Author: سلمان لودھی

  • یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کا قتل، تحقیقات میں اہم انکشافات

    یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کا قتل، تحقیقات میں اہم انکشافات

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کے قتل کا معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ویسٹ زون پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہباز عرف پرویز اور شہزاد احمد سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، عامر بھاشانی کو قتل کروانے والوں کی اجرتی قاتلوں سے ڈیلنگ ایک لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی۔

    قاتلوں کو اسلحہ کی فراہمی قتل کے منصوبہ سازوں کی تھی، قتل کے مرکزی ملزمان میں علی شاہ اور حماد صدیقی شامل ہیں،جنہوں نے منصوبہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق قتل کیس کے منصوبہ ساز ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایک گاڑی میں بیٹھ کر موقع واردات سے فرار ہوئے، قاتل منصوبہ سازوں نے مقتول عامر بھاشانی کی نمازجنازہ اور سوئم میں شرکت کی۔

    ملزمان نے گھر والوں سے تعزیت بھی کی اور ہمدردی کا اظہار بھی کرتے رہے، اجرتی قاتلوں کو قتل کے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ روپوش ہوجائیں۔

    ویسٹ زون پولیس کے مطابق ان ملزمان کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی سے کئی معاملات پر تنازعات چل رہے تھے۔

    تنازعات کے متعلق عامر کے ساتھیوں نے کئی بار سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو بھی آگاہ کیا تھا، مذکورہ قتل کیس میں 4 ملزمان مفرور ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو ان کے گھر کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • کراچی : پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا گرفتار

    کراچی : پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا گرفتار

    کراچی میں دو علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھے ملزم کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ۔ پہلا مقابلہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکو تیموریہ کےعلاقے میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، کیفے پیالہ سے ہی پولیس اہلکار ملزمان کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور کئی کلومیٹر دور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے فوری تعاقب کیا۔

    ہلاک ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ پر قائم پردہ پارک کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ دونوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک

    گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر5میں زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول اور 2 موٹرسائکلیں برآمد لرلی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم ملزمان موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، ملزمان سوکوارٹر فٹبال گراؤنڈ کے قریب موجود تھے۔

     

  • کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار خود موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں، پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے عیدگاہ تھانے کی پولیس نے 2کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، اہلکار محمد مدثر عرف کاکا سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا پہلے ہی مقدمہ درج ہوچکا تھا۔

    درین اثناء عید گاہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 2 ملزمان نے ماہ رمضان میں ایک کولڈ ڈرنگ ڈپو میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    مذکورہ اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی بھرتی ہوا تھا، ملزم اہلکار  نے ستمبر میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

    پولیس اہلکار  نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار،

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا ملزمان کو سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر طارق روڈ جھیل پارک کے قریب کارروائی میں تھا ڈیوٹی کے دوران رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا، جو بھرتی کے بعد سے ہی غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث رہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ناجائز اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے بنائے گئے ’آرمز ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک‘ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اور سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار اہلکاروں میں عبدالقادر میمن اور اویس احمد عرف باکسر عرف لمبا شامل ہیں۔

  • کراچی : صدر میں شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : صدر میں شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : صدر عبداللہ ہارون روڈ پر شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز  نے آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا۔

    کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ پر زینب مارکیٹ کے قریب کمرشل عمارت میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کے مختلف حصوں میں پھیل گئی تھی، عمارت کے بالائی حصے پر شہری موجود تھے تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر آفیسر ہمایوں خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کو رات 11 بج کر55منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، فائر بریگیڈکی 6 گاڑیوں اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

    کراچی، صدر گل پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 15 دکانیں خاکستر

    فائرآفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ شاپنگ پلازہ کی عمارت میں مختلف دکانیں اورگودام واقع ہیں، مجموعی طور پر کتنی دکانوں کو آگ لگی یا کتنا مالی نقصان ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

  • کراچی: رکشہ ڈرائیورز کا فوارہ چوک پر احتجاج، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

    کراچی: رکشہ ڈرائیورز کا فوارہ چوک پر احتجاج، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

    کراچی کے علاقے صدر فوارہ چوک پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فوارہ چوک میں رکشہ ڈرائیور کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس جانے والے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    رکشہ ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    کراچی پریس کلب، شاہین کمپلیکس اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ فیصل جانے والے ٹریک کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے چالان کیے جارہے ہیں، کمشنر کراچی نے کچھ روڈز کو رکشے کے لیے بند کیا جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، آج ایک اور نوجوان ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، واقعے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن بہار پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    جس میں فائرنگ سے14سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے۔

