Author: سلمان لودھی

  • کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے 6 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزمان لاشوں کو بوری میں ڈال کر شریف آباد پل پر پھینک دیا کرتے تھے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی غلام سرور ابڑو کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسد اللہ خان عرف انقلابی اور محمد جان عرف جانو شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم لندن کے حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار افراد نے 6 افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ادھر عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، عتیق الرحمان عرف ملا کا تعلق گینگ وار عزیر جان بلوچ گروپ سے ہے۔

    مزید پڑھیں: رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتار

    ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ملزم سے دستی بم، 2 ٹی ٹی پستول برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزم دہشت گردی، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، 2017 میں ملزم نے رحمان ڈکیت کے گھر پر دستی بم مارا، ملزم نے بالا لاڈلہ گروپ کے انیس سے 6 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔

    فیصل عبداللہ کا کہنا ہے کہ انیس لاسی محلہ لیاری میں منشیات کا اڈہ چلاتا تھا، ملزم نے کلاکوٹ میں موبائل فرنچائز سے 2 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزم نے دھوبی گھاٹ کوکنگ آئل کمپنی سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے کلاکوٹ میں موبائل کمپنی پر بھتہ نہ دینے پر دستی بم سے حملہ کیا، ملزم نے 2017 میں گھاس منڈی میں اسلحہ کے زور پر چار لاکھ روپے لوٹے اور فائرنگ کرکے شہریوں کو بھی زخمی کیا۔

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق اور حمید نامی شہری زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا، شبہ ہے کہ موٹرسائیکل چھیننے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی ہوگی۔

    [bs-quote quote=”سدرہ کے ماموں اسے چیز دلانے لے کر جارہے تھے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اہلخانہ کا موقف”][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان حمید کا بیان قلمبند ہونے کے بعد حقائق واضح ہوسکیں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سدرہ کے ماموں اسے چیز دلانے لے کر جارہے تھے تین مسلح ملزمان نئی موٹر سائیکل چھیننے کے لیے پیدل آئے اور موٹرسائیکل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جائے گی جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے مگر تھیلے اور پتھارے ہٹانے میں پیش پیش ہوتی ہے۔

    دوسری جانب سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں شریف آباد، بغدادی، شارع فیصل اور کورنگی میں کی گئیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ الفلاح، ڈاکس اور ناظم آباد میں کارروائیاں کی گئیں اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

  • کراچی، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا

    کراچی، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا، پولیس نے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرایا تھا، قتل میں ملوث ملزمہ اور ساتھی بلال نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ملزم بلال نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نسرین گھر کے سامنے رہتی تھی کچھ عرصہ پہلے دوستی ہوئی تھی، نسرین نے کہا شوہر تشدد کرتا ہے چھٹکارا چاہتی ہوں۔

    مزید پڑھیں: شکارپور، شوہر نے ایڈز کے شک میں بیوی کو قتل کردیا

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ نسرین نے ایک لاکھ روپے دئیے اور کہا کسی اور سے قتل کرانا ہے، میں نے دوست احسن کو قتل کے لیے ایک لاکھ روپے کی لالچ دی تھی۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ صدیق کو بہانے سے احسن نے بنگلے پر بلایا جہاں وہ گارڈ تھا، بنگلے پر صدیق کو قتل کیا، لاش کو موٹر سائیکل کے ذریعے عمر شریف پارک کے قریب پھینکا تھا۔

    ملزم کے مطابق واردات کے بعد نسرین سے 50 ہزار روپے لے کر احسن کو دئیے، احسن رقم لینے کے بعد فرار ہوگیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق رقم لے کر احسن کراچی چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • خون سفید، وائی فائی پاس ورڈ کے چکر میں باپ بیٹا قتل، بیٹیوں نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    خون سفید، وائی فائی پاس ورڈ کے چکر میں باپ بیٹا قتل، بیٹیوں نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں وائی فائی کا پاس ورڈ (خفیہ کوڈ) چرانے کے معاملے پر ایک شخص نے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق قائد آباد کے رہائشی قاسم نامی شخص نے ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد مقتول فاروق کے چھوٹے صاحبزاد عنان کو وائی فائی پاسورڈ چوری کرنے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔

