نے مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور سوختہ لاش کو کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں واقع کچرے سے بھرے خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر ڈی این اے کروائے تھے جبکہ دو ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا تھا، ملزم فیض اور عبداللہ نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

  • ڈیفنس میں لڑکی کے اغوا، مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

    ڈیفنس میں لڑکی کے اغوا، مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

    کراچی : پولیس نے کلفٹن میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی سے متعلق کہا ہے کہ لڑکی اغواکاروں کو جانتی ہے اور پہلے سے رابطے میں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں لڑکی کے اغوا، مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ابتدائی بیان اور میڈیکل رپورٹ میں بھی تضاد ہے، مبینہ اغوا، زیادتی کیس میں مفرور ملزمان کے بیان اہم ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اغوا کاروں کو پہلے سے جانتی ہے اور پہلے سے رابطے میں تھی، لڑکی نے بتایا تھا کہ ملزمان نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرگئے جبکہ سی سی ٹی وی میں لڑکی نیم بے ہوش نہیں لگ رہی۔

    پولیس کے مطابق معاملہ دوستی کا معلوم ہوتا ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے لیکن وہ فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی میں گاڑی میں سیکیورٹی گارڈ بھی بیٹھا نظر آرہا ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملزم جیکب آباد کے مرحوم سیاسی رہنما کا رشتہ دار ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے واقعے کے بعد بھی ملزمان سے رابطہ کیا، لڑکی رضامندی سے گئی یا اغوا ہوئی تفتیش کررہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 9 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بٹھایا گیا جبکہ 10 بج کر 44 منٹ پر لڑکی کو شاپنگ مال کے گیٹ کے قریب چھوڑا گیا۔

    کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس : میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی

    واضح رہے کہ کلفٹن سے لڑکی سے مبینہ اغوا و زیادتی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے جسم پرتشددیا زبردستی کے نشانات نہیں پائے گئے، متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ رات خیابان نشاط اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ، ملزم کی لوکیشن رات بھر کراچی کے مختلف علاقوں کی آتی رہی، واقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، اور ان کی عمر پچیس سے چھبیس سال کےدرمیان ہے، ملزمان ایک سے دو روز میں گرفت میں ہوں گے۔

  • کراچی میں 22 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی

    کراچی میں 22 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں 22 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں 22 سال کی لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات ملزمان نے شاپنگ مال کے سامنے سے لڑکی کو اغوا کیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کو فلیٹ پر لے جاکر زیادتی کی گئی، ملزمان صبح لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر شاپنگ مال کے سامنے چھوڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے 15 پر کال کی اور بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، لڑکی نے بتایا کہ لڑکے چھوڑنے کے بعد اپنا نمبر بھی دے گئے۔

    کلفٹن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے بھیجا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی؛نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 2گرفتار ملزمان کی نشاندھی پرمزید 2 افراد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل فون سے بلیک میلنگ کے مزید ریکارڈ سامنے آگئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے نہ صرف نوجوانوں بلکہ بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا، کارندوں کےملکی سطح پر بھی سرگرم ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے جس میں 40 افراد شامل ہیں۔

  • کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں‌ تین نوجوان ڈوب کر جاں‌ بحق

    کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں‌ تین نوجوان ڈوب کر جاں‌ بحق

    کراچی: شہر قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع کریش پلانٹ ندی میں ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

    مرنے والوں کی شناخت زبیر ولد یوسف 22 سال، سجاد 20 سال، شہزاد ولد صدیق 21 سال سے ہوئی۔

    فلاحی ادارے کے غوطہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر انہیں ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے یے سول اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور وہ تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کیماڑی کے رہائشی تھے۔

    مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پر اسٹار بننے کا جنون، 22 سالہ پاکستانی لڑکی کے ساتھ پیش آیا افسوسناک واقعہ

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر ویوز لینے یا فالوورز بڑھانے کے چکر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں جس کے باعث کئی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

    اس سے قبل 21 جولائی کو کانپور ڈیم میں سیلفی لینے کے دوران نوجوان پانی میں ڈوب گیا تھا جسے فوری طور پر ریسکیو کیا گیا تھا۔

  • کراچی، جھاڑیوں سے راکٹ لانچر برآمد

    کراچی، جھاڑیوں سے راکٹ لانچر برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں واقع کچے کے علاقے کی جھاڑیوں سے راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں واقع سعدی ٹاؤن  کے علاقے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا تو کچےکے علاقے میں موجود جھاڑیوں سے چار راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔

    راکٹ لانچر برآمد ہونے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی  اور علاقے کو گھیرے میں لیا، بعد ازاں  پولیس اور رینجرز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز حکام کو شبہ ہے کہ یہ آر وی جی سیون راکٹ لانچر زیادہ پرانے نہیں بلکہ نئے ہیں، ممکن ہے دہشت گردی کی نیت سے انہیں چھپایا گیا ہو۔

    پولیس حکام نے راکٹ لانچرز کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد طلب کی جنہوں نے آر وی جی سیون کو ناکارہ بنانے کی کوشش بھی کی۔

  • کراچی، سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ، 2 افراد جاں‌ بحق