    ان کے قریب ہی موجود شہنشاہ حسن نامی شہری نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ  سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے، شہری کا اسلحہ بھی فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں نماز پڑھ کر نکلنے والے بزرگ شہری نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی۔

    سعید آباد پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹینکر کو مشتعل افراد سے بچا لیا، ٹینکر کو مشتعل شہریوں کی توڑ پھوڑ سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    ادھر نارتھ کراچی میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر جبکہ زخمی کی زمان کے نام سے ہوئی، مبینہ طور پر تیز رفتار بس نے بائیک سواروں کو ٹکر ماری جس کے تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی نوجوان ایک ہی بائیک پر سوار تھے، ڈرائیور فرار ہوگیا بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

  • کراچی : جعلی پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

    کراچی : جعلی پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں جعلی پولیس وردی میں ملبوس ڈکیتیاں مارنے والا گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے جعلی پولیس وردی میں ملبوس ڈکیتیاں کرنے والے تھانیدار اور اہلکاروں پر مشتمل گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی پولیس وردی پہن کر ٹول پلازہ پر وارداتیں کیا کرتے تھے، تھانیدار گروہ کے کارندوں نے چند روز قبل لنک روڈ کے ٹول آفس سے رقم لوٹی اور فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 9 رکنی گروہ کے کارندے کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ملزم نور الدین اور اس کے ساتھی پولیس کی مختلف وردیاں پہن کر سائٹ کے علاقے میں وارداتیں کیا کرتے تھے، پولیس حکام کا کہنا  ہے کہ گروہ کے مزید مفرور کارندوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : تھانہ اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر پولیس وردی پہنے ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار

    یاد رہے کہ مذکورہ واردات نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر واقع ٹول پر ماہ رمضان میں سحری کے وقت انجام دی گئی تھی، جس کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں لنک روڈ پر موجود کانٹا عملے نے بتایا کہ آٹھ ملزمان نے کانٹے کے عملے کو یرغمال بنا کر واردات کی، ملزمان 10 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 4 موٹر سائیکلوں پرسوار تھے۔

  • کراچی میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

    کراچی میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق یوسی چیئرمین عامربھٹو آفس میں موجود تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے 6 خولز جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کےیوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔

    یوسی چیئرمین کے قتل پراےآئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور تحقیقات کےلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    یوسی چیئرمین کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور تحقیق کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نےایس پی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی۔

    وزیر بلدیات سعیدغنی نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھے حملہ آوروں نے دفتر میں آکر فائرنگ کی، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے جو باعث تشویش  ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گمان ہوتا ہے شہر کے بہتر ہوتے حالات کو خراب کرنےکی سازش ہے ڈالمیا میں پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، کراچی:ڈالمیا ٹارگٹ کلنگ کرنےوالےقاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے امید ہے جلد واقعے میں ملوث ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

  • مصطفیٰ عامر کیس، ارمغان کے جرائم: ’بینکنگ اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات چرائی جاتی تھیں‘

    مصطفیٰ عامر کیس، ارمغان کے جرائم: ’بینکنگ اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات چرائی جاتی تھیں‘

    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں کال سینٹر چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ متن کے مطابق ڈیفنس میں غیرقانونی کال سینٹر 2018 سے چلایا جا رہا تھا جس میں انٹرنیشنل آرگنائزڈ باڈیز کا نمائندہ بن کر صارفین سےحساس معلومات لی جاتی تھیں اور پھر غیرقانونی ٹرانزیکشن ملزم ارمغان کی ہدایت پر کی جاتی تھیں۔

    متن میں کہا گیا کہ صارفین کی بینکنگ اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات چرائی جاتی تھیں یہ معلومات ارمغان کے دئیے گئے آن لائن اکاؤنٹس اور کرپٹو کرنسی میں ٹرانسفر ہوتیں، رقم ارمغان کے 2 ملازم عبدالرحیم اور رحیم بخش ودیگر کے لوکل اکاؤنٹس  منتقل ہوتیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اےوی سی سی کے دیے گئے 63لیپ ٹاپس کے فرانزک کرائےگئے جس میں بھی  ارمغان کی غیر قانونی سرگرمیوں کے ثبوت ملے ہیں۔