    لواحقین کے مطابق مقتول فاروق نے قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد سے ملزم فرار تھا۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول باپ اور بیٹے حارث کو قتل کرنے میں قاسم کا ہی ہاتھ ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی جو جامعہ کراچی میں بی اے کا طالب علم ہے جبکہ اُس کا مقتول والد فاروق ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گولی مار میں بیٹیوں نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے سگے باپ محمد رحیم کو موت کی ابدی نیند سلادیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاک کالونی تھانے میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ محمد رحیم کے قتل کے وقت مکان میں 7 افراد موجود تھے، دونوں بیٹیوں نے اپنے دوست (شفیق) کی مدد سے گھر والوں کو باورچی خانے میں بند کیا اور پھر مقتول کے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کیا۔

  • کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم دم توڑ گیا

    کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم دم توڑ گیا

    کراچی: شہر قائد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک اور ملزم دم توڑ گیا، لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس تشدد سے ملزم جاں بحق ہوگیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالقادر کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

    عبدالقادر کے اہلخانہ نے جناح اسپتال کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت ملزم زخمی تھا، حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کو لانڈھی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں وہ ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں مبینہ پولیس تشدد سے شہری جاں بحق

    مقتول کے بھائی ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بھائی کو گرفتار کیا، گرفتاری کی اطلاع رات 4 بجے موصول ہوئی تھی، صبح تھانے پہنچا تو بھائی نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔

    ذیشان کے مطابق عبدالقادر کے چہرے اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے، بھائی کو بچانے کے لیے پولیس افسر علی حسنین نے 10 ہزار روپے رشوت لی تھی۔

    عبدالقادر کے بھائی کا کہنا ہے کہ تھانے کے مختلف اہلکاروں کو چائے پانی کی مد میں بھی رقم فراہم کی، پولیس نے بھائی کو کورٹ لے جانے کے بجائے لانڈھی پولیس کے حوالے کیا۔

    بھائی ذیشان کا کہنا ہے کہ عدالت پہنچنے پر جج صاحب نے عبدالقادر کےفوری علاج کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود بھائی کو  اسپتال منتقل نہیں کیا گیا تھا۔

  • کراچی، فیڈرل بی ایریا میں خاتون اسٹریٹ کرمنل کا گروہ متحرک، تاجر کو لوٹ کر فرار

    کراچی، فیڈرل بی ایریا میں خاتون اسٹریٹ کرمنل کا گروہ متحرک، تاجر کو لوٹ کر فرار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں اسٹریٹ کرملنز کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر وارداتیں کرنے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں خاتون ڈاکو کو ساتھیوں کے ساتھ تاجر کو لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے ہیں، ملزمان کے گروہ کو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں واردات گزشتہ رات رپورٹ ہوئی تھی، خواتین پر مشتمل 4 رکنی گروہ نے واردات کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا یہ گروہ خواتین کو اس لیے ساتھ بٹھاتا ہے تاکہ ان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران روکا نہ جاسکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    دوسری جانب ملیر سٹی سے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، خاتون ملیر سٹی اور اطراف میں منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر پہلے بھی جیل کاٹ چکی ہے۔

  • کراچی میں 15 سے زائد مسلح افراد کا کم عمر لڑکے پر تشدد

    کراچی میں 15 سے زائد مسلح افراد کا کم عمر لڑکے پر تشدد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں کیفے کلفٹن میں 15 سے زائد مسلح افراد نے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے درخشاں کیفے میں 15 سے زائد مسلح گارڈز نے 18 سالہ نجم کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز نے میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا کلفٹن پر کھانا لینے گیا تھا، کسی بات پر میرے بیٹے اور مسلح افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، بیٹے نے بھاگنے کی کوشش کی تو سب نے ہوائی فائرنگ کردی۔

