Author: سلمان لودھی

  • کراچی: فریزر سے ملی لاش، کہانی میں نیا موڑ آگیا

    کراچی: فریزر سے ملی لاش، کہانی میں نیا موڑ آگیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے 2 روز قبل خاتون کی لاش ملی تھی، پولیس نے خاتون کے بیٹے اور بیٹی کے فیلٹ میں فرج سے گوشت کے ٹکرے برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کے بعد اس کے بیٹے اور بیٹی کے فلیٹ میں فرج سے گوشت کے ٹکرے ملے ہیں، فرج میں گوشت کے ٹکڑے انسان کے ہیں یا جانور کے ہیں، چیک کرا رہے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گوشت کے ٹکڑوں کو ریسکیو کے ذریعے عباسی اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگا گوشت کےٹکڑے انسان کے ہیں یا جانور کے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں بہن بھائی نے 4 اکتوبر 2019 کو اکٹھے زہر پیا تھا، قیصر فوری مر گیا تھا، شگفتہ کو الٹی ہونے پر زہر کا اثر کم ہو گیا تھا، وہ بھی 29 جنوری کوفوت ہو گئی تھی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے، گوشت کے حاصل کردہ نمونے ڈی این اے کے لیے بھیجے جائیں گے۔

    کراچی، گلشن اقبال سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا تھا۔

  • کراچی، عمارت دراڑیں پڑنے پر خالی کرالی گئی، مکینوں نے سیل آرڈر پھاڑ دئیے

    کراچی، عمارت دراڑیں پڑنے پر خالی کرالی گئی، مکینوں نے سیل آرڈر پھاڑ دئیے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں عمارت دراڑیں پڑنے پر خالی کرالی گئی، مخدوش عمارت کے مکینوں نے عمارت کے چسپاں سیل آرڈرز پھاڑ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پولیس نے عمارت دراڑیں پڑنے پر خالی کرالی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) افسران نے عمارت کا دورہ کرکے اسے ناقابل رہائش قرار دیا تھا۔

    مخدوش عمارت کے مکینوں نے عمارت کے چسپاں سیل آرڈرز پھاڑ دئیے، رہائشی عمارت 5 فلور پر مشتمل ہے، ہر فلور پر 2 فلیٹس بنے ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمارت 2014 میں تعمیر کی گئی تھی، بلڈر نے مالکانہ حقوق پر فلیٹس فروخت کیے تھے، مخدوش قرار دی گئی عمارت میں 10 خاندان مقیم ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے عمارت تعمیر کرنے والے بلڈر اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم بلڈر اقبال اور بیٹا عمران گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: مظفر گڑھ، تین منزلہ عمارت گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    متاثرہ عمارت کی بجلی اور سوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع کردئیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے عمارت کے مکینوں کو بلڈر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں تین منزلہ عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں 6 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی تھی، عمارت سے تمام افراد کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔

  • کراچی، گلشن اقبال سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا

    کراچی، گلشن اقبال سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے فلیٹ کا تالہ توڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، ایس پی گلشن اور دیگر افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اندر سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

    پولیس کے مطابق فلیٹ سے پلاسٹک سے بھری بوریوں کی بڑی تعداد ملی ہے، فرانزک ٹیم نے تمام کمروں کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون زکیہ گورنمنٹ اسکول ٹیچر تھیں، علاقہ مکینوں کے مطابق بہن بھائیوں کی حرکات مشکوک تھیں۔

    پولیس کے مطابق قیصر نے خودکشی کی تھی اور کچھ عرصہ پہلے مقتولہ کی بیٹی شگفتہ کی موت ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: کراچی: اولاد نے ”محبت“ میں ماں کی لاش کو 12 سال تک فریزر میں رکھا

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیٹے اور بیٹی نے “محبت” میں ماں کی لاش کو دفنانے کی بہ جائے 12 سال تک اس کو فریزر میں رکھا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جب ذکیہ کا بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہوئے تو ان کے بھائی محبوب نے لاش کی دیکھ بھال شروع کی، گزشتہ رات محبوب نے ان کا ڈھانچا نکال کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا، محبوب کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بیٹی نے ماں کو محبت میں سنبھال کر رکھا تھا۔

    خاتون کے بھائی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی بہن ذکیہ کی بیٹی شگفتہ 4 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں، وہ 2 دن پہلے بہن کے گھر گیا تو دیکھا کہ بہن کی لاش بستر پر پڑی ہے، ذکیہ کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، اور محبوب کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں شہریوں پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں شہریوں پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سعود آباد میں شہریوں پر پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس کی مبینہ رشوت خوری پر شہریوں سے مڈ بھیڑ ہوئی، ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار مشتاق نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سعود آباد کے پولیس اہلکاروں نے پیسے مانگے، پیسے نہ دینے پر تشدد کیا گیا۔

    سعود آباد تھانے کی پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو شناخت کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکار صبح کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کی شناخت نوید، ندیم اور مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے، الزامات ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سعود آباد کو تین دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں جنید نامی نوجوان کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، نوجوان پر تشدد اور فائرنگ کے الزام میں پولیس اہلکار فہد کو گرفتار کرکے 2 مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔

