Author: سلمان لودھی

  • حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    شکارپور: وفاقی حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے سبی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے سبی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد عبداللہ بروہی، حفیظ پندرانی انتہائی مطلوب تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیہون بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے، ہلاک دہشت گرد شکار پور امام بارگاہ دھماکے کے مرکزی ملزمان تھے۔

    پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تخریب کاری کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی سندھ میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    سندھ پولیس نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، آصف زرداری

    دوسری جانب آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا ہے، دہشت گرد ناسور ہیں، انہیں معاف نہ کیا جائے، دہشت گردوں کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کے ساتھیوں، سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لایا جائے، دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی

    واضح رہے کہ دو سال قبل درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 76 افراد شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل تھے۔

  • کراچی: کمسن بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    کراچی: کمسن بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے کمسن بیٹی کو قتل کرنے والے باپ عبدالحکیم کو حراست میں لے لیا جس نے سالگرہ کا کیک نہ کھانے پر مسکان نامی بچی کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع زمان ٹاؤن میں دو روز قبل عبدالحکیم نامی سفاک باپ نے اپنی سات سالہ کمسن بیٹی مسکان کو سالگرہ کا کیک نہ کھانے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    عبدالحکیم نے نشے کی حالت میں بچی پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی تھی، سفاک باپ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

    آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سالگرہ کا کیک نہ کھانے پر باپ نے چھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا

    ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمان ٹاؤن پولیس نے اب سے کچھ دیر قبل سفاک بیٹی کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتار کر لیا، ملزم نشے کا عادی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قتل سے متعلق تفتیش جاری ہے جس میں پیشرفت کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ زمان ٹاؤن تھانہ میں بچی کے قتل کا مقدمہ 111/2019 والد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ مسکان کی سالگرہ تھی اور وہ اپنے والد کا لایا ہوا کیک نہیں کھا رہی تھی، جس پر عبدالحکیم کو غصہ آیا اور پھر اُس نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عبدالحکیم اس سے قبل بھی دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا اور جیل کی سزا کاٹ کر آچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں پیش آیا تھا جب کراچی کےعلاقے کلفٹن میں اپنی پھول جیسی کمسن ڈھائی سالہ بیٹی انعم کو سمندر میں ڈبو کرقتل کرنے کے بعد ماں نے خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ملزمہ کے اہل ِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی، ماں نے ڈھائی سالہ بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کردیا

    دوسری جانب گزشتہ سال دسمبر میں صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک باپ نے اپنی معاشی حالت میں بہتری کے لیے جعلی عامل کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بیٹی مبینہ طور پر قتل کردی تھی ، پولیس نے والد اور عامل دونوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی: زہرخورانی سے 6 اموات، سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز

    کراچی: زہرخورانی سے 6 اموات، سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز

    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر کے گیسٹ ہاؤس میں 5 بچوں اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کیا جس میں مختلف پہلوؤں اور بالخصوص کمرے میں لوگوں کی آمد و رفت کو دیکھا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ فیملی گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں داخل ہورہی ہے جبکہ کمرے کا چیک ان والد نے کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ سے کراچی آنے والی فیملی کے 5 بچوں اور خاتون کی موت مضر صحت کھانا کھانے کی وجہ سے ہوئی تھی جسک ے بعد پولیس نے ریسٹورنٹ عملے کو حراست میں لے لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

    متاثرہ فیملی نے صدر میں واقع نجی ریسٹورنٹ سے کھانا آرڈر کر کے کھایا تھا جس کے بعد 5 بچوں اور اُن کی پھپھو کی طبیعت ناساز ہوئی، تمام افراد کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ بچے گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک تھی۔

    متاثرہ خاندان کا تعلق کوئٹہ سے تھا، جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4سال کاعزیز فیصل ، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید، 9سال کی صلویٰ اور 28سالہ بینا شامل تھیں۔

  • کراچی: خواب میں‌دیکھے قدیم خزانے کی تلاش، جعلی پیرنی نے مکان کھود ڈالا

    کراچی: خواب میں‌دیکھے قدیم خزانے کی تلاش، جعلی پیرنی نے مکان کھود ڈالا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈالمیا میں پیرنی نے خواب میں دیکھے ہوئے خزانے تلاش کرنے کے لیے 280 گز کا پورا مکان کھود دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیرنی کے حکم پر 400 سال پرانے خزانے کی تلاش کے لیے 280 گز کے مکان میں گزشتہ 25 روز سے کھدائی کا کام جاری تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق ڈالمیا کے رہائشی طارق نواز قطر میں  کچھ برس ملازمت کرکے پاکستان واپس آئے تو اُن کے بردار نسبتی نے خواب میں دیکھا کہ گھر میں زیر زمین خزانہ چھپا ہوا ہے۔