    نجم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس شاہ زین بگٹی اور اس کے گارڈز کا ساتھ دے رہی ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس کے علاقے صبا کمرشل میں 18 سالہ لڑکا نجم کھانا لینے گیا تھا جب اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پارکنگ کے تنازع پر نجم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نجم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، لڑکے اور اس کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    نجم کی والدہ کا موقف ہے کہ گارڈز اب بھی وہاں پر موجود ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

    ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ بچے اور اس کی والدہ سے ملاقات ہوئی ہے، پولیس اہلکاروں نے ملزموں کو دیکھ کر گرفتار نہیں کیا تو کارروائی ہوگی۔

    ایس پی سوہائے عزیز نے کہا کہ واقعہ بہت افسوسناک ہے، اولیول کا طالب علم ہے جس پر تشدد کیا گیا ہے۔

    درخشان تھانے میں طالب علم پر تشد د کا مقدمہ نامعلوم مسلح افراد کے خلاف نجم الحسن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں اقدام قتل، تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کی پارکنگ پر جھگڑا ہوا، مسلح گارڈز 15 سے 20 تھے۔

     

  • کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، پی ٹی آئی کا سابق عہدے دار جان بحق

    کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، پی ٹی آئی کا سابق عہدے دار جان بحق

    کراچی: عائشہ منزل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا.

    تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل کے علاقے میں  مدنی مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا.

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آصف تحریک انصاف کاسابق عہدے دار تھا.

    ابتدائی اندازوں کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، البتہ اس ضمن میں‌ مزید تفتیش جاری ہے.

    پولیس مسجد کے اطراف میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، جائے وقوعہ سے گولیاں کے خول اکٹھے کر لیے گئے. جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی  جائے گی.

    خیال رہے کہ کراچی میں بے امنی کی تازہ لہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے،  ڈکیتوں کی جانب سے شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات بھی بڑھےہیں.

    یاد رہے کہ چند روز قبل نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کو موچی موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت  پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ اُس کا موبائل لے گئے تھے۔

  • کراچی، نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس گیا

    کراچی، نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے تین ہٹی میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی اقبال کالونی میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جسے وہاں موجود علاقہ مکینوں نے سیڑھیوں کی مدد سے بجلی کی تاروں سے دور کرکے ریسکیو کیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شہری کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے پاس کے الیکٹرک کے 2 کھمبے گر گئے، کھمبے بارشوں کے دوران گرے جنہیں ابھی تک نہیں ہٹایا گیا ہے، گرے ہوئے دونوں کھمبوں کے ساتھ تار بھی موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو شکایت درج کرانے کے باوجود کھمبے نہیں ہٹائے گئے ہیں، کے الیکٹرک کا شکایتی مرکز، آپریشنل دفتر چند قدم کے فاصلے پر ہی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 33 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا جبکہ کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ حادثات کی بڑی وجہ اسٹریٹ لائٹ سوئچز کا غیرمحفوظ استعمال بھی ہے۔

  • کراچی: کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق، ایک کی حالت تشویش ناک

    کراچی: کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق، ایک کی حالت تشویش ناک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کےعلاقے بھٹائی آباد میں ایک ہول ناک حادثے میں کئی افراد کرنٹ لگنے سے جھلس گئے.

    چار  افراد کرنٹ کی شدت سے موقع ہی پر زندگی کی بازی ہار گئے، ایک شخص کوتشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی کے مطابق گلستان جوہر  واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں.

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تینوں افراد علم لے کر جا رہے تھے، جب کہ علم تاروں میں الجھنے سے پیش آیا.

    مزید پڑھیں: بارشوں میں 40 اموات ہوئیں، سسٹم ٹھیک نہیں کیا، تو لوگ یوں ہی مرتے رہیں گے: وسیم اختر

    خیال رہے کہ آج میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حالیہ بارشوں میں شہر میں چالیس اموات ہوئیں، بیشتر اموات کا سبب کرنٹ لگانا تھا۔