  • کراچی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: شہرِ‌قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ میں مسلح افراد نے سعود آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکار  رحمان علی پر گھر کے باہر فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے بعد زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے اور گیٹ پر بھی گولیاں‌ ماریں، علاقہ مکینوں نے ایک حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں گلشن حدید فیز ون میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

    یاد رہے کہ 15 جنوری کو شہر قائد میں 48 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے، ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

  • ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار لٹ گیا

    ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار لٹ گیا

    کراچی: شہرقائد میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کی انتہا کردی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کے گن مین کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 4مسلح ڈاکو اہلکار عاشق حسین سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گین مین عاشق حیسن کا کہنا ہے کہ بلاک 14 میں بینک سے 2لاکھ روپے لے کر نکلا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سیکیورٹی پر مامور ہوں۔ لوٹ مار کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان ملزمان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے ساتھ ٹریفک حادثات بھی بڑھ گئے، 3 جاں بحق

    خیال رہے کہ ان دنوں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز  عروج پر ہیں، رواں ماہ کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے چلائی، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ صفورا کے قریب ملزم نے گلی کی مکمل ریکی کی، اور موقع ملتے ہی گاڑی سے اے سی اور ڈیجیٹل سسٹم نکال کر فرار ہو گیا۔

    سولجر بازار تھانے کی حدود میں گارڈن کے قریب بھی ایک موٹر سائیکل چوری کی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کی، ملزم نے سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ارد گرد کا جائزہ لیا، اور منٹوں میں موٹر سائیکل اسٹارٹ کی اور لے اڑا، ایک شہری نے واقعے کی رپورٹ سولجر بازار تھانے میں درج کرائی۔

  • کراچی، تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی

    کراچی، تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے متعدد ٹینکرز پہنچادئیے گئے ہیں۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل آگ کے مقام پر موجود ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک گھنٹے قبل آگ لگی تھی اور 50 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئی اور کچھ معمولی متاثر ہوئی ہیں۔

    آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر معمولی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں نجی بینک میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کراچی کے علاقے نیپا میں جھگیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی فاطمہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، 48 گھنٹوں میں دو پولیس اہلکار شہید

    کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، 48 گھنٹوں میں دو پولیس اہلکار شہید

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے اور انہوں نے 48 گھنٹوں میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار اب سے کچھ دیر قبل شہید ہوا۔

    شہید اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، جو انڈسٹریل ایریا کراچی میں تعینات تھا، نامعلوم ملزمان سے مقابلے کے دوران عرفان گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایک روز قبل بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھی اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    اڑتالیس گھنٹوں کے دوران دو اہلکاروں کی شہادت کے بعد پولیس حکام نے متعلقہ تھانوں کو گشت بڑھانے اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گزشتہ روز گشت پر مامور پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اہلکار گشت پر تھے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

  • کراچی: گاڑی میں آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

    کراچی: گاڑی میں آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے 2 منٹ چورنگی کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے دو مختلف علاقوں میں گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ دو منٹ چورنگی کے قریب گاڑی میں لگنے والی آگ نے 6افراد کی زندگیاں نگل لیں، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4بچے بھی شامل ہیں، آگ گاڑی اور رکشے میں ٹکر کے بعد لگی۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، متعلقہ اداروں نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 18میں چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی لپیٹ میں آگئی۔ اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ عملہ ابھی تک نہیں پہنچا۔ آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

    کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے 2 واقعات

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے دو واقعات پیش آئے تھے، سیفی کالج کے قریب آئل ڈپو میں آگ لگہ جب کہ سہراب گوٹھ میں مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

  • کراچی، مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں

    کراچی، مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں

    کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئیں جس کے بعد انہیں دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق رشیدہ بی بی کی عمر 50 برس ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فالج کے مرض میں مرض میں مبتلا ہیں، خاتون کو گزشتہ روز طبیعت خرابی کے باعث عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے طبیعت اور ٹیسٹ کی رپورٹس کو دیکھتے ہوئے خاتون کو اسپتال میں ہی داخل کرنے کا مشورہ دیا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں زندہ دفن کی گئی نومولود بچی روبہ صحت

    آج صبح ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بغیر معائنے کے مردہ قرار دیا اور اُن کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا، اہل خانہ نے رشیدہ بی بی کو غسل دینے کے لیے سرد خانے منتقل کیا اور انہیں تقریباً 20 منٹ تک مورگیج ہاؤس میں رکھا گیا۔

    خاتون کو جب غسل دینے کے لیے لایا گیا اور جیسے ہی اُن پر گرم پانی ڈلا تو  وہ اٹھ کر کھڑی ہوگئیں جس کے بعد وہاں موجود خواتین نے خوف کی وجہ سے دوڑ لگا دی۔

    اہل خانہ کے مطابق خاتون کو ہوش میں آنے کے بعد دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