    کراچی، سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ، 2 افراد جاں‌ بحق

    کراچی: شہر قائد میں واقع سوک سینٹر کی تیسری منزل میں‌ فائرنگ سے اسسٹننٹ ڈائریکٹر لینڈ‌گلستان جوہر وسیم عثمانی اور وسیم رضا  جاں‌ بحق ہوگئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں‌ سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ کے نتیجے میں‌ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ‌ وسیم عثمانی جاں‌ بحق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے فائرنگ سے تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وسیم عثمانی اور وسیم رضا دم توڑ گئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ حفیظ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کے ڈی اے لینڈ‌ ڈیپارٹمنٹ میں‌ پیش آیا، فائرنگ کے ڈی اے دفتر کے اندر کی گئی، اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو دفتر سے فرار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یہ آپسی جھگڑا ہوسکتا ہے جس کے دوران فائرنگ کردی گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں،۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا، دفتر کے باہر کھڑے ملازموں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، پولیس کی ٹیم زخمیوں کا بیان لینے پہنچ گئی ہے جس کے بعد واقعے کی تفصیلات منظر عام پر آسکیں گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق عمران شاہ نامی شخص کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے، عمران شاہ واقعے کا عینی شاہد ہے۔

    ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کا کہنا ہے کہ زخمی تیسرے شخص کی حالت تشویش ناک ہے، واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

  • منی ایکسجینج پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    منی ایکسجینج پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑلی، منی ایکسچینج کا مالک بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن ٹیم نے حوالہ ہنڈی کا بڑا کیس پکڑ لیا، کراچی میں السہارا ایکس چینج کے4دفاتر پر چھاپہ مار کر ساڑھے9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، مذکورہ چھاپہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں مارا گیا۔

    کارروائی کے دوران حوالہ،ہنڈی و دیگرذرائع سے کروڑوں کی مبینہ منی لانڈرنگ کی نشاندہی سامنے آئی ہے، دفاتر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ٹیم کو دفاتر سے پاکستانی کرنسی، امریکی اور کینڈین ڈالر، یورو، پاؤنڈ، یو اے ای درہم اور تھائی کرنسی ملی، ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے کل کتنی مالیت کی منی لانڈرنگ ہوئی۔

    اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے السہارا ایکس چینج کے مالک رحمت اللہ اور اس کے بیٹے علی محبوب کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ایف آئی اے نےحراست میں لے لیا، رشید علی نامیک مسافر دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے324کے ذریعےاسلام آباد پہنچا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوران امیگریشن مسافر کا نام آئی بی ایم ایس کی لسٹ میں پایا گیا
    ایف آئی اے نے مسافر  رشیدعلی کو حراست میں لے کرسیل منتقل کردیا۔

  • ’’پولیس کارروائی کا آسرا دیتی رہی، مروہ جان سے چلی گئی‘‘

    ’’پولیس کارروائی کا آسرا دیتی رہی، مروہ جان سے چلی گئی‘‘

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر ہونے والا احتجاج ختم کردیا گیا، پولیس اور رینجرز کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں مروہ کی ہلاکت کے بعد ورثا اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا، پولیس اور رینجرز کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین روز کا وقت دیا ہے، قاتل گرفتار نہیں ہوا تو پھر احتجاج کریں گے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی پولیس آسرا دیتی رہی مروہ جان سے چلی گئی، اگر یہ لوگ ڈھونڈ لیتے تو ہماری بچی آج زندہ ہوتی۔

    مزید پڑھیں: کراچی، کمسن بچی کی بوری بند لاش ملنے پر احتجاج، ’ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست مشتبہ شخص کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا ہے، مشتبہ شخص مقتولہ بچی کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی جمعہ کی صبح 7 بجے گھر سے بسکٹ لینے کے لیے نکلی تھی، بسکٹ خریدنے کے بعد وہ گھر نہ پہنچ سکی۔

    ایس ایچ او پی آئی بی کا کہنا ہے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش برآمد کی، مروہ کی لاش سوختہ حالت میں برآمد ہوئی، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

  • کراچی، کمسن بچی کی بوری بند لاش ملنے پر احتجاج، ’ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘

    کراچی، کمسن بچی کی بوری بند لاش ملنے پر احتجاج، ’ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو روز سے لاپتا 5 سالہ بچی مروا کی لاش ملنے پر اہلخانہ کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو روز قبل محلے سے کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچی مروا کو اغوا کیا گیا تھا، معصوم بچی کی بوری بند لاش آج برآمد ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب لواحقین کا احتجاج جاری ہے، جیل چورنگی سے سوک سینٹر جانے والے دونوں ٹریک بند کردئیے گئے۔

    واضح رہے کہ عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، مروا کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا تھا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔ بچی کی شناخت 5 سالہ مروا کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا، گھرمیں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • کراچی میں موبائل فون لے کر نوجوان کو قتل کردیا گیا

    کراچی میں موبائل فون لے کر نوجوان کو قتل کردیا گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے موبائل فون لے کر بھی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، دن دیہاڑے موبائل چھین کر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول منیب کورنگی کا رہائشی تھا اور ایک ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی، منیب کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے شواہد نہیں ملے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان اپنی بائیک پر بیٹھے شخص سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھینتے ہیں اور موبائل فون دینے کے باوجود بھی اس پر گولیاں برسادیتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، ملزمان چند روپوں اور موبائل فون کے لیے شہریوں کو قیمتی جانوں سے محروم کردیتے ہیں۔