    خزانے کی موجودگی کا خواب سُن کر طارق نامی نوجوان نے جعلی پیرنی سے رجوع کیا تو اُس نے گھر میں کھدائی کا حکم دیتے ہوئے آدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی۔ ایس پی گلشن کے مطابق جعلی پیرنی کے لوگ گزشتہ 20روز سے مکان میں کھدائی کر رہے تھے، تمام افراد خزانے کی تلاش میں 35فٹ تک کھدائی کرچکے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق مکان میں 25 روز سے کھدائی کا کام جاری تھا اور اب تک تیس فٹ سے زیادہ گہری کھدائی ہوچکی تھی تاہم پولیس نے پڑوسی کی شکایت پر کارروائی کر کے پیرنی اور اُس کے 11 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے تھانے منتقل کرنے کے بعد پیرنی سے سوال کیا کہ ’ہمارے لیے چور ڈکیت پکڑ سکتی ہو، جس پر اُس نے نفی میں سر ہلا دیا جبکہ پیرنی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ چار سو سال پرانے خزانے کا ایک جن نے بتایا جس کی تلاش کررہے تھے’۔

    پولیس نے مالک مکان، پیرنی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اگر خزانہ مل جاتا تو مالکان، مزدوروں اور پیرنی میں برابر کا حصہ تقسیم ہوتا، دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ طارق نامی شخص کے سالے نے پیرنی سے متعارف کرایا جو پہلے ہی فراڈ کیس میں جیل جاچکا ہے۔

  • کراچی: عزیز آباد میں مبینہ ڈکیتی، نامعلوم افراد گھر کا صفایا کر کے لڑکی کو بھی ساتھ لے گئے

    کراچی: عزیز آباد میں مبینہ ڈکیتی، نامعلوم افراد گھر کا صفایا کر کے لڑکی کو بھی ساتھ لے گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد گھر کا صفایا کرنے کے بعد لڑکی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع نجی اسپتال کے قریب گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کے دوران نامعلوم ملزمان قیمتی سامان کے ساتھ لڑکی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    اہل خانہ کے مطابق ملزمان گھر سے تین تولہ سونا اور 80 ہزار روپے نقدی سمیت دیگر سامان لے اور گھر میں موجود نوجوان لڑکی کو بھی اپنے ہمراہ لے کر گئے۔ اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈکیتی کے وقت گھر میں لڑکی کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ معاملہ بظاہر کچھ اور لگتا ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ’لڑکی کی والدہ کا انتقال ہوچکا اور وہ اپنے 2 بھائیوں کے ساتھ رہتی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں کوئی سامان بکھرا ہوا نہیں اس لیے اس واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینا قبل ازوقت ہوگا۔

    دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں تین لیاری گینگ وار کے بھتہ خور اور 13 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مدینہ کالونی،سعید آباد اور لیاری کے علاقے بغدادی سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد زوہیب عرف دیدا، عبیدالرحمان، شیراز احمد کے نامور سے ہوئی۔

    اعلامیے کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور یہ بھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ رینجرز نے سعید آباد، مدینہ کالونی، بدلیہ، فیروزآباد، کلاکوٹ، نبی بخش اور گارڈن سے 11 ملزمان کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

  • کراچی : یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت معمہ بن گئی

    کراچی : یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت معمہ بن گئی

    کراچی: دو روز قبل بھینس کالونی میں یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت سے متعلق واقعے کی مزید فوٹیجز منظرعام پر آگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں نوجوان کو  مبینہ ڈاکو قرا دے کر گولی مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے سڑک پر ہی عدالت لگا کر ارشاد رانجھانی کو گولیاں ماریں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی ڈکیت ایمبولینس میں لیٹا ہوا ہے اور پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ مبینہ زخمی ڈکیت کو پولیس پہلے اسپتال کے بجائے تھانے لے جاکر پوچھ گچھ کرتی رہی۔

    دوسری جانب یوسی چیئرمین رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ جب وہ بینک سے رقم لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس کا پیچھا کررہے تھے، قریب آنے پر گاڑی سے ہی ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی کر موٹر سائیکل سے گر گیا اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والا ڈکیت یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا، رحیم شاہ نے فائرنگ کی جس سے ڈکیت زخمی ہوا جو بعد میں دم توڑ گیا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈکیت سے نائن ایم ایم پستول ملی تھی، رحیم شاہ واقعے کا مدعی ہے اور اسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ارشاد رانجھانی ڈاکو تھا یا نہیں اسے اپنے دفاع میں مارا گیا یا معاملہ کچھ اور ہے؟  ایک نوجوان کو سڑک پر گولیوں سے بھون دیا گیا اور ہجوم تماشہ دیکھتا رہا، زخمی کو کسی نے اسپتال منتقل نہیں کیا حتیٰ کہ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔

    علاوہ ازیں فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں موجود ایک شخص زخمی کی مدد کرنے اورویڈیو بنانے سے روکتا رہا۔ سوشل میڈیا پر جسٹس فار ارشاد کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

    لوگ کہتے ہیں کہ رحیم شاہ نے جھوٹا الزام لگا کر ارشاد رانجھانی کو قتل کیا، ایک صاحب نے لکھا کہ رانجھانی کو ایمبولینس میں دوبارہ گولیاں ماری گئیں تاکہ وہ دم توڑ جائے۔ ارشاد قوم پرست جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ ٹوئٹر پر ہی بتایا گیا کہ گھر پر لاش پہنچی تو ارشاد کی ماں بھی صدمے سے دم توڑ گئی۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ نے بھی ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نوجوان ارشاد رانجھانی کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا یہ سب دیکھ کر افسوس ہوا، امید ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرم کو گرفتار کرکے ارشاد کو انصاف فراہم کریں گے۔

  • قانون کی خلاف ورزی : ٹریفک اہلکاروں نے پولیس موبائل کا بھی چالان کردیا

    قانون کی خلاف ورزی : ٹریفک اہلکاروں نے پولیس موبائل کا بھی چالان کردیا

    کراچی : گارڈن میں ٹریفک پولیس نے پولیس موبائل کا بھی چالان کردیا، موبائل رانگ وے پر آرہی تھی، مہم کے دوران197 ڈرائیوروں کا چالان کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے پپٹی بند بھائیوں کو بھی نہ بخشا۔

    گارڈن کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے غلط راستے سے آنے والی پولیس موبائل کا چالان کردیا، اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق کراچی میں ٹریفک جام کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اکثر شہری ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جس کے باعث اہم چوراہوں اور سڑکوں پر گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔

    گارڈن میں بھی یہی ہوا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت ڈرائیور کے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی سروس کارڈ اور نہ ہی وہ رودی میں ملبوس تھا، مذکورہ پولیس موبائل سرکاری افسر کے پروٹوکول میں شامل ہے۔

    اہلکاروں نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کے بعد اس کا 520روپے کا چالان کیا، اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج ون وے اور رانگ وے کیخلاف مہم کے دوران197ڈرائیوروں کو گرفتار اور چالان کیا گیا۔

  • کراچی: چور مسجد سے چندے کا ڈبہ لے کر غائب، ویڈیو وائرل

    کراچی: چور مسجد سے چندے کا ڈبہ لے کر غائب، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر عوام کو لوٹنے والے چوروں‌ نے اب مساجد کا رخ‌ کر لیا، کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں‌ 7 فروری کی صبح‌ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص دیوار کود کر مسجد میں‌ داخل ہوا.

    ویڈیو کے مطابق چور مسجد میں‌ داخل ہو کر سیدھا اس جگہ گیا، جہاں‌ چندے کا ڈبہ رکھا تھا، چور نے نہ صرف ڈبے کا صفایا کر دیا، بلکہ مسجد میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک مصنوعات بھی لے اڑے.

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں‌ ملزم کا چہرہ واضح نہیں، البتہ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اطراف کے علاقے سے آیا اور اسے مسجد کے محل وقوع کا علم تھا.

    مزید پڑھیں: ایم پی اے خرم شیرزمان کے اہلخانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے

    مزید پڑھیں: منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں‌ نصب کیمروں‌ کا جائزہ لے کر ملزم تک پہنچنے کی کوشش کریں گے.

    یاد رہے کہ 24 جنوری 2019 کو  پولیس نے شہر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    کراچی : آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے، ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق  سی پی او میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں  عشائیہ دیا گیا۔

     تقریب میں آئی جی سندھ سید کلیم امام، زونل ڈی آئی جیز اور دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی، محفل میں روایتی ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈانس کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، جب ساری دنیا کی ٹیمیں پاکستان نہیں آرہی تھی تب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے پولیس افسران آپ کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ خواتین ہرشعبہ زندگی میں آگے آرہی ہیں، ماضی میں میں خود بہت کرکٹ کھیلتا تھا۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان میریسا ایگولیرا  نے کہا کہ پاکستان آکر اور میچز کھیل کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ایک بہت اچھا ملک ہے، دوبارہ آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ہمیں پاکستان میں بہت مزہ آیا ،دوبارہ بھی آئیں گے۔

    تقریب کے اختتام پرشرکاء نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